Media Ki Awaz

  • Home
  • Media Ki Awaz

Media Ki Awaz ہر خبرپرنظر

فیس بک پر اچانک سامنے آجانے والی گندی اور فحش مواد والی ویڈیوز کو ہمیشہ کیلئے اپنی پروفائل سے ہٹانے کا آسان طریقہ:1۔۔۔او...
18/04/2024

فیس بک پر اچانک سامنے آجانے والی گندی اور فحش مواد والی ویڈیوز کو ہمیشہ کیلئے اپنی پروفائل سے ہٹانے کا آسان طریقہ:
1۔۔۔اوپر دائیں کونے میں لگی تین لکیروں کو دبائیں۔
2۔۔۔ پھر settings and privacy والے بٹن کو دبائیں۔
3۔۔۔پھر settings والا بٹن دبائیں۔
4۔۔۔پھر News feed والا بٹن دبائیں۔
5۔۔۔۔پھر Reduce والا بٹن دبائیں۔
6۔۔۔۔پھر Sensitive content والا بٹن دبائیں۔
7۔۔۔۔پھر Reduce more والا بٹن دبائیں۔

آخر میں دوسرے گول دائرے کو سلیکٹ کر کے ok کر دیں۔
تمام دوستوں کو یہ معلومات بھیجیں تاکہ غیر اخلاقی مواد نظر آنے سے بچا جا سکے.

17/04/2024

‏اپنی بیٹیوں کو درج ذیل باتیں سکھائیے ۔
1۔سیڑھی پر اس وقت مت چڑھو جب آپ کے پیچھے کوٸی مرد بھی سیڑھی چڑھ رہا ہو بلکہ سیڑھی کے کسی ایک زاویہ پر رک جاٶ اور اس کے بعد چڑھیے۔
_____
2۔لفٹ پر کسی اجنبی مرد کی موجودگی میں مت چڑھو ہو اس کے نکلنے کا انتظار کرو اور بعد میں چڑھیے ۔
_____
3۔اپنے چچا،ماموں ،خالہ کے بیٹوں سے ہاتھ کے ساتھ مصافحہ مت کیجیے۔
_____
4۔اپنے ساتھ گفتگو کرنے والے شخص کےساتھ ہمیشہ مناسب فاصلہ رکھیے۔
_____
5۔ہمیشہ کسی کے ساتھ معاملہ کرنے کی حد مقرر کریں، چاہے وہ کتنا ہی قریبی کیوں نہ ہو، اور اپنے وقار کا خیال رکھیے۔
_____

6- سڑک پر اپنے دوستوں کے ساتھ مذاق نہ کریں اور سڑک کے آداب کا خیال رکھیے۔
_____
7- جب کوٸی ملنے آٸے تو اسے توجہ دو ، بڑے کے احترام میں کھڑے ہو جاٶ اور تھکے ماندے اور بوڑھے کو بیٹھنے کے لیے کرسی دیجیے
___________
8-گلی محلہ کے سبھی مرد باپ کے سوا اجنبی ہوتے ہیں، اس لیے ان سے بلاضرورت بات نہیں کرنی چاہیے، کیونکہ ہراساں کرنے والے ذہنی مریض ہوتے ہیں، چاہے وہ رشتہ دار ہی کیوں نہ ہوں۔
________
9-جب آپ زمین سے کوئی چیز اٹھانے کے لیے نیچے جھکیں یا کسی دکان، بازار یا عوامی جگہ پر کوئی چیز دیکھیں تو رکوع کی حالت میں مت جھکو.. کوشش کرو بیٹھ کر چیز دیکھو .. پھر کھڑے ہو جائیں.. تاکہ آپ کا پردہ یعنی ستر یا جسم پیچھے سے بے نقاب نہ ہو۔
________
10-اپنی پوری زندگی بس یا ٹیکسی میں بلند آواز سے باتیں مت کیجیے۔۔۔!!
سبھی بیٹوں, لڑکوں, مردوں کے لیے بھی یہی سب باتیں اور آداب 'ضرور' کرنے والے ہیں مجھ سمیت

15/04/2024
دُنیا کا سب سے تیز ترین بڑھنے والا درخت  پاؤلونیا ھے جسے آگ نہیں لگتی یعنی فائر پروف ھے۔۔۔۔۔ انگلش میں paulownia لکھا جا...
15/04/2024

دُنیا کا سب سے تیز ترین بڑھنے والا درخت پاؤلونیا ھے جسے آگ نہیں لگتی یعنی فائر پروف ھے۔۔۔۔۔ انگلش میں paulownia لکھا جاتا ھے، یہ جرمن درخت ھے اور جرمن ماہرین نباتیات ھی اس کے پیدا کنندہ ھیں۔۔۔۔۔
پاؤلونیا سالانہ 6 میٹر سے زیادہ بڑھنے کا ریکارڈ رکھتا ھے ، فائر پروف لکڑی کا حامل ۔ ماحول دوست ھے اور ھر ملک کے زمینی حالات اور موسمی حالات اور کم نمی میں پروان چڑھ سکتا ھے ۔ اس کی لکڑی وزن میں ھلکی ھے لیکن نہایت ھی پائیدار ھے ، اسی لیے بحری جہاز ، جنگی جہاز اسی کی لکڑی سے بن رھے ھیں ، موسیقی کے بہت سے آلات بھی ۔ اس کی لکڑی مہنگی ، بغیر گانٹھ کے اور خوبصورت بھی ھے کیونکہ یہ درخت عمودی ھے ۔ ٹیڑھا بالکل نہیں ھوتا ، جرمنی میں تو اس کے جنگل کے جنگل اُگائے جاتے ھیں تجارت کی غرض سے اور فرنیچر ، جنگی جہاز و بحری جہاز بنانے کے لئے۔۔۔۔۔
یہ درخت چائینہ اور جاپان میں بھی بہت زیادہ کاشتہ ھے۔۔۔۔۔
موسم بہار میں انتہائی خوبصورت پھول جامنی رنگ کے بکثرت اس پر آتے ھیں اور بے حد مسحور کن خوشبو والے ھوتے ھیں بعد میں ڈوڈیاں بنتی ھیں جن میں اسکے بیج بکثرت ھوتے ھیں یعنی اگر کسی نے ایک درخت لگا لیا تو پورے علاقے کو بیج دے سکتا ھے۔۔۔۔۔

اسرائیل جو کہ خشک ترین زمین والا ملک ھے اُس نے اپنی زمینوں پر اس کا تجربہ کیا جو نہایت کامیاب رہا اور اب وہ اس درخت کی نرسری کا جرمنی سے سب سے بڑا خریدار ھے ۔ اس کے پتے وٹامن سے بھرپور ہوتے ہیں اور بھیڑ بکریوں کی بہترین خوراک قرار دیے گئے ھیں

۔۔۔۔۔ سب سے اعلیٰ معیار کا شھد اسی درخت کے پھولوں سے تیار ھوتا ھے ۔۔۔۔۔
اسرائیل کے ساتھ جُڑے برادر اسلامی ملک اُردن یا جورڈن نے سرکاری سطح پر اس کی شجر کاری شروع کر دی ھے ۔

بیس سالہ پروگرام کا اعلان یہ کیا ھے یا پالیسی یہ بنائی ھے کہ اُردن کے شہری اور ادارے اگلے بیس سال تک یہ پودے صرف لگائیں گے اور پالیں گے لیکن کاٹنا جُرم تصور ھوگا۔۔۔۔۔

پاکستان میں یہ پودا پہنچ چکا ھے اور لوگ تجارت کی غرض سے لگانا شروع ہو گئے ھیں ۔

سفیدے کی طرح جس طرح سفیدے جنگل لگا کر بیچے جاتے ہیں ، لیکن یہ سفیدے کی طرح مضر اور پانی کا دشمن نہیں ھے۔۔۔۔۔

فی الوقت یہ پاکستان کی نرسریوں میں مہنگا ملتا ھے ۔ اس کا پتہ بہت بڑے سائز میں ھوتا ھے ، جس وجہ سے ماحول میں آکسیجن کی کمی کو پورا کرنے کے لئے یہ درخت بہترین انتخاب ثابت ھوگا ، اقوام متحدہ کاربن ڈائی آکسائڈ اومِشن سرٹیفکیٹ جاری کرتی ھے اور سالانہ 500 ڈالر فی ایکڑ کے حساب سے جنگلات کو ترقی دینے والے افراد کو ادا کرتی ھے ۔۔۔۔۔

09/03/2024

اگر آپکو اچانک سے یہ خبر ملے کہ رمضان المبارک میں آپ عمرہ کرنے جا رہے ہیں تو آپ کی زبان سے پہلا لفظ کیا نکلے گا♥

01/12/2023

اللہ پاک سب کو ہر بیماری سے محفوظ رکھے۔ اٰمین

21/10/2023

نواز شریف کی چار سال بعد پاکستان واپسی:
’ہم نو مئی والے نہیں، 28 مئی والے ہیں‘
نواز شریف

السلام علیکم۔ صبع  بخیر💐
21/10/2023

السلام علیکم۔ صبع بخیر💐

30/09/2023

inflation-weary masses, the caretaker government Saturday dropped the price of petrol for the next fortnight by Rs8, the first time in two-and-a-half-months.

Meanwhile, a cut of Rs11 has been announced in the diesel price, after which the new rate of the fuel will be Rs318.18 per litre.

New prices of the commodities has taken effect from this midnight.

Product Existing price w.e.f 16/9/2023 New price w.e.f 1/10/2023 Decrease
Petrol 331.38 323.38 -8
Diesel 329.18 318.18 -11
The Ministry of Finance, in a statement, said the decision to bring down the price of petroleum products was taken after the Pakistani rupee gained value and POL rates dropped globally.

"In the wake of variations in international prices of petroleum products and the improvement in the exchange rate, the Government of Pakistan has decided to revise the consumer prices of petroleum products," the the ministry said.

The government has also slashed the rate of kerosene oil by Rs7.53 per litre to 237.28 and light diesel oil by Rs7.77 per litre to 212.45.

The prices of the commodities last witnessed a decrease in mid-July when petrol was dropped by Rs9 per litre to Rs253 and diesel by Rs7 to Rs253.50.

29/09/2023

ڈیزل اور پٹرول کی قیمتوں میں یکم اکتوبر سے تقریباً 5 روپے سے 19 روپے فی لیٹر کمی کا تخمینہ ظاہر کیا جارہا ہے۔

ہائی اسپڈ ڈیزل اور پٹرول کی قیمتوں میں یکم اکتوبر سے 15 اکتوبر تک کی مدت کے لیے تقریباً 5 روپے سے 19 روپے فی لیٹر کمی کا تخمینہ ظاہر کیا گیاہے، پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں یہ کمی گزشتہ 2 ماہ کے دوران پہلی بار ہوگی، جس کی بنیادی وجہ روپے کی قدر میں اضافہ ہے۔ذرائع نے بتایا کہ تیل عالمی منڈی میں 101 ڈالر فی بیرل سے 99 ڈالر فی بیرل پر آگیا ہے اور ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں تقریباً 10.5 روپے کا اضافہ بھی ہوا ہے۔

29/09/2023

عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت گزشتہ 2 ہفتے کی کم ترین سطح پر پہنچ گئی۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق برینٹ کروڈ کے دسمبر کیلئے سودے 1.72 فیصد کمی کے ساتھ 91.8 ڈالر فی بیرل میں طے پائے،اسی طرح ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ کے نومبر کیلئے سودے 0.85 فیصد کمی کے ساتھ 88.58 ڈالر فی بیرل میں طے پائے، خام تیل کی یہ قیمتیں 13 ستمبر کے بعد کم ترین سطح پر ہیں۔خیال رہے کہ دنیا کی تین چوتھائی تیل کی قیمت کیلئے استعمال ہونے والے برینٹ فیوچرز کی قیمت میں جون میں سعودی عرب کی جانب سے تیل کی پیداوار میں کمی کے اعلان کے بعد سے تقریباً 26 فیصد اضافہ ہوا تھا۔
دوسری جانب عالمی سطح پر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مسلسل بڑھاؤ دیکھنے میں آرہا ہے،بین الاقوامی تیل نکالنے والی کمپنیاں پاکستان میں کام کرنے سے گریزاں ہیں اور اس کی وجہ حکومت پاکستان کا واجب الادا رقم کی عدم ادائیگی ہے۔ پاکستان میں 90 فیصد پیٹرولیم مصنوعات برآمد کی جاتی ہیں جبکہ محض 10 فیصد پیداوار پاکستان میں ہوتی ہے،پاکستان میں 2014 میں خام تیل کے ذخائر میں 387.49 بیرلزموجودتھے اور2023میں92.91 تک پہنچ گئے،2014 میں ہمارے پاس 100 تیل کے کنویں تھے اور آج 47 رہ گئے ہیں۔
ہمارے پاس 1400 ملین میٹرک ٹن پیٹرولیم مصنوعات موجود ہیں جبکہ ضرورت 26 ملین میٹرک ٹن سے بھی زائد کی ہے،ضرورت اور پیداوار میں یہ فرق دن بدن بڑھتا جارہا ہے،2014 سے ہمارے پیٹرولیم مصنوعات کے ذخائر میں مسلسل کمی واقع ہورہی ہے۔

21/09/2023

انٹر بینک میں ڈالر مزید سستا ہو گیا ، ڈالر 1 روپے 5 پیسے سستا ہوگیا۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق انٹر بینک میں امریکی ڈالر 1 روپے 5 پیسے سستا ہوگیا، انٹر بینک میں ڈالر 295 روپے سے بھی نیچے آگیا ۔انٹر بینک میں ڈالر 295.95 روپے سے گر 294.90 روپے پر بند ہوا ۔ انٹر بینک میں ڈالر 307.10 روپے کی بلند سطح سے اب تک 12.20 روپے سستا ہوچکا ہے ۔ماہرین کا کہنا ہے کہ ڈالر کی قدر میں کمی سے درآمدی لاگت میں کمی ہوگی، ڈالر سستا ہونے سے مہنگائی کی بڑھتی رفتار کم ہوجائے گی۔

18/09/2023

کاروباری ہفتے کا پہلا روز انٹر بینک میں ڈالر کی ٹریڈنگ کا سلسلہ جاری ہے ۔

تفصیلات کے مطابق انٹر بینک میں امریکی ڈالر 85 پیسے سستا ہوگیا،انٹر بینک میں ڈالر 296.85 روپے سے گر 296 روپے تک گر گیاہے ۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ ڈالر کی قدر میں کمی سے درآمدی لاگت میں کمی ہوگی۔

18/09/2023

شہر میں برائلر مرغی کے گوشت کی قیمت میں اتار چڑھاو کا سلسلہ جاری ہے۔

برائلر گوشت کی قیمت میں 27روپے اضافہ کر دیاگیا،مارکیٹ کمیٹی کی جانب سے گوشت کی سرکاری قیمت 531 روپے کلو مقرر کی گئی۔

زندہ برائلر مرغی کا تھوک ریٹ 341 روپے جبکہ پرچون ریٹ 354 روپے فی کلو جاری کیا گیا،فارمی انڈوں کی سرکاری قیمت 288 روپے فی درجن ریٹ مقرر کی گئی۔

انڈوں کی پیٹی 8520 روپے میں فروخت کی جا رہی ہے۔

🚨🚨 Breaking News 🚨🚨"Shadab Khan likely to be dropped from World Cup 2023 squad".Source: Geo Super
18/09/2023

🚨🚨 Breaking News 🚨🚨
"Shadab Khan likely to be dropped from World Cup 2023 squad".
Source: Geo Super

Newly-appointed Chief Justice of Pakistan (CJP) Qazi Faez Isa-led full court — comprising all 15 judges of the Supreme C...
18/09/2023

Newly-appointed Chief Justice of Pakistan (CJP) Qazi Faez Isa-led full court — comprising all 15 judges of the Supreme Court — is set to take up a set of petitions challenging the Supreme Court (Practice and Procedure) Act 2023 today (Monday).
The law deals with the powers of the top judge in matters of public interest and is aimed at clipping the suo motu powers of the apex court's top judge. On April 13, an eight-member bench of the Supreme Court led by then-CJP Umar Ata Bandial stopped implementation of the law.
A day earlier, the full court was constituted by the newly-appointed CJP and included Justice Sardar Tariq Masood, Justice Ijazul Ahsan, Justice Syed Mansoor Ali Shah, Justice Munib Akhtar, Justice Yahya Afridi, Justice Aminuddin Khan, Justice Sayyed Mazahar Ali Akbar Naqvi, Justice Jamal Khan Mandokhel, Justice Muhammad Ali Mazhar, Justice Ayesha A Malik, Justice Athar Minallah, Justice Syed Hasan Azhar Rizvi, Justice Shahid Waheed and Justice Musarrat Hilali.

15/09/2023
پیٹرول 14 روپے 91 پیسے اور ڈیزل 18 روپے 44 پیسے فی لیٹر مہنگا کر دیا گیا۔ان قیمتوں کا باقاعدہ نوٹیفیکیشن جاری کر دیا گیا...
31/08/2023

پیٹرول 14 روپے 91 پیسے اور ڈیزل 18 روپے 44 پیسے فی لیٹر مہنگا کر دیا گیا۔

ان قیمتوں کا باقاعدہ نوٹیفیکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔ پٹرول اور ڈیزل کی نئی قیمتوں کا اطلاق آج شب 12 بجے ہو چکا ہے۔

وزارت پٹرولیم کے جاری کردی نوٹیفیکیشن کے مطابق اب پٹرول کی نئی قیمت 305 روپے 36 پیسے ہو گئی ہے جبکہ ڈیزل کی نئی قیمت 311 روپے 84 پیسے ہو گئی ہے۔

سونےکی قیمت میں اضافہملک میں سونےکی فی تولہ قیمت میں 500 روپے اضافہ ہوگیا۔آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مط...
31/08/2023

سونےکی قیمت میں اضافہ
ملک میں سونےکی فی تولہ قیمت میں 500 روپے اضافہ ہوگیا۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں ایک تولہ سونے کی قیمت 2 لاکھ33ہزار 500 روپے ہوگئی۔جبکہ 10گرام سونےکی قیمت 429 روپے بڑھ کر 2 لاکھ 189 روپے ہوگئی ہے۔

عالمی بازا ر میں سونے کا بھاؤ 2 ڈالر اضافے سے 1917 ڈالر فی اونس ہے۔

10/08/2023

لاہور ہائی کورٹ نے پرائیویٹ میڈیکل کالجز کے اسٹڈی پروگرام کے دوران فیس میں اضافہ غیر قانونی قرار دے دیا۔

پرائیویٹ میڈیکل کالجز کی فیسوں میں اضافے سے متعلق لاہور ہائی کورٹ نے بڑا فیصلہ جاری کردیا، جس میں عدالت نے اسٹڈی پروگرام کے دوران فیس میں اضافہ غیر قانونی قرار دیتے ہوئے بنیادی حقوق کے فیصلوں کے اردو ترجمے سے متعلق بھی حکم کو آرڈر کا حصہ بنایا ہے۔
جسٹس شاہد جمیل خان نے جوڈیشل ایکٹوزیم پینل کی درخواست پر 10 صفحات پر مشتمل تحریری فیصلہ جاری کردیا، جس میں کہا گیا ہے کہ شہریوں کو معیاری تعلیم ،ادویات ،کی فراہمی ریاست کی ذمے داری ہے۔ پرائیویٹ میڈیکل کالجز نے سمسٹر کے دوران فیسوں میں اضافہ کردیا ۔ پرائیویٹ میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالجز کی فیسوں میں اضافے کا اقدام کالعدم قرار دیا جاتا ہے۔

عدالت نے فیصلے میں کہا کہ پاکستان میڈیکل کونسل اس بات کو یقینی بنائے کہ میڈیکل کالجز اضافی اور غیر اعلانیہ فیسیں وصول نہ کریں۔ پی ایم ڈی سی یقینی بنائے کہ کالجز صرف وہی فیسیں وصول کر جو 2022ء کے سیشن شروع ہوتے وقت مقرر کی گئی تھیں۔ عدالتی مشاہدہ ہے کہ مفاد عامہ کے کیسز کا فیصلہ انگریزی میں ہونے کے باعث عوام کی بڑی تعداد سمجھنے سے محروم رہتی ہے۔

10/08/2023

‏فنگر پرنٹس_
سائینس بھی سوچتی ہو گی۔۔۔
انسانی جسم کی انگلیوں میں لکیریں تب نمودار ہونے لگتی ہیں جب انسان ماں کے شکم میں 4 ماہ تک پہنچتا ہے یہ لکیریں ایک ریڈیایی لہر کی صورت میں گوشت پر بننا شروع ہوتی ہیں ان لہروں کو بھی پیغامات ڈی۔۔این۔۔اے دیتا ہے مگر حیرت کی بات یہ ہے کہ پڑنے والی لکیریں کسی صورت بھی اس بچے کے جد امجد اور دیگر روئے ارض پر موجود انسانوں سے میل نہیں کھاتیں گویا لکیریں بنانے والا اس قدر دانا اور حکمت رکھتا ہے کہ وہ کھربوں کی تعداد میں انسان جو اس دنیا میں ہیں اور جو دنیا میں نہیں رہے ان کی انگلیوں میں موجود لکیروں کی شیپ اور ان کے ایک ایک ڈیزائن سے باخبر ہے یہی وجہ ہے کہ وہ ہر بار ایک نئے انداز کا ڈیزائن اس کی انگلیوں پر نقش کر کے یہ ثابت کرتا ہے ۔۔
کہ ہے کوئ مجھ جیسا ڈیزائنر ؟؟
کوئ ہے مجھ جیسا کاریگر ؟؟
کوئ ہے مجھ جیسا آرٹسٹ ؟؟
کوئ ہے مجھ جیسا مصور ؟؟
کوئ ہے مجھ جیسا تخلیق کار ؟؟
حیرانگی کی انتہاء تو اس بات پر ختم ہوجاتی ہے کہ اگر جلنے زخم لگنے یا کسی وجوہات کی بنیاد پر یہ فنگر پرنٹ مٹ بھی جائے تو دوبارہ ہو بہو وہی لکیریں جن میں ایک خلیے کی بھی کمی بیشی نہیں ہوتی ظاہر ہو جاتی ہیں۔۔۔۔
پس ہم پر کھلتا ہے کہ پوری دنیا بھی جمع ہو کر انسانی انگلی پر کسی وجوہات کی بنیاد پر مٹ جانے والی ایک فنگر پرنٹ نہیں بنا سکتی
کوئی تو ہے جو نظام ہستی چلا رہا ہے
وہی خدا ہے وہی خدا ہے وہ ہی خدا ہے

جنگ کے سینئر رپورٹر سید محمد عسکری اغواء، نامعلوم اہلکار ساتھ لے گئے، پولیس کا اظہار لاعلمیکراچی (اسٹاف رپورٹر)جنگ کے سی...
09/07/2023

جنگ کے سینئر رپورٹر سید محمد عسکری اغواء، نامعلوم اہلکار ساتھ لے گئے، پولیس کا اظہار لاعلمی
کراچی (اسٹاف رپورٹر)جنگ کے سینئر رپورٹر سید محمد عسکری کو رات گئے تقریب سے واپسی پر قیوم آباد انٹرچینج کے قریب سے اغواء کر لیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق سادہ لباس اور وردی میں ملبوس نامعلوم نقاب پوش اہلکار کو رنگی روڈ قیوم آباد انٹرچینج کے قریب سے بغیروجہ بتائے روز نامہ جنگ کے سنیئر رپورٹر سید محمد عسکری کو اپنے ساتھ لے گئے ،محمد عسکری نے اہلکاروں کو اپنا تعارف کراتےہوئے بتا یا کہ میں جنگ کا رپورٹرہوں ،لیکن انھوں نے ایک نہ سنی اور زدوکوب کرتے ہوئے گاڑی سے اتارا اور موبائل میں ڈال کر اپنے ساتھ لے گئے، جب ان کے دوست نے مذکورہ واقعے کی اطلاع مددگا 15کودی توفون ریسیوکر نے والے اہلکار نے کہا کہ اس سلسلے میں متعلقہ تھا نے سے رجوع کریں، رات گئے ان کے بارے کچھ معلوم نہیں ہوسکا تھاکہ انھیں کون اور کس سلسلے میں لے گئے ہیں۔ اس حوالے سےزمان ٹائون تھا نے کے ایس ایچ اور رفیق کو اطلاع دید ی گئی ہے۔ پولیس واقعے سے لاعلمی کا اظہار کر رہی ہے۔اس حوالے سے ایس ایس پی کورنگی کا طارق نواز کا کہنا تھا کہ واقعہ کی معلومات لی جا رہی ہیں۔ اہل خانہ نے حکام سے مطالبہ کیا ہے فوری طور پر سید محمد عسکری کو بازیاب کرایا جائے۔واضح رہے کہ اس سے قبل بھی شہر میں متعدد صحافیوں کیساتھ اغواہ کی وارداتیں ہو چکی ہیں۔دریں اثناء کراچی پریس کلب کے عہدیداروں،کراچی یونین آف جرنلٹس، ایجوکیشن جرنلسٹس ایسوسی ایشن پاکستان کے صدر قاسم خان اور دیگر عہدیداروں نے واقعے کی مذمت کرتے ہوئے سید محمد عسکری کی فوری بازیابی کا مطالبہ کیا ہے۔

 جب آپ پھل کھاتے ہیں تو بیجوں کو ردی کی ٹوکری میں نہ پھینکیں، انہیں خشک کریں، ایک تھیلے میں ڈالیں اور اپنی گاڑی میں رکھ ...
01/07/2023


جب آپ پھل کھاتے ہیں تو بیجوں کو ردی کی ٹوکری میں نہ پھینکیں، انہیں خشک کریں، ایک تھیلے میں ڈالیں اور اپنی گاڑی میں رکھ دیں ۔
جب آپ سڑک پر ہوں تو انہیں کھڑکی سے باہر ان جگہوں پر پھینک دیں جہاں درخت نہیں ہیں۔ قدرت ان کا خیال رکھے گی۔ 🌱
تھائی لینڈ اور ملائیشیا جیسے ایشیائی ممالک میں، وہ برسوں سے اس پر عمل کر رہے ہیں اور اب ان کے پاس ہر جگہ پھل ہیں۔ 🍐🍒🍑 🍐🍒🍑
تو آئیے ہم اپنے سرزمین پاکستان پر بیج پھینکیں، کوڑے دان میں نہیں۔ ❤️🌳🇵🇰.




01/07/2023

3 جولائی کو بینک عوام کیلئے بند رہیں گے

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے اعلان کیا گیا کہ3 جولائی بروز پیر کو بینک عام عوام کیلئے بند رہیں گے۔

3 جو لائی بروز پیر کو عام تعطیل کے باعث عوام کیلئے بینک بند رہیں گے کیونکہ عید الاضحیٰ کی سرکاری چھٹیاں بدھ سے شروع ہو کر جمعہ تک ہیں جبکہ ہفتہ اور اتوار کو عام تعطیلات ہوتی ہے،اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری بیان کے مطابق مرکزی بینک تین جولائی بروز پیر کو عوام کیلئے بند رہے گا، مرکزی بینک کے علاوہ تمام بینک بھی عام عوام کیلئے بند رہیں گے۔
سٹیٹ بینک آف پاکستان نےبیان میں مزید کہا کہ اسی دوران بینکوں، ڈی ایف آئی کے ملازمین معمول کے مطابق دفتر میں اپنے فرائض انجام دیں گے۔

Address


Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Media Ki Awaz posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Videos

Shortcuts

  • Address
  • Alerts
  • Videos
  • Claim ownership or report listing
  • Want your business to be the top-listed Media Company?

Share