06/06/2024
وَ اعْتَصِمُوْا بِحَبْلِ اللّٰهِ جَمِیْعًا وَّ لَا تَفَرَّقُوْا۪-
آج مورخہ ۲ جون ۲۰۲۴ کو ڈیمسنگ قبیلہ ہنزہ، نگر و گلگت کے ممبران کی اہم میٹنگ چھلت نگرمیں چیرمین علی محمد (منتری) کی میزبانی میں منعقد ہوا، میٹنگ میں خاندان کے دینی ،سیاسی, سماجی اور کاروباری شخصیات نے شرکت کی اور اپنی قیمتی آراء سے نوازتے ہوئے اتفاق و اتحاد و صلہ رحمی پر اسلامی تعلیمات کو مد نظر رکھتے ہوئے روشنی ڈالی اور یہ فیصلہ کیاکہ ڈیمسنگ قبیلہ ایک ادارہ قائم کرے گا جو نہ صرف قبیلہ بلکہ تمام لوگوں کی فلاح و بہبود کے لیے کام کرے گا۔ آج کی میٹنگ میں شرکاء خاندان نے متفقہ طور پر جناب میجر ر اسلام شاہ ساکن حسین آباد ہنزہ کو صدر(ڈیمسنگ ویلفیئر سوسائٹی) اور جناب شیخ اجلال حسین پھکر نگر کو جنرل سیکرٹری منتخب کیا۔ انشاءاللہ یہ ادارہ اپنے آباؤ اجداد کے نقش قدم پے چلتے ہوئے علاقے میں بسنے والے انسانوں کی فلاح وبہبود کیلے کام کرےگا۔