چھوٹے بچوں نے بلوچستان میں حالیہ بارشوں سے نقصانات کا سرکاری فنڈز کے حوالے سے بہترین فلم بنائی ہے جس میں وضاحت کی گئی ہے کہ فنڈنگ اس طرح سے ہڑپ ہوتے ہیں۔۔۔
ڈیرہ مراد جمالی =N=
محکمہ پی ایچ ای ڈیرہ مراد جمالی کے تالابوں میں پانی ناپید شہر بھر کے واٹر سپلائی کے تمام لائنیں بند ڈیرہ مراد جمالی سٹی کے عوام سخت پریشان ۔ پی ایچ ای کے تالابوں پر پینے کی پانی بھر نے کیلئے لوگوں کا انتہائی رش آور میلہ کی سما لوگ روزانہ صبح 6 بجے سے رات 11 بجے تک پانی بھرنے میں مصروف ۔ غریب عوام اور دیہاڑی دار مزدور افراد مزدوری کرے یا گھرکیلئے پانی بھرے ۔
شہریوں کا نصیرآباد ضلعی انتظامیہ سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ ۔۔۔۔
ڈیرہ مراد جمالی =N=( نیشنل پریس کلب نصیرآباد )
پورے ڈیرہ مراد جمالی سٹی میں واٹر سپلائی کے ذریعے پینے کی پانی کی شدید بحران لوگ محکمہ پی ایچ ای کے تالابوں کی جانب رخ کرنے لگے محکمہ پی ایچ ای کے تالابوں پر میلہ کی سما اور شہر میں پینے کی پانی فروخت کرنے والے واٹر ٹینکروں کی چاندی ، 300 روپے والی چھوٹے واٹر ٹینکر 1000 روپے جبکہ 800 روپے والےٹریکٹر واٹر ٹینکر 2000 ہزار روپے فروخت ہونے لگے وہ بھی لینے والے بہت مگر دینے والے کم ۔۔
ڈیرہ مراد جمالی کے شہریوں کا کمشنر نصیرآباد اور ڈپٹی کمشنر نصیرآباد سے پرزور مطالبہ کیا ہے کہ سٹی کے اندر واٹر سپلائی کے ذریعے پینے کے پانی کی فلفور بحالی کرکے غریب عوام کی پریشانی دور کیا جائے ۔۔۔۔
ڈیرہ مراد جمالی --
پاکستان پیپلز پارٹی کے سینٹرل ایکزیگٹو کمیٹی کے ممبر وسابق صوبائی وزیر میر محمد صادق عمرانی نے کہا ہے کہ نصیرآباد میں زکوات کے پیسے سیاسی مقاصد کے لیے استعمال ہورہے ہیں مستحقین کو زکوات کے پیسے دیکر کہا گیا ہے کہ ووٹ گائے کو دیں اور یہ بھی سننے میں آیاکہ زکوات کے پیسوں کے چیک غریبوں کو دیکر بینک سے باہر نکلتے ہی مستحقین کو پیسے ڈبل کرکے دینے کا جھانسہ دے کر واپس لے لیے جاتے ہیں سیاست کے نام پر ہمارےہاں بلیک میلنگ کی جارہی ہے انکا کہنا تھا کہ زکوات کے پیسوں پر تاریخ میں پہلی بار سیاست کی جارہی ہے جسکی ہم شدید الفاظوں میں مزمت کرتے ہیں قوم کو بے وقوف بناکر دونوں ہاتھوں سے لوٹا جارہا ہے من پسند افراد کو زکوات کے زمہ داریاں دے کر موجودہ حکمرانوں نے غریب عوام کو بے عزت کرنے میں کوئی کثر نہیں چھوڑی جارہی زکوات کے پیسوں پر ملک کے متوسط اور معزوروں کا حق ہے جو انہیں دینے کے بجائے انکی تزلیل کی جارہی ہے جو قابل مزمت ہے انکا مزید کہنا تھا کہ منتخب نمائندوں کی جانب سے تمام سرکاری آفیسران کو یرغمال بناکر اپنے سیاسی مقاصد حاصل کرنے کی کوشش کی جارہی ہے سرکاری آفیسران سے وفاداریاں وصول کی جارہی ہیں سرکاری آفیسران ہوش کے ناخن لیں اور اجتناب برتیں انکا کہنا تھا کہ ہم نیب سمیت دیگر تحقیقاتی اداروں