Jk ATv

Jk ATv Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Jk ATv, TV Channel, .
(1)

13/03/2024
""""""""بےغیرتی کی سو باتوں سے مرغے کی یہ ایک نصیحت بہتر ہے """""""ایک شخص نے ایک مرغا پالا تھا۔ ایک بار اس نے مرغا ذبح ...
26/01/2024

""""""""بےغیرتی کی سو باتوں سے مرغے کی یہ ایک نصیحت بہتر ہے """""""
ایک شخص نے ایک مرغا پالا تھا۔ ایک بار اس نے مرغا ذبح کرنا چاہا۔
مالک نے مرغے کو ذبح کرنے کا کوئی بہانا سوچا اور مرغے سے کہا کہ کل سے تم نے اذان نہیں دینی ورنہ ذبح کردوں گا۔
مرغے نے کہا ٹھیک ہے آقا جو آپ کی مرضی!
صبح جونہی مرغے کی اذان کا وقت ہوا تو مالک نے دیکھا کہ مرغے نے اذان تو نہیں دی لیکن حسبِ عادت اپنے پروں کو زور زور سے پڑپڑایا۔
مالک نے اگلا فرمان جاری کیا کہ کل سے تم نے پر بھی نہیں مارنے ورنہ ذبح کردوں گا۔
اگلے دن صبح اذان کے وقت مرغے نے حکم کی تعمیل کرتے ہوئے پر تو نہیں ہلائے لیکن عادت سے مجبوری کے تحت گردن کو لمبا کرکے اوپر اٹھایا۔
مالک نے اگلا حکم دیا کہ کل سے گردن بھی نہیں ہلنی چاہیے، اگلے دن اذان کے وقت مرغا بلکل مرغی بن کر خاموش بیٹھا رہا۔
مالک نے سوچا یہ تو بات نہیں بنی۔
اب کے بار مالک نے بھی ایک ایسی بات سوچی جو واقعی مرغے بے چارے کی بس کی بات نہیں تھی۔
مالک نے کہا کہ کل سے تم نے صبح انڈا دینا ہے ورنہ ذبح کردوں گا۔ اب مرغے کو اپنی موت صاف نظر آنے لگی اور وہ بہت زار و قطار رویا۔
مالک نے پوچھا کیا بات ہے؟ موت کے ڈر سے رو رہے ہو؟
مرغے کا جواب بڑا باکمال اور بامعنی تھا۔ کہنے لگا:
نہیں! میں اس بات پر رو رہا ہوں کہ"""" انڈے سے بہتر تھا کہ اذان پر مرتا۔ """"
لہذا اس پرفتن دور میں کسی دلال سہولتکار سیاسی نوسرباز کی ہر بات پر آمین نہ کہا کریں۔انکو حرام حلال جاٸز ناجاٸز کی پروا نہیں ہوتی۔
یاد رکھنا تکبیر ہمیشہ حلال پر چلتی ہے
حرام پر نہیں۔
اپنے رشتوں کو اہمیت دیں جنہوں نے خون پسینے کی کماٸی سے آپکی پرورش کی آپکی خواہشات کا خیال رکھا۔
ان لوگوں ان دوستوں کا خیال رکھیں جنہوں نے مشکل وقت میں آپکی حوصلہ افزاٸی کی۔آپکی ہر مشکل میں آپکے ساتھ کھڑے رھے۔
اسلیے کسی نوسرباز وقت کے فرعون سے ڈر کر سچاٸی کا راستہ نہ چھوڑیں۔
اپنے اندر ہمت پیدا کریں سچ کو سچ کہنے کی ،حق کو حق کہنے کی۔۔۔نتاٸج کی پروا کیے بغیر
ظلم جبر اور جہالت کے خلاف ہر محاذ پر جنگ جاری رکھیں۔
اپنے حصے کی شمع جلاۓ رکھیں۔
خدا سب کا حامی و ناصر ہو۔
۔۔۔۔۔۔ذوالقرنین صابری بانی شعور سوشل سوساٸٹی۔۔۔۔۔

""""سردار الطاف صدر لبریشن فرنٹ تتہ پانی یونٹ """"ریاست جموں و کشمیر کی ہزاروں سالہ تاریخی ادوار میں نوجوان طبقے کا بڑا ...
19/08/2023

""""سردار الطاف صدر لبریشن فرنٹ تتہ پانی یونٹ """"
ریاست جموں و کشمیر کی ہزاروں سالہ تاریخی ادوار میں نوجوان طبقے کا بڑا اہم کردار رھا۔جنہوں نے ریاستی تشخص کو بچانے کے لیے قید و بند کی صعوبتیں برداشت کیں۔اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا۔جتنا آزادی کی تحریکوں کو دبانے کے لیے مذموم ہتھکنڈے استعمال کیے گے اس سے کہیں زیادہ تحریکوں کو تقویت ملی۔
ریاست جموں و کشمیر گزشتہ آٹھ دھاٸیوں سے قتل و غارت ظلم و جبر تشدد اسلحہ ٹیسٹ لیبارٹری اور خوراک کی نالی بن کر رہ گٸی۔اپنے اپنے مفادات کے حصول کے لیے کیا اپنوں کیا غیروں سب نے شہدإ کے خون سے اپنے ہاتھ رنگے۔
مقبول بٹ ،شہید کشمیر کی لازوال کوششوں اور محنت اور قربانیوں نے تحریک آزادی میں نٸی روح پھونکی اور آج ریاست جموں و کشمیر کا بچے بچے میں آزادی کے حصول کا عملی نظریاتی شعور بیدار ہو چکا ھے۔انہی نوجوانان تحریک میں ایک نام محب وطن کشمیری رہنما سردار الطاف صدر لبریشن فرنٹ تتہ پانی یونٹ کا نام بھی آتا ھے۔یہ نوجوان حلقہ راج محل یونین کونسل چوکی ٹینڈہ کے آخری کونے کے پسماندہ گاوں سے تعلق رکھتا ھے۔یہ حلقہ عباسپور اور حلقہ راج محل کے آخری کونوں میں بسنے والے شہریوں کو آج تک انسان تصور نہیں کیا گیا۔پھر بھی یہ غیرت لوگ اپنی محنت اور لگن سے ہر شعبہ ہاۓ زندگی میں مسلسل آگے بڑھے۔مساٸل کی دلدل کو اپنے جوان عزم سے چیر پھاڑ کر رکھ دیا۔
آج وہ وقت بھی آیا کہ یہ پسماندہ ترین علاقے جنگل کشمیر کی آزادی و خودمختاری کے شعور سے جاگ اٹھے۔
قدرت کا نظام دیکھیے آج سفر آزادی کانفرنس کا آغاز بڑجن جیسے پسماندہ ترین علاقے سے ہوا۔
یہ محنتی نوجوان دشوارگزار پہاڑی علاقوں میں بے شمار سفری و ذہنی تکالیف اٹھانے کے باوجود پر عزم ھیں۔سردار الطاف کی سالوں کی محنت رنگ لاٸی۔
جہاں سیاسی شعبدہ باز عوام کو بلیک میل کرتے رھے وہاں تحریک آزادی کشمیر،سفر آزادی کانفرنس کے آغاز سے جعلی فرضی ٹھیکیداری نظام دریا برد ھو گیا۔
لوگ پسماندہ سوچ سے نکل کر ریاستی سطح پر اپنے سیاسی حقوق کی جنگ لڑنے لگے۔
سردار الطاف جیسے نوجوان اس ریاست کا سرمایہ ھیں۔جنہوں نے دن رات محنت کی۔دیدہ دلیری سے مصاٸب کا مردانہ وار مقابلہ کیا۔اپنا قیمتی وقت دے کر نوجوان نسل کے دلوں میں آزادی و خودمختاری کا جذبہ پیدا کیا۔
تاریخ اس نوجوان کو ہمیشہ یاد رکھے گی۔
اللہ کریم ان آزادی و خومختاری پسند نوجوانوں کو استقامت عطا کرے۔آمین۔
سفر آزادی کانفرنس میں شرکت کر کے محب وطن کشمیری ہونے کا عملی ثبوت دیں۔
۔"تحریر۔۔۔ذوالقرنین صابری بانی شعور سوشل سوساٸٹی""""

""""""" الحمدللہ""""" پیارے بھانجے خضر حیات کو ڈسٹرکٹ انفارمیشن آفیسر (B-17)ضلعی آفیسر برائے اطلاعا ت عامہ آزادجموں و کش...
10/08/2023

""""""" الحمدللہ"""""
پیارے بھانجے خضر حیات کو ڈسٹرکٹ انفارمیشن آفیسر (B-17)ضلعی آفیسر برائے اطلاعا ت عامہ آزادجموں و کشمیر appoint ہونے پر مبارکباد پیش کرتا ہوں۔
انتھک محنت طویل جدوجہد اور صبر کا ثمر ہے۔یہ سب اللہ تعالی کا فضل و کرم، خضر حیات کی انتھک محنت ، لگن اور
،والدین کی خصوصی دعاوں سے ممکن ہوا۔
ایک پسماندہ علاقے سے نکل کر تعلیمی سفر کا آغاز کیا۔بے شمار مصاٸب کا سامنا کرنا پڑا لیکن ہمت نہیں ہاری۔میرٹ پر یقین رکھا۔اور اللہ تعالی کے فضل و کرم سے کامیابی ممکن ہوٸی۔بیشک جو محنت لگن اور میرٹ پر یقین رکھتے ھیں خدا انہیں آزماٸشوں سے گزار کر انہیں انکے یقین کا صلہ ضرور دیتا ھے۔
خدا خضر حیات کو نیک جذبوں اور پوری ایمانداری کیساتھ فراٸض منصبی ادا کرنے کی ہمت دے۔آمین۔
ذوالقرنین صابری

"""""""""""""محنت، یقین کامل اور دعاوں کا اثر """""""""""""""""پر امن راج محل کی طرف ایک اہم ترین قدم """""خدا ہر اک کی ...
26/07/2023

"""""""""""""محنت، یقین کامل اور دعاوں کا اثر """""""
""""""""""پر امن راج محل کی طرف ایک اہم ترین قدم """""
خدا ہر اک کی سنتا ھے لیکن وہ کسی کسی کو چنتا ھے۔
اللہ کریم نے ہمارے سینے میں دھڑکتا پھڑکتا دل دیا جزبات اور احساسات کی بجلیاں عطا کیں کہ ہم دوسروں کے دکھ درد محسوس کر سکیں۔
دراصل خدا کے چنے ھوۓ لوگ ہی ھوتے ھیں جو دوسروں کے دکھ درد تکالیف کو سمجھ سکتے ھیں یہ ہر کسی کے بس کی بات نہیں ھوتی۔
ایسے ہی ایک آزاد کشمیر کے حلقہ راج یونین کونسل دھنواں کا ستاٸیس سال کا قتل کیس جو باہمی راضی نامہ پر ختم ھوا۔
ستاٸیس سال قبل 30 جون 1996 کے جنرل الیکشن کے موقع پر یونین کونسل دھنواں سے تعلق رکھنے والے سیاسی و سماجی شخصیت سابق ڈسٹرکٹ کونسلر ملک عبدلحمید شہید قتل ہوۓ۔اس سانحہ سے تین دہاٸیوں سے دونوں خاندانوں کی باہمی رنجش اور اختلافات جاری تھے۔
یہ آزاد کشمیر اور بلخصوص راج محل کی تاریخ کا ہاٸی پروفاٸل کیس تھا تھا ایک ایسا ہاٸی پروفاٸل قتل کیس جس کا راضی نامہ سابق وزرإ اعظم اور صدور اور آزاد کشمیر کی اعلی سیاسی قیادت ناکام رہی ھے۔
لیکن خدا جب بندے کا انتخاب کرتا ھے تو عقل دنگ رہ جاتی ھے۔بے شک تقدیر اور تقسیم اللہ کریم کی طرف سے ھے۔اللہ جس انسان کو بامقصد کاموں کے لیے منتخب کر لے۔بیشک خوش نصیب اور خوش قسمت ھیں وہ لوگ جو انسانیت کی رہبری اور بامقصد کاموں میں زندگی گزارتے ھیں۔
انہی عظیم لوگوں میں آزاد کشمیر کی جانی پہچانی شخصیت ن لیگ آزاد کشمیر کے سینٸیر رہنما سابق امیدوار اسمبلی ڈی جی ذوالفقار احمد ملک صاحب کا نام بھی آتا ھے جن کی انتھک محنت مثبت سوچ و فکر یقین کامل توکل اللہ والدین ،دوستوں ،عزیزوں
کی دعاوں سے عبدالحمید قتل کیس باہمی راضی نامے پر اختتام ہوا۔
تین دہاٸیوں سے دشمنیاں ہمدردی اخوت اور بھاٸی چارے میں بدل گٸیں۔
حلقہ راج محل کی پرامن فضا سے چہرے کھل اٹھے۔ناامیدی مایوسی پیار و محبت میں تبدیل ہو گٸی۔
مسلم لیگ کے سینٸیر رہنما اور سابق امیدوار اسمبلی حلقہ راج محل ذوالفقار احمد ملک بہترین مثبت سوچ و فکر کے مالک،انسانیت سے ہمدردی بے لوث عوامی نماٸیندہ ھیں جنہوں سے تعصب تنگ نظری باہمی چپقلش ناراضگیوں انتشار فسادات لڑاٸی جھگڑوں دھمکیوں اور گالم گلوچ کی سیاست کے بت توڑے۔ایک ایسے انسانی معاشرے کی بنیاد رکھی جہاں کرسی اور اقتدار کے لیے دوسروں کے ارمانوں اور جانوں کا قتل عام کرنے کے بجاۓ اخوت و بھاٸی چارے خلوص پیار ہمدردی کو فروغ دیا۔یہی وجہ ھے کہ آج کم عرصے میں اللہ کریم نے انہیں سیاست میں عروج عزت اور وہ مقام دیا کہ تاریخ کے سنہرے حروف میں لکھا جاۓ گا۔مسلم لیگ ن کے سینیٸر رہنما سابق امیدوار اسمبلی ذوالفقار احمد ملک صاحب کے کردار سے یہ بات واضح ہو گٸی ھے کہ جب انسان اپنے اردگرد معاشرے میں سے انتشار، فسادات کو ختم کرنے کا مصمم ارادہ کر لے تو دلی سکون اطمینان قلب شہرت عزت سب کچھ انسان کے پاس آنے لگتا ھے بس بات انسانی ہمدردی کی ھے مخلصی کی ھے نیک ارادے کی ھے۔اگر زندگی کا شعور نہ ہو تو دینی شعور نہیں آتا اور سیاسی شعور بھی نہیں ملتا۔
دین اسلام میں دوسروں کے لیے خیر خواہی اور ہمدردی کو دوسروں کو نفع پہنچانے کو اعلی درجے کی عبادت قرار دیا گیا۔
ملک الیاس صاحب کا بے حد شکریہ جنہوں نے اہم کردار ادا کر کے معاملے کو سلجھایا۔
ساجد حمید برادران کا بے حد شکریہ جنہوں نے اعلی ظرفی کا مظاہرہ کرتے ہوۓ ملک داود اور انکی فیملی سے راضی نامہ کیا۔یہ ساجد حمید برادران کا راج محل کی عوام پر احسان ھے۔کہ اختلافات ختم کر کے سنجیدگی اور اعلی ظرفی کا عملی مظاہرہ کیا۔بیشک انسان بڑا اس وقت بنتا ھے جب وہ دوسروں کی غلطیوں کو راہ خدا معاف کرتا ھے۔معاف کرنے والا بڑا انسان ہوتا ھے۔
اللہ کریم اس کیس میں راضی نامہ کروانے والے ہر کردار کو کامل ایمان کی دولت سے نوازے۔
ہمیں دوسروں کی مدد کرنے انکی خیر خواہی اور حوصلہ افزاٸی کرتے وقت مسلک ذات عقیدے قوم قبیلے برادری یا پارٹی جیسے تعصبات سے نکل کر کھلے دل سے دوسروں کی کوششوں کاوشوں اہلیت اور قابلیت کو تسلیم کرنا چاہیے۔
ہمیں اپنے دل و دماغ میں اتنی وسعت و کشادگی پیدا کرنی چاہیے جو لوگوں کے ساتھ خوش اخلاقی خوش اسلوبی اور خوش دلی سے تعاون و ہمدردی کا بلند حوصلہ رکھتی ھو۔
تحریر۔۔۔۔ذوالقرنین صابری ۔۔۔۔

بھائی   ثاقب مغل   ککنی بگاہ   سے تعلق رکھتے ھیں۔    ایک یتیم لڑکا ھے۔حلقہ راج محل  تحصیل و ضلع کوٹلی  جو ایجنٹ کو 30 لا...
21/06/2023

بھائی ثاقب مغل ککنی بگاہ سے تعلق رکھتے ھیں۔ ایک یتیم لڑکا ھے۔حلقہ راج محل تحصیل و ضلع کوٹلی جو ایجنٹ کو 30 لاکھ دیکر اٹلی کے لیے گیا ہے ابھی لیبیا میں قید ھے اسکی رھا ئی کے لیے آواز بلند کریں
یہ فرض اور قرض ہے یونین کونسل ٹیندا چوکی کے ہر فرد پر آپ سوشل میڈیا پر آواز بنے ثاقب کے لیے
ثاقب ہمارا بھائی ہے ہمارے علاقے کا یتیم بچہ ہے گھر کا واحد کفیل اور سربراہ ہے۔

یونان کشتی حادثہ کھوٸی رٹہ کے غریب لوگوں کے لیے کسی قیامت صغری سے کم نہیں۔قصوروار کون۔سہولتکار انسانی سمگلر یہ سیاسی بنا...
17/06/2023

یونان کشتی حادثہ کھوٸی رٹہ کے غریب لوگوں کے لیے کسی قیامت صغری سے کم نہیں۔قصوروار کون۔
سہولتکار انسانی سمگلر یہ سیاسی بنارسی ٹھگ جن کے لالچ فراڈ بونگیوں ہواٸی اعلانات سے متاثر ھو کر ہمارے نوجوان الیکشن میں جیوے جیوے برادری جیوے،جیوے جیوے پارٹی جیوے، جیوے جیوے نظریات جیوے،جیوے قاٸد جیوے کے نعرے بلند و بانگ ٹونٹی نلکے کے نعرے
نہ جانے کیا کیا القاب سے نواز کر اس ریاست کے مستقبل کے سوہانے خواب دیکھنے کے لیے اپنے اپنے حلقہ جات میں دوسروں سے نارراضگیاں مول لیتے ھیں۔جھگڑے کرتے ھیں۔لڑتے ھیں اور مرتے بھی ھیں۔
اور جناب والا۔جب منسٹر صاحبان مظفر آباد کی ٹھنڈی ھواٶں سے لطف اندوز ھوتے ھیں تو اس جدوجہد کرنے والے طبقے کی کوششوں کاوشوں محنت اور خون پسینے کو بھول کر اپنے مال بنانے کے چکر میں مصروف عمل ھو جاتے ھیں۔
کارکن فاٸلیں اٹھا کر کبھی کسی کھڑپینچ کے گھر کبھی کسی سکیم خور کے دفتر اور کبھی چغل خور دکاندار کی شاپ پر چکر لگاتے ھیں تو کبھی کسی اناڑی بدتمیز بدمزاج پی آر او کی جھڑکیں بھی برداشت کرنے لگتے ھیں۔
فوٹو کاپیوں کے ھزاروں روپے کراۓ خرچے کی مد میں ہزاروں روپے خرچ کر دیتے ھیں۔ہوٹلز پر ہزاروں کے خراجات ادھار مانگ کر گلی گلی ذلیل ھوتے ھیں۔
پھر منسٹر صاحبان کے ان پڑھ بدمزاج منہ پھٹ چیلے منسٹر کو بریفنگ دیں گے کہ
جناب اس لڑکے نے اور اسکی فیملی نے تو آپکو ووٹ ہی نہیں دٸیے۔
بیچارے کی ساری محنت پر پانی پھیر دیا جاتا ھے اور وہ پڑھا لکھا ذہین و فطین ھونے کے باوجود نوکری کے جھانسے میں خرچے کر کر کے مقروض ھو کر رشتہ داروں اور دوستوں کی نظر میں گر جاتا ھے۔
یہیں سے نوجوان محروم و محکوم طبقے کی سوچ بدلتی ھے کہ لعنت بھیجو اس نظام پر لعنت بھیجو ایسی سیاست پر اور بھاگو یہاں سے
اس پہلے کہ بی اے ، ایم اے پاس کر کے ویلے پھریں اور ٹین ڈبہ بیچنا پڑے۔
اور پھر یہی نوجوان طبقہ غیر قانونی طریقے سے بیرون ممالک فرار کا راستہ اختیار کرتا ھے۔
یہ پڑھالکھا مجبور طبقہ اپنے ملک میں ذلت اور رسواٸی کی موت مرنے کے بجاۓ سمندر کی بے رحم لہروں میں اپنا جان گنوا بیٹھتا ھے مگر سیاسی بنارسی ٹھگوں سے نوکری کی بھیک نہیں مانگتا۔
یہ غیرت مند طبقہ کسی منسٹر کی جوتیاں سیدھی نہیں کرتا۔کسی جعلی ان پڑھ ڈاکو سکیم خور کی غلامی پسند نہیں کرتا۔
کتنے دکھ ،کتنے زخم، کتنے درد ،کتنے ارمان،کتنی غیرت کتنی زندہ ضمیری اپنے دل و دماغ میں لیے اپنے ملک سے فرار ہوتے ھیں یہ جس کے ساتھ گزری وہی یہ لمحات یہ لمحہ بہ لمحہ غم تکلیف کو محسوس کر سکتا ھے۔
ان قصور والدین کا بھی ھوتا ھے
اگر آپ کا بیٹا پڑھ لکھ گیا ھے اسے نوکری نہ ملنے کی وجہ دوسروں کی باتوں میں آ کر اپنے بیٹے کو طعنہ زنی نہ کریں اپنے بیٹے کو دوسروں کے بیٹے کی مثال دے کر دکھ درد میں مبتلا نہ کریں۔
اسے دلبرداشتہ نہ کریں۔یہ حقاٸق ھیں اور ہمارے معاشرے کی سچاٸی بھی
ورنہ یہ بیٹے طنز کے تیر برداشت کرنے سے تنگ آ کر اپنی جان پر کھیلنے لگ جاٸیں گے۔دوسروں کے ھاتھوں یرغمال بنیں گے خودکشیاں ھوں گی بھاگنے کی سوچ پروان چڑھے گی اور اور گھر آپ کا اجڑے گا۔زرا نہیں پورا سوچیے۔
اپنی اولاد کو حوصلہ دیں۔اسے ہنر سیکھنے کے لیے کہیں۔قانونی طریقے سے ویزہ پراسیس سے گزار کر بیرون ملک بھیجیں۔
بھلے کم کماٸیں لیکن زہنی طور پر پرسکون رھیں۔
غیر قانونی طریقہ کار سے بیرون ممالک بھیجنے والے یہ انسانیت کے قاتل ایجنٹ کیا جانیں
سمندر میں موت دیکھنے کے باوجود یہ نوجوان طبقہ پھر بھی اپنی جان پر کھیلنے کے لیے کیوں تیار ھے
اسکے پیچھے کیا محرکات ھیں
ایجنٹ کو پیسے سے غرض ھے اور پیسے کے لیے یہ اپنی عزت غیرت کا سودا کر جاتے ھیں۔
یہ مافیا کسی ماں کسی بوڑھے باپ کسی جوان بہن کے دکھ درد کو کبھی نہیں سمجھ سکتا۔
یہ ایجنٹ مافیا پیسے کو سب کچھ سمجھتا ھے۔
میری نوجوان طبقے سے گزارش ھے کہ غربت کی وجہ سے اور نوکری نہ ملنے کی وجہ سے گھر والوں رشتہ داروں دوستوں کی طعنہ زنی سے دلبرداشتہ نہ ھوں
ہمت کریں تھوڑا کماٸیں لیکن غیر قانونی راستہ اختیار نہ کریں۔
کوٸی بھی راستہ اختیار کریں تو فیملی کی باہمی مشاورت سے قدم اٹھاٸیں۔تاکہ بعد میں پچھتانا نہ پڑے۔
ایسے ایجنٹ مافیا کے خلاف ریاست بھر میں سرچ آپریشن ھونا چاہیے تاکہ یہ سوداگر پکڑیں جاٸیں قانون کی گرفت میں آٸیں اور کٸی اور کا گھر اجڑنے سے بچ سکیں۔
آج ریاست کے سیاسی لیڈروں کی فوج
کیوں خاموش ھیں
یہ بھی الگ کہانی ھے۔
یونان کشتی حادثہ میں شہید ھونے والے تمام نوجوانوں کے لیے دعا گو ھیں کہ اللہ کریم انہیں جنت الفردوس میں اعلی مقام عطا فرماۓ آمین۔پسماندگان کو صبر جمیل اجر عظیم عطا فرماۓ آمین۔
ہم حادثے کا شکار ھونے والے تمام نوجوانوں کی فیملی کے دکھ درد میں برابر کے شریک ھیں۔
تحریر۔ذوالقرنین صابری بانی شعور سوشل سوساٸٹی تتہ پانی راج محل آزاد کشمیر۔

11/06/2023
بہترین فیصلہ
11/06/2023

بہترین فیصلہ

06/05/2023

Good work

Address


Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Jk ATv posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

  • Address
  • Alerts
  • Videos
  • Claim ownership or report listing
  • Want your business to be the top-listed Media Company?

Share