The Legendary Stars of Pakistan PTV

  • Home
  • The Legendary Stars of Pakistan PTV

The Legendary Stars of Pakistan PTV Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from The Legendary Stars of Pakistan PTV, TV Channel, .

05/12/2024
05/12/2024

Recent Pakistani dramas have taken a dangerous turn, normalizing toxic relationships, glamorizing inappropriate content, and pushing boundaries that threaten...

13/11/2024

کیسٹ: یادوں کا پل اور جذبات کا سفیر

زمانہ تھا جب خطوط جذبات اور احساسات کے امین ہوا کرتے تھے۔ قلم کی سیاہی سے لکھی گئی تحریریں، دلوں کی دھڑکنوں کو کاغذ پر بکھیرتی تھیں۔ ان خطوط میں محبت، اداسی، خوشی، اور جدائی کی تمام کیفیتیں سمٹ آتی تھیں۔ لیکن پھر ایک دن، وقت نے اپنی چال بدلی اور خط کو کیسٹ نے آ لیا۔ کیسٹ، جو اُس دور کی جدید ٹیکنالوجی کا شاہکار تھا، نے جذبات کو ایک نئی راہ دی۔

کیسٹ میں اپنی باتیں ریکارڈ کرنا، ایک ایسا عمل تھا جس نے محبت، یادیں، اور جذبات کو الفاظ سے آواز میں ڈھال دیا۔ پردیس میں رہنے والے اپنے پیاروں کے لئے کیسٹ پر اپنی باتیں ریکارڈ کرتے اور پھر اُسے ڈاک کے ذریعے اپنے وطن بھیجتے۔ اس ریکارڈ شدہ پیغام میں نہ صرف الفاظ ہوتے بلکہ آواز کے زیروبم میں چھپی خوشی، غم، اضطراب اور محبت کی لہریں بھی شامل ہوتیں۔

جب یہ کیسٹ گھر پہنچتا تو پورا خاندان ایک جگہ جمع ہو کر اُسے سنتا۔ والدین اپنے پردیسی بچوں کی آواز سن کر اشک بار ہو جاتے، بہن بھائی ایک دوسرے کو دیکھ کر مسکراتے اور دوست یادوں میں کھو جاتے۔ کیسٹ کی یہ گفتگو خط کی طرح ایک طرفہ نہیں ہوتی تھی بلکہ یوں محسوس ہوتا جیسے پردیس میں رہنے والا فرد خود موجود ہو اور سب سے محو گفتگو ہو۔

کیسٹ نے رابطے کی اس کمی کو ختم کیا جو خط کے ذریعے ممکن نہیں تھی۔ کیسٹ کی آواز میں وہ درد، وہ محبت، اور وہ احساس ہوتا جو لکھے ہوئے لفظ میں مکمل طور پر منتقل نہیں ہو سکتا تھا۔ کیسٹ نے نہ صرف الفاظ کو آواز بخشی بلکہ دوری کو قربت میں بدل دیا۔

آج، اس ڈیجیٹل دور میں جب ای میلز، ویڈیو کالز، اور پیغامات لمحوں میں سفر کر جاتے ہیں، کیسٹ کا دور شاید قصہ پارینہ بن چکا ہے۔ مگر جو جذبات اور یادیں کیسٹ کے ذریعے بھیجی اور سنی گئیں، وہ ایک سنہری دور کا حصہ بن چکی ہیں جسے کبھی بھلایا نہیں جا سکتا۔

13/11/2024

Nestled at the crossroads of ancient empires and bustling trade routes, the Fergana region is where history whispers through the wind-swept deserts and cloud-piercing mountains.

13/11/2024
13/11/2024

کچھ یاد آیا ۔۔۔
نئی نسل آج شائد اسے جانتی بھی نہ ہو لیکن انھیں کیا پتہ یہ کتنی وی آئی پی چیز ہوتی تھی۔

13/11/2024

باپ کی حیثیت ایک روبوٹ کی طرح ہے۔اولاد کا جو دل چاہے کرے اور ماں کی مرضی جو اولاد سے کروائے ۔
28 اکتوبر کی رات جرمنی میں مقیم ایکٹر فردوس جمال کے بیٹے حمزہ کی طرف سے ایک وڈیو جاری کی گئی جس میں انہوں نے بتایا کہ ہماری والدہ خلع لے چکی ہیں کیونکہ دونوں کا ساتھ چلنا بہت ہی مشکل تھا۔حمزہ نے اپنی اور والدہ کی قربانیوں کا ذکر بھی کیا۔یقینی طور پر انہوں نے اس رشتے کو چلانے کی بہت کوشش کی ہوگی۔ بہت اچھی بات ہے ایک بیٹا ماں کی تعریف کرے۔دوسری طرف حمزہ نے بتایا کہ گھر انہوں نے محنت کرکے بنایا، والد کا علاج بھی انہوں نے کروایا، چھوٹے بھائی بازل فردوس نے والد کی بہت خدمت کی جبکہ ان کی بہن نے بھی بہت کچھ کیا۔چلیں بہت اچھی بات ہے۔ اولاد کا فرض ہے یہ سب کرنا لیکن میرا صرف سوال یہ ہے کہ فردوس صاحب نے ساری زندگی جو کمایا وہ کہاں گیا؟ فردوس صاحب نے بتایا تھا کہ ان کا پہلا ڈرامہ 20 سال کی عمر میں ہی سپرہٹ ہوگیا تھا۔اب وہ ستر سال کے ہیں،یعنی ان کی پچاس سال کی کمائی کہاں گئی؟بچوں نے جیسے خود محنت کرکے گھر بنایا اسی طرح اپنی پڑھائی بھی خود کی ؟کیا خود ہی پل گئے ان کی سکول کی فیسیں، ان کے اخراجات وہ خود کرتے رہے؟ کینسر کے مرض میں مبتلا ہوئے تو جو ایک کروڑ کا چیک حکومت نے فردوس صاحب تک پہنچایا وہ پیسے کہاں گئے؟کیوں بیٹے کو علاج کے پیسے دینے پڑے؟ میں سمجھتا ہوں کہ والدین کے لڑائی جھگڑوں میں بچوں کو پارٹی نہیں بننا چاہیے، جتنی ماں اہمیت کی حامل ہوتی ہے اتنا ہی باپ بھی ہوتا ہے۔ فردوس صاحب کینسر کے مرض میں مبتلا ہوئے، پھر اللہ تعالیٰ نے انہیں شفایاب لیکن ابھی بھی وہ مکمل صحتیاب نہیں ہیں ۔جسمانی کمزوری کے سبب وہ ٹھیک طرح چل نہیں پاتے،ان کی یاد داشت بھی کمزور ہوگئی ہے۔ میں ان کا گھر سیم زدہ دیواریں ، ڈرائنگ روم دروازے کے بغیر ، گھر کی خستہ حالت،ہر طرف اداسی اور ویرانی،کام کے لئے ایک نوکرانی آتی ہے جو کھانا وغیرہ بھی بنا دیتی ہے۔
کرائے کے گھر میں فردوس صاحب اکیلے اگر گر جائیں تو انہیں اٹھانے والا کوئی نہیں ، اگر کسی وقت اچانک طبیعت خراب ہو جائے تو پوچھنے والا کوئی نہیں۔ پانی دینے والا کوئی نہیں۔
حمزہ نے اپنی وڈیو میں یہ سوال بھی کیا کہ ہمارے والد نے اس علاقے کا ہی انتخاب کیوں کیا جبکہ لاہور میں بہت بہت اچھے علاقے بھی ہیں۔یہ تو ان کی اولاد کو سوچنا چائیے جو خود تو پارک ویو جیسے خوبصورت علاقے میں جبکہ فردوس صاحب اقبال ٹاؤن کے سابقہ فلم سٹوڈیو کی خستہ حال کالونی کے پرانے سے گھر میں رہائش پزیر ہیں۔
اختلافات جتنے بھی سنگین ہوں ماں باپ کے، لیکن بچوں کو اپنے بیمار والد سے ہاتھ نہیں اٹھانا چاہیے، والد سو فیصد بھی غلط ہو ، چلیں مان لیتے ہیں فردوس جمال سو فیصد غلط ہیں لیکن انہوں نے زندگی کا ایک بڑا حصہ کام کرکے بچوں کو پالا ۔اچانک آپ ان کو زیرو کیسے کر سکتے ہیں؟ میں فردوس صاحب کی سابقہ اہلیہ سمیت ان تمام عورتوں کو سلام پیش کرتا ہوں جو شوہر کے ظلم و ستم صرف اس لئے سہتی ہیں کہ ان کی اولاد ہے، علیحدگی کی صورت میں وہ پریشانی دیکھے گی ، لیکن جب زندگی کا ایک بڑا حصہ نکال لیا جائے ، پچھلا وقت آجائے اس وقت علیحدگی ہوجانا افسوسناک ہے۔اللہ تعالیٰ فردو س صاحب کی مشکلات میں کمی کرے۔
فردوس صاحب کے سخت مزاج سمیت دیگر مسائل ہیں لیکن 70 سال کی عمر میں وہ اس کے مستحق نہیں ہیں۔
میں کوئی نہیں ہوں یہ سب سوالات اور باتیں کرنے والا لیکن فردوس صاحب کی جو بری حالت ھے اور پھر بیٹے کی وڈیو میں باتیں سنیں تو شدید دکھ ہوا۔جس وقت انہیں فیملی کی ضرورت ہے سب نے انہیں چھوڑ دیا جس کا اصل ذمہ دار کوئی بھی ہو لیکن اولاد کو ایسا نہیں کرنا چاہئیے تھا۔کم از کم مسلمان ہونے کے ناطے ہی سوچ لیتے کہ اللہ تعالیٰ اور نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے بزرگ والد کے لئے کیا احکامات ارشاد فرمائے ہیں۔
اللہ تعالیٰ اولاد کو ہدایت فرمائے اور ہر کسی کو ایسے برے وقت سے محفوظ رکھے۔آمین
منقول

13/11/2024

تصویر میں موجود کن شخصیتوں کو آپ جانتے ہیں ؟

'A Gift' funny horror screen play, episode 1, by Nadia Shah. Please must watch everybody! ✅👍❤️
07/11/2024

'A Gift' funny horror screen play, episode 1, by Nadia Shah. Please must watch everybody! ✅👍❤️

This Screen Play is my own production. I Nadia Shah is the writer, director and producer of this screen play. I have my own ‘Creative Revolution Production’....

Address


Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when The Legendary Stars of Pakistan PTV posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Videos

Shortcuts

  • Address
  • Alerts
  • Videos
  • Claim ownership or report listing
  • Want your business to be the top-listed Media Company?

Share