Quran.ek.ehsas

  • Home
  • Quran.ek.ehsas

Quran.ek.ehsas اعظم یہ مغفرت کی سند ہے ہمارے پاس
ہم ہیں علیؑ کے اور ہمارا علیؑ علیؑ ♥️

نبی کریم ﷺ نے فرمایا:” دو کلمے ایسے ہیں جو اللہ تبارک و تعالیٰ کو بہت ہی پسند ہیں جو زبان پر ہلکے ہیں اور قیامت کے دن اع...
19/02/2024

نبی کریم ﷺ نے فرمایا:

” دو کلمے ایسے ہیں جو اللہ تبارک و تعالیٰ کو بہت ہی پسند ہیں جو زبان پر ہلکے ہیں اور قیامت کے دن اعمال کے ترازو میں بوجھل اور باوزن ہوں گے ، وہ کلمات مبارکہ یہ ہیں سُبْحَانَ اللَّهِ وَبِحَمْدِهِ ، سُبْحَانَ اللَّهِ الْعَظِيمِ“۔

[صحیح بخاری: 7563]

🥀🌸🌺
….. . . .





🥀🌸🌺….. . . .
19/02/2024

🥀🌸🌺
….. . . .





"اللہ اور اُس کے فرشتے نبیﷺ پر درود بھیجتے ہیں؛ اے ایمان والو! تم بھی آپﷺ پر درود و سلام بھیجو!"(سورہ الاحزاب : 56)نبیﷺ ...
15/02/2024

"اللہ اور اُس کے فرشتے نبیﷺ پر درود بھیجتے ہیں؛ اے ایمان والو! تم بھی آپﷺ پر درود و سلام بھیجو!"
(سورہ الاحزاب : 56)

نبیﷺ نے فرمایا:
"مجھ پر درود پڑھو؛ اور خُوب کوشش سے دعاء کرو؛ اور کہو:
«اللَّهُمَّ صَلِّ عَلَى مُحَمَّدٍ وَعَلَى آلِ مُحَمَّدٍ»
(سنن نسائی : 1293)

"رسول اللہﷺ پہ کثرت سے درود؛ تمام غموں سے نجات اور گناہوں کی بخشش کا سبب ہے!"
(جامع ترمذی : 2457)

نبیﷺ ‌نے فرمایا:
"مجھ پر درود بھیجو؛ کیونکہ تمہارا مجھ پر درود بھیجنا تمہارے لیے پاکیزگی کا باعث ہے!"
(السلسلة الصحيحة : 3268)

نبیﷺ نے فرمایا:
" جو شخص مجھ پر ایک مرتبہ درود بھیجتا ہے؛ اللہ اُس پر دس رحمتیں نازل فرماتا ہے، اُس کے دس گناہ مٹا دیتا ہے، اور اُس کے دس درجات بلند کردیتا ہے!"
(صحیح الجامع : 6359)

"اللہ کے بندو! اپنے حبیبﷺ پر درود کو لازم پکڑو؛ کیونکہ جب اللہ بندے کے ساتھ بھلائی کا ارادہ کرتا ہے، تو اُس کی زبان پر درود کو جاری و ساری کر دیتا ہے!"
امام ابن الجوزي رحمه الله
(بستان الواعظين : 300/1)

"جو یہ چاہتا ہے، کہ اُسے شرح صدر نصیب ہو، گناہوں کی بخشش عطاء ہو، کرب و الم سے نجات حاصل ہو، اور پریشانیوں کے بادل چھٹ جائیں؛ اُسے چاہیے کہ کثرت سے نبیﷺ پر درود پڑھا کرے!"
امام ابن القیم رحمه الله
(الفوائد)

"اگر کوئی شخص اپنے سانسوں کی تعداد کے برابر بھی آپﷺ پر درود پڑھتا رہے؛ تو وہ آپﷺ کا حق اَدا کرسکتا ہے، نہ آپﷺ کی نعمت کا قرض چکا سکتا ہے!"
امام ابنِ القيم رحمه الله
(جِلاءُ الأفهام : 462)

"اے میرے بھائی! رسول اللہﷺ پر درود و سلام کثرت سے بھیجو؛ تاکہ آپ کا ایمان زیادہ ہو، اور آپ کے کام میں آسانی ہو!"
شیخ ابن عثیمین رحمه الله
(شرح رياض الصالحين : 471/5)

نبیﷺ نے فرمایا:
"میری اُمت میں سے جو مجھ پر سب سے زیادہ درود بھیجنے والا ہو گا؛ وہ (قیامت کے روز) مقام و منزلت کے اعتبار سے میرے سب سے زیادہ قریب ہوگا!"
(سنن الکبریٰ البيهقي :5791)

نبیﷺ نے فرمایا:
"جمعہ کا دن تمہارے تمام دِنوں میں سب سے افضل دن ہے؛ پس اِس دن تم مجھ پر بکثرت درود بھیجو، اِس لیے کہ تمہارا درود مجھ پر پیش کیا جاتا ہے!"
(صحيح الجامع : 2212)

نبیﷺ نے فرمایا:
" جمعے کے دن اور جمعے کی رات مجھ پر کثرت سے درود بھیجا کرو؛ پس جو مجھ پر ایک دفعہ درود بھیجتا ہے، اللہ اُس پر دس رحمتیں نازل فرماتا ہے!"
(صحيح الجامع : 1209)

"نبیﷺ پر درود بھیجنا بابرکت ترین، بہت فضیلت والے اور دین و دنیا کیلئے بہت نفع بخش کاموں میں سے ہے!"
امام سخاوی رحمه الله
(القول البديع : 109)

نبیﷺ نے فرمایا:
"جو شخص مجھ پر درود بھیجتا ہے، اور کہتا ہے، کہ یااللہ! نبیﷺ کو روز قیامت مقام مقرب پر فائز فرما؛ اُس کیلئے میری شفاعت واجب ہوجاتی ہے!"
(المسند احمد بن حنبل :16991)

نبیﷺ نے فرمایا:
"اُس شخص کی ناک خاک آلود ہو؛ جِس کے پاس میرا ذکر کیا جائے، اور وہ شخص مجھ پر درود نہ بھیجے!"
(سنن ترمذی : 3545)

نبیﷺ نے فرمایا:
"جو شخص مجھ پر درود بھیجنا بُھول جائے؛ وہ جنت کے راستے سے ہٹ گیا!"
(صحیح الجامع : 6568)

اللهم صل وسلم على نبينا محمد

🥀🌸🌺
….. . . .





➊ «اِنَّ الَّذِيْنَ يُحِبُّوْنَ اَنْ تَشِيْعَ الْفَاحِشَةُ …: ” الْفَاحِشَةُ “» انتہائی برے کام کو کہتے ہیں، یہ لفظ زنا ...
13/02/2024

➊ «اِنَّ الَّذِيْنَ يُحِبُّوْنَ اَنْ تَشِيْعَ الْفَاحِشَةُ …: ” الْفَاحِشَةُ “» انتہائی برے کام کو کہتے ہیں، یہ لفظ زنا پر بھی بولا جاتا ہے اور اس کی تہمت اور چرچے پر بھی۔ یعنی جو لوگ ایمان والوں میں بے حیائی اور بدکاری کا تذکرہ پھیلانا چاہتے ہیں اور پاک دامن مسلمانوں پر تہمتیں تراش کر مجلسوں میں ان کا چرچا کرتے ہیں، جس کے سننے سے زنا سے نفرت ختم ہوتی ہے، بلکہ ایسی باتوں میں دلچسپی کے نتیجے میں یہ برائی مزید پھیلتی ہے اور اس کا ذکر کرنے والے اور اسے خاموشی سے سن کر تہمت تراشنے والوں کی حوصلہ افزائی کرنے والے، عفیف مسلمانوں کے گوشت سے لذت اٹھاتے ہیں۔ ان کے لیے دنیا میں عذابِ الیم ہے کہ تہمت لگانے والوں کو درّے پڑتے ہیں اور وہ مردود الشہادہ اور فاسق ٹھہرتے اور ان کا اور ان کے مجلس نشینوں کا نفاق اور فسق مسلمانوں کے سامنے بے نقاب ہو جاتا ہے، جس سے وہ مسلم معاشرے میں بے اعتبار ٹھہرتے ہیں اور آخرت کے عذاب کے المناک ہونے کی کوئی حد ہی نہیں۔::➋ آج کل تمام دنیا کے کفار اور ان کے مددگار مسلم حکمرانوں کی پوری کوشش ہے کہ ریڈیو، اخبارات، ٹیلی ویژن، انٹرنیٹ، سکول و کالج کی تعلیم، غرض ہر طریقے سے مسلم معاشروں میں زنا اور اس کا تذکرہ عام ہو۔ ایک آدھ ملک کے سوا کسی ملک میں نہ زنا کی حد نافذ ہے نہ بہتان کی۔ نتیجہ اس کا دشمنوں کے خوف، قتل و غارت، بدامنی، وباؤں اور نئی سے نئی بیماریوں کے عذابِ الیم کی صورت میں سب کے سامنے ہے اور قیامت کا عذابِ الیم ابھی باقی ہے۔ اللہ تعالیٰ ہم سب کو توبہ کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔::➌ «وَ اللّٰهُ يَعْلَمُ وَ اَنْتُمْ لَا تَعْلَمُوْنَ:» یعنی زنا کی حد اور بہتان کی حد جو اللہ نے مقرر فرمائی ہے اور ایمان والوں میں بے حیائی پھیلانے والوں کے لیے دنیا اور آخرت میں جو عذابِ الیم رکھا ہے، سو اس کی وجہ یہ ہے کہ ”اللہ تعالیٰ ہر بات جانتا ہے“، اسے ان گناہوں کے خوفناک نتائج کا بھی علم ہے اور یہ بھی کہ انھیں کیسے روکا جا سکتا ہے۔ ”اور تم نہیں جانتے“ لہٰذا تم اپنی عقل سے جو بھی قاعدہ و قانون مقرر کرو گے وہ تمھاری لاعلمی کی وجہ سے کبھی بھی مسلمانوں کی پاک دامنی اور ان کی عزت و آبرو کی حفاظت کا ضامن نہیں بن سکتا۔

تفسیر : حافظ عبد السلام بن محمد رحمہ اللہ

🥀🌸🌺
….. . . .





10/02/2024

ہم 250 یتیم بچوں کے کے لیے اسکول بیگز کا بندوبست کر رہے ہیں۔ اگر کوئی تعاون کرنا چاہتا ہے تو مجھے بتائیں
🎒
‏Amount of 1 School Bag: 800Rs

07/02/2024

ووٹ دیں یا نہیں؟ ایک نظر ضرور پڑھیں!
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
یہ ایک مسلمہ حقیقت ہے کہ سیاسی نظامِ جمہوریت ایک غیر اسلامی نظام ہے جس کے ذریعے نہ تو کبھی اسلام آسکتا ہے اور نہ ہی شر کا خاتمہ ہوسکتا ہے۔۔۔
البتہ اسلامی نظام حکومت نہ ہونے کے باعث موجودہ نظام کے ساتھ
’’ تعامل کے باب میں‘‘
اہلِ علم کے مابین قابلِ اعتناء درجِ ذیل دو بنیادی آراء ہیں:

1) بعض اہل علم تعامل میں اس نظام کے مکمل بائکاٹ کرنے اور اس میں کسی بھی قسم کی شمولیت اختیار کرنے کو مطلقاً ناجائز سمجھتے ہیں۔

2) جبکہ بعض دیگر اہلِ علم کے نزدیک جب تک اسلامی نظام نہیں آجاتا موجودہ نظام میں حتی الامکان شر کا راستہ روکنا ضروری ہے۔۔۔ لہٰذا اس تناظر میں فقط تعامل کی حد تک ملحدین کے مقابلہ میں صحیح عقیدہ و منہج کے حامل لوگوں کا درجِ ذیل شرائط کے تحت ساتھ دینا چاہیے:

اگر آپ نے کسی کو ووٹ دینا ہی ہے تو:

1- اس کی بنیاد کوئی جماعت نہ ہو بلکہ فقط دین ہو۔
(کیونکہ ہر دینی و سیاسی جماعت میں اچھے برے، قابل و نااہل، ذمہ دار و غیرذمہ دار سب طرح کے لعگ موجود ہیں)۔

جس کا آپ ساتھ دے رہے ہیں وہ:

2- وہ امانت دار ہوں،
3- عھدہ منصب کے اہل ہوں،
4- کسی اور کے مخصوص ایجنڈا پر کام کرنے والے نہ ہوں،
5- اور واقعی محض دین کی بنیاد پر آزادی و جرت کے ساتھ اپنے منصب کا حق ادا کرنے والے ہوں۔

’’اگر کسی حلقہ میں ایسا کوئی شخص موجود ہے تو اس کا ساتھ دیا جاسکتا ہے وگرنہ علیحدگی اختیار کرنے میں ہی عافیت ہے‘‘۔

واللہ اعلم بالصواب۔

✍ (شیخ حمّاد چاؤلہ حفظہ اللہ)

07/02/2024

”جو شخص جمہوریت کے ذریعے برسرِ اقتدار آنا چاہتا ہے وہ سچی بات کہہ ہی نہیں سکتا۔ وہ جھوٹ بولے گا، جھوٹے وعدے کرے گا، دھوکہ دے گا، اپنے آپ کو چھپائے گا، منافقت اختیار کرے گا، اس کے بغیر وہ برسرِ اقتدار آ ہی نہیں سکتا۔ *اس کا نتیجہ آپ دیکھ سکتے ہیں کہ ہمارے اہلِ حدیث بھائی جس طرح پہلے شرک و بدعت کی بات سن کر تڑپ اٹھتے تھے، اب وہ حالت نہیں رہی۔ اب ہمیں شرک و بدعت کے ارتکاب پر اتنی تکلیف نہیں ہوتی*۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ ہم نے ووٹ لینا ہوتا ہے، اور ووٹ تب ہی ملیں گے جب ہم ہر ایک کیلیے کچھ نہ کچھ نرم گوشہ پیدا کر لیں گے۔“

(حافظ عبدالسلام بن محمد رحمہ اللہ || مقالات طیبہ : 232)

عزت کیسے ملتی ہے؟ایک دیہاتی نے بصرہ کے لوگوں سے پوچھا کہ یہاں کا سردار کون ہے؟لوگوں نے بتایا:حسن بصری ( رحمہ اللہ)اس نے ...
06/02/2024

عزت کیسے ملتی ہے؟

ایک دیہاتی نے بصرہ کے لوگوں سے پوچھا کہ یہاں کا سردار کون ہے؟
لوگوں نے بتایا:حسن بصری ( رحمہ اللہ)
اس نے پھر پوچھا: کس طرح انہیں یہ سرداری حاصل ہوئی؟
انھوں نے کہا: "لوگ ان کے علم کے محتاج ہیں اور وہ لوگوں کی دنیا سے بے نیاز ہیں"۔
(جامع العلوم والحکم، ص666)

🥀🌸🌺
….. . . .





Address


Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Quran.ek.ehsas posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Quran.ek.ehsas:

Videos

Shortcuts

  • Address
  • Alerts
  • Contact The Business
  • Videos
  • Claim ownership or report listing
  • Want your business to be the top-listed Media Company?

Share