01/04/2024
صوبائی وزیر جیل خانہ جات علی حسن زرداری کا ایسٹر 2024 کے موقع پر پیغام
میں ایسٹر کے تہوار پر پاکستان اور دنیا بھر کی مسیحی برادری کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتا ہوں۔
صوبائی وزیر علی حسن زرداری
ایسٹر کا دن ہمیں حضرت عیسیٰ علیہ السلام کے پیار، رواداری اور عفو و درگزر کے پیغام پر غور کرنے اور اس کو اپنانے کا ایک موقع فراہم کرتا ہے۔
علی حسن زرداری
انہی اقدار کو اپناتے ہوئے ہم آج کی تنازعات سے بھری اس دنیا کو امن و آشتی کا گہوارہ بنا سکے ہیں۔ اس پرمسرت موقع پر میں پاکستان کے قیام اور اس کی سماجی و اقتصادی ترقی کی جدوجہد میں اپنی مسیحی برادری کے کلیدی کردار پر انہیں خراج تحسین پیش کرتا ہوں
صوبائی وزیر جیل خانہ جات علی حسن زرداری
اور امید کرتا ہوں کہ وہ پاکستان کی ترقی اور استحکام میں اپنا فعال کردار ادا کرتے رہیں گے۔ ہمیں فخر ہے کہ پاکستان مختلف عقائد اور ثقافتوں کا خوبصورت امتزاج ہے۔ آئیں ہم ایک روادار اور مربوط معاشرے کی تعمیر کے لیے متحد ہو کر کام کریں ۔
صوبائی وزیر علی حسن زرداری
آئیں ہم مل کر ان ملک دشمن قوتوں کو شکست دیں جو ہمارے معاشرے کے تانے بانے کو نقصان پہنچانے کی کوشش کر رہی ہیں۔ آج کے دن ایک بار پھر سے ہم اپنی تمام اقلیتوں کی سماجی ترقی اور فلاح و بہبود کے لیے کام کرنے کے اپنے عزم کا اعادہ کرتے ہیں۔
ہماری تمام مسیحی برادری کو پُرامن ایسٹر کی مبارکباد!
پاکستان پائندہ باد ۔
پیپلزپارٹی صوبائی وزیر جیل خانہ جات سندھ علی حسن زرداری