Peace TV Urdu

  • Home
  • Peace TV Urdu

Peace TV Urdu MEDIA & ISLAM Islam, today, is the most misunderstood religion. It bears the brunt of misconceptions and hate propaganda.

The powerful mass media, aligned to deceitful political and corporate interests, spreads these misconceptions virulently... worldwide. While portraying Islam, integrity and reliability are bypassed by the media with professional charm and finesse. Wise and apt Islamic viewpoints are seldom covered in the mainstream media, whereas aberrations by a few misled Muslims are highlighted. Muslims hardly

have any hold or influence on major media, especially TV. They instead, exhibit an apologetic attitude and an inferiority complex. Today, more 20,000 TV stations around the globe reach out to 5 billion people worldwide. Such that TV plays a major role in shaping public opinion. With more than US $ 400 billion invested in TV productions and distribution alone, it is serious business laden with cut-throat competition, political manipulations and corporate interests. Global scale media mergers in the industry have led to limiting the viewpoints having access to mass media, specially the Islamic viewpoint. This scenario needs to be countered with a global reach for the truth of Islam. As the Quran (Ch. 21, V. 18) advises us:

When truth is hurled against falsehood, falsehood perishes, for falsehood by its nature is bound to perish.

15/07/2023
26/03/2023
26/03/2023
26/03/2023

*افطاری کے مسائل*
*روزہ افطار کروانے کا اجر*
عَنْ زَيْدِ بْنِ خَالِدٍ الْجُهَنِيِّ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ ﷺ مَنْ فَطَّرَ صَائِمًا كَانَ لَهُ مِثْلُ أَجْرِهِ غَيْرَ أَنَّهُ لَا يَنْقُصُ مِنْ أَجْرِ الصَّائِمِ شَيْئًا [سنن الترمذی:807] صحيح
زید بن خالد جہنی رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: *جس نے کسی روزہ دار کا روزہ افطار کروایا، تو اسے بھی اتنا ہی اجر ملے گا جتنا روزہ دار کے لیے ہوگا اور روزہ دار کے اجر میں بھی کوئی کمی نہیں ہوگی۔*

22/03/2023
21/03/2023

"Ramadhaan Ka Istikbal Kaise Karein" in "Fazaail-e-Ramadhaan" by Shaikh Sanaullah Madni on Peace TV Urdu. [Episode-1]

21/03/2023

روزہ اور اس کے فوائد
```الحدیث النبوی:```
عَنْ عَلْقَمَةَ ، قَالَ : بَيْنَا أَنَا أَمْشِي مَعَ عَبْدِ اللَّهِ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ ، فَقَالَ : كُنَّا مَعَ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، فَقَالَ :مَنِ اسْتَطَاعَ الْبَاءَةَ فَلْيَتَزَوَّجْ ، فَإِنَّهُ أَغَضُّ لِلْبَصَرِ وَأَحْصَنُ لِلْفَرْجِ ، وَمَنْ لَمْ يَسْتَطِعْ فَعَلَيْهِ بِالصَّوْمِ ، فَإِنَّهُ لَهُ وِجَاءٌ .

نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا:
اگر کوئی صاحب طاقت ہو تو اسے نکاح کر لینا چاہئے کیونکہ(نکاح) نظر کو نیچی رکھنے اور شرمگاہ کو بدفعلی سے محفوظ رکھنے کا یہ ذریعہ ہے اور کسی میں نکاح کرنے کی طاقت نہ ہو تو اسے روزے رکھنے چاہئیں کیونکہ وہ اس کی شہوت کو ختم کر دیتا ہے اور (گناہ کے مقابل )ڈھال ہے ۔

```صحیح البخاری:1905```

19/03/2023

روزہ اور اس کے مقاصد
```الحدیث النبوی:```
عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ : مَنْ لَمْ يَدَعْ قَوْلَ الزُّورِ وَالْعَمَلَ بِهِ وَالْجَهْلَ ، فَلَيْسَ لِلَّهِ حَاجَةٌ أَنْ يَدَعَ طَعَامَهُ وَشَرَابَهُ:

نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا:
جو شخص ( روزہ کی حالت میں ) جھوٹ بات کرنا اور فریب کرنا اور جہالت کی باتوں کو نہ چھوڑے تو اللہ کو اس کی کوئی ضرورت نہیں کہ وہ اپنا کھانا پینا چھوڑے۔

```صحیح البخاری:6057```

18/03/2023

خوش نصیب روزہ دار
```حدیث قدسی:``` اردو
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا:
اللہ پاک فرماتا ہے کہ انسان کا ہر نیک عمل خود اسی کے لیے ہے مگر روزہ کہ وہ خاص میرے لیے ہے اور میں ہی اس کا بدلہ دوں گا اور روزہ گناہوں کی ایک ڈھال ہے، اگر کوئی روزے سے ہو تو اسے فحش گوئی نہ کرنی چاہئے اور نہ شور مچائے، اگر کوئی شخص اس کو گالی دے یا لڑنا چاہئے تو اس کا جواب صرف یہ ہو کہ میں ایک روزہ دار آدمی ہوں، اس ذات کی قسم جس کے ہاتھ میں محمد ( صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ) کی جان ہے! روزہ دار کے منہ کی بو اللہ تعالیٰ کے نزدیک مشک کی خوشبو سے بھی زیادہ بہتر ہے، روزہ دار کو دو خوشیاں حاصل ہوں گی ( ایک تو جب ) وہ افطار کرتا ہے تو خوش ہوتا ہے اور ( دوسرے ) جب وہ اپنے رب سے ملاقات کرے گا تو اپنے روزے کا ثواب پا کر خوش ہو گا۔

```صحیح البخاری:1904```

16/03/2023

روزہ اور جنت کا دروازہ
```الحدیث النبوی:```
عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، قَالَ : إِنَّ فِي الْجَنَّةِ بَابًا ، يُقَالُ لَهُ : الرَّيَّانُ ، يَدْخُلُ مِنْهُ الصَّائِمُونَ يَوْمَ الْقِيَامَةِ ، لَا يَدْخُلُ مِنْهُ أَحَدٌ غَيْرُهُمْ ، يُقَالُ : أَيْنَ الصَّائِمُونَ ؟ فَيَقُومُونَ ، لَا يَدْخُلُ مِنْهُ أَحَدٌ غَيْرُهُمْ ، فَإِذَا دَخَلُوا أُغْلِقَ ، فَلَمْ يَدْخُلْ مِنْهُ أَحَدٌ .

رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا:
جنت کا ایک دروازہ ہے جسے ریان کہتے ہیں قیامت کے دن اس دروازہ سے صرف روزہ دار ہی جنت میں داخل ہوں گے، ان کے سوا اور کوئی اس میں سے نہیں داخل ہو گا، پکارا جائے گا کہ روزہ دار کہاں ہے؟ وہ کھڑے ہو جائیں گے ان کے سوا اس سے اور کوئی نہیں اندر جانے پائے گا اور جب یہ لوگ اندر چلے جائیں گے تو یہ دروازہ بند کر دیا جائے گا پھر اس سے کوئی اندر نہ جا سکے گا۔

```صحیح البخاری:1896```

15/03/2023

ماہ رمضان کا آغاز اور رحمتوں کے دروازے
```الحدیث النبوی:```
قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ :إِذَا دَخَلَ شَهْرُ رَمَضَانَ ، فُتِّحَتْ أَبْوَابُ السَّمَاءِ ، وَغُلِّقَتْ أَبْوَابُ جَهَنَّمَ ، وَسُلْسِلَتِ الشَّيَاطِينُ .

رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا:
جب رمضان کا مہینہ آتا ہے تو(اللہ تعالی کے خصوصی کرم سے) آسمان کے تمام (رحمتوں) کے دروازے کھول دیئے جاتے ہیں، جہنم کے (سات)دروازے بند کر دیئے جاتے ہیں اور شیاطین کو زنجیروں سے جکڑ دیا جاتا ہے۔

```صحیح البخاری:1899```

12/03/2023

مؤمن کی عزت
```الحدیث النبوی:```
قال صلی اللہ علیہ وسلم : أَتَانِي جِبْرِيلُ فَقَال: يَا مُحَمَد! عِشْ مَا شِئْتَ فَإِنَّكَ مَيِّتٌ، وَأَحْبِبْ مَنْ شِئْتَ فَإِنَّكَ مُفَارِقُهُ، وَاعْمَلْ مَا شِئْتَ فَإِنَّكَ مُجْزِيٌ بِه، وَاعْلَمْ أَنَّ شَرَفَ الْمُؤْمِنِ قِيَامُه باللَّيْل، وعِزَّهُ اِسْتِغْنَاؤُهُ عَنِ النَّاسِ.

نبی کریم ‌صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ‌نے فرمایا: میرے پاس جبریل علیہ السلام آئے اور كہنے لگے: اے محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ‌جب تك چاہیں ( آپ ) زندہ رہیں ، بالآخر آپ نے ( دنیا ) چھوڑنی ہے۔ جسے چاہیں پسند كر لیں بالآخر اس سے جدا ہونا ہے، جو چاہیں عمل كریں كیوں كہ آپ کو اس كا بدلہ دیا جانا ہے۔ جان لیجئے كہ مومن كا شرف اس كا رات كا قیام ( تہجد ) ہے، اور اس كی عزت لوگوں سے مستغنی ( اپنی ضرورتوں کا سوال فقط اللہ تعالی سے ) کرنے میں ہے۔

```المعجم الاوسط للطبرانی:4429```

11/03/2023

Follow and Share

Follow
11/03/2023

Follow

Don't Miss Out on the latest Videos from Dr Zakir Naik.

11/03/2023

ماہ شعبان اور معمولِ مصطفی علیہ الصلاۃ والسلام
```الحدیث النبوی:```
عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ أَبِي قَيْسٍ، ‏‏‏‏‏‏قَالَ:‏‏‏‏ سَمِعْتُ عَائِشَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا، ‏‏‏‏‏‏تَقُولُ:‏‏‏‏ كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَتَحَفَّظُ مِنْ شَعْبَانَ مَا لَا يَتَحَفَّظُ مِنْ غَيْرِهِ، ‏‏‏‏‏‏ثُمَّ يَصُومُ لِرُؤْيَةِ رَمَضَانَ، ‏‏‏‏‏‏فَإِنْ غُمَّ عَلَيْهِ عَدَّ ثَلَاثِينَ يَوْمًا ثُمَّ صَامَ .

رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ماہ شعبان کی تاریخوں کا جتنا خیال رکھتے کسی اور مہینے کی تاریخوں کا اتنا خیال نہ فرماتے، پھر رمضان کا چاند دیکھ کر روزے رکھتے، اگر (بادل کی وجہ سے )وہ آپ پر مشتبہ ہو جاتا تو ( ماہ شعبان کے ) تیس دن پورے کرتے، پھر روزے رکھتے۔

```سنن ابی داؤد:2325```

10/03/2023

10/03/2023

تربیت اور تزکیہ
```الحدیث النبوی:```
قَالَ أَبُو هُرَيْرَةَ يَأْثُرُ : عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، قَالَ : إِيَّاكُمْ وَالظَّنَّ ، فَإِنَّ الظَّنَّ أَكْذَبُ الْحَدِيثِ ، وَلَا تَجَسَّسُوا ، وَلَا تَحَسَّسُوا ، وَلَا تَبَاغَضُوا ، وَكُونُوا إِخْوَانًا .

رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا کہ بدگمانی سے بچتے رہو کیونکہ بدگمانی سب سے جھوٹی بات ہے ( اور لوگوں کے رازوں کی ) کھود کرید نہ کیا کرو اور نہ ( لوگوں کی نجی گفتگووں کو ) کان لگا کر سنو، آپس میں دشمنی نہ پیدا کرو بلکہ بھائی بھائی بن کر رہو۔

```صحیح البخاری:5143```

09/03/2023

For More Beautiful, Informative Islamic posts,
Join us: Peace TV Urdu

شادی کی ساری فضول رسمیں ختم کریں ،مسجد میں نکاح اور ایک سادہ سا ولیمہ .. سارے معاشی اور نفسیاتی مسائل ختم ہو جائیں گے ان...
09/03/2023

شادی کی ساری فضول رسمیں ختم کریں ،مسجد میں نکاح اور ایک سادہ سا ولیمہ .. سارے معاشی اور نفسیاتی مسائل ختم ہو جائیں
گے ان شاءاللہ

09/03/2023

اس قوم سے خبردار رہیں
```الحدیث النبوی:```
عَنِ ابنِ عَبّاسٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللهِ صلی اللہ علیہ وسلم : «لَيَبِيتَنّ قَوْمٌ من هَذِه الْأُمَّةِ عَلَى طعامٍ وَشَرَابٍ ولهوٍ، ويُصْبِحُوا قَدْ مُسِخُوا قِرَدَة وَخَنَازِير».

رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نےفرمایا:اس امت میں سے ایک قوم شراب و کباب اور گانے بجانے میں رات گزارے گی صبح ہوگی تو ان کے چہرے بندروں اور خنزیروں کی صورت میں تبدیل ہو چکے ہوں گے۔

```المعجم الصغیرللطبرانی :168```

07/03/2023

07/03/2023


کیا شعبان کی 15 تاریخ کو لوگوں کی تقدیروں اور موت حیات وغیرہ کے فیصلے ہوتے ہیں ؟

#جواب:
جی نہیں، قرآن و حدیث سے ایسا کچھ ثابت نہیں ، بلکہ اللّه تعالیٰ نے انسان کی پیدائش سے پہلے ہی اسکی زندگی اور موت وغیرہ کے فیصلے لکھ دیے ہیں ۔
اللّه تعالیٰ نے فرمایا :
" اللّه کے حکم کے بنا کوئی جاندار نہیں مر سکتا, مقرر شدہ وقت لکھا ہوا ہے."
(سورة آل عمران
آیة : 145)
اور
رسول اللّه صلی اللّه علیہ و سلم نے فرمایا :
" اللّه تعالیٰ نے زمین و آسمان کی تخلیق سے 50 ہزار سال قبل ہی سب کی تقدیریں لکھ دی تھیں۔"
(صحیح مسلم ، کتاب القدر ، حدیث : 4797)


کیا 15 شعبان کو خاص طور پر اعمال نامہ اللّه کی بارگاہ میں پیش ہوتے ہیں ؟

#جواب :
جی نہیں ، ایسی کوئی صحیح حدیث نہیں جس میں صرف 15 شعبان کو اعمال پیش ہونے کا ذکر ہو ۔ بلکہ ہر روز اعمال اللّه کی بارگاہ میں پیش ہوتے ہیں ۔
رسول اللّه صلی اللّه علیہ و سلم نے فرمایا :
" رات کے اعمال دن سے پہلے اور دن کے اعمال رات سے پہلے اللّه کی طرف چڑھتے (پیش ہوتے) ہیں۔"
(صحیح مسلم ، کتاب الایمان ، حدیث : 447)


کیا اللّه تعالیٰ صرف 15 شعبان کی رات پہلے آسمان (آسمانِ دنیا) پر نزول فرماتا ہے ؟ اور کیا ہمیں صرف 15 شعبان کی رات عبادت کرنی چاہیے ؟

#جواب :
جی نہیں ، کسی بھی صحیح حدیث سے یہ بات ثابت نہیں کہ اللّه تعالیٰ صرف 15 شعبان کی رات دنیا کے آسمان پر نزول فرماتا ہے ، بلکہ اللہ تعالیٰ ہر رات دنیا کے آسمان پر نزول فرماتا ہے ۔
رسول اللّه صلی اللّه علیہ و سلم نے فرمایا :
" ہمارا رب بلند اور برکت والا ہر رات جب رات کا ایک تہائی حصہ باقی رہ جاتا ہے تو دنیا کے آسمان (پہلے آسمان) کی طرف نزول فرماتا ہے اور پکارتا ہے : "کون ہے جو مجھ سے دعا کرے تا کہ میں اسکی دعا قبول کروں ، کون ہے جو مجھ سے مانگے تا کہ میں اسے عطا کروں ، کون ہے جو مجھ سے بخشش طالب کرے تا کہ میں اسے معاف کر دوں۔"
(صحیح بخاری ، کتاب التہجد ، حدیث : 1145)


کیا خصوصی طور پر 15 شعبان کو روزہ رکھنا ثابت ہے ؟

#جواب :
جی نہیں ، کسی بھی صحیح حدیث میں صرف 15 شعبان کو روزہ رکھنے کا ذکر نہیں ، بلکہ رسول اللّه صلی اللّه علیہ و سلم ماہِ شعبان کے اکثر ایام روزے سے گزارتے تھے ۔
ام المومنین سیدہ عائشہ صدیقہ مطہرہ رضی اللہ عنھا فرماتی ہیں :
"میں نے نبی صلی اللّه علیہ و سلم کو شعبان سے زیادہ کسی مہینے میں اتنے (نفلی) روزے رکھتے ہوئے نہیں دیکھا ۔"
(صحیح بخاری ، کتاب الصوم ، حدیث : 1969)


کیا 15 شعبان کی رات فوت شدگان کی روحیں گھروں کی طرف لوٹتی ہیں ؟ اور کیا اس رات خصوصی طور پر قبرستان جانا چاہیے ؟

#جواب :
جی نہیں ، جب کوئی بندہ فوت ہو جاتا ہے تو اسکی روح اس دنیا سے عالم ارواح منتقل ہو جاتی ہے اور دنیا سے اسکا رابطہ ہمیشہ کے لئے ختم ہو جاتا ہے ۔
اللّه تعالیٰ نے فرمایا :
" یہاں تک کہ جب ان میں سے کسی کو موت آنے لگتی ہے تو کہتا ہے اے میرے رب ، مجھے واپس لوٹا دے تاکہ میں اس (دنیا) میں نیک کام کروں جسے میں چھوڑ آیا ہوں ، (اللّه فرماۓ گا) ہرگز نہیں، یہ تو بس ایک بات ہے جو وہ (حسرت سے) کہنے والا ہے ، اور ان سب (روحوں) کے آگے اس دن تک ایک برزخ (آڑ) ہے جس دن وہ (قبروں سے) اُٹھائے جائیں گے۔"
(سورة المومنون آیة : 99 - 100)
اور 15 شعبان کی رات خصوصی طور پر قبرستان جانے کے حوالے سے کوئی صحیح حدیث نہیں ، ویسے بھی قبرستان جانے کا مقصد ہرگز یہ نہیں کہ وہاں جا کر صرف اہل قبرستان کے لئے دعا کی جاۓ ، کیوں فوت شدگان کے لئے مغفرت کی دعا تو مسجد میں اور گھر بیٹھ کر بھی کی جا سکتی ہے ، بلکہ قبرستان جانے کا اصل مقصد موت کو یاد کرنا ہوتا ہے ۔
رسول اللّه صلی اللّه علیہ و سلم نے فرمایا :
" قبروں کی زیارت کیا کرو ، یہ موت یاد دلاتی ہیں۔"
(صحیح مسلم ، کتاب الجنائز ، حدیث : 976)

Address


Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Peace TV Urdu posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Videos

Shortcuts

  • Address
  • Alerts
  • Videos
  • Claim ownership or report listing
  • Want your business to be the top-listed Media Company?

Share