08/01/2024
*صوبہ خیبر پختونخوا کے ضلع لکی مروت کے سب ڈویژن بیٹنی سے 10 مزدورں کو اغوا کر لیا گیا ہے۔*
پولیس کے مطابق مزدروں کو حسین خیل کے قریب نامعلوم افراد نے اغوا کیا ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ مزدور تجوڑی سے شادی خیل سڑک پر تعمیراتی کام کے دوران اغوا کئے گئے ہیں۔
مزدوروں کا تعلق لکی مروت چارسدہ، بنوں، خیبر ایجنسی، کرک اور دیگر علاقوں سے ہے۔
اغوا ہونے والوں میں شاہ زیب، زاہد، سمران مروت، وقاص مندرہ خیل، علی حسین، سید غلام گنڈاپور، جنید، فرمان گنڈاپور، فرہاد اور زمان بھٹنی شامل ہیں۔