24/7 news hd

24/7 news hd 247 News HD is a collection of innovative and powerful news brands that deliver compelling, diverse
(6)

ایم کیو ایم کی حکومت سازی میں ساتھ دینے کیلئے ن لیگ اور پی پی کو یقین دہانیایم کیو ایم کی حکومت سازی میں ساتھ دینے کیلئے...
19/02/2024

ایم کیو ایم کی حکومت سازی میں ساتھ دینے کیلئے ن لیگ اور پی پی کو یقین دہانی

ایم کیو ایم کی حکومت سازی میں ساتھ دینے کیلئے ن لیگ اور پی پی کو یقین دہانی
متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان نے مسلم لیگ (ن) اور پیپلز پارٹی کو حکومت سازی میں ساتھ دینے کی یقین دہانی کروادی۔

ایم کیوایم پاکستان کے وفد کی مسلم لیگ ن کے رہنماؤں سے ملاقات ختم ہوگئی، گورنر سندھ کامران ٹیسوری کی قیادت میں ایم کیو ایم کا وفد واپس روانہ ہوگیا۔

ایم کیو ایم پاکستان کے وفد میں کامران ٹیسوری، فاروق ستار اور مصطفیٰ کمال شامل تھے۔

ذرائع نے بتایا کہ حکومت سازی کی تشکیل سے متعلق ابتدائی مسودہ ایم کیو ایم پاکستان وفد کے حوالے کردیا گیا۔ ایم کیو ایم وفد مسودہ پر پارٹی قیادت کے ساتھ مشاورت کرے گا۔

ذرائع نے بتایا کہ ضرورت پڑنے پر ایم کیو ایم دوبارہ ن لیگ رابطہ کمیٹی سے ملاقات کرے گی۔

اس موقع پر صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کامران ٹیسوری کا کہنا تھا کہ ہم حکومت سازی کے مشکل مرحلے میں ساتھ ہیں۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ ہم نے اپنی حمایت کی یقین دہانی کروادی، امید ہے آج ہی اعلامیہ جاری ہوگا۔

نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے انٹیلی جنس بیورو کی حیثیت تبدیل کردینگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے انٹیلی جنس بیورو...
19/02/2024

نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے انٹیلی جنس بیورو کی حیثیت تبدیل کردی

نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے انٹیلی جنس بیورو کی حیثیت تبدیل کردی
نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے سویلین خفیہ ادارے انٹیلی جنس بیورو (آئی بی) کی حیثیت تبدیل کردی ہے۔

نگراں حکومت کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق نگراں وزیراعظم نے آئی بی کو بیورو سے تبدیل کرکے ڈویژن کا اسٹیٹس دے دیا ہے، حکم فوری نافذ العمل ہوگا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق اینٹیلی جنس بیورو کو ڈویژن میں بدلنے کا فیصلہ انتظامی اور مالی معاملات بہتر بنانے کےلیے کیا گیا ہے۔

ڈائریکٹر جنرل آئی بی فواد اسد اللّٰہ کی خصوصی کاوش سے اسٹیٹس تبدیل کرنے کی منظوری دی گئی ہے،انٹیلی جنس ڈویژن کے ایکس آفیشو سیکریٹری کے طور پر خدمات انجام دیں گے۔

نگراں وزیراعظم کی منظوری کے بعد کابینہ ڈویژن نے احکامات جاری کیے اور اینٹیلی جنس بیورو کو ڈویژن میں تبدیل کردیا گیا۔

چین کی کامیاب انتخابات پر پاکستان کو مبارکباداسلام آباد: (24/7  نیوز) چین نے کامیاب انتخابات پر پاکستان کو مبارکباد پیش...
19/02/2024

چین کی کامیاب انتخابات پر پاکستان کو مبارکباد

اسلام آباد: (24/7 نیوز) چین نے کامیاب انتخابات پر پاکستان کو مبارکباد پیش کی۔

چینی ترجمان نے پاکستانی قوم کو بہترین انتخابات منعقد کرنے پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں عام انتخابات مستحکم اور ہموار طریقے سے منعقد کئے گئے، پاکستان ہمارا قریبی دوست اور ہمسایہ ملک ہے، پاکستانی عوام کے انتخاب کا مکمل احترام کرتا ہے۔
ترجمان نے مزید کہا کہ چین پاکستان کی آنے والی نئی حکومت کے ساتھ مل کر کام کرنے کا خواہاں ہے، چین پر امید ہے کہ پاکستان کی سیاسی جماعتیں انتخابات کے بعد سیاسی یکجہتی کیلئے مل کر کام کریں گی، چین پاکستانی کمیونٹی کی تعمیر کو تیز کرنے کیلئے پاکستان کے ساتھ کام کرنے کی امید رکھتا ہے۔
چینی ترجمان نے کہا کہ دونوں ممالک کے عوام کے فائدے کیلئے نیا دور شروع کیا جائے گا، ہمیں یقین ہے کہ پاکستان میں متعلقہ فریق یکجہتی پر قائم رہ سکتے ہیں، متعلقہ مسائل کو حل کرنے کیلئے مل کر کام کر سکتے ہیں۔

نواز شریف کی خصوصی طیارے سے اسلام آباد آمد، مری روانہپاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد اور سابق وزیر اعظم نواز شریف کی خصوصی ...
19/02/2024

نواز شریف کی خصوصی طیارے سے اسلام آباد آمد، مری روانہ

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد اور سابق وزیر اعظم نواز شریف کی خصوصی طیارے سے اسلام آباد آمد ہوئی، جس کے بعد نواز شریف اسلام آباد سے مری روانہ ہوگئے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ مری میں قیام کے دوران نواز شریف کی سیاسی ملاقاتیں شیڈول نہیں ہیں۔

دوسری جانب حکومت سازی کیلئے ن لیگ اور پیپلز پارٹی کے مذاکرات کا اہم دور جاری ہے جس میں آج معاملات طے ہونے کا امکان ہے۔

اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ کوشش ہے حکومت سازی کیلئے مذاکرات جلد مکمل کرلیں، پیپلز پارٹی سمیت دیگر اتحادیوں سے بھی بات چیت ہوگی۔

ن لیگ کا وفد آج ایم کیو ایم، استحکام پاکستان اور ق لیگ سے بھی ملاقاتیں کرے گا۔

ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما فاروق ستار کا کہنا ہے کہ آج ن لیگ سے ملاقات میں حکومت سازی کے معاملات طے کیے جائیں گے۔

سندھ میں تیل و گیس کے نئے ذخائر دریافتآئل اینڈ گیس ڈویلپمنٹ کمپنی (او جی ڈی سی ایل) نے سندھ میں تیل و گیس کے نئے ذخائر ...
19/02/2024

سندھ میں تیل و گیس کے نئے ذخائر دریافت

آئل اینڈ گیس ڈویلپمنٹ کمپنی (او جی ڈی سی ایل) نے سندھ میں تیل و گیس کے نئے ذخائر کی دریافت کا اعلان کیا ہے۔

اس حوالے سے او جی ڈی سی ایل کا کہنا ہے کہ سندھ کے ضلع خیر پور سے گیس دریافت ہوئی ہے۔

حکام نے کہا ہے کہ خیرو ویل ون کی 3762 میٹر تک کھدائی کی گئی، ابتدائی طور پر یومیہ 1 کروڑ 43 لاکھ مکعب گیس ملنے کا تخمینہ ہے اور یومیہ 93 بیرل خام تیل حاصل ہوگا۔

پی کے 40 میں دوبارہ گنتی، ن لیگی امیدوار کامیابخیبرپختونخوا کی صوبائی اسمبلی کی نشست پی کے 40 میں 173 پولنگ اسٹیشنز کی د...
19/02/2024

پی کے 40 میں دوبارہ گنتی، ن لیگی امیدوار کامیاب

خیبرپختونخوا کی صوبائی اسمبلی کی نشست پی کے 40 میں 173 پولنگ اسٹیشنز کی دوبارہ گنتی مکمل کرلی گئی۔

دوبارہ گنتی کے بعد مسلم لیگ ن کے سردار شاہ جہان یوسف کامیاب قرار پائے ہیں۔

اس حوالے سے پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ آزاد امیدوار شکور لغمانی نے دوبارہ گنتی کی درخواست دی تھی۔

پی کے 40 کا فارم 47 جاری کردیا گیا ہے جس کے مطابق سردار شاہ جہان یوسف نے 43014 جبکہ شکور لغمانی نے 42918 ووٹ حاصل کیے۔

اسرائیل غزہ میں بھوک کو ہتھیار کے طور پر استعمال کر نے لگاغیرملکی میڈیا کے مطابق غزہ میں امدادی عمل رکنے کے باعث حالات خ...
19/02/2024

اسرائیل غزہ میں بھوک کو ہتھیار کے طور پر استعمال کر نے لگا

غیرملکی میڈیا کے مطابق غزہ میں امدادی عمل رکنے کے باعث حالات خراب ہیں۔ خاص طور پر غزہ کے شمال میں بنیادی اشیا کے حصول کے لیے لوگوں کو سخت مشکلات کا سامنا ہے، ایسی صورتحال میں عالمی تنطیموں نے فوری طور پر امداد کی اپیل کی ہے۔

رپورٹس کے مطابق غزہ کے شمال میں فلسطینی اپنے بچوں کو جانوروں کی غذا دینے پر مجبور ہیں جبکہ امدادی ٹرکوں کے منتظر لوگوں پر اسرائیلی فورسز فائرنگ بھی کر رہی ہیں۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق گزشتہ کئی دنوں کے دوران اسرائیلی فورسز نے امدادی ٹرکوں کے منتظر فلسطینیوں پر فائرنگ کی۔

رپورٹس کے مطابق غزہ میں بدترین اسرائیلی آپریشن کے باعث امدادی تنظیموں کو کام کرنے میں سخت مشکلات ہیں۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق 7 اکتوبر سے جاری اسرائیلی حملوں میں شہادتوں کی تعداد تقریباً 28 ہزار ہوچکی ہے۔

9 مئی ہم نے نہیں کیا، وفاق سے محاذ آرائی کرونگا نہ کسی سے انتقام لینگے، علی امین گنڈاپورپشاور:  خیبرپختونخوا کے نامزدر ...
19/02/2024

9 مئی ہم نے نہیں کیا، وفاق سے محاذ آرائی کرونگا نہ کسی سے انتقام لینگے، علی امین گنڈاپور

پشاور: خیبرپختونخوا کے نامزدر وزیراعلی علی امین گنڈا پور نے کہا ہے کہ9 مئی ہم نے نہیں کیا بلکہ کروایا گیا، یہ ایک سازش تھی جس کی حقیقت انکوائری میں سامنے آجائے گی.

مظاہرین کو فوجی تنصیبات پر حملے سے کیوں نہیں روکا گیاتھا،میری گرفتاری سے ملک کا فائدہ ہوسکتا ہے تو میں تیار ہوں مجھے گرفتار کرلیں،سیاسی انتقام پر یقین نہیں رکھتاکسی سرکاری افسر سے بدلہ نہیں لیں گے، فوج اور پولیس سمیت تمام ادارے ہمارے ہیں، وفاق سے محاز آرائی پر یقین نہیں رکھتا صرف حقوق کے لئے ہر فورم پر بیٹھنے کے لئے تیار ہوں ۔

مرکز سے خیرات نہیں مانگے گئے بلکہ صوبے کے حقوق کے لئے سب مل کر مارچ بھی کرسکتے ہیں ۔سیاست سے بالاتر ہوکر صوبے کے حق کی بات کریں گے صوبے میں امن ہوگا تو ترقی ہوگی۔

امن وامان اولین ترجیح ۔انتخابات میں دھاندلی کے حوالے سے قانونی طریقہ کار اختیار کریں گے عدالتوں سے رجوع کریں گے۔ خیبرپختونخوا کے نامزد وزیراعلی علی امین گنڈا پور سپیکر ہاوس پشاور میں صحافیوں سے بات چیت کررہے تھے انھوں نے کہا کہ صوبے میں سیاسی انتقام کی کوئی گنجائش نہیں کیونکہ دو سالوں میں بہت نقصان ہوگیا مالی لحاظ سے بھی ملک اور صوبہ کمزور ہوا اور امن و امان کی صورتحال بھی خراب ہوئی انہوں نے کہا ہم کسی سے سیاسی انتقام نہیں لیں گے نہ کسی سرکاری افسر سے بدلہ لیں گے کیونکہ ہم نے اس صوبے کو آگے لیکر چلنا ہے۔

انھوں نے کہا کہ صرف ان شاہ سے زیادہ شاہ کے وفادار سرکاری افسروں کے خلاف قانونی دائرے میں رہ کر کارروائی کریں گے تاکہ دوسروں کے لئے عبرت بنیں تاہم انھیں اصلاح کا موقع دیں گے ۔

علی امین گنڈا پور کا کہنا تھا کہ وفاق اگر مجھے گرفتار کرنا چاہتا ہے ہے تو اسلام آباد آنے کا انتظار نہ کرے مجھے یہاں اکر گرفتار کرے میں گرفتاری دینے کو تیارہوں۔

انھوں نے کہا کہ اگر میری گرفتاری میں ملک و قوم کی بھلائی ہے تو مجھے گرفتار کرلیں ۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم حکومت میں اکر وفاق کو تنگ نہیں کریں گے مگر صوبے کے حق کے لئے لڑیں گے ۔

صوبے کے بقایاجات لئے بغیر ہمارے مسائل حل نہیں ہوں گے۔ نامزد وزیراعلی علی امین گنڈا پور کا کہنا تھا کہ 9 مئی ہم نے نہیں کیا بلکہ کروایا گیا ، اس پر انکوائری ہوگی تو انشاء اللہ سچ ثابت ہوگا کہ اس کے پیچھے کون تھا ۔

انھوں نے کہا کہ ہمارے کارکن اس احتجاج میں شامل تھے مگر وہ پرامن تھے ۔جلوس کو فوجی تنصیبات پر جانے سے کیوں نہیں روکا گیا جبکہ رانا ثنا ء اللہ کے گھر جانے والوں کو روکا گیا ۔ گنڈا پور نے کہا کہ 9 مئی کے دن میں ڈئ آئی خان میں تھا اور میرےخلاف ایک ہی وقت میں 9 اضلاع میں مقدمہ درج کئے گئے ، ایسا کیسا ممکن ہے کہ میں ہر جگہ پہنچ گیا یہ سب جعلی ایف آئی آرز ہیں۔علی امین گنڈا پور نے کہا کہ میں مقدمات کا سامنا کررہا ہوں اورمستقبل میں بھی کروں گا میں تمام کیسز میں ضمانت حاصل کرچکا ہوں جب تک ضمانت نہیں ملی تھی روپوش تھا ۔

علی امین گنڈا پور کے مطابق سیاسی اتحاد کے لئے مختلف جماعتوں سے بات چیت چل رہی ہیں تاکہ ہمیں مخصوص نشستیں مل جائیں اور ہم اسمبلی میں ہماری پوزیشن مضبوط ہوجائے۔

انھوں نے کہا کہ ہماری مذاکراتی ٹیم مختلف جماعتوں سے بات چیت کررہی ہے جو اگلے 2 روز تک فائنل ہوجائے گا ۔تاہم حتمی فیصلہ ابھی تک نہیں ہوا ہے ۔ عوام کو سہولیات پہنچانے کیلئے پی ایم پورٹل کی طرز پر سی ایم پورٹل بنائینگے ،تاہم عوامی مسائل فوری طورپرحل ہوسکیں ۔

انھوں نے کہا کہ کابینہ کی تشکیل کا عمل شروع ہوچکا ہے جلد ہی سفارشات عمران خان کو بھجوائیں گے۔ انہوں نے کہا امن و امان کے قیام کے بغیر ترقی ممکن نہیں۔ پڑوسی ممالک کے ساتھ تجارت بڑھانے کیلئے اقدامات کرینگے۔

اسرائیل غزہ میں فلسطینیوں کی نسل کشی کرکے ہٹلر کا کردار ادا کر رہا ہے، برازیلین صدربرازیل کے صدر نے غزہ میں نسل کشی کو ہ...
19/02/2024

اسرائیل غزہ میں فلسطینیوں کی نسل کشی کرکے ہٹلر کا کردار ادا کر رہا ہے، برازیلین صدر

برازیل کے صدر نے غزہ میں نسل کشی کو ہولوکاسٹ سے تشبیہ دے دی۔

عدیس ابابا سے خبر ایجنسی کے مطابق برازیل کے صدر لولا ڈی سلوا نے یہ بات ایتھوپیا میں افریقی یونین کانفرنس سے خطاب کے دوران کہی۔

انہوں نے کہا کہ جو کچھ غزہ میں ہو رہا ہے وہ ماضی میں کبھی بھی نہیں ہوا۔ تاریخ غزہ کی اس وحشیانہ جنگ کی مثال نہیں پیش کر سکتی۔

صدر لولا ڈی سلوا نے کہا کہ غزہ جنگ ویسی ہی ہے جیسا ہٹلر نے یہودیوں کے ساتھ کیا تھا۔

انکا یہ بھی کہنا تھا کہ اس وقت غزہ میں جو کچھ ہو رہاہے یہ نسل کشی ہے۔ اسرائیل غزہ میں فلسطینیوں کی نسل کشی کر کے ہٹلر کا کردار ادا کر رہا ہے۔

صدر لولا ڈی سلوا نے کہا جو کچھ اسرائیلی فوج کر رہی ہے یہ سپاہیوں کی سپاہیوں کے خلاف جنگ نہیں۔ یہ انتہائی جدید اسلحے سے لیس فوج کی غزہ میں عورتوں اور بچوں کے خلاف جنگ ہے۔

نامزد وزیراعلیٰ کے پی علی امین گنڈاپور کی کامیابی کا نوٹیفکیشن جاریپاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی جانب سے نامزد وزی...
18/02/2024

نامزد وزیراعلیٰ کے پی علی امین گنڈاپور کی کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی جانب سے نامزد وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کی کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔

علی امین گنڈاپور کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن نے پی کے113 سے میری کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا، صوبائی اسمبلی کے حلقے پی کے 113 ڈی آئی خان کے عوام کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔

الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ علی امین گنڈا پور کا پی کے 113سے کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔

علی امین گنڈا پور کی قومی اسمبلی کے حلقے این اے 44 ڈیرہ اسماعیل خان سے بھی کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری کیا گیا ہے

لیاقت چٹھہ کے پی اے کے گھر پولیس کا چھاپہ، برادر نسبتی گرفتاراسلام آؓباد :(24/7  نیوز) سابق کمشنر راولپنڈی لیاقت چٹھہ ک...
18/02/2024

لیاقت چٹھہ کے پی اے کے گھر پولیس کا چھاپہ، برادر نسبتی گرفتار

اسلام آؓباد :(24/7 نیوز) سابق کمشنر راولپنڈی لیاقت چٹھہ کے پی اے کے گھر پولیس نے چھاپہ مارا اور اشفاق تارڑ کے بردار نسبتی کو ساتھ لے گئی۔

پولیس کے مطابق چھاپہ علی پور چٹھہ میں اشفاق تارڑ کی رہائش گاہ پر مارا گیا ہے،چھاپے کے دوران گھر میں موجود اشفاق تارڑ کے برادرِ نسبتی کو حراست میں لے لیا گیا۔
اشفاق تارڑ کی اہلیہ نے کہا ہے کہ پولیس بیرونی دروازے کے تالے توڑ کر گھر میں داخل ہوئی، گھر کی تلاشی لی اور جو کاغذات ملے قبضے میں لے لیے۔ پولیس نے ہم سب گھر والوں کے موبائل فون بھی قبضے میں لے لیے ہیں۔
لواحقین نے مزید بتایا کہ اشفاق تارڑ محکمہ معدنیات میں ملازم ہیں، جو لیاقت چٹھہ کے ساتھ پی اے کے طور پر کام کر رہے تھے۔
دوسری جانب علی پور چٹھہ پولیس نے سابق کمشنر راولپنڈی لیاقت چٹھہ کے پی اے کے گھر چھاپے کی تصدیق کی ہے۔

پیپلز پارٹی وفاقی کابینہ میں شمولیت کیلئے رضامندپاکستان پیپلز پارٹی نے وفاقی کابینہ میں شمولیت کے لیے رضامندی ظاہر کر دی...
18/02/2024

پیپلز پارٹی وفاقی کابینہ میں شمولیت کیلئے رضامند

پاکستان پیپلز پارٹی نے وفاقی کابینہ میں شمولیت کے لیے رضامندی ظاہر کر دی۔

ذرائع کے مطابق ن لیگ اور پیپلز پارٹی نے مل کر ملک کو معاشی اور سیاسی بحران سے نکالنے کا فیصلہ کیا ہے۔

پیپلز پارٹی اور ن لیگ میں حکومت سازی کے معاملات آخری مراحل میں پہنچ گئے ہیں، صدر مملکت اور اسپیکر قومی اسمبلی کے عہدے پیپلز پارٹی کو ملیں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی اور ن لیگ بلوچستان میں مل کر حکومت بنائیں گی، وزیرِ اعلیٰ پیپلز پارٹی کا ہو گا۔

پیپلز پارٹی پنجاب میں بھی کابینہ کا حصہ بنے گی، 2 یا 3 وزارتیں ملنے کا امکان ہے جبکہ چیئرمین سینیٹ اور چاروں گورنرز کا فیصلہ بعد میں کیا جائے گا۔

خرم شیر زمان کا مرزا اختیار بیگ کو نااہل کرنے کا مطالبہپاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما خرم شیر زمان نے قومی اس...
18/02/2024

خرم شیر زمان کا مرزا اختیار بیگ کو نااہل کرنے کا مطالبہ

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما خرم شیر زمان نے قومی اسمبلی کے حلقے این اے 241 سے کامیاب ہونے والے امیدوار مرزا اختیار بیگ کو نااہل کرنے کا مطالبہ کردیا۔

اپنے بیان میں خرم شیر زمان نے کہا کہ مرزا اختیار بیگ کو دوہری شہریت کے باوجود الیکشن لڑنے کی اجازت دی گئی، اب وقت آگیا ہے کینیڈین شہریت ترک کرنے کا دستاویزی ثبوت فراہم کیا جائے۔

خرم شیر زمان نے کہا کہ مرزا اختیار بیگ کا دعویٰ ہے کہ انہوں نے 2023 میں کینیڈین شہریت ترک کردی تھی۔

پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ کینیڈین حکومت کی جانب سے جاری کیا گیا سرٹیفکیٹ کہاں ہے؟ آئین کے آرٹیکل 63 ون کے تحت مرزا اختیار بیگ کو نااہل قرار دیا جائے۔

ایک تازہ مطالعاتی کے نتائج کے مطابق 2021ء سے اب تک برطانیہ میں پائی جانے والی سمندری پرندوں کی تیرہ اقسام میں سے نو کی ا...
18/02/2024

ایک تازہ مطالعاتی کے نتائج کے مطابق 2021ء سے اب تک برطانیہ میں پائی جانے والی سمندری پرندوں کی تیرہ اقسام میں سے نو کی آبادیوں میں دس فیصد سے زائد کمی واقع ہوئی ہے۔

سابق کمشنرراولپنڈی کےالزامات:الیکشن کمیشن کی انکوائری کمیٹی کا پہلااجلاس آج ہوگااسلام آباد: (24/7  نیوز) سابق کمشنر را...
18/02/2024

سابق کمشنرراولپنڈی کےالزامات:الیکشن کمیشن کی انکوائری کمیٹی کا پہلااجلاس آج ہوگا

اسلام آباد: (24/7 نیوز) سابق کمشنر راولپنڈی لیاقت علی چٹھہ کے الزامات کی تحقیقات کیلئے الیکشن کمیشن کی انکوائری کمیٹی کا پہلا اجلاس آج ہوگا۔

انکوائری کمیٹی کے اجلاس کی سربراہی سینئر ممبر الیکشن کمیشن نثار درانی کریں گے، اجلاس میں کمیٹی ٹی او آرز طے کرے گی، کمیٹی راولپنڈی کے ڈی آر اوز اور متعلقہ آر اوز کے اس سلسلہ میں بیانات قلمبند کر کے 3 دن میں اپنی رپورٹ الیکشن کمیشن کو پیش کرے گی۔
کمیٹی کی رپورٹ آنے کے بعد کمشنر راولپنڈی کے خلاف توہین الیکشن کمیشن کی کارروائی اور قانونی چارہ جوئی کے بارے میں فیصلہ کیا جائے گا۔

انتظار کی گھڑیاں ختم، ایچ بی ایل پی ایس ایل سیزن نائن کا آغازلاہور:(24/7  نیوز)انتظار کی گھڑیاں ختم، ایچ بی ایل پی ایس ا...
17/02/2024

انتظار کی گھڑیاں ختم، ایچ بی ایل پی ایس ایل سیزن نائن کا آغاز

لاہور:(24/7 نیوز)انتظار کی گھڑیاں ختم، ایچ بی ایل پی ایس ایل سیزن نائن کا آغازہوگیا۔

پاکستان کرکٹ کے سب سے بڑے میلے ایچ بی ایل پی ایس ایل سیزن نائن کا آغاز قذافی سٹیڈیم لاہور میں ہو گیا، میلے کا آغاز رنگاررنگ تقریب سے ہوا، جس میں سینکڑوں شائقین شریک ہوئے۔
افتتاحی تقریب میں معروف گلو کارعارف لوہار کی اپنے بیٹے کے ساتھ سٹیج پر شاندار پرفارمنس نے شائقین کے دل جیت لئے، علی ظفر،آئمہ بیگ اور نوری بینڈ بھی پرفارم کرنے والوں میں شامل ہے۔
تقریب میں فائر ورکس اور لیزر لائٹ کا بھی مظاہرہ کیا گیا ، ایونٹ کا افتتاحی میچ رات 8بجے دفاعی چیمپئن لاہور قلندرز اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے درمیان کھیلا جائے گا۔

کمشنر راولپنڈی کے الزامات پر الیکشن کمیشن کا ہنگامی اجلاس طلبکمشنر راولپنڈی لیاقت علی چٹھہ کے الزامات پر الیکشن کمیشن نے...
17/02/2024

کمشنر راولپنڈی کے الزامات پر الیکشن کمیشن کا ہنگامی اجلاس طلب

کمشنر راولپنڈی لیاقت علی چٹھہ کے الزامات پر الیکشن کمیشن نے ہنگامی اجلاس طلب کرلیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ چیف الیکشن کمشنر نے آج رات 10 بجے الیکشن کمیشن کا ہنگامی اجلاس طلب کر لیا، الیکشن کمیشن کے ممبران اجلاس میں آن لائن شرکت کریں گے۔

الیکشن کمیشن کی جانب سے کمشنر راولپنڈی کے الزامات کی تحقیقات کا حکم دیے جانے کا امکان ہے۔

واضح رہے کہ کمشنر راولپنڈی لیاقت علی چٹھہ کی جانب سے انتخابی بے ضابطگیوں پر مستعفی ہونے اور خود کو پولیس کے حوالے کرنے کا اعلان سامنے آیا ہے۔

لیاقت علی چٹھہ کا کہنا تھا کہ میں اپنے کرب کا بوجھ اتار رہا ہوں، سکون کی موت چاہتا ہوں، راولپنڈی ڈویژن کے 13 ایم این ایز ہارے ہوئے تھے، انہیں 70، 70 ہزار کی لیڈ دلوائی، ملک کے ساتھ کھلواڑ کیا ہے، میرے ساتھ چیف الیکشن کمشنر کو بھی سزائے موت دی جائے۔

میں سمجھتا ہوں اس وقت کمشنر راولپنڈی کا طبی معائنہ ہو رہا ہوگا، حنیف عباسیپاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور قومی اسمبلی ...
17/02/2024

میں سمجھتا ہوں اس وقت کمشنر راولپنڈی کا طبی معائنہ ہو رہا ہوگا، حنیف عباسی

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور قومی اسمبلی کے حلقے این اے 56 سے منتخب ہونے والے امیدوار حنیف عباسی کا کہنا ہے کہ میں سمجھتا ہوں کہ اس وقت کمشنر راولپنڈی کا طبی معائنہ ہو رہا ہوگا، انہوں نے ریٹائرمنٹ سے پہلے ہیرو بننے کی کوشش کی ہے۔

راولپنڈی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے حنیف عباسی نے کہا کہ کمشنر راولپنڈی نے انتخابات سے متعلق گفتگو کی ہے اس پر ردعمل دینا ضروری ہے، انہوں نے جھوٹ پر مبنی گفتگو کی ہے، کمشنر راولپنڈی کا حالیہ انتخابات میں قانونی طور پر کوئی کردار نہیں، چیف جسٹس اور چیف الیکشن کمشنر دونوں پر الزامات لگادیے گئے۔

حنیف عباسی نے کہا کہ میں کمشنر راولپنڈی کے پاس رات کو تھا، کمشنر راولپنڈی نے میری کامیابی کے نوٹیفکیشن پر ماشاءاللّٰہ لکھا، کل شام کمشنر آفس میں تھا انہوں نے ایک اجلاس میں شرکت کی دعوت دی، ان پر کسی قسم کا دباؤ نظر نہیں آیا، ملاقات میں مجھ سے کمشنر راولپنڈی نے ڈپریشن کی میڈیسن سے متعلق پوچھا تھا، میں نے کہا کہ میں ڈاکٹر نہیں آپ کسی ڈاکٹر سے معلوم کریں۔

رہنما مسلم لیگ ن نے کہا کہ کمشنر راولپنڈی نے ہمارے تمام امیدواروں کو مبارکباد دی، کمشنر راولپنڈی نہ آر او ہیں نہ ڈی آر او ہیں، آئینی اور قانونی طور پر ان کا انتخابات سے کوئی تعلق نہیں، پاکستان کو سیاسی عدم استحکام کی طرف دھکیلنے میں کمشنر نے اپنا کردار ادا کیا۔ 10 دن بعد کمشنر راولپنڈی کا ضمیر اچانک کیسے جاگا ہے؟

حنیف عباسی نے مزید کہا کہ ملک کو سیاسی عدم استحکام میں دھکیلنے کی کوشش کی جا رہی ہے، کمشنر راولپنڈی عالمی طاقتوں کی اس سازش کا حصہ بنے ہیں۔ الیکشن ٹریبونل میں نتائج سے متعلق دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہوجائے گا۔

انہوں نے کہا کہ ن لیگ سے 2013 اور 2018 میں بھی مینڈیٹ چھینا گیا تھا، اب ہم ن لیگ کا مینڈیٹ چھیننے نہیں دیں گے، آپ کے پی میں جیتے واہ واہ ، آزاد امیدوار جیتے تو واہ واہ۔

میں نے کبھی لیاقت چٹھہ سے ملاقات یا رابطہ نہیں کیا، ملک ریاضمعروف کاروبای شخصیت ملک ریاض کا کہنا ہے کہ میں نے کبھی لیاقت...
17/02/2024

میں نے کبھی لیاقت چٹھہ سے ملاقات یا رابطہ نہیں کیا، ملک ریاض

معروف کاروبای شخصیت ملک ریاض کا کہنا ہے کہ میں نے کبھی لیاقت چٹھہ سے ملاقات یا رابطہ نہیں کیا، میرا اس سے کوئی تعلق نہیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے بیان میں ملک ریاض نے کہا کہ جب پاکستان میں افراتفری ہوتی ہے مجھ پر یا میرے ادارے پر انگلیاں اٹھائی جاتی ہیں۔

ملک ریاض نے کہا کہ ہر کوئی بغیر دلیل، منطق یا ثبوت کے انگلیاں اٹھاتا ہے یہ بہت افسوسناک بات ہے، میں نے کبھی لیاقت چٹھہ سے ملاقات یا رابطہ نہیں کیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ میں اس سلسلے میں کسی بھی تحقیقات میں تعاون کیلئے بھی تیار ہوں۔ ہر محب وطن پاکستانی کی طرح میں پاکستان میں استحکام اور خوشحالی کےلیے دعاگو ہوں۔

پی ٹی آئی کا چیف الیکشن کمشنر سے مستعفی ہونے، چوری شدہ سیٹیں واپس کرنیکا مطالبہاسلام آباد: (24/7  نیوز) تحریک انصاف نے...
17/02/2024

پی ٹی آئی کا چیف الیکشن کمشنر سے مستعفی ہونے، چوری شدہ سیٹیں واپس کرنیکا مطالبہ

اسلام آباد: (24/7 نیوز) تحریک انصاف نے چیف الیکشن کمشنر سے مستعفی ہونے اور تحریک انصاف کی چوری شدہ سیٹیں فوری واپس کرنے کا مطالبہ کر دیا۔

کمشنر راولپنڈی کے انتخابات میں دھاندلی کے اعترافی بیان پر تحریک انصاف کا ردعمل سامنے آگیا، ترجمان تحریک انصاف نے کہا کہ کمشنر راولپنڈی لیاقت علی چٹھہ کا انتخابات میں دھاندلی کرنے کا اعتراف پاکستان تحریک انصاف کے الیکشن چوری کئے جانے کے مؤقف کی تائید و توثیق ہے۔
ترجمان تحریک انصاف نے مزید کہا کہ کمشنر راولپنڈی نے انکشاف کیا ہے کہ کس طرح 70 ہزار ووٹوں کی برتری والے آزاد امیدواروں کی جیت کو جعلی مہریں لگوا کر شکست میں تبدیل کیا گیا، کمشنر راولپنڈی لیاقت چٹھہ کے بیان نے رات کے اندھیرے میں عوام کا مینڈیٹ چرانے کی گھناؤنی سازش میں ملوث کرداروں کو بے نقاب کر دیا۔
تحریک انصاف کے ترجمان نے مزید کہا کہ یہ واضح ہو چکا ہے کہ الیکشن میں عوام نے تحریک انصاف کے حمایت یافتہ آزاد امیدواروں کو بھاری اکثریت سے نوازا جسے راتوں رات اقلیت میں تبدیل کیا گیا، کمشنر راولپنڈی کے انتخابات میں دھاندلی کی ذمہ داری قبول کرنے کے بعد چیف الیکشن کمشنر کے پاس عہدے پر رہنے کا کوئی آئینی اور اخلاقی جواز باقی نہیں رہتا۔
ترجمان نے کہا کہ کمشنر راولپنڈی کے بیان کی روشنی میں فوری طور پر فارم 45 کے مطابق ووٹوں کی دوبارہ گنتی کرکے تحریک انصاف کی چوری شدہ 86 نشستیں واپس کی جائیں، چیف الیکشن کمشنر اور چیف جسٹس سمیت عوامی مینڈیٹ کی کھلی توہین کے مذموم منصوبے میں ملوث تمام افسران فوری طور پر اپنے عہدوں سے مستعفی ہوں۔
تحریک انصاف کے ترجمان نے کہا کہ انتخابات میں بڑے پیمانے پر کی گئی دھاندلی کے ثبوت منظر عام پر آنے کے بعد تمام ملوث مجرموں کے خلاف آئین اور قانون کے مطابق کارروائی کرتے ہوئے قرار واقعی سزا دی جائے، عوامی منشا کے خلاف ان کے مسترد شدہ گروہ میں اقتدار کی بندر بانٹ کے ذریعے ملک کو سیاسی و معاشی عدم استحکام میں دھکیلنے کی کوششیں فوری ترک کی جائیں۔
ترجمان نے مزید کہا کہ عوام کا چوری شدہ مینڈیٹ فوراً ان کے قائد بانی پی ٹی آئی اور تحریک انصاف کو واپس کیا جائے جن پر عوام نے اپنے ووٹ کے ذریعے بھرپور اعتماد کا اظہار کیا ہے۔

پیپلز پارٹی نے پنجاب کے حکومتی امور میں حصہ مانگ لیاپاکستان پیپلز پارٹی نے پنجاب کے حکومتی امور میں اپناحصہ مانگ لیا۔ذرا...
17/02/2024

پیپلز پارٹی نے پنجاب کے حکومتی امور میں حصہ مانگ لیا

پاکستان پیپلز پارٹی نے پنجاب کے حکومتی امور میں اپناحصہ مانگ لیا۔

ذرائع نے بتایا ہےکہ مسلم لیگ ن نے پنجاب میں اپنے نمبر پورے کر لیے، وہ کسی کی شراکت نہیں چاہتی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی وفاق کی طرح پنجاب میں بھی وزارتیں نہیں چاہتی، تاہم وہ پنجاب کے حکومتی امور میں بھرپور حصہ چاہتی ہے۔

ذرائع کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی پنجاب کی بیورو کریسی تک رسائی چاہتی ہے۔

ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ اس حوالے سے پیپلز پارٹی کا مؤقف ہے کہ وہ پالیسی سازی میں شامل ہو۔

ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی کا یہ مؤقف بھی ہے کہ پنجاب میں اسے ترقیاتی اسکیموں میں حصہ دیا جائے۔

سی پی او راولپنڈی نے کمشنر راولپنڈی کو گرفتار کرلیاسی پی او راولپنڈی نے کمشنر راولپنڈی لیاقت علی چٹھہ کو گرفتار کرلیا۔کم...
17/02/2024

سی پی او راولپنڈی نے کمشنر راولپنڈی کو گرفتار کرلیا

سی پی او راولپنڈی نے کمشنر راولپنڈی لیاقت علی چٹھہ کو گرفتار کرلیا۔

کمشنر راولپنڈی لیاقت علی چٹھہ کو گرفتاری کے بعد نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ہے جبکہ کمشنر آفس راولپنڈی کو مکمل طور پر سیل کردیا گیا ہے۔

اب سے کچھ دیر پہلے کمشنر راولپنڈی لیاقت علی چٹھہ نے عام انتخابات میں بے ضابطگیوں کا اعتراف کرتے ہوئے مستعفی ہونے کا اعلان کیا تھا۔

پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کمشنر لیاقت علی چٹھہ نے کہا ہے کہ میں نے راولپنڈی ڈویژن میں ناانصافی کی ہے، میں نے جو ظلم کیا اس کی سزا مجھے ملنی چاہیے، باقی جو بھی اس میں ملوث ہیں انہیں بھی سزا ملنی چاہیے۔

تمام سیاسی جماعتوں کا اپوزیشن میں بیٹھنے پر اصرارتمام سیاسی جماعتوں نے وفاق میں حکومت بنانے سے انکار کر دیا جبکہ ان کی ج...
17/02/2024

تمام سیاسی جماعتوں کا اپوزیشن میں بیٹھنے پر اصرار

تمام سیاسی جماعتوں نے وفاق میں حکومت بنانے سے انکار کر دیا جبکہ ان کی جانب سے اپوزیشن میں بیٹھنے پر اصرار کیا جا رہا ہے۔

کیا پیپلز پارٹی اور ن لیگ مشاورت سے کسی نتیجے پر پہنچ پائیں گی؟ یا معاملہ دوبارہ الیکشن کی طرف جائے گا؟

اس حوالے سے ن لیگ اور پیپلز پارٹی کی کوآرڈینیشن کمیٹیوں کا اجلاس آج ہو گا۔

مرکز میں حکومت کون بنائے گا؟ ہمیں وفاق نہیں پنجاب پر فوکس کرنا چاہئے، ن لیگ کی نواز شریف کو تجویز، اپوزیشن میں بیٹھیں گے، پی ٹی آئی کا اعلان

گزشتہ روز مسلم لیگ ن کے قائد میاں نواز شریف کی زیرِ صدارت جاتی امراء میں ہوئے پارٹی رہنماؤں کے اجلاس کی اندرونی کہانی میں وفاق میں حکومت بنانے کے حوالے سے ن لیگ میں 2 آراء سامنے آئیں۔

کچھ ن لیگی رہنماؤں نے وفاق میں حکومت لینے کی مخالفت کرتے ہوئے صرف پنجاب میں حکومت بنانے کی تجویز دی، جبکہ بعض رہنماؤں نے وفاق میں حکومت لینے کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ ریاست کو بچانے کی ضرورت ہے۔

شرکائے اجلاس نے نواز شریف کو تجویز دی کہ ہمیں وفاق نہیں پنجاب پر فوکس کرنا چاہیے۔

نواز شریف کا مؤقف

نواز شریف کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ وفاقی حکومت بنانے کے لیے کسی اتحادی جماعت کی غیر اصولی بات کو نہیں ماننا چاہیے۔

احسن اقبال نے کہا کہ مرکز میں حکومت بنا کر ملک کو مستحکم بنائیں گے۔

سعد رفیق نے کہا کہ وفاق میں حکومت کی تشکیل پارلیمان میں موجود تمام جماعتوں کی مشترکہ ذمے داری ہے، یہ کانٹوں کا تاج اپنے سر سجانے کا شوق نہیں۔

سابق وزیرِ خزانہ اسحاق ڈار نے ہے کہ پنجاب میں باآسانی حکومت بنا سکتے ہیں۔

PTI کا اپوزیشن میں بیٹھنے کا اعلان

دوسری جانب تحریکِ انصاف نے اعلان کیا ہے کہ وہ وفاق اور پنجاب میں اپوزیشن میں بیٹھے گی۔

پی ٹی آئی رہنما بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ عمران خان کی ہدایت پر مرکز اور پنجاب میں اپوزیشن میں بیٹھنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

رؤف حسن کا کہنا ہے کہ دھاندلی ہمیشہ ہوتی ہے لیکن اس وقت دھاندلہ ہوا ہے، ہم سے 85 سیٹیں چھینی گئیں، دھاندلی پر PTI کا وائٹ پیپر بھی آ گیا۔

PPP کا اپوزیشن میں بیٹھنے کا عندیہ

ادھر پیپلز پارٹی پہلے ہی اپوزیشن میں بیٹھنے کا عندیہ دے چکی ہے۔

پیپلز پارٹی کے ترجمان فیصل کریم کنڈی نے اس حوالے سے کہا ہے کہ ہم ن لیگ کو وزیرِ اعظم کا ووٹ دے کر بھی اپوزیشن میں بیٹھ سکتے ہیں۔

17/02/2024

کمشنر راولپنڈی نے الیکشن میں دھاندلی قبول کرلی۔کمشنر راولپنڈی لیاقت چٹھہ نے دھاندلی کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا اور کہا کہ میں نے ماتحت عملے پر دباؤ ڈال کر رزلٹ تبدیل کرائے جس کا الیکشن کمیشن بھی ذمہ دار یے۔ میں کئی دنوں سے سو نہیں سکا۔ میرا ضمیر ملامت کرتا رہا۔ میں خود کو قانون کے حوالے کرتا ہوں۔۔راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کمشنر راولپنڈی لیاقت علی چٹھہ کا کہنا تھا کہ میں نے انتخابات کے دوران راولپنڈی ڈویژن میں نا انصافی کی، ہم نے ہارے ہوئے امیدواروں کو 70,70 ہزار کی لیڈ میں تبدیل کر دیا۔لیاقت علی چٹھہ کا کہنا تھا راولپنڈی ڈویژن میں انتخابی دھاندلی کی ذمہ داری قبول کرتا ہوں اور اپنے عہدے سے مستعفی ہونے کا اعلان کرتے ہوئے اپنے آپ کو پولیس کے حوالے کرتا ہوں، مجھے راولپنڈی کے کچہری چوک میں سزائے موت دی جائے ۔کمشنر راولپنڈی ڈویژن لیاقت علی چٹھہ نے کہا کہ ہم نے اس ملک کے ساتھ غلط کام کیا، جو کام میں نے کیا وہ کسی طرح مجھے زیب نہیں دیتا، میں اپنے عہدے اور سروس سے استعفیٰ دیتا ہوں۔ان کا کہنا تھا غلط کام کون کر رہا ہے اورکس نے کرایا کوئی چیز چھپی ہوئی نہیں ہے، مجھ پرسوشل میڈیا اور اوورسیزپاکستانیوں کا دباؤ تھا، میں نے آج صبح فجر کی نماز کے بعد خودکشی کی کوشش کی، پھر میں نے سوچا کیوں نا یہ ساری چیزیں عوام کے سامنے رکھوں، میں حرام موت کیوں مروں، کرب سے گزر رہا ہوں اور سیاسی لوگ شیروانی سلوا کر منسٹر بننے کیلئے گھوم رہےہیں۔

پاکستان تحریک انصاف میں سیاسی اور وکلاء قیادت آمنے سامنےپاکستان تحریک انصاف میں سیاسی قیادت اور وکلاء آمنے سامنے آ گئے ...
17/02/2024

پاکستان تحریک انصاف میں سیاسی اور وکلاء قیادت آمنے سامنے

پاکستان تحریک انصاف میں سیاسی قیادت اور وکلاء آمنے سامنے آ گئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق تحریک انصاف کے وکلاء اور سیاسی قیادت کے درمیان اختلافات کی وجہ سے فیصلوں میں تاخیر ہونے لگی۔

سیاسی قیادت مذاکرات اور بات چیت چاہتی ہے، وکلاء قیادت ناخوش ہے، وکلاء قیادت نے جے یو آئی سمیت متعدد جماعتوں سے رابطوں پر تحفظات کا اظہار کیا ہے۔

پارٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ مولانا فضل الرحمٰن سے ملاقات کے موقع پر بیرسٹر گوہر موجود نہیں تھے، جماعت اسلامی اور قومی وطن پارٹی سے مذاکرات میں بیرسٹر گوہر اور وکلاء قیادت نہ تھی۔

اسلام آباد میں پارٹی رہنماؤں کی ملاقات کے دوران تلخی بھی ہوئی، سیاسی قیادت کے فیصلوں کو وکلاء کی جانب سے ماننے سے انکار کیا جانے لگا، وکلاء کو کیسز اور پارٹی کے قانونی امور تک محدود کر دیا گیا۔

سیاسی قیادت کی بانی پی ٹی آئی سے ملاقاتیں اور فیصلوں پر وکلاء قیادت نے خدشات کا اظہار کیا، بانی پی ٹی آئی نے سیاسی فیصلوں کے لیے سیاسی قیادت کو مکمل ذمے داری دے دی ہے۔

اس حوالے سے اسد قیصر نے کہا ہے کہ تمام وکلاء سیاسی قیادت کے ساتھ متحد ہیں، تحریک انصاف میں وکلاء پارٹی اور قیادت کے فیصلوں کے پابند ہیں، وکلاء اتفاق اور اتحاد سے آگے بڑھ رہے ہیں۔

الیکشن کمیشن کا کمال ہے کہ فارم 47 پہلے ہی بن گیا تھا، شاہد خاقان عباسیسابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ یہ ا...
17/02/2024

الیکشن کمیشن کا کمال ہے کہ فارم 47 پہلے ہی بن گیا تھا، شاہد خاقان عباسی

سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ یہ انوکھا الیکشن تھا گوگل بھی پریشان ہے کہ رزلٹ کیا ہے، الیکشن کمیشن کا کمال ہے کہ فارم 47 پہلے ہی بن گیا تھا۔

کراچی کی احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ فارم 45 اور فارم 47 کا مسئلہ ہے، فارم 47 والا جیتا ہوا ہے۔

شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے کہ میں نے پہلے ہی کہا تھا حالات بہتر ہو جائیں تو الیکشن کرائیں، میری بات درست ثابت ہوئی دیکھ لیا کہ کیا ہوا ہے اور کیا ہو گا۔

انہوں نے کہا کہ اس طرح آپ معاملات کو ٹھیک نہیں کر سکتے، آج کوئی بھی اقتدار کا مستحق نہیں مسئلہ ملک کا ہے ملک کی بات کریں، یہ ایک ناکام الیکشن ہے۔

سابق وزیر اعظم کا کہنا ہے کہ ہر آدمی اقتدار کی بات کر رہا ہے کہ مجھے اقتدار مل جائے، جو جتنا کمپرومائز کرے گا وہ حکومت بنالے گا، جو بھی حکومت میں آیا تمام جماعتیں ساتھ نہیں دیں گی تو حکومت کامیاب نہیں ہوسکتی۔

صحافی نے سوال کیا کہ کمپرومائز کس سے کرنا ہوگا؟ جس کا جواب دیتے ہوئے شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ فارم 47 سے کمپرومائز کرنا ہو گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ پانچواں سال ہے کیس چلتا ہے نہ یہ پتہ چلتا ہے الزام کیا ہے؟

واضح رہے کہ سابق ایم ڈی پی ایس اوکی غیرقانونی بھرتی کے ریفرنس کی سماعت کے لیے سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی احتساب عدالت میں پیش ہوئے ہیں۔

ریفرنس کی سماعت اب سے کچھ دیر بعد ہو گی جس میں سابق ایم ڈی پی ایس او شیخ عمران الحق نامزد ہیں۔

یعقوب ستار اور سابق سیکریٹری پیٹرولیم ارشد مرزا بھی شریک ملزمان میں نامزد ہیں۔

بانی پی ٹی آئی نے کہا ہم کوئی سیاسی انتقام نہیں لیں گے، علی محمد خانپاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما علی محمد خا...
17/02/2024

بانی پی ٹی آئی نے کہا ہم کوئی سیاسی انتقام نہیں لیں گے، علی محمد خان

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما علی محمد خان کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی نے کہا ہے ہم کوئی سیاسی انتقام نہیں لیں گے۔

نیوز کے پروگرام ’آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ‘ میں گفتگو کرتے ہوئے علی محمد خان نے کہا کہ ان کی آج اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی سے ملاقات ہوئی۔

علی محمد خان نے بتایا کہ بانی پی ٹی آئی نے کہا ملک و قوم کو آگے لے کر جائیں گے، ملک کو آگے لے جانے کیلئے سچ، معافی اور درگزر کی طرف جانا ہوگا۔

انہوں نے یہ بھی بتایا کہ بانی پی ٹی آئی نے نیلسن منڈیلا کے ’ٹرتھ اینڈ ری کنسلیشن‘ کا بھی حوالہ دیا، بانی پی ٹی آئی نے کہا پی ٹی آئی اقتدار میں آکر ملک کو انتقام نہیں سیاسی استحکام و ترقی کی طرف لے کر جائے گی۔

علی محمد خان نے یہ بھی کہا کہ بانی پی ٹی آئی ن لیگ یا پیپلزپارٹی سے حکومتی اتحاد کےحق میں نہیں، اقتدار کی خاطر نظریے کی قربانی نہیں دے سکتے، ہماری سیٹیں 160 سے زائد ہیں، مینڈیٹ ملتا ہے تو حکومت بنا سکتے ہیں، موجودہ صورتحال میں اپوزیشن میں ہی بیٹھ سکتے ہیں، عارضی طور پر اپوزیشن میں بیٹھیں تو کوئی حرج نہیں۔

عوام کا بٹا ہوا ووٹ مہنگائی کیخلاف احتجاج ہے، مفتاح اسماعیلعوام کا بٹا ہوا ووٹ مہنگائی کیخلاف احتجاج ہے، مفتاح اسماعیلسا...
17/02/2024

عوام کا بٹا ہوا ووٹ مہنگائی کیخلاف احتجاج ہے، مفتاح اسماعیل

عوام کا بٹا ہوا ووٹ مہنگائی کیخلاف احتجاج ہے، مفتاح اسماعیل
سابق وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ میری خواہش تھی کہ اس مرتبہ قومی حکومت بنے، عوام نے تمام جماعتوں کو ووٹ دیا ہے، اس بار مینڈیٹ بٹا ہوا ہے۔

کراچی میں میڈیا سے گفتگو میں مفتاح اسماعیل نے کہا کہ عوام کا بٹا ہوا ووٹ مہنگائی کے خلاف احتجاج ہے، اس وقت کوئی وزیر اعظم نہیں بننا چاہتا۔

سابق وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ اس وقت ملک کو آئی ایم ایف کے پروگرام کی ضرورت ہے، اگر شہباز شریف وزیراعظم بن جائیں تو دعا ہونی چاہیے کہ اللّٰہ ان کو کامیاب کرے۔

ان کا کہنا تھا کہ ملک میں کبھی انتخابات صاف و شفاف نہیں ہوئے، ہر الیکشن میں کوئی نہ کوئی اعتراضات ہوتے ہیں۔

مفتاح اسماعیل نے یہ بھی کہا کہ سیاسی جماعتیں اس وقت تک دھاندلی برداشت کرتی ہیں جب تک دوسروں کے خلاف ہو۔

وفاقی حکومت نہیں لینی چاہیے، پارٹی رہنماؤں کی نواز شریف کو تجویزنواز شریف کی زیر صدارت ہونے والے مسلم لیگ (ن) کے اجلاس ک...
16/02/2024

وفاقی حکومت نہیں لینی چاہیے، پارٹی رہنماؤں کی نواز شریف کو تجویز

نواز شریف کی زیر صدارت ہونے والے مسلم لیگ (ن) کے اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آگئی، شرکاء نے نواز شریف کو تجویز دی کہ ہمیں وفاقی حکومت نہیں لینی چاہیے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پارٹی اجلاس میں شرکاء کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا گیا کہ پنجاب میں ن لیگ اور آزاد اراکین کے ساتھ مل کر آسانی سے حکومت بنا سکتی ہے۔

اسحاق ڈار نے بتایا کہ ن لیگ کی پنجاب میں آزاد اراکین کو ساتھ ملا کر تعداد 154 ہوگئی ہے، جس پر شرکاء نے کہا کہ ہمیں صرف پنجاب پر فوکس کرنا چاہیے۔

ذرائع کے مطابق نواز شریف نے کہا کہ وفاقی حکومت بنانے کیلئے کسی اتحادی جماعت کی غیر اصولی بات کو نہیں ماننا چاہیے۔

پارٹی اجلاس میں کچھ شرکاء نے رائے دیتے ہوئے کہا کہ وفاقی حکومت لینے کا صرف ایک مقصد ہے کہ ملک معاشی بحران کا شکار ہے، ریاست کو بچانے کی ضرورت ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ ن کے اجلاس میں شہباز شریف، مریم نواز، اسحاق ڈار، مریم اورنگزیب سعد رفیق، اعظم نذیر تارڑ، ایاز صادق، احسن اقبال، رانا تنویر، سلمان شہباز اور ملک احمد خان بھی شریک تھے۔

رواں ہفتے 22 اشیاء مہنگی، 11 کی قیمتیں کم ہوئیں، ادارہ شماریاتادارہ شماریات نے مہنگائی سے متعلق ہفتہ وار رپورٹ جاری کردی...
16/02/2024

رواں ہفتے 22 اشیاء مہنگی، 11 کی قیمتیں کم ہوئیں، ادارہ شماریات

ادارہ شماریات نے مہنگائی سے متعلق ہفتہ وار رپورٹ جاری کردی، رپورٹ کے مطابق ہفتہ وار مہنگائی میں صفر اعشاریہ 78 فیصد کمی رونما ہوئی ہے جبکہ سالانہ بنیادوں پر مہنگائی 34 اعشاریہ 25 فیصد ریکارڈ کی گئی۔

ادارہ شماریات کے مطابق رواں ہفتے گیس، بجلی اور پیٹرول سمیت 22 اشیاء ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

رپورٹ کے مطابق اس ہفتے کے دوران 11 اشیاء ضروریہ کی قیمتوں میں کمی جبکہ 18 کی قیمت میں استحکام رہا۔

ادارہ شماریات کے مطابق ایک ہفتے میں کیلا 4 اعشاریہ 6 فیصد اور آلو 2 اعشاریہ 8 فیصد مہنگے ہوئے، یوں آلو 56 روپے کلو ہوگئے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق ایک ہفتے میں انڈوں کی قیمت میں 28 اعشاریہ 8 فیصد، مرغی 4 اعشاریہ 2 فیصد، پیاز 3 اعشاریہ 4 فیصد اور گڑ 1 اعشاریہ1 فیصد سستا ہوا۔

ادارہ شماریات کے مطابق ایک ہفتے میں انڈوں کی قیمت میں 114 روپے کی کمی سامنے آئی، جو 394 روپے سے کم ہو کر 280 روپے ہوگئی ہے۔

رپورٹ کے مطابق مرغی کی قیمت میں 20 روپے کی کمی سامنے آئی ہے، جس کے بعد نئی قیمت 450 روپے فی کلو ہوگئی ہے۔

Address


Alerts

Be the first to know and let us send you an email when 24/7 news hd posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to 24/7 news hd:

Videos

Shortcuts

  • Address
  • Alerts
  • Contact The Business
  • Videos
  • Claim ownership or report listing
  • Want your business to be the top-listed Media Company?

Share