sum infor

sum infor This page is about information,you can check post and information .

WhatsApp  num 03343125603
17/03/2024

WhatsApp num 03343125603

03343125603 whatsapp num
17/03/2024

03343125603 whatsapp num

17/03/2024
17/03/2024

⭕قطرنے غزہ کی پٹی میں صحافیوں کے خلاف اسرائیلی قابض فوج کے جرائم کی فوری اورآزادانہ تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔ قطرکا کہنا ہے کہ جدید جنگی تاریخ میں میں غزہ میں صحافیوں کا قتل عام اپنی نوعیت کا سنگین ترین جرم ہے۔
⭕یہ مطالبہ انسانی حقوق کونسل کے 55ویں اجلاس کے موقعے پرقطرکی طرف سے پیش کیا گیا۔
⭕انسانی حقوق کونسل کے اجلاس کے دوران قطری سفیر عبداللہ ناصر النعمہ نے عام بحث کے دوران کہا کہ اسرائیل غزہ میں صحافیوں کو جان بوجھ کر قتل کر رہا ہے۔
⭕انہوں نے صحافیوں کے حقوق کے تحفظ اور ان کے فروغ کی ضرورت پر زور دیا۔
⭕انہوں نے کہا کہ غزہ پر جارحیت کے نتیجے میں جاں بحق ہونے والے صحافیوں کی تعداد 130 سے زائد ہے، 16 زخمی، 4 لاپتہ اور 25 زیر حراست ہیں۔
⭕النعمہ نےکہا کہ غزہ میں صحافیوں کے قتل کے جرائم پر غیر جانب دار رہنے کا کوئی جواز نہیں۔ عالمی برادری، فوری آزاد اور غیر جانبدارانہ تحقیقات کرکےصحافیوں کے خلاف جرائم میں ملوث اسرائیلیوں کو کٹہرے میں لائے

17/03/2024

*غزہ سے کمانڈر ابو عبیدہ کا اہم پیغام*

اللہ کی سلامتی رحمتیں اور برکتیں آپ پر ہوں
*میں غزہ سے آپ سے مخاطب ہوں*۔۔۔۔اسی غزہ سے جو ناقابل شکست ہے، جان نثار ہے، ثابت قدم ہے، صبر و ثبات کا استعارہ ہے، اللہ کا خصوصی انعام ہے جو اس پر اللہ کی سکینت نازل ہو رہی ہے۔
*ہم یہ پیغام سب مسلمانوں کو پہنچا رہے ہیں*

ہم نہیں جانتے کہ جلد یا بدیر ہم پیغام دینے کے لیے موجود رہیں گے بھی یا نہیں۔ تو اللہ سے دعا کے ساتھ اپنی بات کا آغاز کرتے ہیں کہ اللہ ہمارے ان لفظوں کو ہمارے حق میں حجت بنا دیجئے گا۔یہ ہمارے خلاف گواہی نہ دیں۔ آمین

پہلا پیغام یہ ہے
*ہم سب مسلمانوں کو یہ بتانا چاہتے ہیں کہ ہم فقط اللہ کی عبادت کرتے ہیں۔ہم اپنے رب کی تقسیم سے راضی ہیں۔ ہم اپنے رب کی مدد سے قطعا مایوس نہیں ہیں۔*
ہمیں اپنے رب کی مدد جلد آنے پر یقین ہے اور ایسی جگہ سے مدد آنے پر جہاں سے ہمیں توقع بھی نہیں ہو۔ جہاں ہمارا خیال بھی نہ گیا ہو۔

*اَمْ حَسِبْتُمْ اَنْ تَدْخُلُوا الْجَنَّةَ وَ لَمَّا یَاْتِكُمْ مَّثَلُ الَّذِیْنَ خَلَوْا مِنْ قَبْلِكُمْؕ-مَسَّتْهُمُ الْبَاْسَآءُ وَ الضَّرَّآءُ وَ زُلْزِلُوْا حَتّٰى یَقُوْلَ الرَّسُوْلُ وَ* *الَّذِیْنَ اٰمَنُوْا مَعَهٗ مَتٰى نَصْرُ اللّٰهِؕ-اَلَاۤ اِنَّ نَصْرَ اللّٰهِ قَرِیْبٌ(214)*

کیا تمہارا یہ گمان ہے کہ جنت میں داخل ہوجاؤ گے حالانکہ ابھی تم پرپہلے لوگوں جیسی حالت نہ آئی۔ انہیں سختی اور شدت پہنچی اور انہیں زور سے ہلا ڈالا گیا یہاں تک کہ رسول اور اس کے ساتھ ایمان والے کہہ اٹھے: اللہ کی مدد کب آئے گی؟ سن لو! بیشک اللہ کی مدد قریب ہے۔

*اللہ کی قسم! ہم ایسی سختی اور شدت سے اس زور سے جھنجھوڑ ،ہلا دیے گئے ہیں کہ ہماری جانیں ہمارے کلیجے تک لرزاں دئیے گئے ہیں۔* لیکن ہم اپنے رب کی رحمت سے قطعا مایوس نہیں ہیں۔ جو اپنے رب کو جا ملے ہیں ہم انھیں شہید گمان کرتے ہیں
اور جو باقی بچ گئے ہیں وہ فتح نصرت کی امید کرتے ہیں ۔اور یہ اللہ کے لیے کوئی مشکل نہیں ہے۔
اور دوسرا پیغام یہ ہے کہ
*جو کوئی ہمیں سن رہا ہے، وہ ہماری مدد کرسکتا ہے ۔۔۔۔۔۔اپنی دعاؤں سے ۔۔۔۔اپنی التجاؤں سے۔۔یہ مومن کا ہتھیار ہے۔ اسکی طاقت کو ہلکا نہ سمجھیں ۔* اگر آپ ہمارے معاملے کچھ بھی کرنے کی قدرت نہیں رکھتے تو اللہ کے پاس آپکا یہ عذر آپکو اسکے حساب کتاب سے بچالے گا۔ لیکن دعا تو آپ پھر بھی کرسکتے ہیں۔اپنے بچوں کو، اپنے اہل وعیال کو لے کے بیٹھیں اور ہمارے لیے دعا کیجیے۔ *نمازوں میں ،سجدوں میں ہمارے لیے خلوص دل سے گریہ وزاری کیجئے*۔ ہمیں آپکی دعاؤں کی اشد ضرورت ہے۔

ہمارے نبی محمّد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا کہ تکلیف میں اپنے ہاتھ اللہ کے حضور پھیلا لو اور پختہ یقین سے ،متوجہ دل کے ساتھ دعا مانگو ۔ایسی دعا کا ضرور جواب دیا جائے گا۔ ان شاءاللہ
تیسرا پیغام یہ ہے
*جو مسلمان بھی یہ وڈیو سن رہے ہیں ( میسج پڑھ رے ہیں ) وہ ہمارے یہ پیغامات اوروں تک پہچانے کا سبب بنیں* ۔

کیونکہ اب بھی ایسے لوگ ہیں جو غفلت کی چادر تانے سوئے پڑے ہیں کہ جیسے انہیں ہمارے حال کی کوئی خبر نہیں پہنچی ہے ۔
شاید وہ ابابیلوں کی آمد میں منتظر بیٹھے ہیں جو آ کے اصحاب فیل کو تباہ کرنے کے لیے بھیجی گئی تھیں۔
اللہ کے سوا کوئی طاقت نہیں ۔
*ہمارے پیغام کو پھیلائیں ۔ہماری خبروں کو آگے بڑھائیں۔ ہمارے بچوں کی تصویریں دوسروں کو بھی دکھائیں* ۔
ہر جگہ ملبہ کے ڈھیر ہیں ۔غزہ اب رہنے کے لیے بالکل محفوظ نہیں ہے۔
*ہم نے ایسی شدید تباہی پہلے کبھی پہلے نہیں دیکھی۔* ہمارے لوگ ، ہمارےبھائی ، ہمارے پیارے ۔۔۔۔۔اب شہداء میں لکھے جاچکے ہیں ۔۔ایک ایک خاندان کے 40،کہیں 50 ,کہیں 100 افراد اکھٹے اموات کے شمارے میں درج کیے جاچکے ہیں ۔اور جو باقی بچ گئے ہیں وہ اپنے رب کی طرف اچھے پلٹنے کے انتظار میں ہیں۔

اس صورتحال میں ہم امید کرتے ہیں کہ آپکے پاس یوم جزا اپنی جان کو چھڑا لانے جتنا قابل کوئی عذر ہوگا ۔

*اللہ ضرور پوچھے گا کہ جب مسلمانوں پر مصیبت کی یہ گھڑی آئی تو آپ نے کیا کیا*

کیا دعاوں کو بھی محدود کیا جاسکتا ہے۔
یا ان دعاوں کی کوئی حد بھی ہے ۔

*آپکے سڑکوں پر ہمارے لیے مظاہرے ۔۔۔۔۔۔ احتجاجا نکلنا ۔۔۔آپکا لوگوں کو ہمارے لیے پکارنا۔۔۔آپکی آواز کا ہمارے لیے بلند ہونا۔۔۔ جو غافلوں کو ،بے حسوں کو ہمارے لیے بیدار کردے ۔۔۔۔۔۔۔۔شاید یہ کاوشیں آپ کے حق میں قابل قبول عذر بن جائیں۔*

اللہ کی حمدوثنا بیان کرتا ہوں ۔
یہ آزمائش دوسری آزمائشوں کا پیش خیمہ ہے اور ان سب کے نتیجے میں ہم آخرت میں اجر کے امیدوار ہیں۔

غاصبوں کے تسلط کی یہ اندھیری رات طویل اور شدید ہوچکی ہے۔ اب ان ہی ظلم کے اندھیروں سے روشن صبح چمکنے کو ہے ۔

*اللہ نے اپنے بندوں سے اپنی مدد کا وعدہ کررکھا ہے* ۔۔۔۔۔بھلے کچھ وقت اور لگے گا لیکن فتح ونصرت اسی کے بندوں کو حاصل ہوکے رہے گی۔

میں قسم کھاکے کہتا ہوں کہ ان حالات میں ہمارے بہترین نفوس جام شہادت پی رہے ہیں۔ ہر خاندان کا بہترین شخص شہید ہوچلا ہے۔ اور کائنات کے رب کی بڑائی کے لیے ہی یہ سب شہادتیں۔۔۔۔یہ سب گواہیاں ۔ بے شک ۔۔۔۔۔سب تعریفیں تمام شکرانے ،تمام جہانوں کے رب کے لیے ہیں۔

میں اپنی بات زیادہ طویل نہیں کرنا چاہتا۔ *بس یہ جتلانے آیا تھا کہ میں اللہ کی خاطر آپ سب سے محبت کرتا ہوں۔*

*آپ ہمارا یہ پیغام عام کردیجیے۔*
ہماری آواز بن جائیے ۔
ہمارا خون زمین کو رنگ رہا ہے۔
ہم آپ سے اس کے لیے پرزور تحریک چلانے کا تقاضا کرتے ہیں۔تو اپنے حصے کا کام کرنے کے لیے جی جان لڑا دیجیے۔

اے اللہ
ہمیں ثابت قدم رکھیے
ہمیں مضبوط کردیجیے
ہمارے لیے حسن خاتمہ لکھ
*فلسطین کمانڈر ابو عبیدہ*

16/03/2024

‏جب عثمانی ترکوں کے پاس کوئی مہمان آتا تو وہ اس کے سامنے قہوہ اور سادہ پانی پیش کرتے

اگر مہمان پانی کی طرف ہاتھ بڑھاتا وہ سمجھ جاتے کہ مہمان کو کھانے کی طلب ھے تو پھر وہ بہترین کھانے کا انتظام کرتے
اور اگر وہ قہوہ کی طرف ہاتھ بڑھاتا تو وہ جان لیتے کہ مہمان کو کھانے کی حاجت نہیں ھے
اگر کسی گھر کے باہر پیلے رنگ کے پھول رکھے نظر آتے تو اس کا مطلب ہوتا کہ اس گھر میں مریض موجود ھے آپ اس مریض کی وجہ سے گھر کے باہر شور شرابہ نہ کریں اور عیادت کو آسکتے ہیں
اور اگر گھر کے باہر سرخ پھول رکھتے ہوتے تو یہ اشارہ ہوتا کہ گھر میں بالغ لڑکی ہے لہذا گھر کے آس پاس بازاری جملے نہ بولے جائیں
اور اگر آپ پیغامِ نکاح لانا چاہتے ہیں تو خوش آمدید۔
گھر کے باہر دو قسم کے ڈور بیل (گھنٹی نما) ہتھوڑے رکھے ہوتے
ایک بڑا ایک چھوٹا
اگر بڑا ہتھوڑا بجایا جاتا تو اشارہ ہوتا کہ گھر کے باہر مرد آیا ھے لہذا گھر کا مرد باہر جاتا تھا
اور اگر چھوٹا ہتھوڑا بجتا تو معلوم ہوتا کہ باہر خاتون موجود ہے لہذا اس کے استقبال کے لئیے گھر کی خاتون دروازہ کھولتی تھی
عثمانی ترکوں کے صدقہ دینے کا انداز بھی کمال تھا
کہ
ان کے مالدار لوگ سبزی فروش یا دوکانداروں کے پاس جا کر اپنے نام سے کھاتہ کھلوا لیتے تھے
اور جو بھی حاجت مند سبزی یا راشن لینے آتا تو دوکاندار اس سے پیسہ لیئے بغیر اناج و سبزی دے دیتا تھا یہ بتائے بغیر کہ اس کا پیسہ کون دے گا
کچھ وقت بعد وہ مالدار پیسہ ادا کر کے کھاتہ صاف کروا دیتا
اگر کسی عثمانی ترک کی عمر تریسٹھ سال سے بڑھ جاتی اور اس سے کوئی پوچھتا کہ آپکی عمر کیا ہے؟
تو وہ
نبی پاک صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے حیاء و ادب کرتے ہوئے یہ نہ کہتا کہ میری عمر تریسٹھ سال سے زیادہ ہوگئی
ہے
بلکہ یہ کہتا
بیٹا ہم حد سے آگے بڑھ چکے ہیں
کیسا ادب کیسا عشق تھا ان لوگوں کا
کیسی بہترین عادات تھی ان لوگوں کی
یہی وجہ تھی کہ عالم کفر نے سلطنت عثمانیہ کے غداروں سے مل کر ٹکڑے کر ڈالے ۔

میرا دل کرتا ہے کہ اس پوسٹ کو میں ہر مسلمان تک پہنچاوں تاکہ تمام مسلمان اپنی تاریخ کو پڑھیں اور پھر سے یہ اصول اپنایں انشاءاللہ
اللہ پاک ہم سب کو صراط المستقیم پر چلنے کی توفیق عطا فرمائے.

آمین اللھم آمین.
Copied

04/03/2024

✍🥀💛📿.

🥀🍃💕🤍💕🌿✨️
💛 🌷 💘









04/03/2024

🤗
.



















04/03/2024

*غزہ میں جو کچھ ہو رہا ہے وہ جنگ نہیں منظم نسل کشی ہے:ایردوآن*
انقرہ - مرکزاطلاعات فلسطین
⭕ترکیہ کے صدر رجب طیب ایردوآن نے کہا ہے کہ غزہ کی پٹی میں اسرائیل کے ہاتھوں فلسطینیوں کے خلاف جو کچھ ہو رہا ہے وہ جنگ نہیں بلکہ ایک طاقت ور اور جدید اسلحے سےلیس فوج کے ہاتھوں نہتے اور معصوم لوگوں، خواتین اور بچوں کی نسل کشی ہے۔
⭕ترک صدر کے بیانات انطالیہ ڈپلومیٹک فورم کے افتتاح کے موقع پر دیے گئے خطاب میں سامنے آئے۔
⭕انہوں نے زور دے کر کہا کہ وہ مغربی طاقتیں جو اسرائیل کی غیر مشروط حمایت کرتی ہیں اپنی منافقانہ پالیسیوں کے ذریعے غزہ میں خونریزی میں شراکت دار ہیں۔
⭕انہوں نے مزید کہا کہ غزہ میں نہ صرف بچوں، خواتین اور شہریوں کو بے دردی سے قتل کیا جا رہا بلکہ بین الاقوامی نظام، انصاف اور قانون پر لوگوں کا اعتماد بھی تباہ کیا گیا۔
⭕ترک صدر نے اس بات پر زور دیا کہ بین الاقوامی برادری فلسطینی عوام کی مقروض ہے کہ وہ یروشلم کو اس کا دارالخلافہ بنائے۔ انہوں نے ترکیہ کی جانب سے ضامن میکانزم کے ذریعے شرکت کے لیے آمادگی کا اظہار کیا۔
⭕ایردوآن نے موجودہ بین الاقوامی نظام پر تنقید کی تجدید کی اور کہا کہ یہ عالمی نظام جو اپنے معنی کھو چکا ہے۔ یہ محض ایک نعرہ رہ گیا ہے۔ اس میں یکجہتی، انصاف اور اعتماد کے تصورات کا فقدان ہے۔ یہ نظام اپنی کم سے کم ذمہ داریاں پوری نہیں کرتا۔
انہوں نے مزید کہا کہ اپنے لوگوں اور پوری انسانیت کے تئیں یہ ہمارا فرض ہے کہ ہم جس چیز کو صحیح سمجھتے ہیں اس کے بارے میں بات کریں۔

⭕ترک صدر کے بیانات غزہ کی پٹی کے خلاف اسرائیلی جارحیت میں اضافے کی روشنی میں سامنے آئے ہیں، جہاں قابض ریاست غزہ میں فلسطینیوں کے خلاف قتل عام کر رہی ہے۔ فلسطینیوں کے منظم قتل عام کے نتیجے میں پانچ ماہ میں تیس ہزار سے زائد فلسطینی شہید اور 71 ہزار زخمی ہوچکے ہیں۔

01/03/2024

ریل کے سفر کے دوران ایک صاحب کی جب بھی سامنے بیٹھی خاتون سے نظر ملتی مسکرا دیتے، جب یہ چوتھی بار ہوا تو خاتون بھی مسکرائیں اور کہا۔۔۔

"جب بھی آپ مسکرا کر مجھے دیکھتے ہیں میرا دل کرتا ہے کہ آپ سے ملاقات ضرور کرنی چاہیئے"

یہ سن کر صاحب کا بس نہیں چل رہا تھا کہ کیا کریں.
فوراً بولے ۔۔۔

جی ضرور ضرور، جب آپ کہیں، اور کہاں ملنا ہے ؟

خاتون نے اپنا کارڈ دیا اور کہا میرے کلینک میں....میں ڈینٹسٹ ہوں۔۔۔
آپ کے دانت میلے کچیلے، ٹیڑھے میڑے اور کالے ہیں. سائیڈ کی دو داڑھوں میں کیڑا بھی لگا ہوا ہے. مجھے لگتا ہے شاید ایک ملاقات کافی نہ ہو لیکن یہ گارنٹی ہے کہ مجھ سے ملاقات کے بعد آپ مسکراتے ہوئے کم از کم اتنے برے نہیں لگیں گے۔

مہذب خاتون تھیں اسی لیئے صرف "دانت" کے کیڑے کا بتایا"

مشتاق احمد یوسفی

21/02/2024

کراچی کے چند ڈاکٹرز نے دل کا آپریشن مفت بالکل فری بائی پاس کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔ جہاں مریض کے ذمہ صرف خون کا بندوبست کرنا ہوگا۔ جزاک اللہ خیر اپنے آس پاس شیئر کریں تاکہ کوئی مریض مستفید ہوجائے

21/02/2024

دو مناظر اور دو خبریں!👆👆
ایک طرف غزہ کی محصور پٹی میں مظلوم مسلمان سخت مشکل حالات سے گزر رہے ہیں۔ اب تو بھوکے مرنے کا سلسلہ شروع ہوچکا ہے۔ قحط زدہ لوگ جانوروں کے دانے اور مرغی کی فیڈ سے اناج کے دانے ڈھونڈ کر صاف کر رہے ہیں اور ان کی روٹی بنا کر شکم کی آگ بجھانے میں مصروف ہیں۔ صورتحال ایسی ہولناک ہوچکی ہے کہ پہاڑ جیسی استقامت رکھنے والے اہل غزہ جو فاسفورس بموں کے سامنے ڈٹ کر کھڑے تھے، مگر بھوک کے عفریت کے آگے بے بس نظر آرہے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ ہمیں بم مار کر ختم کردو، لیکن اپنے بچوں کا بھوک سے بلبلانا ہم سے دیکھا نہیں جاتا۔ کل ایک نوجوان قسم کھا کر کہہ رہا تھا کہ 3 ماہ بعد پہلی بار روٹی نصیب ہوئی ہے۔
دوسری تصویر خلیجی صہیونی ریاست یو اے ای کی ہے۔ جہاں گلف فوڈ فیسٹیول 2024ء شروع ہوچکا ہے۔ جو دنیا کا سب سے بڑا فوڈ ایونٹ ہے۔ اس سال 190 ممالک کی 5500 کمپنیوں کی شرکت اور 12 بلین ڈالر کے کل تجارتی سودوں کے تخمینے کے ساتھ کھانے پینے کا ایونٹ منعقد ہو رہا ہے۔
مولائے کریم! ان بدوؤں کا انجام اپنی قدرت سے دکھا دے۔ ان کے محلات پر دشمن کا قبضہ ہو۔ ان ننگ ملت، ننگ دیں اور ننگ وطن ذلیلوں سے جلد اس زمین کو پاک فرما دے!!
ان سے تو زمانہ جاہلیت کے مشرکین زیادہ بہتر تھے۔ شعب ابی طالب میں جب مسلمانوں کے محاصرہ طویل ہوا تو مـــشــرک زہیر ابن ابی امیہ المخزومی مشرکین مکہ کے پاس گیا تھا اور کعبہ کا طواف کرنے کے بعد ان سے مخاطب ہو کر کہا تھا:
" يا أهل مكة! أنأكل الطعام، ونلبس الثياب، وبنو هاشم هلكى، لا يباع ولا يبتاع منهم؟ والله لا أقعد حتى تشق هذه الصحيفة القاطعة الظالمة"
اے اہل مکہ! کیا ہم کھانا کھائیں گے اور کپڑے پہنیں گے اور بنو ہاشم ہلاک ہو جائیں گے، نہ کوئی ان سے خریدے گا اور نہ کوئی انہیں کچھ بیچے گا۔ خدا کی قسم، میں اس وقت تک چین سے نہیں بیٹھوں گا جب تک اس ظالمانہ مقاطعہ کی دستاویز پھاڑ نہ ڈالی جائے۔"
اور پھر ایسا ہی ہوا تھا۔

21/02/2024

‏🔴 وہ کمپنیاں جو اسرائیل کو سپورٹ کرتی ہیں وہ یونیورسٹی آف کیلیفورنیا کے پروگراموں میں حصہ نہیں لے سکیں گی۔
▪️ طلباء گروپوں کے لیے مختص کردہ 20 ملین ڈالر کا بجٹ ان کمپنیوں پر خرچ نہیں کیا جا سکتا۔

"غیروں کی انسانیت جاگ رہی ہے مگر اپنوں کو اپنوں کا درد ہی محسوس نہیں ہو رہا؟ الٹا kfc سے پارٹنرشپ کرکے زخموں پر نمک چھڑک رہے ہیں۔۔۔افسوس"

کیا آپ psl کا بائیکاٹ جاری رکھے ہوئے ہیں؟
- جی ہاں ہم بائیکاٹ کر رہے ہیں = ❤️ یا 🇵🇸
- ہمیں پہلے علم نہیں تھا کہ psl نے kfc سے پارٹنرشپ کی، اب علم ہوا ہے، ابھی سے بائیکاٹ شروع کررہے ہیں = 👍
- خود بھی بائیکاٹ کررہے ہیں اور یہ پیغام آگے بھی پھیلا رہے ہیں= 🇵🇰

21/02/2024

کے ایف سے سے اشتراک کی وجہ سے پی ایس ایل کا بائیکاٹ
کچھ لوگ پوچھتے ہیں کہ اس سے کیا ہوگا؟
ہمارے بائیکاٹ سے بہت کچھ ہوتا ہے۔ سب سے پہلا اثر تو یہ ہوا ہے کہ جو پی ایس ایل اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر خوشی سے اناؤنس کر رہی تھی کہ کے ایف سی ہمارا سنیک پارٹنر ہے اس نے ساری پوسٹس ہٹادی ہیں۔ ایک دو دن یہ مہم جاری رہی تو کے ایف سی کا لاگو بھی ہر جگہ سے ہٹا دیا جائے گا اور باقاعدہ پوسٹس کر کے بتائیں گے کہ ہم نے کے ایف سی سے اشتراک ختم کر دیا ہے۔
دوسرا فائدہ یہ ہوا ہے کہ کے ایف سی نے اشتراک اس لیے کیا تھا کہ اس کی سیل زیادہ ہو لیکن اس بائیکاٹ مہم کی وجہ سے الٹا بائیکاٹ والی مہم پھر سے تروتازہ ہوگئی ہے جس سے انھیں فائدہ کی بجائے نقصان ہی ہوگا۔
تیسرا اور بڑا فائدہ یہ ہے کہ عالمی سطح پر جن کمپنیوں نے بھی مظلوم فلسطینیوں کی بجائے ظالموں کا ساتھ دینے کے اعلانات کیے تھے، وہ سب مان رہی ہیں کہ ان کے کاروبار کو شدید نقصان کا سامنا ہے۔ اس نقصان کا بڑا فائدہ یہ ہوتا ہے کہ اسی نقصان کے ڈر سے دوسری بہت سی کمپنیاں اس طرح ظالموں کا ساتھ دینے سے پیچھے ہٹ جاتی ہیں اور یہی اصل مقصد ہے ۔
چوتھا فائدہ یہ ہے کہ فلسطین کے اس اہم معاملے پر خاموشی نہیں چھاتی بلکہ دنیا کے سامنے ان کے مظالم آتے رہتے ہیں۔ پھر مظلوموں کو ایک آس رہتی ہے کہ بہت سے لوگ ہمارے ساتھ ہیں۔ یہ ایک لمبی جدوجہد ہے اور ہر جگہ اور ہر ممکن طریقے سے اس میں حصہ لینا چاہیے۔ اسی وجہ سے یہ ممکن ہو پایا ہے کہ ساؤتھ افریقہ نے ظالم اسرائیل کے خلاف عالمی عدالت میں مقدمہ چلایا ہے اور وہاں بھی اس کے خلاف بات ہو رہی ہے۔
پانچواں فائدہ یہ ہوتا ہے کہ میڈیا میں یہ معاملہ پھر سے آنے سے بہت سے لوگ مظلوم فلسطینی بھائیوں کے لیے مالی امداد بھی بھجوانے لگتے ہیں اور اس سے ان کا ڈائریکٹ فائدہ ہوتا ہے۔
یہ چند ایک ہیں جو میں نے گنوائے ہیں۔ اس مہم کو جاری رکھیں۔
یہ ایمان کا کمزور درجہ ہی سہی، لیکن اثر رکھتا ہے۔
کے ایف سی کا بائیکاٹ ہمیشہ کے لیے اور پی ایس ایل کا تب تک ، جب تک کہ پی ایس ایل کے ایف سی کی تشہیر بند نہیں کر دیتی۔ تب تک پی ایس ایل کا نہ ٹکٹ خریدیں گے نہ کوئی میچ دیکھیں گے نہ ان میچوں پر کوئی تبصرہ کریں گے اور جو یہ میچ دیکھے گا یا ان پر تبصرے کرے گا اسے بھی انفرینڈ یا سنوز کر دیں گے۔
دشمن کا دوست بھی دشمن ہی ہوتا ہے اس لیے جب تک پی ایس ایل کے ایف سی کی سپانسرشپ ختم نہیں کرتا اس کا بائیکاٹ جاری رہنا چاہیے۔
متفق ہیں تو چاہے پوسٹ شئیر کر دیں چاہیں تو کاپی کر کے اپنی وال پر لگا لیں۔
۔۔۔۔۔۔۔
ڈاکٹرعدنان نیازی

Address


Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when sum infor posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

  • Address
  • Alerts
  • Videos
  • Claim ownership or report listing
  • Want your business to be the top-listed Media Company?

Share