Badbaan

Badbaan Welcome to Badbaan on Facebook - for the that matter to you.
,
(5)

بھارتی اداکارہ سوناکشی سنہا کل بروز 23 جون مسلمان اداکار ظہیر خان کے ساتھ رشتہ ازدواج میں منسلک ہوجائیں گی۔اطلاعات ہیں ک...
22/06/2024

بھارتی اداکارہ سوناکشی سنہا کل بروز 23 جون مسلمان اداکار ظہیر خان کے ساتھ رشتہ ازدواج میں منسلک ہوجائیں گی۔
اطلاعات ہیں کہ سوناکشی سنہا نے اسلام قبول کرلیا ہے تاہم ابھی تک ان اطلاعات کی تصدیق نہیں ہوسکی۔

جبل عرفات پر ایک خاتون اللہ کی بارگاہ میں گڑگڑاتے ہوئے دعائیں مانگ رہی ہیں
22/06/2024

جبل عرفات پر ایک خاتون
اللہ کی بارگاہ میں گڑگڑاتے ہوئے دعائیں مانگ رہی ہیں

سوال یہ ہے کہ پاکستان کنیکٹیوٹی کے ان منصوبوں کی طرف کیوں نہیں جا رہا جو اصل میں گیم چینجر ہوں گے؟ ہم چین تک آل ویدر ریل...
22/06/2024

سوال یہ ہے کہ پاکستان کنیکٹیوٹی کے ان منصوبوں کی طرف کیوں نہیں جا رہا جو اصل میں گیم چینجر ہوں گے؟
ہم چین تک آل ویدر ریل اور روڈ لنک بنانے کی طرف نہیں گئے۔
نہ ہم نے کراچی گوادر روڈ کو اپ گریڈ کیا ہے،
نہ گوادر کو کراچی اور پاکستان کے مین ریلوے ٹریک سے لنک کرنے کا منصوبہ سامنے لائے ہیں۔
ٹرانس افغان ریلوے پراجیکٹ افغانستان کو کئی ملکوں سے ملا رہا ہے۔ یہ ملک ترکمانستان، ایران اور تاجکستان ہیں۔ ترکمانستان سے آتا ریلوے ٹریک پاکستان اور ایران دونوں سے منسلک ہو گا لیکن۔۔۔۔۔
پاکستان کے افغانستان کے ساتھ تناؤ کی وجہ سے افغان حکومت اور بزنس مین ایرانی پورٹ چابہار کی جانب متوجہ ہوئے ہیں۔ افغانوں کا اعتراض پاکستان پر یہ ہے کہ اس کی ترجیح سفارتی، سیاسی اور سیکیورٹی پالیسیاں رہتی ہیں۔ یہ ترجیح بزنس اور اکانومی کو متاثر کرتی ہے۔ پاکستان کے راستے تجارت غیر محفوظ ہے۔ یہ کسی بھی وقت سفارتی، سیاسی اور سیکیورٹی پالیسی کے زیر اثر روکی جا سکتی ہے۔
ایک فکر انگیز تحریر وسی بابا کی
بادبان ڈاٹ کام پر

Badbaan.com

دو خاص رپورٹسدلچسپ اور معلومات افروزبادبان ڈاٹ کام پر
22/06/2024

دو خاص رپورٹس
دلچسپ اور معلومات افروز
بادبان ڈاٹ کام پر

سوال یہ ہے کہ  #پاکستان کنیکٹیوٹی کے ان منصوبوں کی طرف کیوں نہیں جا رہا جو اصل میں گیم چینجر ہوں گے؟ہم نے رلتے رہنے کا آ...
22/06/2024

سوال یہ ہے کہ
#پاکستان کنیکٹیوٹی کے ان منصوبوں کی طرف کیوں نہیں جا رہا جو اصل میں گیم چینجر ہوں گے؟
ہم نے رلتے رہنے کا آپشن ہی کیوں لے رکھا ہے؟

جانیے #بادبان ڈاٹ کام پر https://www.badbaan.com/16011/

صحت کی طرف سفر لاہور کے ایک پارک میں خواتین یوگا کی کلاس میں شریک
22/06/2024

صحت کی طرف سفر
لاہور کے ایک پارک میں خواتین یوگا کی کلاس میں شریک

آج کا کارٹون
21/06/2024

آج کا کارٹون

کراچی: بجلی کی بندش کے خلاف مختلف علاقوں میں احتجاجکراچی کے مختلف مقامات پر بجلی کی بندش کے خلاف علاقہ مکین سراپا احتجاج...
21/06/2024

کراچی: بجلی کی بندش کے خلاف مختلف علاقوں میں احتجاج

کراچی کے مختلف مقامات پر بجلی کی بندش کے خلاف علاقہ مکین سراپا احتجاج بن گئے اور مظاہرین نے سڑکوں کو ٹریفک کے لیے بند کردیا۔

ابوالحسن اصفہانی روڈ اور لیاقت آباد میں بجلی کی بندش کے خلاف مظاہرین سراپا احتجاج بن گئے۔

مظاہرین نے کے الیکٹرک کے خلاف شدید نعرے بازی کی جبکہ سڑکوں کو ٹریفک کے لیے بند کردیا جس کی وجہ سے ٹریفک کی روانی بھی متاثر رہی۔

ٹریفک پولیس کے مطابق ٹریفک کو پیراڈائز چوک سے تھانہ سہراب گوٹھ کی طرف موڑا جا رہا ہے، جبکہ سپر ہائی وے سے آنے والی ٹریفک کو سروس روڈ سے سہراب گوٹھ تھانے کی طرف بھیجا جا رہا ہے۔

اسی طرح لیاقت آباد دس نمبر پُل کے نیچے سے ٹریفک کو ناظم آباد کی طرف بھیجا جارہا ہے۔

بجلی کی لوڈشیڈنگ کے معاملہ پرخیبر پختونخوا حکومت اور وفاقی حکومت کے درمیان نزاع بڑھ گیا ہے۔اصل مسئلہ کیا ہے؟کیا پیسکو 22...
21/06/2024

بجلی کی لوڈشیڈنگ کے معاملہ پر
خیبر پختونخوا حکومت اور وفاقی حکومت کے درمیان نزاع بڑھ گیا ہے۔
اصل مسئلہ کیا ہے؟
کیا پیسکو 22 گھنٹے کی لوڈشیڈنگ کرنے میں حق بجانب ہے؟
پڑھیے #بادبان ڈاٹ کام پر https://www.badbaan.com/16000/

ایک افغان لڑکی کا کہنا ہے کہ یہ ان کی زندگی کا انتہائی انقلابی تجربہ تھا۔ سولا میں انہیں پیار اور تعاون کرنے والی لڑکیوں...
19/06/2024

ایک افغان لڑکی کا کہنا ہے کہ
یہ ان کی زندگی کا انتہائی انقلابی تجربہ تھا۔
سولا میں انہیں پیار اور تعاون کرنے والی لڑکیوں کا ساتھ میسر آیا ہے۔
افغان لڑکیوں کی ان دنوں وہاں کیا سرگرمیاں ہیں؟
جانیے #بادبان ڈاٹ کام پر https://www.badbaan.com/15995/

کیا سارے حاجی جانور قربان کرتے ہیں؟ حاجی قربانی کے جانور کہاں سے لاتے ہیں؟ قربانی کے بعد کیا ہوتا ہے؟ کیا حجاج کو بھی گو...
19/06/2024

کیا سارے حاجی جانور قربان کرتے ہیں؟
حاجی قربانی کے جانور کہاں سے لاتے ہیں؟
قربانی کے بعد کیا ہوتا ہے؟
کیا حجاج کو بھی گوشت ملتا ہے؟
گوشت کی تقسیم کا طریقہ کار کیا ہے؟
کیا ملک سے باہر بھی گوشت بھیجا جاتا ہے؟
جانیے #بادبان ڈاٹ کام پر https://www.badbaan.com/15991/

جرمنی میں، گل چاہت کی زندگی کیسے گزر رہی ہےوہ یہاں اپنے مستقبل کو کیسے دیکھتی ہیں؟ڈانس چھوڑ کر تبلیغی جماعت میں شامل ہون...
19/06/2024

جرمنی میں، گل چاہت کی زندگی کیسے گزر رہی ہے
وہ یہاں اپنے مستقبل کو کیسے دیکھتی ہیں؟
ڈانس چھوڑ کر تبلیغی جماعت میں شامل ہونے اور پھر اسے چھوڑنے والی گل چاہت سے مکالمہ
پڑھیے #بادبان ڈاٹ کام پر https://www.badbaan.com/15956/

 #حج2024
16/06/2024

#حج2024

 #عیدالاضحی مبارک ہو تمام اہل ایمان کو 💖منجانب: ٹیم  #بادبان
16/06/2024

#عیدالاضحی مبارک ہو
تمام اہل ایمان کو 💖

منجانب: ٹیم #بادبان

15/06/2024
15/06/2024

زیادہ آمدن والے زیادہ ٹیکس دیں۔ وزیرخزانہ محمد اورنگزیب کہتے ہیں کہ زیادہ آمدن والوں کو زیادہ ٹیکس دینے میں کئی مسئلہ نہیں ہونا چاہیے۔ بالکل، زیادہ آمدن والوں سے زیادہ ٹیکس لینا چاہیے مگر صرف تنخواہ دار طبقہ ہی کیوں یہ سارا بوجھ اٹھائے؟ اورنگزیب صاحب! حکومت تنخواہ داروں سے کئی گنا زیادہ آمدن والے کاروباری افراد سے زیادہ ٹیکس لینے میں کیوں ناکام ہے؟

چند سال قبل سابق وزیراعظم نواز شریف سے ایک انٹرویو میں حامد میر اور سہیل وڑائچ نے جب پوچھا کہ میاں صاحب! آپ کے پاس بے پناہ دولت ہے، شاندار رہائش گاہیں ہیں، بڑی بڑی گاڑیاں ہیں، دنیا بھر میں سفر کرتے ہیں مگر آپ سالانہ انکم ٹیکس صرف پانچ ہزار روپے دیتے ہیں۔

میاں صاحب بوکھلا گئے۔ کہنے لگے: نہیں یہ سب جھوٹ ہے۔ ہم اپنے کاروبار میں کافی ٹیکس دیتے ہیں۔ حامد میر نے کہا کہ ہم سیلز ٹیکس یا کسی دوسرے ٹیکس کی بات نہیں کر رہے، انکم ٹیکس کی بات ہو رہی ہے۔ کوئی اور جھوٹ نہیں بول رہا بلکہ آپ نے اپنے گوشواروں میں خود لکھا ہے کہ آپ نے اس سال پانچ ہزار روپے انکم ٹیکس ادا کیا۔

نواز شریف کہنے لگے کہ انہیں معلوم نہیں کہ یہ کیسے ہوا۔ وہ اپنے وکیل سے بات کریں گے۔ پھر اگلے سال میاں صاحب نے ٹیکس بڑھا کر 50 ہزار روپے کر دیا اور اگلے سالوں میں تھوڑا مزید ٹیکس ادا کرنا شروع کردیا۔

حکومت کا زور صرف تنخواہ دار طبقے پر چلتا ہے۔ وزیر اعظم شہباز شریف کہتے ہیں کہ ایف بی آر کے اہلکار اور افسران اگر دوہزار ارب ٹیکس اکٹھا کرتے ہیں تو چھ ہزار ارب اپنی جیب میں ڈال لیتے ہیں۔ بالکل درست، وزیراعظم جانتے ہیں کہ ان کے محکمے کاروباری افراد سے کتنی رشوت لیتے ہیں اور پھر ان سے معمولی ٹیکس وصول کرتے ہیں۔ وزیرخزانہ اورنگزیب بھی کہتے ہیں کہ انہیں معلوم ہے کہ کون کتنی گاڑیاں استعمال کر رہا ہے، دنیا بھر میں سفر کر رہا ہے، اس کے بچے کن سکولوں میں پڑھ رہے ہیں، کتنے بڑے ہوٹلوں میں قیام کرتا ہے اور کہاں سے کھانے کھاتا ہے، بجلی کے بل کتنے ادا کرتا ہے اور ٹیکس کتنا کم دے رہا ہے۔ مگر لگتا ہے کہ وہ کچھ کرنے سے قاصر ہیں۔

اس سے صاف ظاہر ہے کہ حکومت کو سب پتا ہے کہ کتنے ارب کا ٹیکس چوری ہو رہا ہے۔ کتنی بجلی چوری اور کون بجلی چوری کر رہا ہے مگر کرپٹ محکموں کو گرفت میں لانے میں ہمیشہ سے ناکام رہی ہے۔ بڑے بڑے کاروباری افراد کروڑوں کی آمدن کماتے ہیں مگر معمولی ٹیکس ادا کر رہے ہیں۔

چند سال قبل میں ایک اچھے ادارے میں سربراہ کے طور پر کام کر رہا تھا اور میری تنخواہ میں سے ہر ماہ دو لاکھ روپے کے قریب انکم ٹیکس کاٹ کر تنخواہ ملتی تھی۔ سالانہ تقریباً 24 لاکھ روپے ٹیکس ادا کر رہا تھا۔ ایک جاننے والے کاروباری دوست نے بتایا کہ ان کی آمدن کروڑوں میں ہے مگر وہ سالانہ صرف ڈیڑھ لاکھ روپے انکم ٹیکس ادا کرتے ہیں۔ جو ماہانہ چند ہزار روپے بنتا ہے۔ ان صاحب کی رہائش لاہور کے ایک پوش علاقے میں ہے۔ دو بڑی گاڑیاں ہیں۔ بچے بہترین سکولوں میں پڑھ رہے ہیں اور دنیا بھر میں سفر کرتے ہیں اور جائیدادیں بنا رہے ہیں۔ آئے روز اچھے ریسٹورانٹس میں کھانا کھاتے ہیں۔

اسی طرح دیگر کاروباری افراد بھی ٹیکس چوری میں ملوث ہیں۔ جب ان سے پوچھا جائے کہ آپ ٹیکس کیوں ادا نہیں کرتے؟ تو جواب ملتا ہے کہ حکومت انہیں کیا سہولتیں دے رہی ہے۔ وہ اپنے بچوں کو نجی سکولوں میں پڑھاتے ہیں۔ پرائیویٹ ہسپتالوں سے علاج کرواتے ہیں تو پھر ٹیکس کیوں ادا کریں مگر تنخواہ دار طبقے سے ٹیکس حاصل کرنا آسان ہے کہ انہیں ٹیکس کاٹ کر تنخواہ ادا کی جاتی ہے۔ اس لیے حکومت جانتی ہے کہ اس کے محکمے کرپٹ ہیں جنہیں کبھی ٹھیک کرنے کی کوشش نہیں کی گئی۔ کاروباری افراد سے ٹیکس لینے میں ناکامی کے بعد ان کے پاس ایک ہی حل بچتا ہے کہ تنخواہ دار طبقے پر مزید بوجھ ڈال دو۔

اس کرپٹ نظام کے ذمہ دار بھی حکمران ہیں جن کے اپنے کاروبار ہیں اور اسی کرپٹ نظام سے وہ بھی فائدہ اٹھا رہے ہیں۔ دہائیاں گزر گئیں مگر وہ اس نظام کو درست نہیں کرسکے۔ اب شکوے کرتے ہیں کہ بہت سے سرکاری محکموں کو ختم کرنا پڑے گا یا پھر انہیں نجی شعبے کے حوالے کرنا پڑے گا کیوں کہ ان اداروں کے اربوں روپے کا نقصان حکومت کو برداشت کرنا پڑتا ہے۔ حکومت کو نہیں جناب۔ یہ عوام بالخصوص تنخواہ دار طبقے اور غریب عوام پر ٹیکسوں کا بوجھ ڈال کر پورا کرنا پڑتا ہے۔ ان محکموں میں بھرتیاں بھی انہی نالائق، نااہل اور کرپٹ حکموانوں نے کیں اور انہی بھرتی ہونے والے افراد نے ان محکموں میں لوٹ مار کی اور اس حال تک پہنچایا۔

آج حکمرانوں کا شکوہ کرنا بہت عجیب لگتا ہے۔ انہیں شرم اور ندامت کوئی نہیں۔
(احمد ولید)

ملک کے میدانی علاقے شدید گرمی کی لپیٹ میں، بارش کا امکان کہاں ہے؟ملک کے میدانی علاقے ایک بار پھر شدید گرمی کی لپیٹ میں ہ...
14/06/2024

ملک کے میدانی علاقے شدید گرمی کی لپیٹ میں، بارش کا امکان کہاں ہے؟
ملک کے میدانی علاقے ایک بار پھر شدید گرمی کی لپیٹ میں ہیں، سبی میں درجہ حرارت 49 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق پنجاب کے شہروں لاہور، ملتان، فیصل آباد، سرگودھا، خیبرپختونخوا میں ڈیرہ اسماعیل خان، بنوں جب کہ سندھ میں نواب شاہ اور لاڑکانہ میں درجہ حرارت 44 سے 46 ڈگری تک رہنے کا امکان ہے۔

اسلام آباد اور گردونواح میں دن کے اوقات میں موسم گرم اور خشک جبکہ شام یا رات میں مطلع جزوی ابرآلود رہنے کے علاوہ جھکڑ چلنے اورگرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے۔

آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران کشمیر، بالائی خیبرپختونخوا، شمال مشرقی پنجاب، جنوب مشرقی بلوچستان اور جنوب مشرقی سندھ میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ چند مقامات پر آندھی چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا بھی امکان ہے۔

دوسری جانب سبی میں آج پارہ 48 سے49 ڈگری تک جانے کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

 #پاکستانی بجٹ2024-25 کے بعدپاکستانیوں پر پہلی رات کیسے گزری؟عبیداللہ عابد کا  #اردو کالم بادبانپڑھیے  #بادبان ڈاٹ کام پ...
14/06/2024

#پاکستانی بجٹ2024-25 کے بعد
پاکستانیوں پر پہلی رات کیسے گزری؟
عبیداللہ عابد کا #اردو کالم بادبان
پڑھیے #بادبان ڈاٹ کام پر https://www.badbaan.com/15953/

پاکستان کے سب سے گرم شہر جیکب آباد میں لوگ موسم گرما کیسے گزارتے ہیں۔ رائٹرز کی تصویری کہانی
13/06/2024

پاکستان کے سب سے گرم شہر جیکب آباد میں لوگ موسم گرما کیسے گزارتے ہیں۔ رائٹرز کی تصویری کہانی

13/06/2024

عمران ریاض امانت میں خیانت کے مقدمے سے ڈسچارج

صحافی عمران ریاض کے خلاف امانت میں خیانت کے مقدمے میں سماعت۔
جوڈیشل مجسٹریٹ نے عمران ریاض کو مقدمے سے ڈسچارج کردیا ۔
عمران ریاض کے وکیل میاں علی اشفاق نے عدالت میں دلائل دیے۔
ماڈل ٹاؤن کچہری کے مجسٹریٹ نے محفوظ فیصلہ سنادیا۔
تھانہ نشتر کالونی پولیس نے صحافی عمران ریاض کو ایک روزہ جسمانی مکمل ہونے پر عدالت پیش کیا تھا۔
پولیس نے عمران ریاض کو ائیر پورٹ پر کار سرکار میں مداخلت کے مقدمے میں گرفتار کر لیا۔

وزیراعظم محمد شہباز شریف کی سربراہ جے یو آئی مولانا فضل الرحمان کی رہائشگاہ پر آمد مولانا فضل الرحمان کا وزیراعظم کی آمد...
13/06/2024

وزیراعظم محمد شہباز شریف کی سربراہ جے یو آئی مولانا فضل الرحمان کی رہائشگاہ پر آمد

مولانا فضل الرحمان کا وزیراعظم کی آمد کا خیرمقدم،وزیراعظم نے مولانا فضل الرحمان کی خیریت دریافت کی

مولانا فضل الرحمان نے ہمیشہ جمہوری اقدار کیحفاظت کے لیے پر امن جد وجہد کو فروغ دیا،وزیراعظم

وزیراعظم کی مولانا فضل الرحمان کی دینی خدمات کی تعریف

وزیراعظم نے سیاسی مسائل کے باہمی تعاون سے حل کے لیے کمیٹی تشکیل دینے کی تجویز پیش کر دی

13/06/2024

عمران خان، بشری بی بی کی سزا معطلی کی درخواستوں پر 10 روز میں فیصلہ کا حکم

اسلام آباد ہائیکورٹ نے عدت کیس میں سیشن کورٹ کو دس روز میں عمران خان اور بشری بی بی کی سزا معطلی کی درخواستوں پر 10 روز میں فیصلہ کا حکم دے دیا

13/06/2024

ٹی20 ورلڈ کپ،
ویسٹ انڈیز نے نیوزی لینڈ کو شکست دے کر
سپر 8 مرحلے کے لیے کوالیفائی کرلیا

12/06/2024

بجٹ 2024-25
اب نان فائلر بیرون ملک سفر بھی نہیں کر سکیں گے،
صرف حج کی غرض سے جا سکتے ہیں وہ بھی اجازت لیکر۔

Address


Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Badbaan posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Badbaan:

Videos

Shortcuts

  • Address
  • Alerts
  • Contact The Business
  • Videos
  • Claim ownership or report listing
  • Want your business to be the top-listed Media Company?

Share