VOICE Of Baloch

  • Home
  • VOICE Of Baloch

VOICE Of Baloch Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from VOICE Of Baloch, Social Media Agency, .

22/03/2024
22/03/2024

رمضان المبارک کا دوسر جمعہ مبارک ہو تمام امت مسلمہ کو ❤

22/03/2024

*دل کا مریض ہوں، جذبات میں آکر بیان دیا تھا*۔ ال سیف کوچ مالک، سیف الرحمان

ال سیف کوچ کے مالک نے اداروں کے خلاف بیان بازی پر معذرت کرلی۔

میرا مطلب قطعی کسی کی دل آزاری کرنا نہیں تھا۔ اگر کسی کی دل آزاری ہوئی ہے تو معذرت چاہتا ہوں۔ سیف الرحمان

ان کا مزید کہنا تھا کہ انہی اداروں کی وجہ سے ہم چین اور سکون کی نیند سوتے ہیں۔ اگر یہ ادارے نہ ہوں تو ہم اپنا کاروبار نہیں چلا پاتے۔

یاد رہے کہ کچھ دن قبل لکپاس پوسٹ پر ال سیف مسافر بس کے خفیہ خانوں سے اسمگلنگ کی آشیاء برآمد کی گئیں تھیں جس پر اس بس سروس کے مالک سیف الرحمان نے ایف سی اور کسٹمز پر بے بنیاد الزامات لگائے تھے۔

19/03/2024

اسمگلرز کا بدنام زمانہ سرغنہ سیف الرحمان جوکہ ال سیف کوچ کوئٹہ کا مالک بھی ہے۔ سیف الرحمان اپنی مسافر بسوں کے خفیہ خانوں میں مسافروں کی آڑ لیتے ہوئے اسمگلنگ کی بڑی کارروائیوں میں ملوث تھا۔

ایف سی اور کسٹمز کی جانب سے لکپاس پوسٹ پر بارہا اسکی اسمگلنگ کو ناکام بنایا گیا اور کروڑوں کی آشیاء ضبط کی گئی۔

ال سیف کوچ کے مالک نے اپنی اسمگلنگ کو بچانے کیلئے لکپاس پر احتجاج کیا اور ایف سی اور کسٹمز پر بے بنیاد الزامات لگائے۔

17 مارچ 2024 کو خفیہ اطلاعات پر ال سیف کوچ کے گودام پرکارروائی کی گئی اور چھپائی گئی کروڑوں مالیت کی غیر قانونی اسمگلنگ کی آشیاء کو ضبط کرلیا گیا۔

ان ضبط شدہ غیر قانونی اسمگلنگ کی آشیاء سے یہ ثابت ہوتا ہے کہ ال سیف کوچ کا مالک غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث تھا اور اسکے الزامات بے بنیاد اور من گھڑت تھے۔

سیف الرحمان کے خلاف قانونی ایف آئی اے درج کرکے قانونی کارروائی کا آغاز کردیا گیا ہے اور ایسے ملک دشمن کردار جلد اپنے منطقی انجام کو پہنچے گے۔

*السیف کوچ کے مالک سیف الرحمان کے خلاف ایف آئی آر درج 2 ارب روپے کا غیر ملکی سامان برآمد*کوئٹہ السیف کوچ کے مالک جو اسمگ...
18/03/2024

*السیف کوچ کے مالک سیف الرحمان کے خلاف ایف آئی آر درج 2 ارب روپے کا غیر ملکی سامان برآمد*

کوئٹہ السیف کوچ کے مالک جو اسمگلروں کا سرغنہ ہے نے مسافر کوچز میں خفیہ خانے بنا کر مسافروں کی آڑ میں اسمگلنگ کی ناکام کوشش کی

کوئٹہ ایف سی بلوچستان نے دیگر صوبوں کو جانے والی مسافر کوچز سے کروڑوں روپے مالیت کا سامان برآمد کرلیا گیا جس پر السیف کے مالک نے ویڈیو بنا کر پروپگنڈا کیا

کویٹہ ایف سی بلوچستان کہ مطابق غیر ملکی سامان میں مضر صحت چائینز نمک اور غیر ملکی سیگریٹس برآمد کیے گئے۔ کارروائیوں میں پلاسٹک کراکری اور دیگر سامان قبضے میں لے لیا گیا۔

ایف سی بلوچستان آرمی چیف سید عاصم منیر کی ہدایت پر اسمگلنگ کے خلاف بھرپور کریک ڈاﺅن کیا جا رہا ہے کارروائیوں کا مقصد بلوچستان سے اسمگلنگ کے خاتمے کو یقینی بنانا ہے۔

کوئٹہ لکپاس پر بد نام زمانہ بلیک میلر ٹرانسپورٹرز حضرات کی اپنی من مانیاں عروج پر ان کی بلیک میلنگ کی وجہ سے روزہ داروں کو سخت تکلیف کا سامنا ہے

کویٹہ لکپاس پوسٹ پر گزشتہ دِنوں سخت چیکینگ کے باعث لوکل اسمگلرز کو بھاری نُقصان ہوا جس کی وجہ سے اسمگلرز نے آج لکپاس ٹنل کے مقام پر روڈ کو مکمل بند کر دیا ۰

کوئٹہ جس کی وجہ سے سینکڑوں گاڑیاں پھنس گئی ہیں۔ بچے، عورتیں اور بوڑھے لوگ شدید تنگ ہو رہے ہیں

17/03/2024

بلوچستان کے تعلیمی سہولیات پر ایک نظر

1947 سے پہلے بلوچستان میں کُل 114 سکول موجود تھے جن میں 1 ہائی، 16 سکینڈری اور 97 پرائمری سکول موجود تھے اور بلوچستان کی شرح خواندگی صرف 5.5 فیصد تھی۔

1970 میں بلوچستان کی پہلی جامعہ، یونیورسٹی آف بلوچستان کا قیام عمل میں لایا گیا اور 1987 میں بلوچستان میں دوسری جامعہ، خضدار یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی کا قیام عمل میں لایا گیا۔

اگر ہم بلوچستان میں تعلیم کا موازنہ آزادی سے پہلے اور حال کے تناظر میں کریں تو آج الحمدللہ بلوچستان میں 15000 سے زائد سکول، 145 کالجز، دو گرلز کیڈٹ کالجز سمیت 13 کیڈٹ کالجز جن میں 2 کیڈٹ کالجز خواتین کیلئے، 5 میڈیکل کالجز،12 یونیورسٹیاں فعال ہیں۔

آج بلوچستان کی شرح خواندگی 5.5 فیصد سے بڑھ کر 54.5 فیصد ہو گئی ہے۔

ملک بھر میں طالب علموں کو ملنے والی 815 سکالرشپس میں بلوچستان کا حصہ 56% ہے۔

ہر سال 45000 سے زائد طلبہ عسکری اداروں میں معیاری تعلیم حاصل کر رہے ہیں۔

پاک فوج سالانہ 7728 طلباء کو وظائف فراہم کرتی ہے جوکہ 154.98 ملین روپے بنتے ہیں۔

آرمی پبلک سکولز سے بلوچستان کے 53 فیصد مقامی طُلبہ مستفید ہو رہے ہیں اور یہ سکول 1050 مقامی اساتذہ کو روزگار بھی مہیا کر رہی ہیں.

94 ایف سی سکولز دور دراز علاقوں میں قائم کی گئی ہیں۔ ان سکولوں میں بلوچستان کے 92.5 فیصد مقامی طُلبہ زیر تعلیم ہیں جبکہ 1100 مقامی اساتذہ کو روزگار بھی فراہم کر رہے ہیں۔

بلوچستان انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنیکل ایجوکیشن سے اب تک 16 بیچ فارغ ال تحصیل ہوئے ہیں جن میں 2505 طلبات سمیت 8959 طُلبہ شامل ہیں

بلوچستان میں 965 طُلبہ کیلئے ایک تعلیمی ادارہ جبکہ پنجاب میں 2630 طُلبہ کیلئے 1 تعلیمی اِدارہ موجود ہے۔

بلوچستان میں 305 طُلبہ کیلئے ایک استاد جبکہ پنجاب میں 411 طُلبہ کیلئے ایک استاد ہے۔

بلوچستان میں ایک کیڈٹ کالج 1,150,000 طُلبہ کیلئے جبکہ پنجاب میں تقریباً 7,100,000 طُلبہ کیلئے ایک کیڈٹ کالج موجود ہے

تعلیمی میدان میں اٹھائے گئے ان تمام اقدامات سے بلوچستان روشنی اور خوشحالی کی طرف گامزن ہے


پاکستانیوں کی پکار👈پاک فوج❤‏📌پاک فوج نے دھرتی کے دفاع کی ذمہ داریاں نہایت احسن طریقے سے نبھانے کے ساتھ ساتھ ہر مشکل گھڑی...
14/03/2024

پاکستانیوں کی پکار👈پاک فوج❤
‏📌پاک فوج نے دھرتی کے دفاع کی ذمہ داریاں نہایت احسن طریقے سے نبھانے کے ساتھ ساتھ ہر مشکل گھڑی اور قدرتی آفت میں فرنٹ فٹ پہ قوم کی مدد کی ہے۔ پاک فوج آفات میں ریسکیو کرنے کے ساتھ لوگوں کی امداد اور بحالی کے لیے بھی کام کرتی ہے۔
‏ 📌 پاک فوج کے اسی جانثارانہ رویے کی وجہ سے پاکستان کی عوام پاک فوج سے عقیدت رکھتی ہے۔ پاکستانی قوم پاک فوج کو اپنے لیے مسیحا اور نجات دہندہ گردانتی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ فوج اور قوم کا رشتہ اٹوٹ ہے اور ہر گزرتے دن کے ساتھ مضبوط ہورہا ہے۔
‏📌پاکستان کے دشمنوں نے پاکستان کو عدم استحکام سے دوچار کرنے کے لیے ہر طرح کی سازشیں کرکے دیکھ لیا مگر وہ اپنے ہر حربے میں ناکام رہے۔ دشمن کی آخری سازش پاک فوج اور پاکستانی قوم کی آپسی محبت کو ختم کرنا ہے۔ ملک دشمن عناصر جتنی بھی کوشش کرلیں ان شاءاللہ قوم کی فوج سے محبت کو ختم نہیں کرسکتے۔
‏ شرپسند عناصر کا ہر حربہ ناکام ہوا ہے اور ان شاءاللہ ہمیشہ ان کی ہر سازش ناکام ہوگی۔ قوم اپنی افواج کے پشت پہ کھڑی ہے۔
‏پاک فوج نے ثابت کیا ہے کہ وہ ایک قومی فوج ہے۔ اپنی قوم کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑی ہے۔ ہر مشکل میں ہر دکھ اور تکلیف میں مسیحا بن کر قوم کے درد سمیٹتی ہے.
‏الحمد لله بیرونی ہی نہیں اندرونی دشمنوں سے اور سازشیوں سے بچانے کی مکمل ذمہ داری پاک فوج بخوبی نبھا رہی ہے.
‏اللہ ہمارے محافظوں کا حامی و ناصر ہو۔ آمین

#مارخور

10/03/2024

Women of are advancing in field of education, they are learning about Internet opportunities, these women will play a role in development and progress of

10/03/2024

ایف سی بلوچستان کی خواتین سولجرز مادروطن کی حفاظت میں پیش پیش*

ایف سی بلوچستان کی لیڈی سولجرز قومی
دفاع میں ایک نئی روایت قائم کررہی ہیں۔

ایف سی بیٹل اسکول میں یہ بہادر بلوچ بہنیں
بہترین ٹریننگ حاصل کر رہی ہیں تاکہ دشمنوں کوزوردار جواب دیا جا سکے ۔

روزانہ کی بنیاد پر ان خواتین سولجرز کو فٹنس کے
لیے سخت سے سخت ٹریننگ کروائی جاتی ہے جو ان کی پیشہ ورانہ تربیت کا ایک اہم حصہ ہے

کھیل کا میدان ہویاجنگ کامیدان بلوچ قوم کی ان بہادر بیٹیوں نے ثابت کر دیا ہے کہ وہ اپنے ملک پر آنچ نہیں آنے دیں گی۔

یہ پاکستان کی بیٹیاں اپنے بھائیوں کے ساتھ کندھے سے کندھا ملاتے ہوئے ملک کی حفاظت میں ساتھ ساتھ ہیں ۔

پاکستان کی ان بیٹیوں کی ہمت ،بہادری اورہماری بلوچ بہنوں کا جذبہ دیکھ کر یقیناً ہم سب کے سر فخر سے بلند ہو
گئے ہیں۔

کورکمانڈر بلوچستان لیفٹیننٹ جنرل راحت نسیم کا دورہ گوادرلیفٹیننٹ جنرل راحت نسیم نے ضلع گوادر کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں ک...
10/03/2024

کورکمانڈر بلوچستان لیفٹیننٹ جنرل راحت نسیم کا دورہ گوادر
لیفٹیننٹ جنرل راحت نسیم نے ضلع گوادر کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا اور سیلاب متاثرین سے ملاقات کی
اس موقع پر جی او سی گوادر ڈویژن نے کور کمانڈر کو متاثرہ علاقے میں لوگوں کو درپیش مسائل اور امدادی ٹیموں کے فوری اقدامات سے آگاہ کیا
دورے کے دوران کور کمانڈر نے عمائدین سے ملاقاتیں بھی کیں
کور کمانڈر نے کہا کہ پاک فوج اس قدرتی آفت میں سول انتظامیہ اور دیگر متعلقہ اداروں کے ساتھ مل کر بلوچستان میں سیلاب متاثرین کی بروقت امداد اور بحالی کو یقینی بنائے گی

سیلابی صورتحال کے درمیان پاک فوج نے کوئٹہ سے گوادر تک 17 بڑے اور چھوٹے واٹر پمپ پہنچا دیے ہیں
__!!!🇵🇰🥀

بلو چستان  میں سیکیورٹی ادارے سمگلنگ کی روک تھام کیلئے دن رات کوشاں ہیں
08/03/2024

بلو چستان میں سیکیورٹی ادارے سمگلنگ کی روک تھام کیلئے دن رات کوشاں ہیں

07/03/2024

*آئی ایس پی آر*
*راولپنڈی، 05 مارچ، 2024:*

*آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر، نشانِ امتیاز(ملٹری) کی زیر صدارت263ویں کور کمانڈرز کانفرنس*

کانفرنس کے شرکاء نے مسلح افواج کے افسران، جوانوں، قانون نافذ کرنے والے اداروں اور شہریوں سمیت شہداء کی عظیم قربانیوں کوزبردست خراجِ تحسین پیش کیا، جنہوں نے ملک میں امن و استحکام کو یقینی بنانے کے لئے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا

فورم نے عزم کیا کہ؛
”پاکستان کو غیر مستحکم کرنے کے لیے دشمن قوتوں کے اشارے پر کام کرنے والے تمام دہشتگردوں، ان کے سہولت کاروں اور ان کی حوصلہ افزائی کرنے والے عناصر کے خلاف ریاست مکمل طاقت کے ساتھ نمٹے گی“

آرمی چیف نے کمانڈرزکو دہشتگردی اور عسکریت پسندی کے خلاف حاصل شدہ اہداف کے فوائد کو مستحکم کرنے کی ہدایت کی

فورم نے بھارت کے مقبوضہ جموں و کشمیر میں کشمیریوں پر جاری جبر پر تشویش کا اظہار کیا اور انسانی حقوق کی مسلسل خلاف ورزیوں کی مذمت کی

فورم نے اس بات کا اعادہ کیا کہ؛
”پاکستان اپنے کشمیری بہن بھائیوں کی سیاسی، سفارتی اور اخلاقی حمایت ہر سطح پر جاری رکھے گا“

فورم کی فلسطینی عوام کے ساتھ مکمل اظہارِ یکجہتی اور غزہ میں جاری انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں اور جنگی جرائم کی مذمت

آرمی چیف کا کہنا تھا کہ؛
”فلسطینی عوام کو پاکستانی قوم کی مکمل سفارتی، اخلاقی اور سیاسی حمایت حاصل ہے اور ہم مسئلہ فلسطین کے پائیدار حل کے لیے اپنے بھائیوں کے اصولی موقف کی حمایت جاری رکھیں گے“

عام انتخابات میں الیکشن کمیشن آف پاکستان کے منڈیٹ کے مطابق، تمام تر مشکلات کے باوجود محفوظ ماحول مُہیا کرنے پر فورم نےسول انتظامیہ، قانون نافذ کرنے والے اداروں اور سیکیورٹی فورسز کی کوششوں کو سراہا

فورم نے اس بات کا اظہار کیا کہ؛
”پاکستان کی مسلح افواج نے دیئے گئے مینڈیٹ کے مطابق عام انتخابات 2024 کے انعقاد کے لیے عوام کو محفوظ ماحول فراہم کیا اور اس سے زیادہ افواج ِ پاکستان کا انتخابی عمل سے کوئی تعلق نہیں تھا“

فورم نے اس بات پر تشویش کا اظہار کیا کہ;
”کچھ مخصوص مگر محدود سیاسی عناصر، سوشل میڈیا اور میڈیا کے کچھ سگمنٹس کی طرف سے مداخلت کے غیر مصدقہ الزامات کے ساتھ پاکستان کی مسلح افواج کو بدنام کر رہے ہیں جو انتہائی قابل مذمت ہے“

بدقسمتی کی بات یہ ہے کہ؛
”گڈ گورننس، معاشی بحالی، سیاسی استحکام اور عوامی فلاح و بہبود جیسے حقیقی مسائل پر توجہ مرکوز کرنے کی بجائے، ایسے مفاد پرست عناصر کی پوری توجہ اپنی ناکامیوں کوپس پشت ڈال کر سیاسی عدم استحکام اور غیر یقینی صورتحال پیدا کرنے پر مرکوز ہے“

فورم نے اس بات پر زور دیا کہ؛
”غیر آئینی اور بے بنیاد سیاسی بیان بازی اور جذباتی اشتعال انگیزی کا سہارا لینے کی بجائے ثبوت کے ساتھ مناسب قانونی عمل کی پیروی کی جائے“

فورم نے مرکز اور صوبوں میں اقتدار کی جمہوری انداز میں منتقلی پر اطمینان کا اظہار کیا

فورم نے امید ظاہر کی کہ؛
”انتخابات کے بعد کا ماحول پاکستان میں سیاسی اور معاشی استحکام لائے گا،جس کے نتیجے میں امن اور خوشحالی آئے گی“

فورم اس بات پر پختہ یقین رکھتا ہے کہ؛
”جمہوری استحکام ہی ملک کے لئے آگے بڑھنے کا راستہ ہے“

فورم نے اس بات کا اعادہ کیا کہ؛
”عسکری قیادت چیلنجز اور خطرات سے پوری طرح باخبر ہے اور پاکستان کے عوام کی حمایت کے ساتھ اپنی آئینی ذمہ داریوں کو نبھانے کے لیے پرعزم ہے“

فورم نے سیکورٹی خطرات سے نمٹنے اورسماجی و اقتصادی ترقی کو فروغ دینے میں حکومت کو مکمل تعاون فراہم کرنے کا اعادہ کیا

”سمگلنگ، ذخیرہ اندوزی، بجلی چوری، وَن ڈاکومنٹ رجیم اور تمام غیر قانونی تارکین کی باعزت اور محفوظ وطن واپسی سمیت تمام غیر قانونی سرگرمیوں کو روکنے میں بھرپورمدد فراہم کی جائے گی“
فورم کا اعادہ

وزیر اعظم پاکستان کے عزم کے مطابق، فورم نے اعادہ کیا کہ؛
”9مئی کے منصوبہ سازوں، اشتعال دلانے والوں، حوصلہ افزائی کرنے والوں اور شہدا ء کی یادگاروں کی بے حرمتی کرنے والوں اور فوجی تنصیبات پر حملہ کرنے والوں کو یقینی طور پر قانون اور آئین کی متعلقہ دفعات کے تحت انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا“

”اس سلسلے میں مسخ شدہ، ابہام اور غلط معلومات پھیلانے کی بدنیتی پر مبنی کوششیں بالکل بے سود ہیں جو صرف مذموم سیاسی مفادات کے حصو ل کے لئے منظم مہم کا حصہ ہیں، تاکہ ۹ مئی کی گھناؤنی سرگرمیوں پر پردہ ڈالا جا سکے“
شرکاء کانفرنس

فورم نے بعض مذموم عناصر کی جانب سے معاشرے میں مایوسی اور تقسیم ڈالنے کے لیے پھیلائی جانے والی منظم جھوٹی اور جعلی خبروں پر تشویش کا اظہا ر کیا

فورم نے پاکستان کے قابل فخرعوام پر زور دیا کہ؛
”وہ مثبت اور متحد رہیں اور ملک کی تعمیر و ترقی میں دل و جان سے حصہ لیں“

شرکاء نے اس بات کا اعادہ کیا کہ؛
”پاک فوج پائیدار استحکام، خوشحالی اور سلامتی کے سفر میں قوم کا دفاع اور خدمت ہر ممکن طریقے سے جاری رکھے گی“

آرمی چیف نے فیلڈ کمانڈرز کو آپریشنز کے دوران پیشہ ورانہ مہارت، آپریشنل تیاری اور حوصلہ افزائی کے اعلیٰ معیار کو برقرار رکھنے اور فارمیشنوں کی تربیت کے دوران بہترین کارکردگی کے حصول پر زوردیا




07/03/2024

جب بھی کسی آفت کا سامنا کرنا پڑا تو پاک فوج ہمیشہ اپنی عوام کے شانہ بشانہ کھڑی نظر آئی لیکن جو قوتیں عوام اور پاک فوج کے درمیان خلا پیدا کرتی ہے وہ ہمیشہ ناکام رہے گے


27/02/2024

تم اپنی دہشتگرد تنظیم کے ذریعے بلوچستان پر جتنے ظلم کرو گے بلوچستان کی عوام اسی شدت سے تمہیں مسترد کر کہ 🇵🇰 کا جھنڈا بلند کرے گی ✌️
بلوچستان کے جس مچھ شہر پر پچھلے مہینے دہشتگرد تنظیم بی ایل اے نے حملہ کیا تھا آج اسی مچھ شہر کی عوام نے ہر جگہ پاکستان کا جھنڈا لگا کر ثابت کر دیا ہے کہ وہ دہشتگرد تنظیمیوں کے ظلم و ستم سے بیزار آگہے ہے اور اب انہیں ایک پرامن 🇵🇰 زندگی گزارنی ہے ۔


27/02/2024

27فروری2019 کا دِن۔۔۔پاکستان کا بھارت کو تھپڑ




Address


Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when VOICE Of Baloch posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to VOICE Of Baloch:

Videos

Shortcuts

  • Address
  • Alerts
  • Contact The Business
  • Videos
  • Claim ownership or report listing
  • Want your business to be the top-listed Media Company?

Share