Udas shairy

Udas shairy معیاری شاعری

11/01/2024

پتھر کے ساتھ باندھ کے دریا میں ڈالیے
ورنہ یہ جسم ڈوب کر اوپر بھی آئے

شاعر:سلیم شاہد(مجموعہ کلام صبح سفر سے انتخاب)

29/12/2023

تصور میں ہے اس کے اتنی گرمی
کہ اک چادر میں سردی کٹ رہی ہے
ملک زادہ جاوید

26/12/2023

پچھلی رات، ہنیرا، سردی
اسلم کر آوارہ گردی

شاعر:اسلم کولسری

23/11/2023

ساقی ذرا نگاہ ملا کر تو دیکھنا
کمبخت ہوش میں تونہیں آگیاہوں میں
عبدالحمیدعدم

07/11/2023
05/11/2023

जेहन ओ दिल से उतर गया वह शख्स،
तंज कर के गुज़र गया वह शख्स
ذہن و دِل سے اتر گیا وہ شخص ،
طنز کر کے گزر گیا وہ شخص

दस्तरस थी जिसे ज़माने पर
चंद मिनटों में मर गया वो शख्स
دسترس تھی جسے زمانے پر
چند منٹوں میں مر گیا وہ شخص

धूप ही अब मिरा मुकद्दर है
छांव लेकर किधर गया वो शख्स
دُھوپ ہی اب مرا مقّدر ہے
چھاؤں لیکر کدھر گیا وہ شخص

ایک مصرع کسی کو یاد نہیں
غزلیں کہہ کہہ ک مر گیا وہ شخص एक मिसरा किसी को याद नहीं
गजलें कह कह के मर गया वो शख्स
اسکا رونا نہ روئیے جا ویڈ
وعدہ کر کے مکر گیا وہ شخص
उसका रोना न रोईये जावेद
वादा कर के मुकर गया वो शख्
شاعر:ملک زادہ جاوید

28/10/2023

کب میرا نشیمن اہلِ چمن گلشن میں گوارا کرتے ہیں
غنچے اپنی آوازوں میں بجلی کو پکارا کرتے ہیں

اب نزع کا عالم ہے مجھ پر تم اپنی محبت واپس لو
جب کشتی ڈوبنے لگتی ہے تو بوجھ اتارا کرتے ہیں

جاتی ہوئی میت دیکھ کے بھی اللہ تم اٹھ کے آ نہ سکے
دو چار قدم تو دشمن بھی تکلیف گوارا کرتے ہیں

بے وجہ نہ جانے کیوں ضد ہے ان کو شبِ فرقت والوں سے
وہ رات بڑھا دینے کے لیے گیسو کو سنوارا کرتے ہیں

پونچھو نہ عرق رخساروں سے رنگینئ حسن کو بڑھنے دو
سنتے ہیں‌کہ شبنم کے قطرے پھولوں کو نکھارا کرتے ہیں

کچھ حسن و عشق میں فرق نہیں، ہے بھی تو فقط رسوائی کا
تم ہو کہ گوارا کر نہ سکے، ہم ہیں کہ گوارا کرتے ہیں

تاروں کی بہاروں میں ‌بھی قمر تم افسردہ سے رہتے ہو
پھولوں کو تو دیکھو کانٹوں میں ہنس ہنس کے گزارہ کرتے ہیں
استاد قمر جلالوی

28/10/2023

قمر جلالوی کی ایک یاد گارغزل

کبھی کہا نہ کسی سے ترے فسانے کو
نہ جانے کیسے خبر ہو گئی زمانے کو

دعا بہار کی مانگی تو اتنے پھول کھلے
کہیں جگہ نہ رہی میرے آشیانے کو

چمن مین جانا تو صیّاد دیکھ بھال آنا
اکیلا چھوڑ کے آیا ہوں آشیانے کو

چمن میں برق نہیں چھوڑتی کسی صورت
طرح طرح سے بناتا ہوں آشیانے کو

مری لحد پہ پتنگوں کا خون ہوتا ہے
حضور شمع نہ لا یا کریں جلانے کو

سنا ہے غیر کی محفل میں تم نہ جاؤ گے
کہو تو آج سجا لوں غریب خانے کو

دبا کے قبر میں سب چل دئے دعا نہ سلام
ذرا سی دیر میں کیا ہو گیا زمانے کو

اب آگے اس میں تمہار ابھی نام آئے گا
جو حکم ہو تو یہیں چھوڑ دوں فسانے کو

قمر ذرا بھی نہیں تم کو خوف رسوائی
چلے ہو چاندنی شب میں انہیں منانے کو

24/10/2023

سورج زمیں کی کوکھ سے باہر بھی آئے گا
ہوں منتظر کہ صبح کا منظر بھی آئے گا

مٹی کا جسم لے کے چلے ہو تو سوچ لو
اس راستے میں ایک سمندر بھی آئے گا

ہر لحظہ اس کے پاؤں کی آہٹ پہ کان رکھ
دروازے تک جو آیا ہے اندر بھی آئے گا

کب تک یوں ہی زمین سے لپٹے رہیں قدم
یہ زعم ہے کہ کوئی پلٹ کر بھی آئے گا

دیکھا نہ تھا کبھی مری آنکھوں نے آئینہ
احساس بھی نہ تھا کہ مجھے ڈر بھی آئے گا

پتھر کے ساتھ باندھ کے دریا میں ڈالیے
ورنہ یہ جسم ڈوب کے اوپر بھی آئے گا

شاہدؔ بجا یہ زعم کہ گوہر شناس ہو
یہ سوچ لو کہ ہاتھ میں پتھر بھی آئے گا

سلیم شاہد کی کتاب صبح سفر سے انتخاب

24/10/2023

ہرلحظہ اس کے پاؤں کی آہٹ پہ کان رکھ

دروازے تک جو آیا ہے اندر بھی آئے گا
شاعر:سلیم شاہد

23/10/2023

جن پتھروں کو ہم نے عطا کی تھیں دھڑکنیں
ان کو زباں ملی تو ہمیں پر برس پڑے
شاعر:افضل منہاس

23/10/2023

ہم کو اچھا نہیں لگتا کوئی ہم نام ترا
کوئی تجھ سا ہو تو پھر نام بھی تجھ سا رکھے
احمد فراز

23/10/2023

زندگی سے یہی گلہ ہے مجھے
تو بہت دیر سے ملا ہے مجھے
احمد فراز

23/10/2023

آڑے آیا نہ کوئی مشکل میں
مشورے دے کے ہٹ گئے احباب
جوش ملیح آبادی

23/10/2023

مجھ کو تو ہوش نہیں تم کو خبر ہو شاید
لوگ کہتے ہیں کہ تم نے مجھے برباد کیا
جوش ملیح آبادی

23/10/2023

جن جن کو تھا یہ عشق کا آزار مر گئے
اکثر ہمارے ساتھ کے بیمار مر گئے
میر تقی میر

23/10/2023

جاتی ہوئی میت دیکھ کے بھی واللہ تم اٹھ کر آ نہ سکے
دو چار قدم تو دشمن بھی تکلیف گوارا کرتے ہیں

قمر جلالوی

23/10/2023

آئے ہیں وہ مزار پہ گھونگھٹ اتار کے
مجھ سے نصیب اچھے ہے میرے مزار کے
قمر جلالوی

اس سے پہلے کہ بے وفا ہوجائیںکیوں نہ اے دوست ہم جدا ہو جائیں
23/10/2023

اس سے پہلے کہ بے وفا ہوجائیں
کیوں نہ اے دوست ہم جدا ہو جائیں

حضرت دل بھی عجب الو کے پٹھے ہیں
23/10/2023

حضرت دل بھی عجب الو کے پٹھے ہیں

26/08/2023

یہی قانون ہے،دستورہے،حق کی روایت ہے

زبانیں روک دی جائیں تو خنجر بات کرتے ہیں
ڈاکٹر صادق نقوی

05/06/2023

نسیم صبح گلشن میں گُلوں سے کھیلتی ہوگی
کسی کی آخری ہچکی کسی کی دل لگی ہوگی

تجھے دانستہ محفل میں جو دیکھا ہو تو مجرم ہوں
نظر آخر نظر ہے بے ارادہ اٹھ گئی ہوگی

مزہ آ جائے گا محشر میں کچھ سننے سنانے کا
زباں ہوگی ہماری اور کہانی آپ کی ہوگی

یہی عالم رہا پردہ نشینی کا تو ظاہر ہے
خدائی آپ سے ہوگی نہ ہم سے بندگی ہوگی

تعجب کیا، لگی جو آگ اے سیمابؔ سینے میں
ہزاروں دل میں انگارے بھرے تھے لگ گئی ہوگی

(سیماب اکبر آبادی )

01/05/2023

الٰہی کیا علاقہ ہے وہ جب لیتا ہے انگڑائی
مرے سینے میں سب زخموں کے ٹانکے ٹوٹ جاتے ہیں
قلندر بخش جرات

Address


Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Udas shairy posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Videos

Shortcuts

  • Address
  • Alerts
  • Videos
  • Claim ownership or report listing
  • Want your business to be the top-listed Media Company?

Share