Burewala Updates News

  • Home
  • Burewala Updates News

Burewala Updates News بوریوالا کی خبریں ، حالات حاضرہ ، سیاست ، مسائل ، حادثا? بوریوالا سے باخبر آپ کو ہروقت
(1)

16/09/2024

عید میلادالنبی مبارک

بورے والا ( )انچارج نادرا سنٹر بورے والا فرعون بن گیا،خواتین اور نمائندہ شہریوں کے ساتھ بد اخلاقی اور فرعونیت انتہاء کو ...
28/08/2024

بورے والا ( )انچارج نادرا سنٹر بورے والا فرعون بن گیا،خواتین اور نمائندہ شہریوں کے ساتھ بد اخلاقی اور فرعونیت انتہاء کو پہنچ گئی، نادارا انچارج کی بدتمیزی اور اختیارات کے ناجائز استعمال اور بلاوجہ اعتراضات کے خلاف شہریوں کے صبر کا پیمانہ لبریز ہوگیا،انچارج نادرا کے ناروا رویہ کے خلاف شہری دفتر کا گھیراو کریں گے،

تفصیلات کے مطابق نادرا آفس بورے والا کے انچارج مولوی راشد کی طرف سے نادارا آفس جانے والوں کے ساتھ بدتمیزی اور فرعون کے لہجے میں بات کرنا وطیرہ بن گیا دفتر کے باہر موجود ٹاوٹوں کے ساتھ رابطہ اور انکے بھیجے جانے والے شہریوں کے علاوہ بغیر سفارش جانے والی خواتین اور مردوں سے ناصرف گیٹ پہ موجود گارڈ کا توہین آمیز رویہ بلکہ انچارج سنٹر کے پاس شکایت لیکر جانے والوں کے ساتھ انتہاء کی بدتمیزی اور لاچار افراد کو دھکے دلوا کر دفتر سے باہر نکلوانا معمول بنا لیا ہے صبح سے لمبی قطاروں میں بغیر کسی سایہ کے سخت گرمی میں شناختی کارڈ کے حصول کے لئے آنے والے مرد و خواتین دفتر کے انچارج اور گارڈ کی اس بدتمیزی سے تنگ آچکے ہیں انچارج نادرا راشد کا کہنا ہے کہ میری جہاں شکایت کرنی ہے کردو میں دفتر کا انچارج ہوں مجھے پتہ ہے دفتر کیسے چلانا ہے جبکہ دوسری جانب دفتر کے باہر نادرا انچارج کی مبینہ ملی بھگت سے سڑک کے اوپربنائے گئے غیر قانونی پارکنگ سٹینڈ پر بھی لوٹ مار جاری ہے دفتر کے باہر بنی فوٹو سٹیٹ کی دوکانوں پر سارا دن ٹاوٹ مافیا سادہ لوح افراد سے لوٹ مار میں مصروف ہے جن کے ساتھ دفتر کا عملہ مبینہ طور پر ساز باز ہے اس سنگین صورتحال پر شہریوں کے صبر کا پیمانہ لبریز ہوگیا ہے مقامی نمائندہ شہریوں نے نادرا انچارج اور دیگر بدتمیز عملہ کے خلاف نادرا آفس کے گھیراو کا اعلان کردیا ہے جس کے لائحہ عمل کا اعلان شہری تنظیموں کی مشاورت کے بعد کیا جائے گا

ہمارے ہیرو ارشد ندیم کو سلام
10/08/2024

ہمارے ہیرو ارشد ندیم کو سلام

مفت پودے
05/08/2024

مفت پودے

بجلی کے بلوں نے صارفین کے منہ پر تالہ لگا کر  خاموش احتجاج کرنے پر مجبور کر دیا دوسری طرف ۔میپکو ڈویژن بورے والا کی انتظ...
04/08/2024

بجلی کے بلوں نے صارفین کے منہ پر تالہ لگا کر خاموش احتجاج کرنے پر مجبور کر دیا دوسری طرف ۔میپکو ڈویژن بورے والا کی انتظامیہ اپنی کرسی بچانے کیلئے چیف ایگزیکٹو آفیسر ملتان کو اعلئ کارکردگی پیش کر کے لاکھوں صارفین پر پروریٹا کے نام پر ہر ماہ کروڑوں روپے غریب عوام کی جیبوں سے نکال رہے ہیں لاکھوں صارفین نے وزارت توانائی پاور ڈویژن اور نیپرا سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے دوسری جانب میپکو ڈویژن بورے والا کے ایکسین کا کہناہے کہ میپکو ملتان کے حکم پر پروریٹا بل کی ہم درستگی نہیں کر سکتے

توجہ فرمائیں ضروری اطلاع گزشتہ دوروز سے ہونے والی موسلادھار بارشوں سے شہر کے شاہ ذکریہ قبرستان میں کافی قبریں منہدم ہو گ...
02/08/2024

توجہ فرمائیں ضروری اطلاع

گزشتہ دوروز سے ہونے والی موسلادھار بارشوں سے شہر کے شاہ ذکریہ قبرستان میں کافی قبریں منہدم ہو گئیں مخیر حضرات سے گذارش ہے کہ وہ مٹی کی ٹرالیاں شاہ ذکریہ دربار کے قریب ڈلوا دیں تاکہ لوگ اپنے پیاروں کی قبروں کو درست کرلیں اور لوگوں سے گزارش ہے کہ وہ قبرستان کا چکر لگائیں

بورےوالا.. افسوسناک واقعہ بورےوالا: نواحی گاوں 505 ای بی میں کرنٹ لگنے سے میاں بیوی جاں بحق ہو گئےبورےوالا: کرنٹ لگنے سے...
29/07/2024

بورےوالا.. افسوسناک واقعہ

بورےوالا: نواحی گاوں 505 ای بی میں کرنٹ لگنے سے میاں بیوی جاں بحق ہو گئے

بورےوالا: کرنٹ لگنے سے قیمتی بھینس بھی ہلاک ہو گئی،ریسکیو

بورےوالا: میاں بیوی مویشیوں کو پانی پلا رہے تھے کہ موٹر سے کرنٹ لگ گیا. ریسکیو

بورےوالا: خاوند کو بجلی کے تار سے الگ کرتے ہوئے بیوی کو بھی کرنٹ لگا۔. ریسکیو

بورے والا۔۔نعشوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا

بجلی کے ظالمانہ بل کی درستگی کے لئے ایکسیئن میپکو بورے والا کے دفتر کے باہر  گزشتہ روز ایک لاچار خاتون ظل الہی راو محمد ...
28/07/2024

بجلی کے ظالمانہ بل کی درستگی کے لئے ایکسیئن میپکو بورے والا کے دفتر کے باہر گزشتہ روز ایک لاچار خاتون ظل الہی راو محمد سلیم ایکسیئن کے انتظار میں راہداری میں بے کسی کی تصویر بنے بیٹھی ہے

28/07/2024

*غنڈہ گردی کی انتہا*

بورےوالا: تھانہ ساہوکا کی حدود میں بااثر ملزمان کی غنڈہ گردی

بورےوالا: باثر قبضہ گروپ کا گھر میں گھس کر خواتین پر سرعام تشدد کپڑے پھاڑ دیئے

بورےوالا: ملزمان خواتین کو بالوں سے پکڑ کر گھسیٹ کر ان کی تذلیل کرتے رہے

بورےوالا: ملزمان کے خلاف دہشت گردی،قتل ،اغواء برائے تاوان،کار سرکار میں مداخلت سمیت متعدد مقدمات میں ریکارڈ یافتہ ہیں۔ذرائع

بورےوالا: قبضہ گروپ کا سرغنہ سابق چیئرمین اور اس کا سہولتکار احمد نواز اپنے دیگر غنڈوں کے ہمراہ غریب عورتوں پر سرعام تشدد کرتا رہا۔

بورےوالا: ایس ایچ او تھانہ ساہوکا عبدالروف گجر واقع پر خاموش تماشائی

بورےوالا: بااثر ملزمان کی خواتین کے ساتھ غنڈہ گردی کرنے کی ویڈیو وائرل

بورےوالا:متاثرہ خاندان کا وزیر اعلی پنجاباور ڈی پی او وہاڑی سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ

23/07/2024

بورے والا:تھانہ گگو منڈی کی زیر حراست چوری کے شبہ کا ملزم مبینہ تشدد سے ہلاک، پولیس نے ملزم کو پانچ روز قبل چوری کے شبہ میں تفتیش کے لئے گرفتار کیا گیا تھا، ہلاک نوجوان کی نعش ہسپتال منتقل، ہمارے بیٹے کو پولیس نے تشدد کرکے ہلاک کیا، والدین کا الزام، جسم پر تشدد کے واضح نشانات، والدین غم سے نڈھال
بورے والا کے تھانہ گگو منڈی میں پانچ روز سے چوری کے شبہ میں زیر حراست نواحی گاوں,255/ای بی کا مبینہ ملزم تھانہ میں ہلاک ہوگیا 25 سالہ نوجوان مراتب علی کی نعش پوسٹ مارٹم کے لئے ہسپتال منتقل کردی گئی ہسپتال میں موجود نوجوان کے والدین کا الزام ہے کہ انکے بیٹے کو چوری کے شبہ میں گرفتار کرکے پولیس اس پہ تشدد کرتی رہی جس سے اسکی موت واقع ہوگئی ہلاک ہونے والا مبینہ ملزم دو معصوم بچوں کا باپ تھا ہم اسکی ہر طرح سے صفائی دیتے رہے لیکن پولیس نے ایک نا مانی جبکہ پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ ملزم کی ہلاکت گرمی اور ہارٹ اٹیک سے ہوئی ہے تشدد نہیں کیا گیا پوسٹ مارٹم کے بعد سب واضح ہوجائے گا دوسری جانب جب ہسپتال میں نوجوان کی نعش کو دیکھا گیا تو کمر پر تشدد کے واضح نشانات موجود تھے پولیس مصروف تفتیش ہے

یوم پاکستان
23/03/2024

یوم پاکستان

20/03/2024

بورے والا ۔۔تھانہ گگو منڈی کی حدود بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کی قسط کی تقسیم کے دوران چھریاں چل گئیں

بورے والا ۔۔رٹیلر کا لڑکی سے موبائل نمبر مانگنا مہنگا پڑ گیا

بورے والا ۔۔لڑی کے ورثاء کا رٹیلر پر چھریوں سے حملہ

بورے والا ۔۔رٹیلر مرزا شاہد زخمی ۔آر ایچ سی منتقل

بورے والا ۔۔رٹیلر مرزا شاہد نے مبینہ طور پر پیسے لینے آئی لڑکی سے موبائل نمبر مانگا تھا
بورے والا ۔۔ملزم فرار ہونے میں کامیاب
بورے والا۔ فوٹیج میں رٹیلر کو چھری مارتے دیکھا جا سکتا ہے ۔۔

19/03/2024
بورےوالا , قوم کے معمار وہاڑی بازار میں واقع بنک میں اپنی فیسیں جمع کروانے کے لیے شدید سردی میں خوار ہوگئے سیاسی سماجی ت...
03/01/2024

بورےوالا , قوم کے معمار وہاڑی بازار میں واقع بنک میں اپنی فیسیں جمع کروانے کے لیے شدید سردی میں خوار ہوگئے سیاسی سماجی تنظیموں کے عہدیداروں کا اصلاح احوال کا مطالبہ

تفصیلات کے مقامی تعلیمی کے طلباء اور طالبات شدید سردی میں اپنی فیسیں جمع کروانے کے لیے وہاڑی بازار میں واقع پنجاب بنک قطاروں میں کھڑے خوار ہونے لگے بنک میں اکاؤنٹ ہولڈرز کا بھی رش ہونے سے دو یا تین طلباء کو اندر جانے کی اجازت ہے جس سے شدید سردی میں باہر کھڑے طلباء ٹھٹھر رہے جبکہ وہاں پر واش روم نہ ہونے ان کو شدید مشکلات کا سامنا ہے ۔ سیاسی سماجی تنظیموں کے عہدیداروں چیئرمین تحفظ ماحولیات اصغر علی جاوید ۔ سدھار ڈویلپمنٹ آرگنائزیشن بورےوالا کی چیئرپرسن صائمہ بتول ۔ سوشل ویلفیئر اینڈ کمیونٹی ڈوپلمیٹ سوسائٹی رجسٹرڈ بورے والا کے صدر شیر خان کھچی اور دیگر نے انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ طلباء وطالبات کی فیسیں جمع کروانے کے لیے ان کے متعلقہ گورنمنٹ اور نجی تعلیمی اداروں میں کاؤنٹر بنائے جائیں یا ان کے تعلیمی اداروں کے سربراہان اپنے کلرکوں کی ڈیوٹی لگائیں کی وہ طلباء سے فیسوں کی رقم لیکر بنکوں میں جمع کروائیں جس سے طلباء وطالبات پریشانی اور خوار ہونے سے بچ جائیں گے

بغیر ہیلمٹ موٹر سائیکل چلانا۔۔ 2000 روپے جرمانہ
14/10/2023

بغیر ہیلمٹ موٹر سائیکل چلانا۔۔ 2000 روپے جرمانہ

بورےوالا لاری اڈا میں نصب نجی کمپنی کا ایڈورٹائزنگ کپ تحصیل میونسپل کارپوریشن کی جانب سے اکھاڑ دیا گیا ہے جبکہ لاری اڈے ...
09/10/2023

بورےوالا لاری اڈا میں نصب نجی کمپنی کا ایڈورٹائزنگ کپ تحصیل میونسپل کارپوریشن کی جانب سے اکھاڑ دیا گیا ہے جبکہ لاری اڈے میں چائے کے کپ کی جگہ بننے والا نیا ڈیزائن سامنے آ گیا ہے جس پر سٹی آف ایجوکیشن بورےوالا لکھا جائے گا۔۔

قریب 4 ماہ سے لاپتہ صحافی اور یوٹیوبر عمران ریاض خان بخیر و عافیت اپنے گھر پہنچ گئے۔عمران ریاض خان کے وکیل اور آئی جی پن...
25/09/2023

قریب 4 ماہ سے لاپتہ صحافی اور یوٹیوبر عمران ریاض خان بخیر و عافیت اپنے گھر پہنچ گئے۔عمران ریاض خان کے وکیل اور آئی جی پنجاب نے ان کی بازیابی کی تصدیق کر دی ہے۔صحافی عمران ریاض خان رواں برس 11 مئی سے لاپتہ تھے۔ چار ماہ قبل وہ سیالکوٹ سے عمان روانہ ہونے والے تھے جب پولیس نے انہیں حراست میں لے لیا تھا۔

16/09/2023

ڈالر 333 توں کھچ کہ 305
پٹرول 305 توں کھچ کہ 333
تبادلہ
معاشی واری وٹہ 😁

بجلی چوری پر نشاندہی کی جائے ۔
08/09/2023

بجلی چوری پر نشاندہی کی جائے ۔

24/08/2023

#بورےوالا #پاکستان #بیوروکریسی 1947 میں گورا چلا گیا۔لیکن اپنی باقیات سول ۔جوڈیشل اور ملٹری بیوروکریسی کی شکل میں پاکستان میں چھوڑ گیا ۔۔جو 75 سال سے ھم پہ مسلط ہیں ۔۔کہنے کو تو یہ اپنے جیسے ہیں لیکن ان کا ذہن گورا ہے۔۔ایک مجبور بے کس غریب لاچار ملیچھ پراگندہ قوم پہ مسلط یہ گورے حکمران اتے تو عام کو ریلیف دینے مشکلات حل کرنے غربت مہنگائی ختم۔کرنے۔امن و امان برقرار ظالموں چوروں ڈاکووں لیٹروں سے بچانے۔لیکن بجایے ریلیف کے زحمت بن گے ہیں ۔۔قوم ان کو کھلا کھلا کر پال پال کر مراعات دے۔دے کر تھک گی ہے بے حال ھوگی ہے۔۔لیکن ان کو ترس نہیں اتا ہے ۔۔عوام کے خادم کہلانے والے عوام پہ فرعون بن بیٹھے ہیں اسٹنٹ کمشنر بورے والا عبدالباسط صدیقی کی ویڈیو وائرل۔۔صاحب بہادر کو دھوپ سے بچانے کے لیے پولیس کا۔اہلکار چھتری لے کر کھڑا ہے۔ جبکہ سیلاب زدہ علاقوں میں انتظامیہ کی جانب سے مناسب انتظام نہ کیے جانے کی وجہ سے عوام رل گے ہیں متاثرین گھروں کے نزدیک سڑکوں نہروں کے کنارے پہ رہنے پہ مجبور ہے۔۔
#ساھوکا #ہیڈاسلام #سیلاب

Address


Opening Hours

Monday 09:00 - 17:00
Tuesday 09:00 - 17:00
Wednesday 09:00 - 17:00
Thursday 09:00 - 17:00
Friday 09:00 - 17:00
Saturday 09:00 - 17:00

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Burewala Updates News posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Burewala Updates News:

Videos

Shortcuts

  • Address
  • Opening Hours
  • Alerts
  • Contact The Business
  • Videos
  • Claim ownership or report listing
  • Want your business to be the top-listed Media Company?

Share