15/12/2023
District Tank
بینظیر نشوونماپروگرام خیبر پختونخواہ کے زیراہتمام آگاہی مہم کا آغاز جسکی سربراہی( DHO )ڈاکٹرشیرخان
( LHW )کوارڈینیٹر ڈاکٹر عمران اور ( EPI & Public Health) کوارڈینیٹر ڈاکٹر طفیل شیرانی نے کی ۔۔۔
مہم کا مقصد ضلع ٹانک کے لوگوں کے رویوں میں مثبت تبدیلی لانی ہیں
ڈی ایچ او آفس میں ماں اور بچے کی بہتر صحت اور نشوونما کے حوالے سے آگاہی اجلاس منعقد ہوا جس میں ڈی ایچ او سمیت ،نشوونما سٹاف دیگر ہیلتھ ایجوکیشن اور لوکل گورنمنٹ کے سٹاف نے شرکت کی اجلاس کا مقصد ماں اور بچے کی بہتر صحت نشوونما کے حوالے , لوگوں کے رویوں میں مثبت تبدیلی لائی جائے اجلاس میں اس بات پر زور دیا گیا کہ ہر ادارہ اپنے اپنے فورمز پر ماں اور بچے کی بہتر صحت ونشوونما کے انفرادی سماجی رویوں میں مثبت تبدیلی کی کمپین میں بھر پور حصہ لیں اور اپنا کردار ادا کریں ڈسٹرکٹ نیوٹریشن کوارڈینیٹر نے لوگوں کو اس کمپین کے حوالے سے شرکاء کو بریف کیا اور بتایا کہ ہر انسان کی زندگی میں شروع کے ایک ہزار دن بہت اہمیت کے حامل ہوتے ہیں اور آنے والے زندگی کےلئے بنیاد فراہم کرتے ہیں لہذا حاملہ خواتین اور دو سال تک کے بچوں کی بہترین غزا کے حوالے سے انفرادی سماجی رویوں میں مثبت تبدیلی وقت کی اہم ضرورت ہے ڈی ایچ او نے شرکاء پر زور دیا کہ اگر ہمیں ہیلتھ سسٹم پر بوجھ کم کرنا یے تو ہمیں ماں اور بچے کی بہتر صحت نشوونما کے حوالے سے تبدیلی لانی ہوگی اور یہی وقت کی اشد ضرورت یے۔۔۔