Bajaur Times News

  • Home
  • Bajaur Times News

Bajaur Times News Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Bajaur Times News, Media/News Company, .

نجیب اللہ خان اپنے ٹیم کے ہمراہ حلقہ پی کے 22 کے لئے ریٹرننگ آفیسر کیساتھ کاغذات نامزدگی جمع کررہے ہیںاس موقع پر چیف آف ...
29/05/2024

نجیب اللہ خان اپنے ٹیم کے ہمراہ حلقہ پی کے 22 کے لئے ریٹرننگ آفیسر کیساتھ کاغذات نامزدگی جمع کررہے ہیں
اس موقع پر چیف آف ماموند ملک سلطان زیب اور حاجی سلیمان و دیگر بھی ہمراہ ہیں۔

16/05/2024

پشاور:وزیر توانائی کو پیغام دیتا ہوں کہ جہاں 20 سے 22 گھنٹے لوڈشیڈنگ ہے وہاں آج رات تک ریلیف دینا ہوگا

ورنہ کل میں پیسکو کے دفاتر اور پیسکو کے تمام گرڈ کو اووٹیک کروں گا اور اپنی حکومت کو دوں گا،
وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور

16/05/2024
این اے 8 باجوڑ مبارک زیب خان نے قومی اسمبلی کا حلف اٹھا لیا
13/05/2024

این اے 8 باجوڑ
مبارک زیب خان نے قومی اسمبلی کا حلف اٹھا لیا

باجوڑ ، شیخ کلی پل کے مقام پر عوام نے مین شاہراہ کو احتجاجاً بند کردیا ہے ، باجوڑ : عوام کا کہنا ہے کہ حکومت زبردستی ہما...
10/05/2024

باجوڑ ، شیخ کلی پل کے مقام پر عوام نے مین شاہراہ کو احتجاجاً بند کردیا ہے ،

باجوڑ : عوام کا کہنا ہے کہ حکومت زبردستی ہمارے اراضی پر انڈسٹریل زون کے نام پر قبضہ کرنا چاہتی ہے جو ہمیں کسی صورت منظور نہیں ۔

باجوڑ: پاکستان تحریک انصاف پی کے 22 کے متوقع امیدوار ملک راحت اللہ مظاہرین کے ہمراہ احتجاجی مظاہرہ میں شریک ہیں ۔

باجوڑ :مظاہرین نے متعلقہ حکام سے مطالبہ کیا کہ اراضی مالکان کے رائے کا احترام کیا جائے اور ان سے مشاورت کے بعد فیصلہ کیا جائے ۔ روڈ کے بندش سے عوام
کو شدید مشکلات کا سامنا

نجیب اللہ خان کا مبارک زیب خان کے گھر آمد ۔ انھوں نے شہید ریحانزیب خان کے خاندان اور بلخصوص مبارک زیب کو صوبائی اسمبلی P...
23/04/2024

نجیب اللہ خان کا مبارک زیب خان کے گھر آمد ۔ انھوں نے شہید ریحانزیب خان کے خاندان اور بلخصوص مبارک زیب کو صوبائی اسمبلی PK-22 اور قومی اسمبلی NA-8 دونوں نشستیں جیتنے پر مبارک دی۔

پی کے 22 کل پولنگ سٹیشن 9182 پولنگ سٹیشن رزلٹ آزاد امیدوار مبارک زیب خان ۔20892عابد خان جماعت اسلامی ۔۔9270گل داد خان ۔۔...
21/04/2024

پی کے 22
کل پولنگ سٹیشن 91
82 پولنگ سٹیشن رزلٹ
آزاد امیدوار مبارک زیب خان ۔20892
عابد خان جماعت اسلامی ۔۔9270
گل داد خان ۔۔6024

17/04/2024

باجوڑ۔مظلوم اولسی تحریک کے صوبائ صدر و امیدوار پی کے 22 حاجی لعلی شاہ باجوڑ پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کررہے ہیں

16/04/2024
تنظیم اساتذہ پاکستان ضلع باجوڑ کے زیر انتظام آج بروز اتوار المرکز الاسلامی عنایت کلی میں اساتذہ کیلئےگرینڈ عید ملن پارٹی...
14/04/2024

تنظیم اساتذہ پاکستان ضلع باجوڑ کے زیر انتظام آج بروز اتوار المرکز الاسلامی عنایت کلی میں اساتذہ کیلئےگرینڈ عید ملن پارٹی کا اہتمام کیا گیا۔

جس میں کثیر تعداد میں اساتذہ کرام نے شرکت کی، صدر تنظیم اساتذہ ضلع باجوڑ پروفیسر بخت منیر صاحب آبادی نے اساتذہ کی ذمہ داریوں پر روشنی ڈالتے ہوئے اساتذہ پر زور دیا کہ اپ پاکستان کے نظریاتی سرحدوں کے محافظ ہیں اور نوجوانوں کی تعلیم و تربیت اپ کی ذمہ داری ہے ۔

اسلام اور پاکستان کے دشمنوں کا ٹارگٹ ہمارا نوجوان ہے وہ جوانوں کو سوشل میڈیا اور دیگر ذرائع سے نظریہ پاکستان اور پاکستان کے مخالف بنانے کیلے نت نئےجزباتی نعروں، سبز باغوں کے دکھانے اور زبان ونسل پرستی کےاڑ میں شیرینی چڑھا کر زہر کی گولیاں کھلارہے ہیں۔

جوانوں کو بےحیائ ،مادر پادر ازادی ،خود سری ،بے راہ روی ،ملک دشمنی اور بے دینی کے دلدل میں ایک سوچے سمجھے منصوبے کے تحت دکھیلا جارہاہے۔

ہم اساتذہ کرام کی اولین ترجیح اور ذمہ داری یہ ہونی چاہیے کہ تعلیمی اداروں میں نوجوان نسل کی ایسی تربیت کریں کہ ان میں صلاحیت بھی ہو اور صالحیت بھی ،اور وہ اسلامی اخلاق اور جدید علوم سے مسلح ہوکے ملک وقوم کی ہر میدان میں خدمت کریں وہ پکے مسلمان بھی ہوں اور محب وطن پاکستانی بھی۔

سیکرٹری تنظیم اساتذہ باجوڑ خان ذرین ہمدرد نے تنظیم کے اعراض ومقاصد بیان کیں۔

نائب صدر تنظیم اساتذہ ضلع باجوڑ فضل غنی صاحب نے بھی تنظیم اساتذہ کی خدمات پر روشنی ڈالی۔

ضمنی الیکشن /  حلقہ این  اے 8کے امیدوار سابقہ گورنر  انجینئر شوکت اللہ خان انتخابی مہم کے موقع پر  علاقہ ملاکلی منان حاج...
14/04/2024

ضمنی الیکشن / حلقہ این اے 8کے امیدوار سابقہ گورنر انجینئر شوکت اللہ خان انتخابی مہم کے موقع پر علاقہ ملاکلی منان حاجی کی رہائشگاہ پر عمائدین سے خطاب کررہے ہیں۔

17/03/2024

خار ماسٹر پلان کیا ہے ،خار سب ڈویژن کو ترقی کے راہ پر گامزن کرکے دم لینگے ۔انجینیئر اجمل خان

12/03/2024
باجوڑ۔ امن وامان کے صورتحال برقرار رکھنے کے خاطر ڈسٹرکٹ پولس  آفیسر باجوڑ کاشف ذوالفقار کی ہدایت پر سرکل ڈی۔ایس۔پی خار ع...
09/03/2024

باجوڑ۔ امن وامان کے صورتحال برقرار رکھنے کے خاطر ڈسٹرکٹ پولس آفیسر باجوڑ کاشف ذوالفقار کی ہدایت پر سرکل ڈی۔ایس۔پی خار عبدالعزیز کی نگرانی میں ضلعی پولیس جوانوں کی ناکہ بندی۔ جہاں پر مختلف گاڑیوں اور موٹر سائیکل سواروں کی تلاشی لی جا رہی ہے۔

باجوڑ!!قبائلی علاقوں میں زراعت کی ترقی، خوشحالی اور فروغ کےلئے کوشاں ہے ۔باجوڑ میں ورلڈ بینک پراجیکٹ کے افتتاحی تقریب می...
04/03/2024

باجوڑ!!

قبائلی علاقوں میں زراعت کی ترقی، خوشحالی اور فروغ کےلئے کوشاں ہے ۔باجوڑ میں ورلڈ بینک پراجیکٹ کے افتتاحی تقریب میں ایڈیشنل سیکرٹری زراعت اور پراجیکٹ ڈائریکٹر محمد طاہر کا خطاب۔

زراعت کے فروغ اور ترقی سے ملک ہی میں روزگار اور کاروبار کے مواقع میلنگے۔اس جامعہ منصوبے اور پروگرام سے زمینداروں کیلئے مشینری کی فراہمی، جدید ماحول دوست زرعی ٹیکنالوجیز ،ٹنل فارمنگ اور ورٹیکل نیٹ فارمنگ کو فروغ ملے گا۔ محمد طاہر

پروگرام کا بنیادی مقصد زمینداروں کو آگاہی اور جدید زرعی ٹیکنالوجی کے فروغ سے فصلوں کے پیداواری صلاحیت بڑھانا ہے۔ ڈائریکٹر جنرل قبائلی اضلاع مراد علی خان

اس موقع پر ایڈیشنل سیکرٹری اور پراجیکٹ ڈائریکٹر محمد طاہر، ڈپٹی کمشنر باجوڑ انور الحق، ڈائریکٹر جنرل محکمہ زراعت قبائلی اضلاع مراد علی خان ،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر علی رضا ،ایگری بزنس آفیسر اور فینانس سپیشلسٹ نثار محمد، ڈپٹی ڈائریکٹر مارکیٹنگ سید عقیل شاہ۔ ورلڈ بینک اور دیگر محکموں کے اہلکار، ڈسٹرکٹ ڈائریکٹر باجوڑ محمد سعید اور زراعت آفیسر ڈاکٹر سبحان الدین بھی موجود تھیں،

افتتاحی تقریب میں کسانوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی اور پروگرام کو چار چاند لگایا۔

پراجیکٹ ڈائریکٹر نے ضم شدہ اضلاع میں کسانوں کے سہولت اور زراعت کے فروغ، پیداواری صلاحیت بڑھانے اور علاقائی ترقی کیلئے جدید مشینری اور ٹیکنالوجی کی فراہمی کا وعدہ کیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ محکمہ زراعت زمینداروں کی تربیت کے ساتھ ساتھ، زراعت میں آسانیاں پیدا کرنا تاکہ جدید ٹیکنالوجیز سے زیادہ فائدہ اور پیداوار حاصل کرسکیں۔

پروگرام کے اختتام پر پراجیکٹ ڈائریکٹر اور ایڈیشنل سیکرٹری زراعت محمد طاہر اور ڈپٹی کمشنر باجوڑ انور الحق نے پھلدار پودے لگا کر شجر کاری مہم کا باقاعدہ افتتاح کردیا۔

ضلع باجوڑ وادی ماموند پاک افغان بارڈر منڑو زنگل کے پہاٹوں پر حالیہ برف باری کے بعد خوبصورت مناظر ۔۔۔😘      #©AR
04/03/2024

ضلع باجوڑ وادی ماموند پاک افغان بارڈر منڑو زنگل کے پہاٹوں پر حالیہ برف باری کے بعد خوبصورت مناظر ۔۔۔😘

#©AR

عاجزکرکٹ اکیڈمی باجوڑ کے طرف سے 2010 سے 2024 تک کے کرکٹ میں نمایاں کارکردگی دکھانے والے کھلاڑی۔جن کھلاڑیوں نے سینئر ڈسٹر...
26/02/2024

عاجزکرکٹ اکیڈمی باجوڑ کے طرف سے 2010 سے 2024 تک کے کرکٹ میں نمایاں کارکردگی دکھانے والے کھلاڑی۔جن کھلاڑیوں نے سینئر ڈسٹرکٹ یا ریجن کرکٹ کھیلا ہوں۔

خوشخبری: ملک خانزادہ میموریل ماڈل سکول برخلوزو موڑ بازارنرسری سے لے کر جماعت ہشتم تک فری داخلے جاری ہے۔الحمدللہ, قابل او...
25/02/2024

خوشخبری:
ملک خانزادہ میموریل ماڈل سکول برخلوزو موڑ بازار
نرسری سے لے کر جماعت ہشتم تک فری داخلے جاری ہے۔

الحمدللہ, قابل اور محنتی اساتذہ کی نگرانی میں علاقہ ماموند کی تعلیمی پسماندگی اور جہالت کو ختم کرنے اور نئی نسل کی جدید خطوط پر تربیت اور ان کے ایک روشن مستقبل کی خاطر موڑ بازار برخلوزو میں مذکورہ نام پر ایک بہترین مزین پرائیویٹ تعلیمی ادارہ قائم کیا گیا ہے۔
مذکورہ اسکول انشااللہ یکم مارچ سے نرسری سے لے کر جماعت ہشتم تک کلاسوں کا آغاز کرنے جارہا ہے۔
ادارے کی چیدہ چیدہ خصوصات:-
1=تمام بنیادی ضروریات(صاف پانی,بجلی,فرسٹ ایڈ باکس,باتھ رومز,اچھے کلاس رومز,کھیل کود کا میدان) اور جدید تعلیمی سہولیات سے آراستہ
2=بہترین انتظامیہ اور بہترین منیجمنٹ
3=کوالیفائیڈ,قابل اور محنتی اساتذہ کی زیر نگرانی
4=بچوں کی تعلیم و تربیت پر بھرپور توجہ

5=صاف ستھرا اور کشادہ ماحول
6=پرامن اور پر سکون ماحول
7=طلبا و طالبات کے لیے الگ الگ سیکشن
8=23 فروری 2024 سے لیکر 25 مارچ تک مفت داخلوں کا آغاز

والدین سے درخواست کی جاتی ہے کہ ملک خانزادہ میموریل ماڈل سکول اور انتظامیہ پر بھرپور اعتماد کرکے اپنے بچوں کو ادارہ ہذا میں داخل کروائیں۔انشااللہ یہ ادارہ آپ کے توقعات پر پورا اترنے کی اپنی بھرپور کوشش کرے گا اور آپ کے بچوں کی خوابوں کی تعبیر پیش کرے گا!!
پرنسپل جناب سید نبی سید:
0307-5655685
صراف خان:8210860 0303

Spring Bajaur موسم بہار باجوڑ
21/02/2024

Spring Bajaur موسم بہار باجوڑ

پچیسویں آئینی ترمیم کے پیش نظر قبائل اور ملاکنڈ ریجن کو ٹیکسس کے مد میں جو ریلیف دیا گیا تھا اسکے حصول کیلئے متفقہ طور پ...
17/02/2024

پچیسویں آئینی ترمیم کے پیش نظر قبائل اور ملاکنڈ ریجن کو ٹیکسس کے مد میں جو ریلیف دیا گیا تھا اسکے حصول کیلئے متفقہ طور پر آواز اٹھائیں گے اور کسی بھی زیادتی اور ناانصافی کے روک تھام کیلئے اکھٹے ہوکر مقدمہ لڑیں گے۔ حکومت بنتے ہی اس مسئلے کو ہر فورم پر ڈسکس کریں گے اور قبائل کے لوگوں کیلئے ایک قابل قبول پلان پر کام کریں گے۔ انشاء اللہ
نو منتخب ایم پی اے ڈاکٹر حمید الرحمن

02/02/2024

نوٹس ! تمام سکولز انچارج سیکنڈریز،ھائ، مڈل،پرائمری میل فیمیل سکولز اور کلاس فور حضرات کو ڈی سی صاحب کے سخت احکامات کے تحت سی سی ٹی وی کیمروں کیلے بیٹریاں ابھی سے چارج کرے،بعد میں جس کاجو بھی بیٹریاں وغیرہ خراب یا غیر فعال ھو زمہ داری پرنسپلز،ھیڈماسٹرز ھیڈمسٹریس،ھیڈٹیچرز اور سکول کلاس فور زمہ دار ھوگی،،جنکی خلاف ای اینڈ ڈی رولز اف ایلکشن کمیشن کے تحت تادیبی کارروای کیجایگی،،،بحکم ڈسٹرکٹ ایجوکیشن افیسر باجوڑ،
فوکل پرسن ایلکشن کمیشن ضلع باجوڑ

31/01/2024

ملک آیاز خان امیدوار برائے صوبائی اسمبلی پی کے 19باجوڑ انتخابی نشان ترازو

Paid Content

Address


Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Bajaur Times News posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Videos

Shortcuts

  • Address
  • Alerts
  • Videos
  • Claim ownership or report listing
  • Want your business to be the top-listed Media Company?

Share