ایشیا نیوز ھرنائی HDTV

  • Home
  • ایشیا نیوز ھرنائی HDTV

ایشیا نیوز ھرنائی HDTV Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from ایشیا نیوز ھرنائی HDTV, News & Media Website, .

ہرنائی بلوچستان عوامی پارٹی  ضلع ھرنائی اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما اور حاجی نور محمد خان دمڑ کاروان کے سینئ...
09/05/2024

ہرنائی بلوچستان عوامی پارٹی ضلع ھرنائی اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما اور حاجی نور محمد خان دمڑ کاروان کے سینئر رہنما حاجی باز خان دمڑ کی قیادت میں 9 مئی کے دلخراش واقعے کے خلاف ضلع ہرنائی میں عظیم الشان ریلی کا انعقاد کیا گیا
ریلی نے آخر میں جلسے کی شکل اختیار کی جس کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے کیا گیا ۔
تلاوت قرآن پاک کا شرف ٹائیگر ریحان شاہ نے حاصل کیا ۔جب کہ سٹیج سیکرٹری کے فرائض کلیم اللہ ملازئی نے سر انجام دیے۔
9 مئی کے حوالے سے ن لیگ کے سنئر رہنما عںبدالناصر ایڈوکیٹ ،بلوچستان عوامی پارٹی ہرنائی کے رہنما محمد عباس مرغزانی،السادات پینل کے سربراہ سید ناظر شاہ،ہرنائی بچاو تحریک کے چیرمین نور محمد شاہ،اتحادی فداءاللہ ترین،ہرنائی بچاو تحریک کے جنرل سیکرٹری ملک ظفر خان نے شرکاء سے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوۓ کہا کہ وطن سے محبت ایمان کا حصہ ہے،
کچھ شر پسند عناصر ہمارے اہم اداروں،پاک فوج ،ایف سی اور محافظوں کے خلاف جھوٹے پروپیگنڈے کر رہے ہیں
جو اپنے عزائم میں کبھی کامیاب نہیں ہوں گے۔
عوام پاک فوج ایف سی اور دیگر سیکیورٹی اداروں کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑی ہے۔
سیکورٹی فورسز کی بدولت آج ہم چین کی نیند سو رہے ہیں ۔آزادی ایک بہت بڑی نعمت ہے۔
شرکاء نے پاک فوج زندہ باد،ایف سی زندہ باد،بلوچستان پولیس زندہ باد اور بلوچستان لیویز زندہ باد کے نعرے لگاۓ۔اور شہدا کے بینرز بھی آٹھا رکھے تھے۔
شہر پاک فوج ،ایف سی ،بلوچستان لیویز و پولیس زندہ باد کے نعروں سے گونج اٹھا۔
تقریب کے اختتام پر مسلم لیگ کے سینئر رہنماحاجی باز محمد خان دمڑ نے تمام شرکاء کا شکریہ ادا کرتے ہوۓ کہا کہ ھرنائی کے عوام اور کارکنوں نے انتہائی مختصر وقت میں پر وقار جلسے و ریلی کا انعقاد کیا۔
جو کہ باعٹ اطمینان اور اپنے اداروں اور وطن سے محبت کا ثبوت ھے
ترجمان
بلوچستان عوامی پارٹئ ضلع ھرنائی
الحافظ میڈیا سیل ہرنائی ۔

 114 ونگ لورالائی سکاؤٹ ایف سی بلوچستان نارتھ ۔  5 مئی 2024کو ایف سی بلوچستان (نارتھ) کی جانب سے ونگ 114 ہرنائی کے زیر ا...
05/05/2024



114 ونگ لورالائی سکاؤٹ ایف سی بلوچستان نارتھ ۔

5 مئی 2024کو ایف سی بلوچستان (نارتھ) کی جانب سے ونگ 114 ہرنائی کے زیر اہتمام فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا۔ کیمپ میں ڈاکٹر، لیڈی ڈاکٹر میڈیکل/ پیرا میڈیکل سٹاف اور لیڈی ہیلتھ ورکر نے شرکت کی اور مریضوں کا معائنہ کیا۔ فری میڈیکل کیمپ میں تقریباً 450 مرد و خواتین مریضوں کا علاج کیا گیا۔ تمام مریضوں کو نسخے کے مطابق مفت ادویات فراہم کی گئیں اور بچوں میں مٹھائیاں اور جوس تقسیم کیے گئے۔ ہرنائی کے عمائدین، معززین اور مقامی لوگوں نے ایف سی کا شکریہ ادا کیا اور فری میڈیکل کیمپ کے انعقاد پر ایف سی بلوچستان (نارتھ) کی کاوشوں کو سراہا۔

پاکستان پائندہ باد
ایف سی بلوچستان نارتھ زندہ باد 🇵🇰🇵🇰🇵🇰🇵🇰

28/04/2024

ھرنائی رپورٹ
آج کے سیاسی جلسے میں ایف سی بلوچستان کے خلاف سازش اور جھوٹا پروپیگنڈہ کیا گیا اور اسے اپنے سیاسی مقاصد کے لیے غلط رنگ دیا۔
گزشتہ روز ایف سی بلوچستان اور لیویز اہلکاروں نے دہشت گردی کے خلاف بہترین کردار ادا کیا اور فوری ردعمل سے ہرنائی میں ہونے والے تباہ کن واقعے کو روک دیا جس کے نتیجے میں ایک دہشت گرد ہلاک بھی ھوا
۔ قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کوششوں کو سراہنے کے بجائے کچھ عناصر عوام کو بے وقوف بنا کر اپنی سیاسی دکانداری چمکانے کیلئے ھمارے سیکیورٹی اداروں کو بدنام کر رہے ہیں اور ان پر جھوٹے الزامات لگا رہے ہیں۔
اس پروپیگنڈے کا بنیادی مقصد حلقے کے امن و امان کی صورتحال کو خراب کرنا ہے۔ اس سے پہلے بھی ایسے عناصر نے ہمیشہ ہرنائی کے سادہ لوح عوام کو اپنے سیاسی مقاصد کے لیے استعمال کرنے کی کوشش کی
۔ ہم کسی کو اپنے سیاسی مقاصد کے لیے ہرنائی کا امن خراب کرنے کی اجازت نہیں دیں گے۔ ہم ہرنائی کے لوگوں نے ہمیشہ اپنے سیکورٹی اداروں کا ساتھ دیا ہے اور ہم اپنی سیکورٹی فورسز کے خلاف اس جھوٹے پروپیگنڈے کی شدید مذمت کرتے ہیں۔ ایف سی لیویز اور دیگر سیکیورٹی ادارے ھمیشہ کی طرح انشاء اللہ علاقے کی سیکیورٹی کو یقینی بنائیں گے
یاد رھے کہ کئی عرصہ پہلے یہاں پر اسی طرح کا احتیجاج کرکے قانون کو ھاتھ میں لینے کے پاداش میں یہی عناصر پابند سلاسل ھوئے
رھا ھوئے کے بعد سوشل میڈیا پر اس احتیجاج کو تحریک انصاف کے جیل بھرو تحریک کے کھاتے میں ڈال کر حقیقت سے لاعلم بلوچستان کے اندورنی حالت سے ناواقف پنجاب کے سادہ لوع عوام کے ھمدردیاں حاصل کرنے کا ناکام کوشش کیا گیا
لیکن پاک فوج نے عوام کی مدد سے 9 مئی کے بعد تمام پلان شدہ منصوبوں کو بے نقاب کیا
اور 8 اکتوبر کو عوام نے ان کو مکمل طور مسترد کردیا

گذشتہ روز دن تقریباً ڈھائی بجے  طور خان پل  کےساتھ   پانچ سے چھے دشتگردوں نے کوئلے سے بھرے ہوئے ٹرکوں کو ہرنائی اور لورا...
28/04/2024

گذشتہ روز دن تقریباً ڈھائی بجے طور خان پل کےساتھ پانچ سے چھے دشتگردوں نے کوئلے سے بھرے ہوئے ٹرکوں کو ہرنائی اور لورالائی روڈ پر بھتہ خوری اور جلانے کی غرض سے روکا۔ اسی دوران روڈ پر متعدد مسافر گاڑیاں جن میں عورتیں اور بچے بھی شامل تھے ان کو بھی یرغمال بنانے کی کوشش کی۔ بروقت انٹیلیجنس رپورٹ ملنے پر FC کی جانب سے فوری طور پر متعلقہ علاقے میں سرچ اور کلیرنس آپریشن لانچ کیا گیا۔ FC کی بروقت کارروائی کی بدولت متعدد قیمتی جانیں بچا لی گئیں جن میں 8 سے 10 چھوٹی گاڑیاں 3 ٹرک اور 7 ڈاسن گاڑیاں رسکیو کی گئیں۔
اسی دوران دہشتگردوں سےفائرنگ کے تبادلے میں ایک دہشتگرد موقع پہ ہی جہنم واصل ہو گیا جبکہ دو زخمی حالت میں اپنے دیگر ساتھیوں کے ساتھ فرار ہوگئے۔ سرچ اور کلیرنس آپریشن کے دوران مارے گئے دہشتگرد کی لاش بھی برآمد کر لی گئی۔ جس کو لیویز حکام کے حوالے کر دیا گیا۔ اداروں کی اس بڑی کامیابی کو پسے پشت ڈالنے اور اپنے ذاتی اور سیاسی مقاصد کی غرض سے کچھ سیاسی پارٹیوں کے نام نہاد لیڈروں نے سیکورٹی اداروں کے خلاف سازش کے تحت جھوٹ اور بد نیتی پر مبنی بیانیہ بنایا اور علاقے کے امن و امان کی صورتحال کو خراب کرنے کی کوشش کی۔
آخر کیوں یہ عناصر ہر دہشتگرد کی ھلاکت کے بعد جلسہ اور ریلیاں نکالتے ہے۔ ان دہشتگردوں کے نقصان پر ان کے حق میں جلسے اور ریلیوں نے ان سیاسی پارٹیوں تنظیموں کے چہرے سے نقاب اتار دیا ہے۔

28/04/2024
صوبائی وزیر خوراک حاجی نور محمد دمڑ نے ہرنائی میں فورسز کی طرف سے کامیاب کاروائی کو سراہا ہے 27 اپریل 24 کو بلوچستان کے ...
28/04/2024

صوبائی وزیر خوراک حاجی نور محمد دمڑ نے ہرنائی میں فورسز کی طرف سے کامیاب کاروائی کو سراہا ہے
27 اپریل 24 کو بلوچستان کے ضلع ہرنائی میں سیکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔

دہشت گردوں نے سنجاوی روڈ، ہرنائی پر چلنے والی مسافر گاڑیوں کو روکنے کی کوشش کی۔ سیکورٹی فورسز نے فوری طور پر جوابی کارروائی کی اور دہشت گردوں کو مؤثر طریقے سے نشانہ بنایا۔ جس کے نتیجے میں ایک دہشت گرد کو جہنم واصل کر دیا گیا جبکہ دوسرا زخمی ہو گیا۔
صوبائی وزیر خوراک حاجی نور محمد نے کہا
سیکورٹی فورسز کے بروقت جواب نے دہشت گردوں کے مذموم عزائم کو ناکام بنا دیا، معصوم جانیں بچ گئیں۔

حاجی نور محمد دمڑ نے اس بات کا ایادہ کیا

پاکستان کی سیکیورٹی فورسز قوم کے ساتھ مل کر بلوچستان کے امن، استحکام اور ترقی کو سبوتاژ کرنے کی کوششوں کو ناکام بنانے کے لیے پرعزم ہیں

ھرنائی
20/04/2024

ھرنائی

 #مبارکباد :تقریب حلف برداری کے اختتام کے بعد  نو منتخَب وزیر رہنما مسلم لیگ ن حاجی نورمحمدخان دُمڑ صاحب کے ساتھ بلوچستا...
19/04/2024

#مبارکباد :
تقریب حلف برداری کے اختتام کے بعد نو منتخَب وزیر رہنما مسلم لیگ ن حاجی نورمحمدخان دُمڑ صاحب کے ساتھ بلوچستان عوامی پارٹی ھرنائی کے ضلعی سکیرٹری داود خان ترین اور ن لیگ کے رہنما حاجی رضا ترین سردار احسان اللّٰہ خان دُمڑ صاحب،
صوبائی صدر مسلم لیگ ن بلوچستان شیخ جعفر مندوخیل صاحب صوبائی وزیر عبدالرحمن کیھتران اور حلقہ انتخاب پی بی 07 و کاروان کے سینئیر رہنما ملک محمد غوث پانیزئی ،حاجی مومن شاہ دُمڑ،حاجی سنجاوی کے سنئیر صحافی یوسف خان حاجی رازمحمد دُمڑ ،ملک گل رنگ کاکڑ،سردارعتیق تارن ،حاجی جانان دُمڑ،حاجی نیاز محمد ٹھیکیدار ،میرالحق غلزئی،انجنئیر رفیع اللّٰہ کاکڑ، کونسلر بنگل دُمڑ، اور دیگر مبارک باد دے رہے ہیں ۔
جبکہ حلقہ کے مختلف سنئر رہنما صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے

لوکل گورنمنٹ کے منتخب  نمائندوں کا نااہلی ھرنائی  کے روڈذ لینڈ سلایڈنگ اور سیلابی ریلوں  کی نظر۔۔نااہل ڈسٹرکٹ چیرمین  او...
18/04/2024

لوکل گورنمنٹ کے منتخب نمائندوں کا نااہلی

ھرنائی کے روڈذ لینڈ سلایڈنگ اور سیلابی ریلوں کی نظر۔۔

نااہل ڈسٹرکٹ چیرمین اور ڈپٹی چیئرمین ھرنائی اور میونسپل چیرمین خواب غفلت اور کرپشن میں مصروف

نام نہاد قوم پرست پارٹی کے نمائیندوں کی ناائلی کے سبب تین دن سے ہونے بارشوں میں روڈوں کہ خستہ حالی اور در پدری مسافروں اور لوکل عوام مشکلات کے باوجود علاقے سے غائب سول انتظامیہ کے کام مکمل ٹپ ہوکر رہے گئے تنخواہ سے زیادہ کام کرنے والا ڈپٹی چیئرمین مکمل طور پر علاقے سے لاپتہ
عرصہ 2سال سے ھرنائی بلدیاتی الیکشن میں کلین سویپ کا دعوی کرنے والی پارٹی کے منتخب کونسلر وچیرمینان مکمل طور پر عوامی توقعات پر پورا اترنے میں ناکام
گزشتہ دنوں سے ضلع میں بارشوں اور سیلاب سے ھونے والے نقصانات کے حوالے سے مکمل خاموشی سوالیہ نشان اور کرپشن کی انتہا ھیں
عوام اب ان سیاسی پارٹیوں کے کردار اور متضاد نظریات کے اتحادوں سے بیزار ھو چکے ھے
عوام نے ان کرپٹ مفاد پرست عناصر کو مسترد کرکے ثابت کردیا کہ عوام اب کسی کے بہکاوے میں نہیں آئے گے
انشاءاللہ جیسے ھی بلوچستان میں حکومت بنے گا ان تمام مسائل پر باھمی مشورے سے حاجی نور محمد خان دمڑ کے ساتھ ملکر ھرنائی کے بنیادی مسائل حل کرنے کے لئے ھر ممکن کوشش کرے گے

منتخب نمائندوں کا نااہلی زیارت کے روڈذ لینڈ سلایڈنگ اور سیلابی ریلے کی نظر۔۔نااہل ایم پی اے اور ڈپٹی چیئرمین زیارت کویٹہ...
18/04/2024

منتخب نمائندوں کا نااہلی

زیارت کے روڈذ لینڈ سلایڈنگ اور سیلابی ریلے کی نظر۔۔

نااہل ایم پی اے اور ڈپٹی چیئرمین زیارت کویٹہ میں رہائش پذیر

زیارت سے منتخب اہم پی اے نور محمد دومڑ اور تنخواہ سے زیادہ کام کرنے والے ڈپٹی چیئرمین زیارت حبیب کاکڑ کی ناائلی کے سبب تین دن سے ہونے بارشوں میں روڈوں کہ خستہ حالی اور در پدری مسافروں اور لوکل عوام مشکلات کے باوجود علاقے سے غائب سول انتظامیہ کے کام مکمل ٹپ ہوکر رہے گئے تنخواہ سے زیادہ کام کرنے والا ڈپٹی چیئرمین مکمل طور پر علاقے سے لاپتہ

کوئٹہ :کیسکو آفس ؛نو منتخَب نمائندہ رُکن صوبائی اسمبلی بلوچستان حاجی نورمحمدخان دُمڑ صاحب نے کیسکو چیف سے ملاقات کی ، مل...
18/04/2024

کوئٹہ :
کیسکو آفس ؛
نو منتخَب نمائندہ رُکن صوبائی اسمبلی بلوچستان حاجی نورمحمدخان دُمڑ صاحب نے کیسکو چیف سے ملاقات کی ، ملاقات میں سنجاوی کے مختلف علاقوں کے خراب ٹرانسفارمرز اور خاص کر سٹی ایریا کا بڑا ٹرانسفارمر 4MVA و دیگر برقی امور کے متعلق آگاہ کیا جس پر کیسکو چیف نے فوری طور پر ایکشن لیتے ہوئے متعلقہ ضلع کے ایکسن اور ایس ڈی او کو ہدایات جاری کردئیے انشآءاللّہ بہت جلد 4MVA ٹرانسفارمر اور دیگر علاقے میں بجلی کے کاموں پر کام جاری ہوگا۔
𝐇𝐚𝐣𝐢 𝐍𝐨𝐨𝐫 𝐌𝐮𝐡𝐚𝐦𝐦𝐚𝐝 𝐊𝐡𝐚𝐧 𝐃𝐮𝐦𝐚𝐫

صوبائی دارالحکومت کوئٹہ!(پ ر)قوم پرست جماعت اخباری بیانات سے عوام میں ساکھ بحالی کی ناکام کوشش کر رہی ہیں،! حاجی نورمحمد...
18/04/2024

صوبائی دارالحکومت کوئٹہ!
(پ ر)قوم پرست جماعت اخباری بیانات سے عوام میں ساکھ بحالی کی ناکام کوشش کر رہی ہیں،! حاجی نورمحمد خان دمڑ

سربراہ کاروان رکن بلوچستان اسمبلی پاکستان مسلم لیگ ن کا سینئر رہنما جناب حاجی نور محمد خان دومڑ صاحب نے ہرنائی کوئٹہ ہرنائی سنجاوی پنجاب زیارت کوئٹہ کا مین شاہراہوں کا حالیہ طوفانی بارشوں سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ کے باعث بندش کا نوٹس لیتے ہوئے ضلعی انتظامیہ ہرنائی زیارت کے شاہراہِ پر امدورفت پوری بحال کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنرز کو شاہراہوں کے بحالی کا کام کی خود نگرانی کی ہدایت کی ہے قومی شاہراہوں کی بندش عوام کو کاروباری افراد کو درپیش مشکلات کا بخوبی اندازہ ہے نام نہاد قوم پرست جماعت جس سے حلقے کے عوام نے مکمل طور پر حالیہ انتخابات میں یکسر مسترد کردیا عوامی ہمدردیاں حاصل کرنے کے لئے اخباری بیانات کا سہارا لے کر عوام میں اپنی کھوئی ہوئی سیاسی ساکھ بچانے کی ناکام کوشش کررہے ہیں ہرنائی میرا دوسرا گھر ہے سیلاب سے متاثرہ زمینداروں کے نقصانات کا ازالہ کرنے کی ہر ممکن کوشش کرینگے ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے جاری کردہ بیان میں کیا رکن بلوچستان اسمبلی جناب حاجی نور محمد خان دومڑ صاحب نے کہا کہ ڈپٹی کمشنر زیارت ڈپٹی کمشنر ہرنائی اور محکمہ بی اینڈار دونوں اضلاع کے زمہ دار آفیسران کو ہدایت کی گئی کہ قومی شاہراہوں کی بحالی کے کام کو مزید بہتر تیز کرکے ضلع ہرنائی وزیارت کے عوام کاروباری افراد کو درپیش مشکلات کا خاتمہ کیا جائے حاجی نور محمد خان دومڑ صاحبِ نے کہا کہ قوم پرست جماعت بارش اور سیلاب پر اپنی سیاسی دکانداری نہ چمکایا جائے عوام نے انہیں مسترد کردیا ہے اور اٹھ فروری کو عوام نے نام نہاد قوم پرست جماعت کا صوبہ بلوچستان سے مکمل صفایا کردیا گیا انہوں نے کہا کہ ہمیں حلقہ انتخاب زیارت وسنجاوی ہرنائی کے عوام نے بھاری مینڈیٹ سے کامیاب کرایا ہیں انہوں نے کہا کہ حلقے کے عوام کو مشکل گھڑی میں نہیں چھوڑے گے بلکہ اپنے عوام کے مسائل حل کرنے کے لئے ہر ممکن کوشش کروں گا انہوں نے کہا کہ بارش اور سیلاب سے متاثرہ زمینداروں اور عوام کے نقصانات کا ازالہ کریں گے
حاجی نور محمد خان دومڑ صاحب نے محکمہ ایریگیشن ہرنائی اور زیارت کے ایکسین کو بھی ہدایت جاری کیا کہ وہ دونوں اضلاع کے حفاظتی بندات ڈیمز کا ویزٹ کرے حفاظتی بندات کو پہنچنے والے نقصانات کا جائزہ لیا جائے اور متاثرہ حفاظتی بندات کو عارضی بنیادوں پر تعمیر کرکے سیلابی پانی کا رخ موڑا جائے @

 #خادمان ھاوس ھرنائی بلوچستان عوامی پارٹی کے رہنما چیف آف ھرنائ خادمان ھرنائی  ملک مہراللہ خان ترین ملک روح اللہ خان تری...
12/04/2024

#خادمان ھاوس ھرنائی
بلوچستان عوامی پارٹی کے رہنما چیف آف ھرنائ خادمان ھرنائی ملک مہراللہ خان ترین ملک روح اللہ خان ترین لے ساتھ علاقائی سماجی قبائلی و سیاسی رہنماوں دوست و احباب کا مسلسل تین دن خادمان ھاوس آمد
خادمان ھرنائی ملک مہراللہ خان ترین و ملک روح اللہ خان ترین نے ان کے آمد اور فون پر مبارکباد دینے والے تمام افراد کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتے ھوئے کہا
کہ انشاءاللہ
آئیندہ بھی اس تسلسل کو برقرار رکھ کر ھم اپنے عوام کے ساتھ ھونگے اور ھر مشکل گھڑی اور عوامی مفادات اور مشکلات کے حل لئے ان کے ساتھ ھونگے

جمیعت علماء اسلام عید سے پہلے سابق نگران وزیراعظم انور الحق کاکڑ کو بلوچستان سےسینیٹر منتخب کرینگے۔عید کے بعد پشین سے مو...
31/03/2024

جمیعت علماء اسلام عید سے پہلے سابق نگران وزیراعظم انور الحق کاکڑ کو بلوچستان سےسینیٹر منتخب کرینگے۔
عید کے بعد پشین سے مولانا فضل الرحمن صاحب انور الحق کاکڑ کی نگرانی میں کی گئی دھاندلی کے خلاف تحریک شروع کرینگے۔ بیچ میں ژوب اور قلعہ سیف اللہ(NA-251) کو مکمل نظرانداز کرکےسیدھا کراچی اسلام آباد اور لاہور کا رخ کرینگے.

کوئٹہ( ) وزیر اعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ بلوچستان میں قیام امن کیلئے وزارت داخلہ کی مروجہ ایس او پیز پر ...
31/03/2024

کوئٹہ( ) وزیر اعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ بلوچستان میں قیام امن کیلئے وزارت داخلہ کی مروجہ ایس او پیز پر سختی سے عمل کیا جاررہا ہے یہی وجہ ہے کہ گزشتہ ہفتے بلوچستان میں رونما ہونے والے واقعات میں نقصان کی نوعیت کم رہی ، گوادر سیف سٹی پروجیکٹ پر کام کی رفتار تیز کردی گئی ہے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے وزیر اعظم پاکستان محمد شہباز شریف کی زیر صدارت چینی باشندوں کی سیکورٹی سے متعلق منعقدہ اجلاس میں ویڈیو لنک کے ذریعے خطاب کرتے ہوئے کیا، اس موقع پر چیف سیکرٹری بلوچستان شکیل قادر خان، پرنسپل سیکرٹری ٹو چیف منسٹر عمران زرکون، ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ زاہد سلیم، آئی جی پولیس عبدالخالق شیخ بھی موجود تھے وزیراعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے اجلاس کے شرکاءکو بتایا کہ بلوچستان میں سی پیک کے سات مختلف منصوبوں میں 982 چینی باشندے متعین ہیں تاہم مختلف نجی کمپنیوں کے توسط سے آنے والے چینی باشندے اس کے علاوہ ہیں سی پیک منصوبوں اور ان میں کام کرنے والے چینی باشندوں کی حفاظت کے لئے مختلف سیکورٹی فورسز کے 5690 اہلکار تعینات ہیں اور سیکورٹی کا معیار وزارت داخلہ کی تجویز کردہ ایس او پیز کے عین مطابق ہے وزیر اعلی نے کہا کہ بلوچستان میں دہشت گردی کی عفریت سے موثر طور پر نمٹنے کیلئے سی ٹی ڈی کی پیشہ وارانہ استعداد کار میں اضافے کی ضرورت ہے انہوں نے کہا کہ بحالی امن کیلئے قائم ایف سی کی چیک پوسٹوں سے متعلق سوشل میڈیا پر منفی تاثر پھیلایا گیا بلوچستان کے وسیع رقبے کی طویل شاہراہوں پر ہزاروں کلو میٹر بعد قائم چیک پوسٹیں عوام کی ہی حفاظت کے لئے تھیں جہاں چند لمحات رک کر چیکنگ کرانے سے کوئی فرق نہیں پڑتا اگر بحیثیت وزیر اعلی مجھے ان چیک پوسٹوں پر رکنا پڑے بھی تو میں بخوشی رک کر چیکنگ کے عمل سے گزروں گا انتہا پسندی کے خلاف جنگ کسی ایک کی نہیں بلکہ ہم سب نے ملکر لڑنی ہے ۔ وزیر اعلی بلوچستان نے کہا کہ وزارت داخلہ کی مروجہ ایس او پیز کا ہر پندرہ دن بعد جائزہ لیا جاتا رہے گا جس کی روشنی میں سیکورٹی کو بہتر بنانے کے لئے فیصلے کئے جائیں گے

 #ایشیا نیوز ھرنائی ہرنائی کے رہائشی  لیفٹینٹ کرنل ناصر جان ترین کو پاک آرمی کی طرف سے تمغہ امتیاز ملٹری کے لیے نامزد کر...
27/03/2024

#ایشیا نیوز ھرنائی
ہرنائی کے رہائشی لیفٹینٹ کرنل ناصر جان ترین کو پاک آرمی کی طرف سے تمغہ امتیاز ملٹری کے لیے نامزد کردیا گیا۔ لیفٹنٹ کرنل ناصر جان ترین اپنے پیشے سے لگاؤ رکھنے والے ہنس مکھ، مہمان نواز ، زندہ دل انسان ہیں۔ پاک آرمی سے بے پناہ محبت رکھتے ہیں۔ جو کے ہرنائی کے لیے اعزاز کی بات ہے۔
اہلیان ہرنائی پاک آرمی کی شان لیفٹنٹ کرنل ناصر جان ترین کو تمغہ امتیاز ملٹری کے لیے منتخب ہونے پر دلی مبارکباد پیش کرتی ہیں اور دعا گو ہیں کہ اللہ پاک انہیں مذید کامیابیوں سے نوازے۔

9مئی کے مجرم جلد کیفر کردار تک پہنچے گے۔, افواج پاکستان ہماری ریڈ لائن ہے کسی کو افواج پاکستان کے خلاف بھونکنے کی اجازت ...
27/03/2024

9مئی کے مجرم جلد کیفر کردار تک پہنچے گے۔, افواج پاکستان ہماری ریڈ لائن ہے کسی کو افواج پاکستان کے خلاف بھونکنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی ہر کسی کے لیے یہ ایک عبرت ناک سزا ہو گی کسی کو معافی نہی ملے گی واقعے کی ملزمان کو سزائے دی جائے گی ۔۔کور کمانڈر کانفرنس کا اعلامیہ

گورنر ہاؤس کویٹہ ۔آج قائمقام گورنر بلوچستان ریٹائرڈ کیپٹن عبدالخالق خان علیزئی اچکزئی کے ساتھ ملک روح اللہ خان ترین ملک ...
24/03/2024

گورنر ہاؤس کویٹہ ۔
آج قائمقام گورنر بلوچستان ریٹائرڈ کیپٹن عبدالخالق خان علیزئی اچکزئی کے ساتھ ملک روح اللہ خان ترین ملک عثمان ترین خان محمد عرف چکن ماما ملک مظفر خان ترین نے ملاقات کی ۔اور PB 51 چمن سے حالیہ الیکشن میں کامیاب ہونے اور اسپیکر بلوچستان اسمبلی منتخب ہونے پر مبارکباد دی ۔
ملاقات میں ایم پی اے ظہور بلیدی صاحب ایم پی اے میر ضیاء لانگو صاحب اور ایم پی اے ملک نعیم بازئی صاحب بھی موجود تھے ۔ ملک روح اللہ خان ترین نے قائم مقام گورنر صاحب کو ہرنائی کی دعوت دی اور گورنر صاحب نے دعوت قبول کی انشاء اللہ عید کے بعد ملک روح اللہ خان ترین کے قیادت میں ہرنائی کا دورہ کریگا ۔

جے کے ترین ہاؤس کوئٹہ ۔فیروزخان ترین کے طرف سے چیف آف ہرنائی ملک مہراللہ خان ترین ملک روح اللہ خان ترین کول ڈیلر خان محم...
23/03/2024

جے کے ترین ہاؤس کوئٹہ ۔
فیروزخان ترین کے طرف سے چیف آف ہرنائی ملک مہراللہ خان ترین ملک روح اللہ خان ترین کول ڈیلر خان محمد عرف چکن ماما ایجوکیشن آفیسر مشتاق احمد ترین صاحب ملک مظفر خان ترین ملک عثمان ترین ڈاکٹر صغیراحمد صاحب محمد زاکر نصرالدین ودیگر دوستوں کو پرتکلف افطاری ڈنر پروگرام
شکریہ فیروزخان ترین ۔

کوئٹہ / رکن صوبائی اسمبلی حاجی نور محمد خان دمڑ/ پیغام/ 23 مارچ 2024مسلم لیگ ن کے رہنماء سابق سنئیر صوبائی وزیر رکن صوبا...
23/03/2024

کوئٹہ / رکن صوبائی اسمبلی حاجی نور محمد خان دمڑ/ پیغام/ 23 مارچ 2024

مسلم لیگ ن کے رہنماء سابق سنئیر صوبائی وزیر رکن صوبائی اسمبلی حاجی نورمحمد خان دمڑ کا 23 مارچ، یوم پاکستان کے موقع پر پیغام

آج کے دن ہمارے عظیم قائدین نے برصغیر کے مسلمانوں کے لیے ایک الگ وطن کی قرار داد منظور کی،حاجی نورمحمد خان دمڑ

تاکہ ہم آزاد وطن میں ترقی و خوشحالی سے زندگی بسر کریں؛رکن صوبائی اسمبلی نور محمد خان دمڑ

آئیں یہ عہد کریں کہ ہم اپنے قائدین کے خوابوں کو حقیقت کا روپ دیں؛ رکن صوبائی اسمبلی حاجی نورمحمد دمڑ

ایک دوسرے سے بھائی چارے اور احترام سے پیش آئیں؛حاجی نورمحمد خان دمڑ

یہ مقدس مہینہ بھی ہمیں اسی بات کی تعلیم دیتا ہے؛حاجی نورمحمد خان دمڑ

دعا ہے کہ اللہ پاک وطن عزیز کو ترقی کی منزلوں سے سرشار کرے؛ حاجی نورمحمد خان دمڑ

ملک میں ہر طرف امن و امان کا بول بالا ہو، نورمحمد خان دمڑ

ملک کے دشمنوں کو مل کر نیست و نا بود کریں گے ،نورمحمد خان دمڑ

اس مقدس مہینے کی برکت سے اللہ پاک اس ملک سے ہر برائی کا خاتمہ کرے؛نورمحمد خان دمڑ

پاکستان ہمیشہ سرسبز اور جگمگاتا رہے؛رکن صوبائی اسمبلی حاجی نورمحمد خان دمڑ

پاکستان زندہ

ایشیا نیوز ھرنائی خادمان ہاؤس کوئٹہ۔ملک روح اللہ خان ترین کی طرف سے ملک مہراللہ خان ترین کول ڈیلر خان محمد عرف چکن ماما،...
22/03/2024

ایشیا نیوز ھرنائی
خادمان ہاؤس کوئٹہ۔
ملک روح اللہ خان ترین کی طرف سے ملک مہراللہ خان ترین کول ڈیلر خان محمد عرف چکن ماما، ایجوکیشن آفیسر مشتاق احمد ترین، NNC کول کمپنی کے آنر فیروز خان ترین ،ملک مظفر خان ترین، ملک عثمان ترین نصرالدین، محمد زاکر سراج الدین ودیگر دوستوں کیلئے پر تکلف افطار پارٹی کا اہتمام

کوئیٹہ
22/03/2024

کوئیٹہ

•آج کی اہم و ضروری جملے•تا عمر ایک ہی سبق یاد رکھیئے✅تعلق اور عبادت میں نیت صاف رکھیئے✅ہر منزل آپکے قدم چومیں گے
21/03/2024

•آج کی اہم و ضروری جملے•
تا عمر ایک ہی سبق یاد رکھیئے✅
تعلق اور عبادت میں نیت صاف رکھیئے✅
ہر منزل آپکے قدم چومیں گے

ہرنائی بلوچستان نیوز:ہرنائی کے علاقے زردآلو میں میر جلات خان کے کول مائن میں گزشتہ 12 گھنٹوں سے پھنسے ہوئے 18 کانکنوں می...
20/03/2024

ہرنائی بلوچستان نیوز:
ہرنائی کے علاقے زردآلو میں میر جلات خان کے کول مائن میں گزشتہ 12 گھنٹوں سے پھنسے ہوئے 18 کانکنوں میں سے ریسکیو آپریشن کے ذرئعے 8 بندوں کو زندہ نکال دیا گیا، جبکہ 9 کانکنوں کی لاشیں نکال لی گئی، جبکہ کان کے اندر ابھی تک 3/4 کانکن پھنسے ہوئے ہیں، جن کو نکالنے کے لیے ریسکیو آپریشن جاری ہیں۔

Address


Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when ایشیا نیوز ھرنائی HDTV posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Videos

Shortcuts

  • Address
  • Alerts
  • Videos
  • Claim ownership or report listing
  • Want your business to be the top-listed Media Company?

Share