News Line

News Line Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from News Line, Media, .

21/11/2022
09/11/2022

"شعبہ صحافت اور خواتین کی نمائندگی"
اس عنوان سے غیر سرکاری ادارے کی جانب سے کوئٹہ میں دو روزہ تربیتی پروگرام کا انعقاد کیا گیا ۔ جرنلسٹ عبدالجبار حسنی نے خضدار کی نمائندگی کی ۔

قدیمی موسیقی جدید دور میں بھی مقبول ہے۔۔۔۔کوئٹہ سے تعلق رکھنے والا ماسٹر منظور احمد رند پرانے موسیقی سے گہری محبت رکھتے ...
18/10/2022

قدیمی موسیقی جدید دور میں بھی مقبول ہے۔۔۔۔

کوئٹہ سے تعلق رکھنے والا ماسٹر منظور احمد رند پرانے موسیقی سے گہری محبت رکھتے ہیں۔ ان کے پاس پرانے اور نایاب ترین ریکارڈنگز موجود ہیں۔ اور اپنے گھر کو میوزک لائیبریری بنا دیا ہے۔

27/08/2022
24/08/2022
خضدار سے کوئی بھی خبر مس نہ کریں۔ پیج کو لائیک اور فالو کریں علاقائی اور ملک کی خبروں سے باخبر رہیں۔۔۔👇https://www.faceb...
24/08/2022

خضدار سے کوئی بھی خبر مس نہ کریں۔ پیج کو لائیک اور فالو کریں علاقائی اور ملک کی خبروں سے باخبر رہیں۔۔۔👇
https://www.facebook.com/khuzdarvoice/

11/06/2022

تحفظ ناموس رسالت ریلی

ایم پی اے خضدار میر یونس عزیز زہری محمد اسلم گزگی سے ٹرامہ سینٹر کے دھرنے کے متعلق مذاکرات کررہے ہیں
27/01/2022

ایم پی اے خضدار میر یونس عزیز زہری محمد اسلم گزگی سے ٹرامہ سینٹر کے دھرنے کے متعلق مذاکرات کررہے ہیں

26/01/2022

خضدار ۔۔ دو ہفتے سے لوکل آفس کی پرنٹر مشین خراب ہوئی ہے جس کی وجہ سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے، سینکڑوں ڈومیسائل پرنٹر کی خرابی کی وجہ سے التوا کا شکار ہیں مگر انتظامیہ کے کان پر جوں نہیں رینگتی، ذرائع کے مطابق ڈومیسائل انچارج آفیسر کو جونیئرز نے اس متعلق کئیں بار درخواست دی ہے لیکن وہ اس سلسلے میں غفلت کا مظاہرہ کررہاہے جبکہ وہ ایک ہفتے سے چھٹی پر جاکر مزید مشکلات کھڑی کی ہے۔ عوام کا کوئی پرسان حال نہیں، کئیں لوگ ڈومیسائل میں تاخیر کی وجہ سے پریشانی کا شکار ہے، حیرت اس بات پر ہوتی ہے کہ انتظامیہ دس سے بارہ ہزار کی پرنٹر مشین کا انتظام نہیں کرسکتی ۔ عوامی حلقوں نے کمشنر قلات ڈویژن اور ڈپٹی کمشز خضدار سے اپیل کی ہے کہ عوام کی مشکلات کو مدنظر رکھ کر پرنٹر کا انتظام کریں اور غفلت برتنے پر متعلقہ آفیسر کے خلاف تادیبی کاروائی کریں

ہمارے بچوں کا مستقبل تعلیم ہی سے وابسطہ ہے✍🏻 عالم فراز مینگلہر شخص اس بات سے متفق ہے ہے تعلیم ایک طاقت ہے۔ اور فرد یا قو...
26/01/2022

ہمارے بچوں کا مستقبل تعلیم ہی سے وابسطہ ہے

✍🏻 عالم فراز مینگل

ہر شخص اس بات سے متفق ہے ہے تعلیم ایک طاقت ہے۔ اور فرد یا قوم کی کی ترقی کا یہی واحد راستہ ہے۔ جو قومیں تعلیم سے بے بہرہ ہوتے ہیں آخر کار جہالت کی اتھا گہرائیوں میں گرتے ہیں۔ آج دنیا میں سب سے قیمتی وسائل انسانی وسائل ہیں ترقی یافتہ دنیا کی خوشحالی کی بڑی وجہ نت نئے تحقیقات ہیں۔ جب افرادی اور اجتماعی زندگی کا مقصد ترقی اور خوشحالی ہو اور یہ بغیر تعلیم کے ناممکن ہوتو کیوں نہ ہم اپنی تمام تر توجہ اپنے بچوں کی تعلیم پر مرکوز نہ کریں۔ تاکہ ہم انفرادی اور اجتماعی طور پر باوقار ہوں اور ترقی یافتہ قوموں کی صف میں شامل ہوں۔

پاکستان کے بیس پسماندہ ترین اضلاع میں سے اٹھارہ کا تعلق بلوچستان سے ہے۔ اور یہ بلوچ اضلاع بلوچ ہیں۔ اس پسماندگی کی اور بھی کئی وجوہات ہیں لیکن ایک بڑی وجہ تعلیم کا فقدان ہے۔ اسکی بنیادی ذمہ دار محکمہ تعلیم ہے۔تنزلی کا۔شکار حکومتی رٹ اور ٹہچرز کی غیر حاضری کی وجہ بم رہی ہیں۔ دوسری وجہ والدین ہیں جن کے بچے سکولوں میں تو پڑھتے ہیں لیکن انکی نگرانی بالکل نہیں ہوتا سارا ذمہ داری ٹیچرز پر چھوڑ دیتے ہیں۔

اگر ہم اپنے بچوں کو اچھی تعلیم دینے میں کامیاب ہوگئے تو انہیں ہمارے اس مال و متاع کی ضرورت نہیں رہے گی جو ہم ان کے لیئے جمع کرتے ہیں۔ ہمیں چاہیئے کہ ان کے لیئے جائیداد بنانے اور دولت جمع کرنے کی بجائے ان کی اچھے تعلیم کا بمدو بست کریں۔ جو ہمارے لیئے آسان اور ان کے لیئے زیادہ مفید ہے۔ کاش کہ میں ایسا اور والدین کو یقین دلاسکتا کہ انکے بچوں کا روشن مستقبل صرف اور صرف معیاری تعلیم سے منسلک ہے

لیکن افسوس کا مقام ہے کہ اس زیور کو بار بار ہم سے چھیننے کی کوشش کرتے ہیں۔

سردار عطاءاللہ مینگل کے مختصر دور حکومت کے بدولت بلوچستان یونیورسٹی کوئٹہ اور بولان میڈیکل کالج کوئٹہ کا تحفہ بلوچستان کے عوام کو ملا جس سے آج بھی ہمارے نوجوان مستفید ہورہے ہیں
خضدار میں چند سال پہلے گرلز پولی ٹیکنک کالج کے بلڈنگ کی تعمیر تو ہوئی لیکن نہ جانے وہ کہاں گیا جسکا بلڈنگ اب بھی موجود ہے اسکو میڈیکل کالج خضدار کو دیا گیا لیکن گرلز پولی ٹیکنک کالج کا نام و نشان نہیں ہے۔

کچھ سال پہلے نواب ثناءاللہ زہری نے تعلیم دوستی کو جاری رکھتے ہوئے خضدار کو ایک یونیورسٹی اور سردار اختر مینگل نے وڈھ میں یونیورسٹی کیمپس دیا لیکن بد قسمتی سے موجودہ جام حکومت کو یہ راس نہ آئی وہ تعلیم دشمنی کو جاری رکھتے ہوئے شہید سکندر یونیورسٹی خضدار بند کرنے پر تُلا ہے۔ جسکو خضدار کے نوجوان کسی صورت بند نہیں ہونے دینگے۔ یہ خضدار کے عوام کا حق ہے اسکو ہر صورت لینگے

18/01/2022

خضدار ٹرامہ سینٹر طویل عرصہ سے فعال نہیں حادثات اور ایمرجنسی کیسزمیں کافی حد تک اضافہ ,حکومت توجہ دے

15/01/2022

خضدار میں4.11 منٹ پر زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کئے اللہ پاک رحم فرمائے

خضدار میں پاک سرزمین پارٹی کی جانب سے مہنگائی بے روزگاری بجلی کی لوڈ شیڈنگ قدرتی گیس کی سہولت کی عدم فراہمی کے خلاف مظاہ...
14/01/2022

خضدار میں پاک سرزمین پارٹی کی جانب سے مہنگائی بے روزگاری بجلی کی لوڈ شیڈنگ قدرتی گیس کی سہولت کی عدم فراہمی کے خلاف مظاہرہ و احتجاجی ریلی

خضدار:14جنوری

خضدار: پاک سرزمین پارٹی کی جانب سے جمعہ کے روز خضدار میں احتجاجی مظاہرہ کیا گیا اور بازار سے خضدا ر پریس کلب تک ریلی نکالی گئی، ریلی کے شرکاء نے ہاتھوں میں پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے جن پر نعرے درج تھے۔ مظاہرین کا کہنا تھاکہ کوئٹہ کراچی شاہراہ کا ڈبل وے نہ ہونے سے حادثات میں کافی حد تک اضافہ ہواہے انسانی جان زیاں ہورہے ہیں اور لوگ مررہے ہیں،خضدار میں بجلی کی لوڈ شیڈنگ زوروں پر ہے،قدرتی گیس دستیاب نہیں ہے،جب کہ بے روزگاری عروج پر آسامیاں منظور نظر افراد کو دی جارہی ہے۔مظاہرین نے بازار سے خضدار پریس کلب تک مارچ کیا۔ مظاہرین سے پاک سرزمین پارٹی کے کارکنان اور سول سوسائٹی کے افراد نے شرکت کی خضدار پریس کلب کے سامنے مظاہرین سے پاک سر زمین پارٹی ضلع خضدار کے صدر میر عمران خان ساسولی، سینئر نائب صدر عرفان زہری، جنرل سیکریٹری میر ریاض باجوئی،ڈپٹی جنرل سیکریٹری اصغر علی، ایڈیشنل جنرل سیکریٹری میر پسندخان زہری،جوائنٹ سیکریٹری ریاض بھوتانی ڈپٹی جوائنٹ سیکریٹری نصراللہ موسیانی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بجلی کی طویل اور غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ نے کاروبار زندگی ٹھپ کر کے رکھ دی ہے اور شدید سردی میں لوگ پریشانی میں مبتلا ہو کر رہ گئے ہیں مسلسل بجلی کی لوڈشیڈنگ سے مساجد اور گھروں میں پانی ناپید ہو گیا ہے خضدار کے عوام دوہرے عذاب سے گزر رہے ہیں پرامن ریلی کے مقررین نے بلوچستان حکومت سے مطالبہ کیا کہ کوئٹہ کراچی خونی شاہراہ کو ڈبل وے کیا جائے تاکہ روزانہ کی بنیاد پر قیمتی انسانی جانوں کا نقصان نہ ہو حکومت بلوچستان فوری طور پر ڈبل روڈ کا کام شروع کرے تاکہ مزید انسانی جانیں نقصان ہونے سے بچ سکیں مقررین نے خضدار میں میرٹ کی پامالی اور بے روزگار نوجوانوں کی حق تلفی کر کے من پسند سفارشی لوگوں کو لاکر نوجوان کے ساتھ ناانصافی کی جاتی ہے باشعور عوام سے اس ظلم کے خلاف آواز اٹھانے کی اپیل کی گئی

سی پی ڈی آئی نے ”پاکستان میں بجٹ شفافیت کی صورتحال“ پر مبنی دوسری سالانہ رپورٹ جاری کر دی۔ پریس بریفنگخضدار: 12جنوری / س...
12/01/2022

سی پی ڈی آئی نے ”پاکستان میں بجٹ شفافیت کی صورتحال“ پر مبنی دوسری سالانہ رپورٹ جاری کر دی۔ پریس بریفنگ

خضدار: 12جنوری / سی پی ڈی آئی کی جانب سے پاکستان میں بجٹ شفافیت کی صورتحال پر مبنی دوسری سالانہ رپورٹ جاری کر دی گئی۔ رپورٹ میں وفاقی اور صوبائی سطح پربجٹ سازی کے عمل میں پائی جانیوالی خامیوں کی نشاندہی کی گئی ہے اور مطالبہ کیا گیا ہے کہ بجٹ تجاویز کو وسیع پیمانے پر شہری گروپوں، سرکاری اداروں اور اہم شراکت داروں کیساتھ زیربحث لایا جائے بجٹ اخراجات سے متعلق سہ ماہی،ششماہی یا سالانہ رپورٹس کے باقاعدہ اجرا سمیت سالانہ آڈٹ رپورٹس آڈیٹر جنرل کی ویب سائٹس پر باقاعدگی سے اپ لوڈ کی جائیں۔ علاوہ ازیں بجٹ سازی کے عمل میں شہریوں کی شمولیت کو قانونی تحفظ دیا جائے اور سرکاری اداروں کو پابند کیا جائے کہ وہ بجٹ سازی کے مختلف مراحل کے دوران شہریوں سے مشاورت کریں خصوصاً بجٹ سازی اور اس پر عمل درآمد کے دوران ممبران اسمبلی کے کردار کو بڑھایا جائے۔اس سلسلہ میں سیٹیزن نیٹ ورک فار بجٹ اکاونٹیبیلٹی (سی این بی اے) کی ممبر تنظیم ہیومن پراسپیرٹی آرگنائزیشن کے زیر اہتمام یوسف بلوچ خضدار پریس کلب کے جنرل سیکریٹری مولانا محمد صدیق مینگل ممبر عبدالجبار حسنی نے دیگر میڈیا نمائندوں کے ہمراہ پریس بریفنگ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ گذشتہ ایک دہائی سے سی پی ڈی آئی پاکستان میں ضلعی سطح سے وفاقی سطح تک بجٹ سازی کے عمل کو بہتر بنانے اور اس میں شفافیت کے فروغ کیلئے کوشاں رہی ہے۔گذشتہ سال کی طرح رواں سال بھی وفاقی اورصوبائی سطح پر اس عمل کا جائزہ لیا گیا ہے جس کے نتیجہ میں ”پاکستان میں بجٹ شفافیت کی صورتحال2021“پر مبنی رپورٹ جاری کردی گئی ہے۔اس رپورٹ میں نہ صرف پاکستان میں بجٹ شفافیت کو جانچا گیا ہے بلکہ اس سے یہ اندازہ لگانے میں بھی مد دملی ہے کہ پاکستان میں معلومات تک رسائی کے قوانین بجٹ سے متعلق معلومات کے حصول میں کس حد تک موثر ہیں۔ یہ رپورٹ دو حصوں پر مشتمل ہے پہلا حصہ مختلف وفاقی وزارتوں اور صوبائی محکموں کو معلومات کے حصول کے لئے ارسال کردہ درخواستوں سے متعلق ہے جن میں بجٹ سازی کے عمل کے دوران مختلف مراحل کے بارے میں معلومات طلب کی گئیں۔اس سلسلہ میں بجٹ سازی کے عمل میں شفافیت کو جانچنے کیلئے منتخب وفاقی وزارتوں اور صوبائی محکموں کو معلومات کے حصول کی 152درخواستیں بھجوائی گئیں جن میں وفاق کو 38،بلوچستان کو28،خیبر پختونخواہ کو29،پنجاب کو28 اور سندھ کو29 درخواستیں ارسال کی گئیں۔ حیران کن بات یہ ہے کہ ان تمام درخواستوں میں سے کسی ایک کا جواب بھی مقررہ وقت کے دوران موصول نہیں ہوا جو کہ انتہائی مایوس کن ہے۔رپورٹ کے دوسرے حصہ میں بجٹ دستاویزات کی جامعیت اور بجٹ سازی میں شہریوں کی شرکت کا جائزہ لیا گیا ہے۔یہاں وفاقی حکومت کل87 پوائنٹس میں سے 62 پوائنٹس کے ساتھ سرفہرست،خیبر پختونخواہ دوسرے، پنجاب تیسرے جبکہ سندھ اوبلوچستان بالترتیب چوتھی اورپانچویں پوزیشن پر رہے یاد رہے کہ اس حصہ میں وفاقی حکومت نے سابقہ سال کی نسبت بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کیا جبکہ بلوچستان کا سکور پچھلے سال کی نسبت 5پوائنٹس کم ہو کر48رہ گیا۔انہوں نے مزید بتایا کہ رپورٹ کے مطابق بجٹ سازی میں شہریوں کی شمولیت،مقننہ کی نگرانی،پارلیمنٹ میں بحث کا دورانیہ اورمساوی بجٹ سمیت دیگر اہم ترین اقدامات توجہ طلب ہیں اور اس سلسلہ میں حکومت کو فوری اور دوررس اقدامات کرنا ہوں گے۔علاوہ ازیں کسی بھی حکومت کی جانب سے سہ ماہی،ششماہی یا سالانہ رپورٹس کے اجراء کا کوئی طریقہ کار رائج نہیں ہے جبکہ آڈٹ رپورٹس بھی آڈیٹر جنرل کی ویب سائٹس پر باقاعدگی سے اپ لوڈ نہیں کی جاتیں۔ یہاں یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ حکومتیں نظر ثانی شدہ تخمینہ جات کے اعدادوشمار بروقت فرام نہیں کرتیں بلکہ بجٹ کی منظوری کے دوران ہی پیش کردیے جاتے ہیں۔انہوں نے مطالبہ کیا کہ صوبائی اور وفاقی حکومتیں معلومات تک رسائی کے قوانین پرعملدرآمد کو یقینی بنائیں اور اس کی راہ میں حائل رکاوٹوں کو دور کیا جائے تاکہ بجٹ شفافیت کو فروغ حاصل ہو علاوہ ازیں بجٹ پر بحث اور منظوری کے دورانیہ کو بڑھا یا جائے تاکہ اس پر سیر حاصل بحث کی جاسکے۔اسکے ساتھ ساتھ متعلقہ سٹیک ہولڈرز خصوصاً شہریوں سے مشاورت کو قانونی تحفظ دیا جائے اور زیادہ سے زیادہ معلومات کی فراہمی پر مبنی ایک شفاف اور اوپن بجٹ پالیسی وضع کی جانی چاہیے۔۔۔۔۔۔۔

10/01/2022

خضدار جماعت اسلامی ضلع خضدار کے امیر مولانا محمد اسلم گزگی خضدار کو حق دو تحریک کے حوالے سے پریس کانفرنس کررہے ہیں

09/01/2022

خضدار/ باغبانہ
باغبانہ لونڈو کے قریب گاڑی کی موٹر سائیکل سواروں کوٹکر, زخمیوں کا تعلق باغبانہ کے ایک ہی خاندان سے بتایا جارہا ہے

ڈسٹرکٹ پولیس خضدار میں بطور کانسٹیبل خواہش مند حضرات 22 جنوری تا 7 فروری تک اپنے کاغزات ایس ایس پی آفس خضدار میں جمع کرس...
09/01/2022

ڈسٹرکٹ پولیس خضدار میں بطور کانسٹیبل خواہش مند حضرات 22 جنوری تا 7 فروری تک اپنے کاغزات ایس ایس پی آفس خضدار میں جمع کرسکتے ہیں۔۔

خضدار کےسوشل ورکرز کا زہری سموانی میں میریونس عزیز زہری ، اور حاجی ظفر عزیز زہری سے ان کی والدہ کی وفات پر تعزیت کی زہری...
09/01/2022

خضدار کےسوشل ورکرز کا زہری سموانی میں میریونس عزیز زہری ، اور حاجی ظفر عزیز زہری سے ان کی والدہ کی وفات پر تعزیت کی

زہری09جنوری 2022

خضدار کے سیاسی و سماجی شخصیت
غلام قادر چھٹہ، بشیراحمد رئیسانی، دانش مینگل، مقبول احمد جام، صحافی عبدالجبار حسنی، حاجی الطاف جتک اور محمد اسحاق حقانی نے رکن بلوچستان اسمبلی میر یونس عزیز زہری سے ان کی والدہ کی وفات پر تعزیت کا اظہار کیا مرحومہ کے لئے دعائے مغفرت اور لواحقین کے لئے صبر جمیل کی دعاء کی
درین اثناء
نوغے
وہیر حادثے کے شہدا کے خاندان سے تعزیت کی گئی اس موقع پر سوشل ورکرز نے گہرے دکھ و غم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہیر واقعہ ایک بہت بڑا سانحہ ہے اس سانحہ میں خوشی غم میں تبدیل ہوگئی، الله تعالیٰ سے دعا کی گئی ہے الله تعالیٰ شہدا کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے اور زخمیوں کو صحت کاملہ عاجلہ عطا فرمائے،

08/01/2022

زندگی چند پل کی ہوتی ہے مری میں ایک فیملی کی ونصیب مرنے سے پہلے اور بعد کی اللہ تعالی تمام مرحومین کو جنت نصیب کریں

افسوسناک خبرچیئرمین سینٹ صادق سنجرانی کا چھوٹا بھائی سالار سنجرانی اور انکا ڈرائیور ٹریفک حادثے میں جاں بحقتفصیلات کے مط...
08/01/2022

افسوسناک خبر

چیئرمین سینٹ صادق سنجرانی کا چھوٹا بھائی سالار سنجرانی اور انکا ڈرائیور ٹریفک حادثے میں جاں بحق

تفصیلات کے مطابق

کوئٹہ کراچی قومی شاہراہ لسبیلہ کے قریب کراچی سے کوئٹہ جانے والی کار گاڑی اور آئل ٹینکر میں تصادم کے نتیجے میں کار ڈرائیور محمد یونس جاں بحق

جبکہ چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کے چھوٹے بھائی سالار خان سنجرانی شدید زخمی ہوگئے تھے۔ جنہیں طبی امداد کے لیے کراچی روانہ کردیا گیا۔تھا۔
جہاں وہ زخموں کا تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوگئے ہیں۔ خاندانی ذرائع

وادی ساسول میں واقع پہاڑ  (کوہ ڈومبان ) کی چھوٹی پر سال کی پہلی برف باری کا منظر۔
07/01/2022

وادی ساسول میں واقع پہاڑ (کوہ ڈومبان ) کی چھوٹی پر سال کی پہلی برف باری کا منظر۔

گزشتہ شب ویگن اور روڈ پر کڑی خراب ٹرالر کے درمیان تصادم ہو حادثے کے نتیجے میں 7 افراد جاں بحق اور متعدد افراد زخمی ہوگئے...
07/01/2022

گزشتہ شب ویگن اور روڈ پر کڑی خراب ٹرالر کے درمیان تصادم ہو حادثے کے نتیجے میں 7 افراد جاں بحق اور متعدد افراد زخمی ہوگئے
کئی گھروں میں صفِ ماتم بچھانے کی سبب بننت والے ٹرالر اب تک اسی جگہ موجود ہے تاحال انتظامیہ نے ٹرالر کو سڑک سے دور ہٹانے کا خیال نہیں آیا اور نہ نیشنل ہائی وے کو آیا

کیا مزید تباہی کا انتظار ہے

انا للہ وانا الیہ راجعونایم پی اے خضدار میر یونس عزیز زہری کی والدہ انتقال کرگئی ۔
07/01/2022

انا للہ وانا الیہ راجعون

ایم پی اے خضدار میر یونس عزیز زہری کی والدہ انتقال کرگئی ۔

Address


Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when News Line posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Videos

Shortcuts

  • Address
  • Alerts
  • Videos
  • Claim ownership or report listing
  • Want your business to be the top-listed Media Company?

Share