ہمارا آزاد میڈیا

  • Home
  • ہمارا آزاد میڈیا

ہمارا آزاد میڈیا آؤ مل کرضمیر کے قیدی صحافیوں کوسپورٹ کریں اور قلمی ضمی?

صحافت کا مقصددروغ گوئی نہیں بلکہ شعور دینا ہے۔ مگر وطنِ عزیز میں صحافت کے خود ساختہ مینار اپنے آپ کو صحافتی تہذیب کے مسلمہ قرینے اور اجلی روایات کے امین سمجھتے ہیں۔ دراصل صداقت کے اُونچے درجے پر زبردستی فائز ہونے والے یہ مصاحب اور قصیدہ گو دراصل صحافت کی دنیا کے مبالغہ شعار لوگ ہیں جو دروغ گوئی کی انتہا اور غلط بیانی کی معراج پر پہنچے ہوئے ہیں۔ یہ اپنی عیار عقل سےتحریروں کے سو بھیس بدلتے ہیں ۔ دلی

ل و تاویل اور فلسفہ تراشی کےہنر میں یدِطولی رکھتے ہیں ۔ ان کے قلموں سے شرارے پھوٹتے ہیں، خواہشیں خبریں بنتی ہیں اورتخیل تجزئیے بنتے ہیں۔ یہ ایچ پیچ اور منافتوں میں گندھی لچھے دارخوش کلامیوں کی زبان میں اِس قدر دھول اُڑاتے ہیں کہ حقائق خرافات میں کھو جاتے ہیں اورظالم و مظلوم کے چہرے تک نہیں پہچانے جاتے۔ بعض شرر بار قلمکاراپنے تَئیں اپنے آپ کو نہ صرف سب سے بڑا مسلمان سمجھتے ہیں بلکہ اکثر اوقات اپنے ذاتی سیاسی خیالات کو بھی دین سمجھ بیٹھتے ہیں۔ یہ لوگ نفرت اور تعصب کی آگ میں بھڑکتے ہوئے بودے دلائل کے ساتھ ہمہ وقت قلم زنی میں مصروف رہتے ہیں۔ یہ صحافتی بندرتعصّبات کی دلدل میں مفہوم و معانی ایسے گم کرتے ہیں کہ الامان و الحفیظ۔

صحافتی دنیا میں جو باگڑ بلے شکل سے الحاج نظر آتے ہیں وہ بھی نو سو چوہے کھا چکے ہیں۔ ان کی سیاہ کاریوں کا دائرہ افق تا افق پھیلا ہوا ہے۔

مانا کہ دنیا بھر میں قلم فروشوں کی کمی نہیں ہے، مگر وطنِ عزیز اس مالِ حرام سے مالامال ہے ۔ ہمارے ہاں اکثریتی ایڈیٹر، رپورٹر، اینکر، کالم نگار، میڈیا ہاؤس مالکان کسی نہ کسی سیاسی جماعت یا ایجنسی کے پے رول پر ہیں ۔یہ عوام کی آنکھوں میں دھول جھونکتے ہوئے اپنا حقِ نمک ادا کر رہے ہیں اوربہتی گنگا میں بار بار اشنان فرما رہے ہیں۔ صحافت میں کئی بڑے بڑے ناموں نے وزراتیں، سفارتیں اور ملازمتیں لیں، میرٹ کے بغیربچوں کو بڑی بڑی سرکاری نوکریوں پر تعینا ت کروایا، قیمتی پلاٹ لیے،کمیشن کھائے، ٹینڈر کے بغیر ٹھیکے لیے، قومی جائیدادوں کو اونے پونے داموں لیز پر لیا، سیاسی فوائد اٹھائے، کاروباری لوگوں کو بلیک میل کیا، قومی خزانے سے دنیا بھر کے سیر سپاٹے لگائے اور عدالتی فیصلوں پر کھلم کھلا اثر اندازبھی ہوئے۔ بعض صحافی تو اتنے مضبوط ہیں کہ وہ الیکشنوں میں کچھ سیاسی پارٹیوں کی ٹکٹوں کی تقسیم تک میں ملوث پائے گئے ۔

ہم یہ بھی برملا اقرار کرتے ہیں کہ ڈھیروں قلمی ضمیر فروشوں میں آٹے میں نمک برابر ضمیر کے قیدی صحافی بھی پاکستان میں موجود ہیں۔جنھوں نے آزادی صحافت کے لیے مکروہ ڈکٹیٹروں سے ٹکر لی، کوڑے کھائے، شاہی قلعے میں صعوبتیں جھیلیں اور طویل عرصہ جیلیں کاٹیں۔ مگر اِس کے باجود بھی ناقدرے وقت ِموجود میں اِن کے روزوشب بہت تلخ ہیں۔

پا کستان میں سوشل میڈیا کے استعمال کا رجحان بہت تیزی سے بڑھ رہا ہے۔ اس وقت نوجوانوں کی بہت بڑی تعداد نے سوشل میڈیا کی طاقت کو استعمال کرکےمقتدر ایوانوں میں ہلچل مچا دی ہے۔ وہ خبریں جن پرکبھی پرنٹ اور الیکٹرونک میڈ یا کی اجارہ داری ہوتی تھی اور وہ معاملات جن پر بند کمروں میں بیٹھ کرمک مکا کر لیا جاتا تھا، اب ان کو پوشیدہ رکھنا ممکن نہیں۔ سوشل میڈیا کی وجہ سےصحافیوں سے عوام الناس کی دُوری بھی کچھ حد تک ختم ہو گئی ہے۔ اب ایک عام آدمی کسی صحافی کی خبر، تجزئیے، کالم اور شو پر اُس سے ڈائریکٹ سوال کرسکتا ہے، خراجِ تحسین پیش کر سکتا ہے اورناپسندیدہ یا جھوٹ پرمبنی بات پر گوشمالی بھی کرسکتاہے۔

ہم آپ کو ایک پلیٹ فارم (ہمارا آزاد میڈیا) فراہم کررہے ہیں۔ جہاں آپ سچے کھرے صحافی کو داد کے ساتھ تائید کریں۔ مگرظاہری طور پرایمانداری و دیانتداری کا درس دینے والے عملی طور پر قلم کی حرمت بیچنے والے صحافیوں کے خلاف آواز اُٹھاکر انھیں بے نقاب بھی کر سکتےہیں۔ یہ صفحہ جھوٹ اور شر کے لشکریوں کے خلاف اور سچ کے پیام برصحافیوں کے بارے میں آپ کےاظہار خیال، ثبوت ، خبر اور تجزیئے کے لیے حاضر ہے۔

آؤ مل کرضمیر کے قیدی صحافیوں کوسپورٹ کریں اور قلمی ضمیر فروشوں کو آئینہ دکھائیں!

29/03/2023
25/05/2022
https://youtu.be/K1HUMkOtohc
21/04/2022

https://youtu.be/K1HUMkOtohc

‏عمران خان کی فاشسٹ رجیم کو اقتدار سے بیدخل کرنے کی سازش وائٹ ہاؤس کی نہیں بلاول ہاؤس کی تھی: بلاول بھٹو زرداری

17/01/2022
25/06/2021

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر بنام سلیم صافی|| ارشاد رائے ارشاد رائے

https://dailyswail.com/2021/04/24/58662/
24/04/2021

https://dailyswail.com/2021/04/24/58662/

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر پٹواری کے منشی رکھنے پر پابندی اور۔۔۔۔||جام ایم ڈی گانگا

https://dailyswail.com/2021/04/24/58666/
24/04/2021

https://dailyswail.com/2021/04/24/58666/

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر تین عشرے پہلے کا کراچی،کورونا وائرس اور مذہبی دانشور||مبشرعلی زیدی

https://dailyswail.com/2021/04/23/58706/
23/04/2021

https://dailyswail.com/2021/04/23/58706/

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی شہباز شریف 7ماہ بعد جیل سے رہا

https://dailyswail.com/2021/04/23/58611/
23/04/2021

https://dailyswail.com/2021/04/23/58611/

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر تاریخی ورثے کا مذہب نہیں ہوتا||وجاہت علی عمرانی فیچر، کالم،تجزئیے

https://dailyswail.com/2021/04/23/58543/
23/04/2021

https://dailyswail.com/2021/04/23/58543/

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر جب کوئی مذہبی انتہا پسند جماعت راستے بلاک کردے||عامر حسینی

https://dailyswail.com/2021/04/22/58625/
22/04/2021

https://dailyswail.com/2021/04/22/58625/

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر لاہور ہائیکورٹ کے تین رکنی بنچ نے شہباز شریف کی ضمانت منظور کرلی

Address


Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when ہمارا آزاد میڈیا posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to ہمارا آزاد میڈیا:

Shortcuts

  • Address
  • Alerts
  • Contact The Business
  • Claim ownership or report listing
  • Want your business to be the top-listed Media Company?

Share