15/04/2024
کوشش کریں کسی نہ کسی طرح بچ بچا کر اس دنیا سے نکل جائیں ، اقدام اور فیصلے بہت سوچ سمجھ کر کریں ، اپنا محاسبہ کرتے رہیں، حتیٰ المقدور معاملات کو سیدھا اور سادہ رکھیں، سادہ اور سیدھا صرف خدا تعالیٰ کی رضا کا رستہ ہے،
خیال کریں کہ کسی کی آنکھ میں آنسو کی وجہ آپ نہ ہو، دوسروں کے مشکلات حالات کو مزید مشکل کرنے میں اپنا حصہ نہ ڈالیں ، کسی کی آہ نہ لیں، بالکل سیدھی اور صاف بات کہیں مگر یاد رہے کہ الفاظ کا چناؤ مناسب ہو، جب بھی کوئی فیصلہ کریں
،ایک لمحے کے لیے یہ ضرور سوچا کریں کہ آپکے مالک کی رضا کس میں ہے ، اور اس کی رضا کے لیے چیزوں پر، تعلقات پر سمجھوتا کر لیا کریں ، اس کے قرب کے لیے قربانی دے دیا کریں ،
اور پھر وہ احساس دور نہیں ہوگا کہ
"ولسوف يوتيك ربك فترضى" اور عنقریب تمہارا رب تمہیں اتنا دےگا کہ تم خوش ہو جاؤ گے "
مگر یاد رکھنا اس سے مراد یہ نہیں ہے کہ تمہیں ساری دنیا ہی مل جائے گی، بلکہ اس سے مراد یہ ہے کہ اس سب کے بعد خداوند تمہارا دل بدل دیں گے ، اور سب سے پہلے اس میں شکوہ کو ختم کریں گے ، پھر تمہاری ترجیحات بدل جائیں گی ، ان کے ١٠٠٠ تمہیں ١٠٠ معلوم ہوں گے ، اور تمہاری ٣١٣ ان کے لیے ٣٠٠٠ بن جائیں گے، پھر وہ ذات تمہیں غم، افسردگی اور دکھ سے محفوظ کر لے گی اور تمہیں اپنا احساس عطا کر دے گی اور اس وقت تمہیں سب سے زیادہ استقامت کو اختیار کرنا ہے ، اللّٰہ کی اس پیغام کو remind کرنا ہے ،
"وإذا عزمت فتوكل على اللّٰہ " اور جب تم پختہ عزم کر لو تو پھر اللّٰہ تعالٰی پر بھروسہ کرو.
اور اس سفر کو بخیر و عافیت مکمل کرنے کی کوشش کرو، جسے اس ذات نے بطورِ امتحان اور بطورِ مہلت تمہیں عطا فرمایا ہے ۔