Taxila Old & New

  • Home
  • Taxila Old & New

Taxila Old & New Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Taxila Old & New, News & Media Website, .

03/04/2023

جی ٹی روڈ ٹیکسلا تا حسن ابدال آۓ روز بڑھتے حادثات کے خلاف اہل علاقہ کا شدید احتجاج ، احتجاج کے دوران میڈیا سے گفتگو کرتے ہوۓ امیدوار براۓ صوباٸی اسمبلی پی پی 20 پروفیسر وقاص، ناٸب صدر چیمبر آف کامرس سمال ٹریڈرز اینڈ سمال انڈسٹری نعیم اشرف،سمیع الله بٹ،راجہ حبیب الرحمن و دیگر کا کیا کہنا تھا دیکھیں نواۓ اسلام آباد کی رپورٹ۔

Nawaitaxila Islamabad News UpdateDated :  7 JAN 2023
07/01/2023

Nawaitaxila Islamabad News Update
Dated : 7 JAN 2023

19/10/2022
18/10/2022
14/10/2022

وزیر اعظم میاں محمد شہباز شریف کی خصوصی منظوری سے انجینیئر قمرالاسلام راجہ کو اسلام آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی (IESCO) کا چیئرمین مقرر کردیا گیا۔ چئیرمین PEF کے طور پر گزشتہ دور میں میاں شہباز شریف کے ساتھ دن رات کم کرنے والے انجینیئر قمرالاسلام راجہ کو یہ ذمہ داریاں انکی قابلیت اور ان پر بھروسہ کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ انکی تعیناتی کی منظوری وفاقی کابینہ نے منگل کے اجلاس میں دی جس کے بعد اس کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا گیا۔

12/10/2022

واہ کینٹ پولیس کی کاروائی،

رابری اورسٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں یاسر گینگ کا سرغنہ 02ساتھیوں سمیت گرفتار،مسروقہ رقم 13ہزارروپے،لیپ ٹاپ،04موبائل فونزبرآمد،ملزمان سے وارداتوں میں استعمال ہونے والا اسلحہ بھی برآمد ہوا،
گرفتار ملزمان میں گینگ کا سرغنہ یاسر،ساتھی ملزمان عمر اورحماد شامل ہیں

ملزم عمر تھانہ واہ کینٹ کے رابری کے مقدمہ میں اشتہاری بھی ہے،گرفتار ملزمان کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان کرکے قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی،ایس پی پوٹھوہار

شہریوں کی جان ومال پر حملہ کرنے والے ملزمان قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتے،ایس پی پوٹھوہار

ترجمان راولپنڈی پولیس

08/10/2022

*تھانہ ٹیکسلا کے مشہور قتل کے مقدمہ (ٹیکسلا چوک) میں گرفتار ملزم بابر مسعود کی ضمانت بعد از گرفتاری اور مسلم لیگی رہنما عابد حسین کی درخواست ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست منظور کرنےکا حکم*
تفصیلات کے مطابق ملزمان بابر مسعود ولد محبوب خان، عابد حسین ولد محبوب خان ساکنان کموال کے خلاف تھانہ ٹیکسلا میں محمد قربان ولد محمد اکرم سکنہ کرموال ٹیکسلا کی مدعیت میں ,109,،302 ت پ جرم کے تحت ایف آئ آر 1149/2022 درج تھی ۔ ملزم بابر مسعود کے خلاف دانش علی کو قتل کرنے کا الزام تھا۔ اور لیگی رہنما عابد حسین پر قتل کی سازش کرنے کا الزام تھا ملزم بابر مسعود مورخہ 30/09/2022 کو اڈیالہ جیل میں پابند سلاسل تھا جبکہ عابد حسین نے عبوری ضمانت کروا رکھی تھی۔ مقدمے کی تفتیش یاسر محمود SI/HIUمامور تھے۔ ملزمان نے ملزم نے خالد محمود چیمہ ASJ ٹیکسلا کی عدالت میں اپنی درخواست ضمانت بعد و قبل از گرفتاری کیلئے ماہر قانون دان طاہر محمود راجہ ایڈوکیٹ ہائی کورٹ اور ان کی لیگل ٹیم( شاز علی خان ایڈووکیٹ ہائی کورٹ، ماہین فاطمہ، سحرش چغتائی ایڈوکیٹ، طالش بدر ایڈوکیٹ) کو اپنا وکیل مقرر کرتے ہوئے دائر کر رکھی تھی۔ امرروز ملزمان کے وکیل *طاھر محمود راجہ ایڈووکیٹ ہائی کورٹ* ( سی ای او راجگان لاء کمپنی ٹیکسلا) نے دلائل دیے کہ ملزمان کو غلط اور بے جا طور پر مقدمہ میں ملوث کیا گیا جبکہ ملزمان بے گناہ ہیں اور نہ ہی مبینہ وقوعہ کا ملزمان سے کوئی تعلق ثابت ہوا۔ اور نہ ہی ملزمان کا مقدمہ میں کوئی رول ثابت ہوا اور نہ ھی ملزمان کے خلاف کوئی ٹھوس شھادت موجود ہے۔ اور استغاثہ کسی طور پر بھی قتل کا ملزمان کے ساتھ تعلق ثابت کرنے میں ناکام رہا ملزمان بروز وقوعہ تحصیل ٹیکسلا میں موجود ہی نہ تھے محض سابقہ مقدمے بازی کی بنیاد پر مدعی مقدمہ نے بد نیتی سے جھوٹے مقدمے میں ملوث کر رکھا ہے۔ محض قیاس آرائیوں پر مبنی سنگین جرم میں بھی کسی بے گناہ کی آزادی کو سلب نہیں کیا جا سکتا۔ جو کہ مقدمہ انتہائی مشکوک ہے۔ جس پر عدالت نے *طاہر محمود راجہ ایڈووکیٹ ہائی کورٹ* کے دلائل سے اتفاق کرتے ہوئے ملزم بابر مسعود کی ضمانت بعد از گرفتاری اور مسلم لیگی رہنما عابد حسین کونسلر وارڈ نمبر 1 کی ضمانت قبل از گرفتاری منظور کرنے کا حکم صادر فرما دیا۔ مسلم لیگی رہنما عابد حسین نے اپنے وکیل طاہر محمود راجہ کے ہمراہ صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عدالتی فیصلہ حق اور سچ کی فتح ہے ۔

Address


Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Taxila Old & New posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Videos

Shortcuts

  • Address
  • Alerts
  • Videos
  • Claim ownership or report listing
  • Want your business to be the top-listed Media Company?

Share