
25/12/2024
کرک () وزیر اعلی عوامی ایجنڈا،،ڈپٹی کمشنر کرک شکیل احمد جان کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر بانڈہ داؤد شاہ حافظ علی نعیم شیخ نے سول ہسپتال ٹیری کا دورہ کیا،اس موقع پر ہسپتال میں ڈیوٹی پر معمورعملہ غیر حاضر پایا گیا اورموقع ہر سول ہسپتال ٹیری میں کسی قسم کی طبی خدمات فراہم نہیں کئے جارہے تھے اور ساتھ صفائی کی ابتر صورتحال تھی۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز وزیر اعلی عوامی ایجنڈا کے تحت ڈپٹی کمشنر کرک شکیل احمد جان کی ہدایات پر اسسٹنٹ کمشنر بانڈہ داودشاہ خفظ علی نعیم شیخ نے سول ہسپتال ٹیری کا اچانک دورہ کیا۔اس موقع پر ڈیوٹی پر معمور ہسپتال عملہ غیر خاضر پایا اور موقع پر ہسپتال میں عوام علاقہ کو کسی قسم کی طبعی خدمات فراہم نہیں کئے جارہے تھےجس پراسسٹنٹ کمشنر بانڈہ داود شاہ نے عدم اطمینان کا اظہار کیا اور محکمہ صحت کے ذمہ داران سے وضاحت طلب کرتے ہوئے سخت قانونی کارروائی عمل میں لانے کے لیے ہدایات جاری کیں ۔