zinda rehna chahtay ho tu meer e carvan bn k rho,
is zameen ki pastiyoun main asman bn k rho,
میں چانداورستاروں کے گیت گاتا رہا
میرےہی گھر سےاندھیروں کےقافلےنہ گئے
01/11/2023
01/11/2023
دنیا میں ایک”ظلم“ ہی ہے جو انسان کو بہت بے چین کر دیتا ہے۔ یہ ظلم کسی پر بھی ہو، ہم عقیدہ پر یا غیر عقیدہ پر، اپنی زمین کے انسان پر ہو یا کسی اور خطے کے انسان پر۔ اگر کوئی بھی انسان کسی دوسرے انسان کی وجہ سے بے بسی کی حالت پر آجائے تو میں سمجھتی ہوں کہ یہ بڑا ہی ظلم ہے۔ یہ تکلیف کا زمانہ ہے۔ یہ انتہائی صور تحال ہے۔ یہ بڑی ہی اذیت کا مقام ہے اور یہی بے بس صورتحال معجزے کی نمائندہ بھی ہے۔ جب ایک انسان نہیں کئی انسان……جب ایک صابر نہیں کئی صابر بے بس ہو جائیں تو عرش ہل جاتا ہے……معجزہ اپنا راستہ بناتا ہوا زمین تک آتا ہے۔
ہم اپنے گھروں میں سو رہے ہیں، کھا رہے ہیں، موبائل بھی یوز کر رہے ہیں، لیکن یقین جانیں کہ اتنی گلٹ ہوتی ہے، اتنا عجیب لگتا ہے، اور اتنا رونا آتا ہے کہ کیا ہی کیا جائے……
دعا……بہت دعا……بہت زیادہ دعا……
حق کے لیے……
امن کے لیے……
اللہ کے بے پایاں رحم کے لیے……
سمیراحمید
12/10/2023
القرآن - سورۃ نمبر 42 الشورى
آیت نمبر 27
ترجمہ:
{مولانا فتح محمد جالندہری}
اور اگر خدا اپنے بندوں کے لئے رزق میں فراخی کردیتا تو زمین میں فساد کرنے لگتے۔ لیکن وہ جو چیز چاہتا ہے اندازے کے ساتھ نازل کرتا ہے۔ بےشک وہ اپنے بندوں کو جانتا اور دیکھتا ہے
{مفتی محمد تقی عثمانی}
اور اگر اللہ اپنے تمام بندوں کے لیے رزق کو کھلے طور پر پھیلا دیتا تو وہ زمین میں سرکشی کرنے لگتے، مگر وہ ایک خاص اندازے سے جتنا چاہتا ہے (رزق) اتارتا ہے۔ یقینا وہ اپنے بندوں سے پوری طرح باخبر، ان پر نظر رکھنے والا ہے۔
12/10/2023
القرآن - سورۃ نمبر 43 الزخرف
ترجمہ
{مفتی محمد تقی عثمانی}
اور اگر یہ اندیشہ نہ ہوتا کہ تمام انسان ایک ہی طریقے کے (یعنی کافر) ہوجائیں گے تو جو لوگ خدائے رحمن کے منکر ہیں، ہم ان کے لیے ان گھروں کی چھتیں بھی چاندی کی بنا دیتے، اور وہ سیڑھیاں بھی جن پر وہ چڑھتے ہیں
اور ان کے گھروں کے دروازے بھی، اور وہ تخت بھی جن پر وہ تکیہ لگا کر بیٹھتے ہیں۔
بلکہ انہیں سونا بنا دیتے، اور حقیقت یہ ہے کہ یہ سب کچھ بھی نہیں، صرف دنیوی زندگی کا سامان ہے۔ اور آخرت تمہارے پروردگار کے نزدیک پرہیزگاروں کے لیے ہے۔
Be the first to know and let us send you an email when گلاب زادی posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.