09/10/2024
“میں نے تاریخ میں قاضی فائز عیسیٰ جیسا متنازعہ اور بدترین چیف جسٹس نہیں دیکھا! ایکسٹینشن مافیا گینگ آف تھری کا حصہ ہے۔ قاضی نے اپنی ذاتی مفاد اور ایکسٹینشن کیلئے آئین پاکستان، سپریم کورٹ، جمہوریت اور اخلاقیات کا جنازہ نکال دیا ہے! قاضی نے لندن پلان پر عمل درآمد کو یقینی بنایا ہے اور بھرپور کوشش کی ہے کہ لندن پلان کے مطابق تحریک انصاف مکمل طور پر کرش (تباہ) ہو، نواز شریف کے تمام کیسز معاف ہوں اور میں جیل میں ہی رہوں۔ لندن پلان کے مطابق قاضی نے تحریک انصاف کو کرش ہونے دیا اور بلکل اسی طرح خاموش رہا جیسے مغربی طاقتیں اسرائیل کو اہلِ فلسطین کو کرش کرنے کی کھلی چھوٹ دے کر خود خاموش بیٹھی ہیں! اپنی طرف سے تحریک انصاف کو مکمل کرش کرنے کے لئے پہلے سکندر سلطان راجہ کو استعمال کیا گیا اور پھر قاضی فائز عیسیٰ اپنا کردار ادا کرتا رہا!
میں اپنی جوڈیشری کو کہنا چاہتا ہوں کہ آپ اس ملک کو غلامی سے بچا سکتے ہیں! ہم تو کھڑے ہیں، جب تک زندہ ہوں غلامی قبول نہیں کروں گا! یہ قوم آپ کی طرف دیکھ رہی ہے، آپ میں سے جو بھی انصاف اور آزادی کے لیے کھڑا ہو گا قوم اور تاریخ اس کو ہمیشہ یاد رکھے گی!
اور میں اپنی قوم کو کہتا ہوں کہ کبھی بھی آزادی قربانیوں کے بغیر نہیں ملتی! آپ نے کبھی بھی خوفزدہ ہو کر اپنی آزادی کی تحریک سے پیچھے نہیں ہٹنا!”
- پاکستان کے کپتان عمران خان