What is going in District Khyber

  • Home
  • What is going in District Khyber

What is going in District Khyber Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from What is going in District Khyber, Media, .

07/09/2022

جمرود سورکمر میں نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے ایک گھر پر دستی بم سے حملہ کیا جس کے نتیجہ میں گھر کو جزوی نقصان پہنچا ہے تاہم کوئی جانی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔ زرائع

07/09/2022

باڑہ
تحصیل باڑہ کے دور آفتادہ وادئ تیراہ میدان میں نادرا دفتر نہ ہونے کی وجہ سے مقامی افراد کو شدید مشکلات کا سامنا ہے، عوام ایک سو سے زائد کلومیٹر سفر طے کرکے باڑہ میں شناختی کارڈز بنوانے آتے ہیں جوکہ انتہائی مشکلات سے دو چار ہوتے ہیں، زاہد آللہ آفریدی۔ خیبر یونین پاکستان کے سابق و باڑہ سیاسی اتحاد کے موجودہ جنرل سیکرٹری زاہد آللہ آفریدی نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ تیراہ میدان میں نادرا دفتر فعال نہ ہونے کی وجہ سے تیراہ میدان کے متاثرہ لوگ ایک سو کلومیٹر تک سفر کرکے ہزاروں روپے کے اخراجات کرکے نادرا دفتر آتے ہیں اور اکثر و بیشتر یہاں پر بھی ان کا کام نہیں ہو پاتا۔ انہوں نے کہا کہ کچھہ عرصہ پہلے نادرا دفتر نامعلوم وجوہات کی بنا پر جل کر خاکستر ہوگیا۔ انہوں نے مزید بتایا کہ اس کے بعد مزکورہ دفتر کو دوبارہ تاحال بحال نہ کیا جاسکا۔ زاہد آللہ آفریدی نے حکومت اور متعلقہ اداروں سے اپیل کی کہ تیراہ میدان میں نادرا دفتر بحال کرکے غریب متاثرہ عوام کو ان کے علاقے میں سہولیات دی جائے۔

خیبر،وادی تیراہ عسکریت پسندوں کی داخلے کے بعد حالات کشدہ جڑوبی درے نعارے کے عوام کو سیکورٹی فورسز کی طرف سے  مکانات حالی...
07/09/2022

خیبر،وادی تیراہ عسکریت پسندوں کی داخلے کے بعد حالات کشدہ جڑوبی درے نعارے کے عوام کو سیکورٹی فورسز کی طرف سے مکانات حالی کرنے کے احکامات جاری۔
سیکورٹی فورسز کی جانب سے وادئ تیراہ جڑوبی میں کمرخیل قبائل اور درے نعارے کے علاقوں میں رہائش عوام کو اپنے گھروں کو حالی کرکے احکامات جاری کی عوام جلد از جلد اپنے گھروں کو حالی کرکے محفوظ جگہ منتقل ہوجائے کمرخیل ترقیاتی نیٹ ورک کے سنئر رکن اور وی سی تودہ چینہ کے کونسلر احمد علی افریدی کا ٹیلی فون رابطہ احمد علی افریدی رابطے میں بتایا کہ علاقے میں امن و امان کی صورتحال میں بہتری لانا عوام کو تحفظ فراہم کرنا سیکورٹی فورسز کی ذمہ داری ہے علاقے میں حالات کشدہ ہونے سے عوام کو دوبادہ اپنے علاقوں بدر کرنے پر مجبور کیا جارہا بے جو انتہائی افسوناک ہے ایک طرف متاثرین کو حالی ہاتھ اپنے علاقوں کی واپسی اور دوسری طرف عوام کو دوبارہ اپنے علاقوں کو چھوڑنے پر مجبور ہیں۔ احمد علی افریدی نے 27 بریگیڈیئر کمانڈر اور تمام سیکورٹی فورسز کے اعلی حکام سے اپیل ہے کہ متاثرین کو محفوظ جگہ منتقل ہونے کے لیے کم وقت دیا گیا ہے اس دورانیہ کو بڑھایا جائے تاکہ وہ اپنے ساز وسامان کے ساتھ اپنے محفوظ جگہ منتقل کریں اور سرکاری گاڑیوں کا بندوبست کرکے فوری طور پر عوام کو ریلیف فراہم کریں

جمرود ایچ ایس او شاہ خالد خان کے خلاف کل بروزہ بدھ صبح دس بجے لوئے اتحاد کی جانب سے باب خیبر کے مقام پر احتجاجی دھرنا ہو...
06/09/2022

جمرود ایچ ایس او شاہ خالد خان کے خلاف کل بروزہ بدھ صبح دس بجے لوئے اتحاد کی جانب سے باب خیبر کے مقام پر احتجاجی دھرنا ہوگا تمام سیاسی سماجی اور ہر مکتبہ فکرلوگوں کو شرکت کرنے کی دعوت دی جاتی ہے
یاد رہے کہ گزشتہ روز ایس ایچ او جمرود نے لوئے اتحاد جمرود کے کارکنوں پر تشدد کرکے انکو گرفتار کیا تھا.
لوئے اتحاد جمرود صدر بریالی آفریدی

جمرود، صوبائی وزیر زراعت خیبر پختونخوا  محب اللہ خان اور سیکرٹری زراعت ڈاکٹر محمد اسرار کی طرف سے محکمہ زراعت (توسیع) کے...
05/09/2022

جمرود، صوبائی وزیر زراعت خیبر پختونخوا محب اللہ خان اور سیکرٹری زراعت ڈاکٹر محمد اسرار کی طرف سے محکمہ زراعت (توسیع) کے فیلڈ اسسٹنٹس میں موٹرسائیکلوں کی تقسیم
ڈائریکٹر جنرل محکمہ زراعت ( توسیع) خیبر پختونخوا جان محمد ڈی جی مرجڈ اضلاع مراد علی خان اور ڈسٹرکٹ ڈائریکٹر خیبر ضیاء السلام داوڑ کی خصوصی کاوشوں سے محکمہ زراعت (توسیع) ضلع خیبر کی تمام تحصیلوں سے تعلق رکھنے والے فیلڈ اسسٹنٹس میں اسسٹنٹ کمشنر جمرود شکیل خان اتمانزئی کے بدست 38 موٹر سائیکل تقسیم کئے گئے۔
ایگریکلچر ٹرانسفارمیشن پلان کے تحت تقسیم شدہ یہ موٹر سائیکل فیلڈ اسسٹنٹس کے پاس زرعی زمینوں کے نمونے حاصل کرنے اور جیو میپنگ، کوآرڈینیٹس کے حصول و دیگر زرعی اصلاحات کے لئے زیرِ استعمال رہیں گے۔ حاصل شدہ تمام معلومات اور ڈیٹا صوبہ خیبر پختونخواہ میں زراعت کی ترویج و ترقی اور منصوبہ بندی کے لئے استعمال کیا جائے گا۔ اس سے نہ صرف زرعی ٹیلی فارمنگ کا شعبہ مزید مضبوط ہو گابلکہ زراعت، زرعی زمین اور زرعی پیداوار کے حوالے سے ایک محتاط اندازہ قائم کیا جائے گا۔

موجودہ ایس ایچ او باڑہ سوالزرخان چونکہ  2004 میں سابقہ خاصہ دار فورس سے ریٹائرڈ ہو چکا ہے اور سابقہ فاٹا رولز کے مطابق ا...
02/09/2022

موجودہ ایس ایچ او باڑہ سوالزرخان چونکہ 2004 میں سابقہ خاصہ دار فورس سے ریٹائرڈ ہو چکا ہے اور سابقہ فاٹا رولز کے مطابق ان کی جگہ پر ان کی بیٹے کو بھرتی کیا گیا ہے جس کے بعد سے قانون کے مطابق نہ وہ سابقہ فاٹا میں خاصہ دار تھا اور نہ اب پولیس اہلکار ہے لیکن اثرورسوخ استعمال کرتے ہوئے بغیر میرٹ کے غیرقانونی طور پر پولیس کے ایک اہم عہدہ ایس ایچ او کے منصب پر تعینات ہوا ہے۔ ذرائع کے مطابق متعلقہ محکمہ میں اسطرح کہ آور بھی ریٹائرڈ اہلکار موجود ہیں ڈی پی او خیبر کو چاہیئے کہ انہیں بھی منظرعام پر لاکر ان کے خلاف کاروائی کریں اور جو غیرقانونی تنخواہیں لی ہیں وہ واپس جمع کرنے کے احکامات جاری کریں
کیا یہ وہ قانون ہے جس کے لئے ایف سی آر ختم کیا گیا اور ساتھ ساتھ فاٹا انضمام کرکے قبائلیوں کے ساتھ ظلم بھی کیا گیا ہے

02/09/2022

ملاگوری، ورسک گریڈ کے سامنے احتجاجی مظاہرہ۔ مظاہرین کو منتشر کرنے کےلئے پولیس کی ہوائی فائرنگ۔ ایک شخص گرفتار۔ تھانہ منتقل

ذرائع کے مطابق جمرود کے علاقے کاپر تنگی میں ایف سی کا چھاپہ، نان کسٹم پیڈ اشیاء قبضے میں لیئے جو کہ کسٹم کا کام ہے۔ یہی ...
29/08/2022

ذرائع کے مطابق جمرود کے علاقے کاپر تنگی میں ایف سی کا چھاپہ، نان کسٹم پیڈ اشیاء قبضے میں لیئے جو کہ کسٹم کا کام ہے۔ یہی نان کسٹم اشیاء طورخم کے راستے آتے ہیں اور وہاں بھی ایف سی والوں کی چیک پوسٹ ہے تو پھر ادھر کیوں پکڑتے ہیں۔ مذدوروں کا ردعمل اور احتجاج

وادی تیراہ ٹانگو اور زرمنزہ کے کثیر تعداد میں لوگوں کا پولیو سے بائیکاٹ۔ مسلط کردہ کوکی خیل مشر کو نہیں مانتے ہٹایا جائے...
27/08/2022

وادی تیراہ ٹانگو اور زرمنزہ کے کثیر تعداد میں لوگوں کا پولیو سے بائیکاٹ۔ مسلط کردہ کوکی خیل مشر کو نہیں مانتے ہٹایا جائے۔
ضلع خیبر کے دور افتادہ علاقہ وادی تیراہ ٹانگو اور زرمنزہ کے لوگوں کا کہنا ہے کہ حکومت نے جس شخص کو کوکی خیل قوم کا مشر بنا کر ان پر مسلط کیا ہے اس کی سازشوں کی وجہ سی کئی بار ایف ٹی سی میں متاثرین کو ملنے والے امدادی سامان سے مقامی لوگ محروم ہو چکے ہیں اور ان کا سامان کہاں غائب ہو رہا یہ پتا نہیں چلتا۔ انہوں نے مطالبہ کیا ہے کہ جب تک ان کے اپنے علاقے ٹانگو اور زرمنزہ کے مشران کو اعتماد میں نہیں لیتے اور ان پر مسلط کردہ کوکی خیل مشر کو ہٹاتے نہیں۔ ان کا پولیو سے بائیکاٹ جاری رہے گا۔

ملاگوری: ایڈیشنل ڈپٹی کمیشنر حامد خان کے ساتھ ملاگوری قوم کے ساتھ ٹنل کی تعمیر کے حوالے سے منعقدہ جرگه ناکام۔ ایڈیشنل ڈپ...
26/08/2022

ملاگوری: ایڈیشنل ڈپٹی کمیشنر حامد خان کے ساتھ ملاگوری قوم کے ساتھ ٹنل کی تعمیر کے حوالے سے منعقدہ جرگه ناکام۔
ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کے مطابق ٹنل کی تعمیر پر کام شروع کی جائے اور قوم ملاگوری کے مشران کے مطابق جب تک ان کے جائز مطالبات پوری نہ ہو تب تک ٹنل پر کام بند رہے گی۔

25/08/2022

باڑہ
بعض پولیس فورس اہلکار عوام کی موبائل ، واٹس ایپ اور پرسنل ڈیٹا چیک کرکے عوام کی تذلیل شروع کیا ہے جس میں ہمارے بچوں اور خواتین کی تصویریں بھی ہوتے ہیں
ڈی پی او خیبر نوٹس لے
اہلیان باڑہ

23/08/2022

بڑی خبر

ضلع خیبر میں بھی امن مارچ کی تیاریاں ، مختلف فورمز پر تیاریوں کیلئے مشاورت جاری ہے

ریسکیو 1122خیبرجمرود علاقہ ریکالے میں فائرنگ اور لڑائی جھگڑے کے دوران بہرام شاہ اور عظیم نامی دو افراد شدید زخمی      ری...
23/08/2022

ریسکیو 1122خیبر

جمرود علاقہ ریکالے میں فائرنگ اور لڑائی جھگڑے کے دوران بہرام شاہ اور عظیم نامی دو افراد شدید زخمی
ریسکیو 1122 کنٹرول روم کو اطلاع موصول ہوتے ہی میڈیکل ٹیم موقعے پر پہنچ گئی اور زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرکے ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر سید شعیب منصور

22/08/2022

تحصیل باڑہ کے مختلف علاقوں میں گاؤں اور محلوں میں مقامی دوکانوں میں جعلی چپس اور پاپڑ سمیت دیگر غیر معیاری خوارک کی اشیاء کے استعمال سے متعدد بچوں کو کینسر جیسے بیماریاں لاحق ہوئے ہیں
ضلعی انتظامیہ نوٹس لے یا گاؤں کی سطح پر کمیٹی بنا کر پابندی لگایا جائے تاکہ بچے موذی بیماریوں سے محفوظ رہے۔
اہلیان علاقہ کا مؤقف

20/08/2022

باڑہ
باڑہ سے لیکر رینگ روڈ تک بڑے بڑے عطائی خانے ، جعلی ایم ڈی ڈگریاں ، جعلی اور او ٹی سی ادویات ، غیر ضروری ٹیسٹوں کےلئے جعلی لیبارٹریز ، علاج کی بجائے سادہ لوح عوام کو لوٹنے کے مراکز قائم کیں ہیں
مقامی لوگوں نے حکومت سے آپریشن کا
مطالبہ کیا ہے

ملاگوری: تاتارہ میں سیلاب کا منظر
20/08/2022

ملاگوری: تاتارہ میں سیلاب کا منظر

ضلع خیبر پاک افغان شاہراہ طورخم اور لنڈی کوتل کے اھم چیک پوسٹوں پر سفارشی کمانڈرز تعینات-سفارشی کمانڈرز گاڑیوں سے بھتہ و...
20/08/2022

ضلع خیبر پاک افغان شاہراہ طورخم اور لنڈی کوتل کے اھم چیک پوسٹوں پر سفارشی کمانڈرز تعینات-سفارشی کمانڈرز گاڑیوں سے بھتہ وصول کرکے بااثر افراد پر تقسیم کرتے ہیں-لنڈی کوتل میں ایک بار ریٹائرڈ ایس ایچ او کو دوبارہ ڈیوٹی پر لگا کر طورخم کے چیک پوسٹوں پر رشوت کا بازار گرم کیا ہے سابق ڈی پی او وسیم ریاض نے ضلع خیبر کے چیک پوسٹوں پر بھتہ اور رشوت پر پابندی لگائی تھی لیکن افسوس کے ساتھ کہنا پڑتا ہے کہ ضلع خیبر طورخم بارڈر اور اسکے ملحقہ اھم چیک پوسٹوں پر سفارشی کمانڈرز تعینات کرکے گاڑیوں سے بھتہ وصول کرتے ہیں گاڑیوں کے ڈرائیوروں کا کہنا ہے پولیس کمانڈرز ھم سے زبردستی رقم وصول کرتے ہیں نہ دینے کی صورت میں ھم پرتشدد اور گھنٹوں گھنٹوں تک دھوپ میں کھڑا کرنے پر مجبور کرتے ہیں پولیس کے اعلی افسران اور منتخب نمائندے سے اپیل کرتے ہیں کہ چیک پوسٹوں پر بھتہ وصولی اور رشوت بند کرنے کیلئے اقدامات اٹھائے-ڈرائیوروں کا کہنا تھا کہ موجودہ نظام سے ایف سی آر کئی گناہ بہتر تھا-اسکے سیاسی جماعتوں کے قائدین نے کہا کہ ائی جی پولیس خیبرپختونخوا اور صوبائی حکومت ضلع خیبر کے چیک پوسٹوں پر بھتہ خوری کا نوٹس لیں کیونکہ صوبائی حکومت نے بھتہ خوری کو بند کیا تھا پھر کس کے کہنے پر دوبارہ بھتہ خوری شروع کی ہے اور پاکستان سے افغانستان اور افغانستان سے پاکستان سمگلنگ بھی بند کریں کیونکہ پاک افغان شاہراہ پر سمگلنگ کا دھندہ عروج پر ہے

29/07/2022

میں اج کی کامیاب احتجاج ریکارٹ کرنے پر کوکی خیل قوم کو موبارک باد پیش کرنا چاہتا ہوں خاص کر ثناءاللہ بھای ابرار بھای کو
28 جولائی 2022 0920 بجے پر تحصیل جمرود بمقام۔باب خیبر کے مقام پر
جمرود،تیراہ راجگل کوکی خیل کی باعزت واپسی کی سلسلے میں مختلف مکاتب فکر کے لوگوں نے احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے پاک افغان شاہراہ کو ہر قسم ٹریفک کے لیے بند کردیا ہے۔
مظاہرین کا مطالبہ ہے کہ تیراہ راجگل کوکی خیل کے متاثرین کے نقصانات کا ازالہ کیا جائے رجسٹرڈ متاثرین کی واپسی کرنے والوں متاثرین کو پیکج دی جائے بغیر امدادی و فوڈ پیکج کی واپسی قبول نہیں۔
جس علاقہ پر پاک پر بھی پاک فوج نے قبضہ کیا اس کو ختم کیا جاے
اس سلسلے میں تاریخی باب خیبر کے مقام پر احتجاجی مظاہرہ کیا گیا جس میں تحریکِ اصلاحات پاکستان کے رہنما و جمرود تحصیل کے چئیرمن الحاج سید نواب افریدی کے علاؤہ سیاسی پارٹیوں کے رہنماووں،زوان کوکی خیل اتحاد و تنظیم نوجوانان کوکی خیل ،سماجی تنظیموں کے کارکنوں نے بھی شرکت کی۔احتجاجی مظاہرے سے تحصیل چیئرمین الحاج سید نواب آفریدی ،حاجی عبدالمنان آفریدی ،اشفاق افریدی،نسبت علی افریدی،عنایت اللہ افریدی،عبدلجیل افریدی،زرغون شاہ افریدی،اکبر علی افریدی،داودافریدی،حسن افریدی،ابرار افریدی،اختر باز افریدی،محمد عمر افریدی،مولانا گل نواز آفریدی محمدرافیق افریدی ثناءاللہ افریدی و دیگر نے خطاب کیا۔
مزے کی بات یہ تھی کہ اج کی احتجاج میں ملک زرمحمد کے علاوہ کویی ملک شمیل نہیں تھا
اس صاف ظاہیر ہوا ہے کہ ہمارے حقوق کو ہڑپ کرنے میں ملک بھی شامیل ہے

جمرود،شدید بارشیں چپری میں لینڈ سلائیڈنگ  چپری روڈ بند عام و مقامی افراد کو امدروفت میں مشکلات کا سامنا متعلقہ اداروں سے...
29/07/2022

جمرود،شدید بارشیں چپری میں لینڈ سلائیڈنگ چپری روڈ بند عام و مقامی افراد کو امدروفت میں مشکلات کا سامنا متعلقہ اداروں سے ایکشن لینے کا مطالبہ

بارشوں سے نقصانات کا سلسلہ جاری ہے۔گزشتہ رات بھی ضلع خیبر تحصیل جمرود علاقہ چپری کے رہائشی محمد رسول ولدِ نور مر جان کوک...
29/07/2022

بارشوں سے نقصانات کا سلسلہ جاری ہے۔
گزشتہ رات بھی ضلع خیبر تحصیل جمرود علاقہ چپری کے رہائشی محمد رسول ولدِ نور مر جان کوکی خیل سکندر خیل کے دو کمرے، برامدہ اور گھر کی دیواریں حالیہ بارشوں کی وجہ سے گرگئی ہیں البتہ جانی نقصان نہیں ہوا ہے ۔متعلقہ ادارے تعاون کریں،

افسوسناک واقعہضلع خیبر کے علاقہ جمرود نیو ابادی میں تیز ترین طوفانی بارش کے باعث کمرے کی بوسیدہ چھت گر گئی جس کے نتیجے م...
28/07/2022

افسوسناک واقعہ
ضلع خیبر کے علاقہ جمرود نیو ابادی میں تیز ترین طوفانی بارش کے باعث کمرے کی بوسیدہ چھت گر گئی جس کے نتیجے میں ایک بچہ جاں بحق جبکہ ایک خاتون ملبے تلے دب گئی ہیں تاہم مقامی لوگ آپنی مدد آپ کے تحت خاتون کو ملبے سے نکالنے کیلئے کوشش کر رہے ہیں ۔ہسپتال ذرائع

باڑہافسوس ناک خبرقبیلہ سپاہ سپین قبر چوک میں کل رات میرہ خان ولد اللہ جان مرحوم کے گھر کے کمرہ کی چھت تیز بارش کہ وج سے ...
28/07/2022

باڑہ
افسوس ناک خبر
قبیلہ سپاہ سپین قبر چوک میں کل رات
میرہ خان ولد اللہ جان مرحوم کے گھر کے کمرہ کی چھت تیز بارش کہ وج سے گر عبداللہ خان ولد میرہ خان عمر 15 سال وفات پا گئے ۔
جبک میرہ خان کی ماں ____ بھابھی اور شوہر اللہ جان شدید زخمی
حمزہ ولد اللہ جان بھی زخمی
متاثرہ خاندان کی تعلق قوم سپاہ ورمنزخیل سے ہیں

یہ بچے زندہ ہیں صرف بستر پر نہیں بلکہ فٹ پاتھوں پر سو رہے ہیں یہ ضلع خیبر طورخم بارڈر پر دن کو مزدوری کرنے کے والے بچے ہ...
27/07/2022

یہ بچے زندہ ہیں صرف بستر پر نہیں بلکہ فٹ پاتھوں پر سو رہے ہیں یہ ضلع خیبر طورخم بارڈر پر دن کو مزدوری کرنے کے والے بچے ہیں جو مزدوری کے بعد رات کو فٹ پاتھوں پر سوتے ہیں لیکن کرپٹ حکمرانوں اور ارب پتی منتخب نمائندگان نے اس پر اپنی آنکھیں بند کی ہیں۔ انسانی حقوق کے ادارے اس حوالے سے آواز اٹھائے۔

باڑہفرنٹیئر روڈ عجب تالاب چیک پوسٹ کس کے رحم و کرام پر چھوڑ دیا ہے ڈی پی او ضلع خیبر کیوں خاموش ہے چیک پوسٹ کو تالے لگا ...
11/07/2022

باڑہ
فرنٹیئر روڈ عجب تالاب چیک پوسٹ کس کے رحم و کرام پر چھوڑ دیا ہے ڈی پی او ضلع خیبر کیوں خاموش ہے
چیک پوسٹ کو تالے لگا دیئے ہیں علاقے کے عوام میں خوف وہراس

ملاگوری: عوام کا شیربرج میں بجلی لوڈشیڈنگ کے خلاف احتجاج جاری۔
09/07/2022

ملاگوری: عوام کا شیربرج میں بجلی لوڈشیڈنگ کے خلاف احتجاج جاری۔

Address


Telephone

03333243031

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when What is going in District Khyber posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

  • Address
  • Telephone
  • Alerts
  • Claim ownership or report listing
  • Want your business to be the top-listed Media Company?

Share