Mufti Fazal Ghafoor Fans

  • Home
  • Mufti Fazal Ghafoor Fans

Mufti Fazal Ghafoor Fans Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Mufti Fazal Ghafoor Fans, Media/News Company, .

21/09/2025

پاکستانی ہوشیار رہیں ؟

21/09/2025
21/09/2025

مدینہ ریاست بنانے کے دعویدار
یہ لوگ ہمیں مدینہ ریاست بنانے نکلے تھے جن کو اذان تک صحیح نہیں آتا

افسوس ہے ووٹ دینے والوں پر
یاد رہے اذان دینے والا ہمارے باڑہ خیبر ایجنسی کا ایم این اے محترم حاجی اقبال صاحب ہے

10/09/2025
پاکستانی وفد اپنے سامان کے ساتھ ایک سلیپنگ بیگ آدھا کلو کھجور تین جوڑے کپڑے اور اللہ کا آسرا اور امت کی دعاوں کے ساتھ اپ...
10/09/2025

پاکستانی وفد اپنے سامان کے ساتھ ایک سلیپنگ بیگ آدھا کلو کھجور تین جوڑے کپڑے اور اللہ کا آسرا اور امت کی دعاوں کے ساتھ اپنی اپنی کشتیوں میں سوار ہونے کے انتظار میں

31/08/2025

*حضرت مفتی صاحب کا درد بھرا اپیل*

28/08/2025

اشاعت التوحید والسنہ کے امیر شیخ القرآن حضرت مولانا محمد طیب صاحب کے بونیر آمد مفتی فضل غفور صاحب سے تعزیت آور حضرت مفتی صاحب کے کاوشوں کو سراہا

22/08/2025

مفتی فضل غفور صاحب 💔

22/08/2025

موضوع ! قادیانیوں کے سہولت کار آستین کے سانپ ھیں

فاتح عیسائیت "مفتی راشد مدنی صاحب"
مرکزی رھنما :- عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت پاکستان

سینہ سپر امیر شریعتؒ سید عطاءاللہ شاہ بخاری رحمۃ اللہ علیہ: ✍️محمد ساجدمبلغ عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت، خوشاب21ااگست 1961ا...
22/08/2025

سینہ سپر امیر شریعتؒ سید عطاءاللہ شاہ بخاری رحمۃ اللہ علیہ
: ✍️محمد ساجد
مبلغ عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت، خوشاب

21ااگست 1961امیر شریعت سید عطاء اللہ شاہ بخاری رحمۃ اللہ علیہ کایوم وفات ہے،اسی مناسبت سے آپ سے عقیدت رکھنے والوں کی فہرست میں نام لکھوانے کےلئے چند باتیں نقل کر دیتاہوں!
تاکہ ہماری نوجوان نسل اپنے اکابرین سے متعارف ہوکرانکےنقش قدم پر چل سکیں!
امیر شریعت سید عطاء اللہ شاہ بخاری رحمۃ اللہ علیہ کی ولادت باسعادت 23 ستمبر 1892ء کو صوبہ بہار، انڈیا کے علاقے پٹنہ میں ہوئی۔
آپ کی زندگی کا ہر لمحہ اسلام، تحفظِ ختم نبوت، آزادی اور مظلوم مسلمانوں کے حقوق کے لیے وقف تھا۔
1. تحریکِ خلافت میں کردار
خلافتِ عثمانیہ کے تحفظ کے لیے بھرپور جدوجہد کی۔
شعلہ بیان خطابت کے ذریعے مسلمانوں میں آزادی کا شعور بیدار کیا
پہلی بار قید و بند کی صعوبتیں برداشت کیں، جو بعد میں آپ کی زندگی کا معمول بن گئیں۔

2. آزادیِ ہند کی جدوجہد

انگریز سامراج کے خلاف برصغیر کے کونے کونے میں انقلابی تقاریر کیں۔
عوام کے دلوں میں حریت و استقلال کی چنگاری روشن کی۔

آزادی کے لیے عملی، فکری اور سیاسی محاذ پر نمایاں خدمات انجام دیں۔
3. مجلس احرار اسلام کی بنیاد (1929ء)

مولانا ظفر علی خان اور رفقاء کے ساتھ مل کر مجلس احرار اسلام قائم کی۔

یہ جماعت آزادی، تحفظِ ناموسِ رسالت ﷺ اور مظلوم مسلمانوں کے حقوق کے لیے سرگرم رہی۔
4. امیرِ شریعت کا منصب (1930ء)
علامہ انور شاہ کشمیریؒ کی تجویز پر پانچ سو جید علماء و مشائخ نے شاہ صاحب کے ہاتھ پر بیعت کی۔

آپ کو امیر شریعت منتخب کیا گیا، جس کے بعد متحدہ پنجاب آپ کی قیادت میں متحد ہوگیا۔
---
5. تحریکِ ختمِ نبوت میں قائدانہ کردار (1934ء تا 1953ء)
قـــادیانیــت کے فتنہ کے خلاف فیصلہ کن جدوجہد کی۔
1934ء میں قـــادیان کا محاصرہ کیا، جس نے تحریک ختم نبوت کی بنیاد رکھی۔
پاکستان بننے کے بعد 1949ء میں مجلس تحفظ ختم نبوت قائم کی،
جس کے 13 دسمبر 1954ء کو آپ باقاعدہ امیراوّل مقرر ہوئے۔
1953ء کی عظیم تحریک ختم نبوت میں آپ نے قیادت کا مرکزی کردار ادا کیا۔
آپ 6 سال، 8 ماہ، 9 دن تک باقاعدہ مجلس تحفظ ختم نبوت کے امیر رہے۔
امیر شریعت کے چند یادگار واقعات کہ کس قدر جرآت اور بہادری سے حق کہا بلکہ حق منوایا اور باطل کاراستہ روکا!
ملاحظہ فرمائیں
۱۹۳۶ء میں چیف جسٹس کے سامنے مسٹر سلیم ایڈووکیٹ جنرل کے ایک سوال پر شاہ صاحب نے فرمایا: ”ہاں! میں نے مـــرزاغــلام احمد کو ہزاروں مرتبہ کافر کہا ہے، کہتا ہوں ، اور کہتا رہوں گا ، یہ میرا مذہب ہے۔“ (سوانح حیات بخاری، از خان کابلی ) اسی عدالت میں فرمایا کہ: "میرے مرنے کے بعد میری قبر پر بھی آکر کسی نے سوال کیا کہ مــرزا قــادیانی کون تھا؟ تو میری قبر کے ذرے ذرے سے آواز آئے گی کہ مرزا کا فر تھا، اس کے ماننے والے سب کافر ہیں ۔“

مولانا محمد یوسف لدھیانوی شہید نے فرمایا کہ مسٹر جسٹس منیر نے ۱۹۵۳ء کی تحریک ختم نبوت میں ایک دن حضرت امیر شریعت سے عدالت کے کٹہرے میں پوچھا کہ: "سنا ہے آپ کہتے ہیں کہ اگر مـــرزا قـــادیانی میرے زمانے میں نبوت کا دعوی کرتا تو میں اسے قتل کر دیتا ؟ شاہ جی نے برجستہ فرمایا کہ
اب کوئی کرکے دیکھ لے!
اس پرعدالت میں سامعین نے نعرہ تکبیر لگایا، اللہ اکبر کی صدا سے ہائی کورٹ کے درودیوار گونج اٹھے۔
جسٹس منیر سر پٹاتے ہوئے بولا کہ: ” توہین عدالت !‘ شاہ جی نے زناٹے دار آواز میں فرمایا کہ: توہین رسالت ! اس پر پھر عدالت میں ” تاج و تخت ختم نبوت زندہ باد کی صدا بلند ہوئی، جج نے سر جھکا لیا، باطل ہار گیا حق جیت گیا۔
.... حضرت سید عطاء اللہ شاہ بخاری امرتسر میں حضرت مولانا نور احمد صاحب کے پاس درس نظامی کے طالب علم تھے۔ انہی دنوں اعلان ہوا کہ مــــرزا بشیر الدین محمود قــــادیانی ، ہال بازار کے باہر ایک سینما ہال میں تقریر کریں گے۔ حضرت مولانا نور احمد صاحب نے امرتسر کے تمام علماء کو جمع کیا اور کہا کہ : ” اس سے پہلے مــرزائـــیوں کو امرتسر میں جلسہ کرنے کی جرات نہیں ہوئی اور اب اگر ایک دفعہ یہ جلسہ کر گئے تو ہمیں تنگ کریں گے۔ علماء حضرات نے مختلف تجاویز پیش کیں، حضرت سید عطاء اللہ شاہ بخاری نے فرمایا کہ: ” آپ کو فکر
کرنے کی ضرورت نہیں ، وہ جلسہ نہیں ہو گا۔"

شاہ جی کے ساتھ بخارا، سمرقند اور تاشقند سے بھی درس نظامیہ کے طالب علم امرتسر پڑھا کرتے تھے۔ آپ نے ان طلباء کو ساتھ لیا اور جلسہ گاہ میں پہنچ گئے۔ سینما ہال بھرا ہوا تھا۔ آپ سینما ہال کے درمیان میں بیٹھے ہوئے تھے۔ دوسرے طلباء آپ کی حفاظت کے لئے تھے۔ مـــرزا بشیر الدین قــــادیانی نے پہلے خطبہ پڑھا، پھر قرآن مجید کی چند آیات تلاوت کیں، شاہ جی کھڑے ہو گئے اور فرمایا: بشیر الدین ! قرآن مجید صحیح پڑھو! مرزا بشیر الدین پہلے خاموش ہو گیا، پھر پڑھنا شروع کیا۔

آپ نے پھر فرمایا کہ بشیر الدین میں کہتا ہوں قرآن مجید صحیح پڑھو، ورنہ چپ ہو جاؤ مـــرزا نے اشارہ کیا ، بیٹھ جاؤ ، قبلہ شاہ جی اپنی بات دہرار ہے تھے،
چاروں طرف سے شور اٹھا: ” بیٹھ جاؤ !
مگر آپ کھڑے للکارتے رہے۔
قبلہ شاہ جی کی اس مختصر پارٹی کے سوا باقی سارا ہال مرزائیوں سے بھرا ہوا تھا۔ وہ لوگ شاہ جی کی طرف بڑھے مگر آپ کی حفاظت کے لئے آئے ہوئے ساتھی ان کے لئے کافی تھے۔ جو بھی آگے بڑھتا یہ لوگ انہیں اٹھا کر دوسروں پر پھینک دیتے ۔ اس طرح پورے ہال میں ہنگامہ برپا ہو گیا۔ شاہ جی نے اسی حصار کے اندر آہستہ آہستہ اسٹیج کی طرف بڑھنا شروع کیا۔ جب شاہ جی اسٹیج کے قریب پہنچ گئے تو مـــرزا بشیر الدین محمود نے ملحقہ کمرے میں جا کر پناہ لی ، شاہ جی اور ان کے ساتھیوں نے کرسیاں اٹھا اٹھا کر ان لوگوں پر مارنا شروع کر دیں، بھگدڑ مچ گئی۔ جلسہ ختم ہو گیا۔ تھوڑی دیر کے بعد آپ قریبی دروازے سے باہر نکل آئے۔ باہر ایک عظیم مجمع جمع تھا۔ آپ ایک تانگے پر کھڑے ہو گئے اور تقریر شروع کر دی ۔ پولیس آئی اور مـــرزائیوں اور مـــرزا بشیر الدین کو اپنی حفاظت میں ریلوے اسٹیشن پر پہنچا دیا۔
اللّٰہ تعالیٰ ہمیں امیر شریعت سید عطاءاللہ شاہ بخاری رحمۃ اللہ علیہ کی قائم کردہ جماعت جس کے قیامت تک کےبقاء کی دعا امیر شریعت نے حافظ الحدیث حضرت مولانا محمد عبداللہ درخواستی رحمۃ اللہ علیہ کی موجودگی میں ایک کانفرنس میں فرمائی!
امیر شریعت نے خطبہ مسنونہ کےبعد فرمایا!

حسن اتفاق سے آج حضرت مولانا محمد عبداللہ درخواستی موجود ہیں،میں تو آپ کی تقریر کی سعادت حاصل کرنے آیاہوں!
`خطاب کےدوران فرمایا مجلس تحفظ ختم نبوت کوئی ہنگامی تحریک یاایجی کمیشن نہیں ہے بلکہ یہ ایک تبلیغی اور دینی جماعت ہےاوراسے ہم بقائے دوام دینےکے خواہشمند ہیں،`
مزید فرمایا ملکی معاملات میں ہمارا کوئی لین دین نہیں،

اللّٰہ تعالیٰ ہمیں اور ہماری نسلوں کو عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت سے وابستہ رکھے آمین یارب العالمین

22/08/2025

*دینی مدارس کا حسین چہرہ*
*دینی مدارس کے حسین گلدستے*
*جو خود بھوکا رہ کر بھی دوسروں کا ایک پیسہ نہیں کھاتے ۔*
*امانت کی حفاظت اگر دیکھنی ہو تو ذرا ان مدارس کی چٹائیوں پر پڑھنے والوں کی امانت داری اپنی آنکھوں دیکھ لیجئے ۔* اگر
سونا چھپانا چاہتے تو چھپا سکتے تھے لیکن آخرت کو سامنے رکھ کر کے امانت میں خیانت نہیں کی
*امدادی کاموں میں خطیر مقدار میں سونا ملنے پر حق کو حقدار تک پہنچانے والے عظیم ترین ہستیاں*

*امانت داری کی ایسی مثال ہو تو پیش کرو*

Address


Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Mufti Fazal Ghafoor Fans posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

  • Want your business to be the top-listed Media Company?

Share