G.H.S Bosti khel

  • Home
  • G.H.S Bosti khel

G.H.S Bosti khel Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from G.H.S Bosti khel, Publisher, .

20/11/2024

ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر کوہاٹ ظہور خان صاحب کا گورنمنٹ ہائی سکول بوستی خیل کو اچانک دورہ -------
سکول پرنسپل سفیر اللہ صاحب اور صدر آل ٹیچرز ایسوسی ایشن ٹرائیبل سب ڈویژن درہ آمان شاہ آفریدی نے DEO صاحب کو خوش آمدید کہا ۔ DEO صاحب نے اساتذہ اور طلباء کی حاضری چک کی۔موصوف نے کلاسوں میں اساتذہ اور طلباء کی پڑھائی بھی چک کی ۔طلباء سے سوالات پوچھے ۔طلباء کی طرف سے بہترین ریسپانس ملا۔سکول کی صفائی اور اساتذہ اور طلباء کی اچھی حاضری پر سکول پرنسپل کی تعریف کی ۔DEO صاحب نے طلباء کے ساتھ مزید محنت پر زور دیا ۔خاص کر نہم ودہم کے ساتھ اضافی پیرڈز دینے پر زور دیا ۔DEO صاحب نے سکول لیبارٹری اور اسکے استعمال کو بھی سراہا ۔یاد رہے کہ DEO صاحب ایک ایماندار ،فرض شناس اور اپنے منصبی فرائض کو بطریق احسن ادا کرنے کے لیے مشہور ہیں ۔آمید ہے کہ انکی کوششوں سے ضرور ضلع کوہاٹ کی تعلیمی معیار کی گراف اوپر بڑھے گی ۔اس سے پہلے بھی وہ TSDدرہ کے DEO رہ چکے ہیں ۔وہ TSD درہ کے سکولوں کے تعلیمی مسائل سے خوب واقف ہیں ۔آمید ہے کہ وہ سکولوں میں سٹاف کمی کو پورا کرنے کے لیے فوری اقدامات اٹھائیں گے ۔

16/11/2024

گورنمنٹ ہائی سکول بوستی خیل میں پوسٹر سازی کے ڈسٹرکٹ ونر منیب الرحمن کی حوصلہ افزائی کے لیے انعامات کا سلسلہ جاری ۔::::::::::::
آل ٹیچرز ایسوسی ایشن ٹرائیبل سب ڈویژن درہ کوہاٹ کے صدر آمان شاہ آفریدی نے آج صبح سکول اسمبلی میں GHS بوستی خیل کے جماعت ہشتم کے طالب علم منیب الرحمن کو پوسٹر سازی کے مقابلوں میں ڈسٹرکٹ سطح پر فرسٹ پوزیشن حاصل کرنے اور نہم کے طالب علم آمان اللہ کو بیڈمنٹن زونل مقابلوں میں جیتنے اور ڈسٹرکٹ سطح پر بہترین کھیل پیش کرنے پر نقد 500 ،500 روپے کے انعامات دئیے ۔طلباء نے صدر صاحب اور پوزیشن ہولڈر طلباء کے لئے خوب کلپنگ کی ۔پرنسپل سفیر اللہ صاحب نے طلباء کی حوصلہ افزائی کرنے پر صدر صاحب شکریہ ادا کیا .fb #

01/11/2024

تمام فرشتے حضور پاک صلی علیہ وآلہ وسلم پر درود بھیجتے ہیں ۔آج جمعہ ہے آپ سب بھی درود پاک پڑھیں ۔

تحصیل درہ آدم خیل( درہ سائیڈ ) زونل ٹورنمائینٹ ادبیات اور اتھلیٹکس مقابلوں میں گورنمنٹ ہائی سکول بوستی خیل TSD درہ کی شا...
28/10/2024

تحصیل درہ آدم خیل( درہ سائیڈ ) زونل ٹورنمائینٹ ادبیات اور اتھلیٹکس مقابلوں میں گورنمنٹ ہائی سکول بوستی خیل TSD درہ کی شاندار کارکردگی ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
بروز پیر 28 اکتوبر 2024 کو بمقام GHS بوستی خیل میں زونل ٹورنمائینٹ کے ادبیات مقابلے ہوئے جس میں GHS بوستی خیل کے طلباء نے سابقہ روایات کو برقرار رکھتے ہوئے امسال بھی شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور اردو تقریر کی مسلسل 5سال جیت سمیت قومی ترانہ ،پوسٹر سازی ،اردو مضمون نویسی اور انگریزی مضمون نویسی میں فرسٹ ، حمد،نعت اور قرآت میں سیکنڈ۔ اور کوئز اور آذان میں تھرڈ پوزیشن حاصل کی ۔
اس طرح اتھلیٹکس مقابلوں میں 1600میٹر ، 400میٹر اور ڈسکس تھرو میں فرسٹ جبکہ 200 میٹر ،لانگ جمپ اور ہائی جمپ میں سیکنڈ پوزیشن حاصل کی ۔۔۔
اس شاندار کامیابی پر سکول کے پرنسپل جناب سفیر اللہ صاحب اور اسکے جملہ ٹیم کو مبارکباد پیش کرتے ہیں ۔
یہ سب کچھ پرنسپل صاحب کی دلی لگاؤ اور ذاتی دلچسپی کی بدولت ممکن ہوا ۔پرنسپل صاحب نے پہلی بار زونل ٹورنمائینٹ کے ادبیات مقابلوں کی میزبانی کا شرف بھی حاصل کیا جو کہ قوم بوستی خیل کے لئے باعث فخر ہیں ۔امید ہے انشاء اللہ کہ فتوحات کا یہ سلسلہ ڈسٹرکٹ سطح پر بھی جاری رہے گا ۔۔۔۔

17/10/2024
29/09/2024

Haji Abid Ur Rehman Sahib on the occasion to visit GHS Bosti khel TSD Darra Kohat

پی ٹی آئی  کے  سینئر  رہنما  اور  سابقہ  وزیر اعلیٰ   کے   فوکل پرسن  حاجی عابد الرحمن  کا  دورہ  GHS   بوستی خیل   :: :...
29/09/2024

پی ٹی آئی کے سینئر رہنما اور سابقہ وزیر اعلیٰ کے فوکل پرسن حاجی عابد الرحمن کا دورہ GHS بوستی خیل :: :::::::--------------------------------------------------------------------::::: حاجی عابد الرحمن نے بروز ہفتہ 28.9.24کو اچانک گورنمنٹ ہائی سکول بوستی خیل کا دورہ کیا ۔ آل ٹیچرز ایسوسی ایشن ٹرائیبل سب ڈویژن درہ کوہاٹ کے صدر آمان شاہ آفریدی اور سکول کے پرنسپل جناب سفیر اللہ صاحب نے گراں قدر مہمان کو خوش آمدید کہا ۔حاجی صاحب نے مختلف کلاس رومز چک کئے ۔بچوں سے سوالات پوچھے ۔ٹھیک جوابات دینے والے اور 9th کے سالانہ امتحانات کے پوزیشن ہولڈر طلباء کو نقد کیش انعامات دئیے ۔حاجی صاحب نے بچوں سے ان کا ڈیمانڈ پوچھا تو بچوں نے کھیل کے سامان کا مطالبہ کیا جو الیکشن کے دن توڑ پھوڑ میں ضائع ہو چکے ہیں ۔اسکے علاوہ بچوں نے سکول کے لئے کمپیوٹر لیب کا بھی ڈیمانڈ کیا ۔ یاد رہے کہ بوستی خیل یونین کونسل کے چیئرمین دانش خان آفریدی بھی ڈسٹرکٹ کونسل ہال کے قبائلی جرگہ میں کمپیوٹر لیب کا ڈیمانڈ کر چکا ہے ۔حاجی عابد الرحمن نے ان ڈیمانڈز کو پورا کرنے کی یقین دھانی کرائی ۔سکول کی بہترین صفائی اور مناسب اقدامات پر پرنسپل سفیر اللہ صاحب کی کارکردگی کو سراہا ۔بہترین صفائی پر سکول کے کلاس فور کو بھی کیش انعامات دئیے.موصوف نے سکول کے سائنس لیبارٹری کو خصوصی طور پر سراہا۔۔۔حاجی عابد الرحمن صاحب نہ صرف محسن بوستی خیل ہیں بلکہ وہ محسن درہ آدم خیل بھی ہیں ۔امید رکھتے ہیں کہ حاجی صاحب ہمارے ساتھ محبتوں کا یہ سلسلہ جاری رکھیں گے ۔اور وقتاً فوقتاً اپنے دوروں کا یہ سلسلہ جاری رکھیں گے ۔۔۔۔

02/09/2024

گورنمنٹ ہائی سکول بوستی خیل موسم گرما کے تعطیلات کے بعد آج سے دوبارہ کھول گیا ہے اور تعلیمی سرگرمیاں شروع ہو گئی ہیں ۔لہذا تمام طلباء کل سے ہر صورت اپنی حاضری یقینی بنائیں تاکہ ان کا قیمتی وقت ضائع نہ ہو ۔والدین بھی اس ضمن میں ہمارے ساتھ خصوصی تعاون فرمائیں اور اپنے بچوں کو کل سے لازمی طور پر سکول بھیجیں ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔بحکم::: پرنسپل ہائی سکول بوستی خیل

30/08/2024

اطلاع عام
گورنمنٹ ہاٸی سکول بوستی خیل کے تمام طلبا اور ان کےوالدین کو مطلع کیاجاتا ہے۔ کہ پیر کے دن دو ستمبر سے گورنمنٹ ہاٸی سکول بوستی خیل میں تمام تعلیمی سرگرمیاں مکمل طور پر شروع ہونگی۔ اور طلبا دو ستمبر سے پہلے پہلے اپنے ضروریات اور لوازمات مکمل کریں۔تاکہ بعد میں درس وتدریس میں خلل نہ پڑے شکریہ
پرنسپل
جی ایچ ایس بوستی خیل

14/08/2024

پرنسپل سفیراللہ صاحب کی سربراہی میں گورنمنٹ ہائی سکول بوستی خیل میں جشنِ آزادی کی منعقدہ تقریب کی تصویری جھلکیاں ۔۔۔

پرنسپل جناب سفیر اللہ صاحب کی سرپرستی میں گورنمنٹ ہائی سکول بوستی خیل میں 14اگست یومِ آزادی کے سلسلے میں ایک پروقار تقری...
14/08/2024

پرنسپل جناب سفیر اللہ صاحب کی سرپرستی میں گورنمنٹ ہائی سکول بوستی خیل میں 14اگست یومِ آزادی کے سلسلے میں ایک پروقار تقریب منعقد ہوئی ۔ پرنسپل صاحب نے ٹھیک 8بجے پرچم کشائی کی ۔تقریب میں بوستی خیل کے کلسٹر سکولوں کے طلباء اور اساتذہ نے بھی شرکت کی۔ سکول کے پرنسپل نے یومِ آزادی کے سلسلے میں تقریر کی اور اپنی تقریر میں یہ واضح کیا کہ آزادی بہت بڑی نعمت ہے ۔اسکی قدر کرنی چاہیے ۔مختلف طلباء نےقرات ،تقریریں ،نعت،ملی نغمے سمیت قومی گیت پیش کئے ۔GMS سمندی میلہ کے طلباء نے شیرکریم PET کی نگرانی میں PT شو بھی پیش کی۔آخر میں تمام اساتذہ اور طلباء نے پاکستان زندہ باد کے نعرے لگائے اور قومی سلامتی کے لیے اجتماعی دعا مانگی ۔

Address


Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when G.H.S Bosti khel posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Videos

Shortcuts

  • Address
  • Alerts
  • Videos
  • Claim ownership or report listing
  • Want your business to be the top-listed Media Company?

Share