06/03/2024
پاکستان میں بہت سے ادارے تعلیم اور تعلیمی ڈھانچے کی بہتری کے لیے کوشاں ہیں۔ CERD کا تعارف بھی نیا نہیں , يہ ادارہ پاکستان بھر میں اپنى خدمات دے رہا ہے اساتذہ کی ٹریننگ کے حوالے سے مستند ادارہ جانا جاتا ہے۔ بچوں کی تعلیم و تربیت اور ذہنى نشو نما ان کى ترجيحات میں شامل ہے يہ سلسلہ محض شہرى علاقوں تک محدود نہيں بلکہ تعلیم کی روشنی سے محروم دیہی علاقوں کے بچوں پہ بھی خصوصی توجہ دی جاتی ہے۔
گزشتہ دنوں اپنى کتاب “خواب ادھورے رہے“ CERD کے کتب خانے میں رکھی دیکھ کر خوشی ہوئی۔ اس کا سہرا ماہر تعلیم و ٹرینر، نائب صدر شعبۂ تعلیم جماعت اسلامی خواتین ثريا ملک صاحبہ کو جاتا ہے جنہوں نے میری کتاب کی حوصلہ افزائی کی اور ادارے کے کتب خانے میں جگہ دی۔ امید ہے یہ کتاب پڑھنے والوں کے لیے سیکھنے سکھانے کا باعث بنے گی