Naqi Nadwi Page

  • Home
  • Naqi Nadwi Page

Naqi Nadwi Page Entertainment, News Analysis

25/04/2024
20/04/2024

مولانا سعید احمد پالن پوری
مولانا سعید احمد پالن پوری دارالعلوم دیوبند کے شیخ الحدیث اور صدر المدرسین تھے جن کی لکھی ہوئی کتابیں آج بھی ہندوتان کے کئی مدارس مکے نصاب میں شامل ہیں۔ آپ ایک بہترین عالم دین، ایک مشہور مفتی، ایک نامور مصنف اور ایک مایہ ناز محدث کی حیثیت سے جانے جاتے تھے۔
مولانا سعید احمد پالن پوری گجرات میں 1940 میں پیدا ہوئے، ابتدائی تعلیم گجرات ہی میں حاصل کی اس کے بعد دارالعلوم دیوبند میں داخلہ لے لیا اور وہاں سے 1962 میں فراغت حاصل کی۔
مولانا سعید احمد پالن پوری کے اساتذہ میں سید اختر حسین دیوبندی، بشیر احمد خان بلندشہری، سید حسن دیوبندی، عبد الجلیل کیرانوی، اسلام الحق اعظمی، قاری محمد طیب دیوبندی، فخر الحسن مرادآبادی، محمد ظہور دیوبندی، سید فخر الدین احمد مرادآبادی، محمد ابراہیم بلیاوی، مہدی حسن شاہ جہاں پوری اور محمود عبد الوہاب مصری
کا نام آتا ہے۔
دارالعلوم دیوبند سے فراغت کے بعد نو سال تک گجرات کے ایک مشہور مدرسہ دارالعلوم اشرفیہ راندیر سورت میں تدریسی خدمات انجام دیں۔ 1973 ء مولانا منظور نعمانی صاحب نے دارالعلوم دیوبند کی مجلس شوری میں آپ کو عربی کے مدرس کے طور پر مقرر کرنے کی سفارش کی جسے منظور کیا گیا۔ چنانچہ آپ نے 1973 سے دارالعلوم دیوبند میں پڑھانا شروع کیا ، اور پھر اگلے 43 سال تک اس مادر علمی کی خدمت میں مصروف رہے۔ اور شیخ الحدیث اور صدر المدرسین کے عہدے تک اپنی محنت وقابلیت کی بنیاد پر پہنونچے میں کامیاب ہوئے۔
ہندوستان کی صدر پرتیبھا پاٹیل نے 2011ء میں آپ کی علمی صلاحیت اور بیش بہا ادبی خدمات کے پیش نظر آپ کو پریسڈینٹیل سرٹیفکٹ آف آنر سے نوازا تھا۔
مولانا سعید احمد پالن پوری نے 2020 میں ممبئی میں اپنی آخری سانسیں لیں۔

19/04/2024

مولانا مفتی ابوالقاسم نعمانی ہندوستان کی مشہور اسلامک یونیوسٹی دارالعلوم دیوبند کے ایک مایہ ناز فرزند، ایک بہترین مولف، ایک ہردلعزیز استاذ اور دارالعلوم دیوبند کے حالیہ مہتمہم یعنی وائس چانسلر ہیں۔
اس وقت مولانا مفتی ابوالقاسم نعمانی کا شمار دنیا کے 500 انتہائی بااثر مسلم شخصیات میں ہوتا ہے۔
مفتی ابوالقاسم نعمانی کی پیدائش اترپردیش کے بنارس شہر میں 14 جنوری 1947 کو ہوئی۔ ابتدائی تعلیم بنارس میں حاصل کی، پھر دارالعلوم مئو میں عربی کی بنیادی تعلیم حاصل کرنے کے بعد 1963 میں دارالعلوم دیوبند میں داخلہ لے لیا۔ پھر حدیث اور افتاء میں تخصص حاصل کرنے کے بعد 1967 میں دیوبند سے فراغت حاصل کی۔
مفتی ابوالقاسم نعمانی کے اساتذہ میں سید فخر الدین احمد، مولانا ابراہیم بلیاوی، مولانامحمود حسن گنگوہی اور مولانا وحیدالزماں کیرانوی جیسی عظیم شخصیات کا نام آتا ہے۔
دارالعلوم دیوبند سے فراغت کے بعد بنارس کے ایک مدرسہ جامعہ اسلامیہ ریوڑھی تالاب میں تدریسی خدمت انجام دینا شروع کی اور اپنی محنت ، خلوص وللہیت اور قابلیت وصلاحیت کی بنیاد پروہاں کے شیخ الحدیث اور صدر مفتی کے عہدہ تک پہونچے ۔
مفتی ابوالقاسم نعمانی جمعیت علماء ہند کے نائب صدر کے عہدہ پر بھی رہ چکے ہیں۔ دارالعلوم دیوبند کی مجلس شوری نے موصوف کی علمی صلاحیت وقابلیت کو دیکھتے ہوئے 1992 میں دارالعلوم دیوبند کی مجلس شوری کا رکن بنایا ۔ اور جب 2011 میں غلام محمد وستانوی نے دارالعلوم دیوبند کے مہتمم کا منصب چھوڑا تو اس وقت مجلس شوری کی نظر آپ پر گئی اور آپ کو دارالعلوم دیوبند کا مہتمم بنایا گیا۔ یہی نہیں مولانا سعید احمد پالن پوری کی وفات کے بعد آپ کو دارالعلوم کے شیخ الحدیث کا عہدہ بھی دیا گیا جو دارالعلوم کا ایک انتہائی موقر ، اہم ترین اور معزز عہدہ تسلیم کیا جاتا ہے۔
مولانا مفتی ابوالقاسم نعمانی کے دروس اور خطبات کو جمع کرکے کئی کتابیں بھی شائع ہوچکی ہیں۔
جیسے
التقریر المرضی لحل سنن الترمذی
اسباق حدیث (دو حصے)
خطبات نعمانی
مواعظ نعمانی
مقالات نعمانی
محاسبۂ نفس مع حقیقتِ مراقبہ وغیرہ وغیرہ
اللہ تعالی مہتمم صاحب کا سیایہ دیر تک قائم رکھے اور صحت وسلامتی سے نوازے۔
(نقی احمد ندوی، ریاض، سعودی عرب)

19/04/2024
Yes, it is truth of the life.
17/04/2024

Yes, it is truth of the life.

16/04/2024

جب تک آپ خود کو چھوٹا اور کمتر محسوس نہ کریں دنیا کی کوئی طاقت آپ کو چھوٹا اور کمتر نہیں بناسکتی!

Address


Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Naqi Nadwi Page posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Videos

Shortcuts

  • Address
  • Alerts
  • Videos
  • Claim ownership or report listing
  • Want your business to be the top-listed Media Company?

Share