Charsadda Media Center

  • Home
  • Charsadda Media Center

Charsadda Media Center چارسدہ کے تازہ خبروں سے باخبر رہنے کےلیے چارسدہ میڈیا سنٹر کےپیج لائک کریں

*چارسدہ : نو تعینات ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر چارسدہ سلیمان ظفر (PSP)نے اپنے عہدے کا چارج سنبھال لیا*نوتعینات ڈسٹرکٹ پولیس آفیس...
13/01/2025

*چارسدہ : نو تعینات ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر چارسدہ سلیمان ظفر (PSP)نے اپنے عہدے کا چارج سنبھال لیا*

نوتعینات ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرچارسدہ سلیمان ظفر (PSP)نے اپنے عہدے کا چارج سنبھال لیا۔ پولیس ہیڈکوارٹرز آمد پر چاق و چوبند پولیس دستے نے ان کو سلامی پیش کی۔

اس موقع پر ایس پی انویسٹی گیشن چارسدہ سجاد خان، سرکل ایس ڈی پی اوز اور دیگر پولیس افسران موجود تھے۔ نئے ڈی پی او نے یادگار شہداء پر حاضری دی اور سلامی پیش کی۔ بعد ازاں، انہوں نے پولیس افسران کے ساتھ ایک تعریفی میٹنگ بھی کی، جس میں پولیس کے پیشہ ورانہ امور اور چارسدہ کی امن و امان کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

نو تعینات ڈی پی او چارسدہ سلیمان ظفر(PSP) نے قانون کی بالادستی، عوامی خدمت اور جرائم کے خاتمے کو اپنی ترجیحات قرار دیا۔ انہوں نے تمام افسران پر زور دیا کہ وہ اپنی پیشہ ورانہ ذمہ داریاں دیانتداری اور لگن کے ساتھ ادا کریں۔

قاضی حسین احمد میڈیکل کمپلیکس ایم ٹی آئی نوشہرہ کے گائنی ڈیپارٹمنٹ میں چار بچوں کی ایک ساتھ پیدائش ہوئی ہیں۔ گائنی ڈپارٹ...
06/01/2025

قاضی حسین احمد میڈیکل کمپلیکس ایم ٹی آئی نوشہرہ کے گائنی ڈیپارٹمنٹ میں چار بچوں کی ایک ساتھ پیدائش ہوئی ہیں۔
گائنی ڈپارٹمنٹ میں ایک خاتون کے ہاں چار بچوں کی پیدائش ہوئی ہیں۔
بچوں کے والد رضوان اللہ کا تعلق نوشہرہ سے ہیں ۔

پشاور: اسلامیہ کالج ہاسٹل میں طالبعلم ضیاء کی مبینہ خودکشی، پولیس کے مطابق ہاسٹل میں شعبہ قانون کے 7 سمسٹر کے طالب علم ض...
01/01/2025

پشاور: اسلامیہ کالج ہاسٹل میں طالبعلم ضیاء کی مبینہ خودکشی، پولیس کے مطابق ہاسٹل میں شعبہ قانون کے 7 سمسٹر کے طالب علم ضیاء کی لاش پنکھے سے لٹکی ہوئی پائی گئ۔
طالبعلم نے مبینہ خودکشی سے قبل والد کے نام ایک خط بھی لکھا ہے۔ پولیس نے مزید تفتیش شروع کردی۔

ریسکیو 1122 چارسدہتحصیل چارسدہ کپتان کورونہ دوسہرہ میں رات کو ریسکیو ایمبولینس میں بچے کی پیدائش  تفصیلات کے مطابق ریسکی...
26/12/2024

ریسکیو 1122 چارسدہ

تحصیل چارسدہ کپتان کورونہ دوسہرہ میں رات کو ریسکیو ایمبولینس میں بچے کی پیدائش

تفصیلات کے مطابق ریسکیو کنٹرول روم کو رات گئے کپتان کورونہ دوسہرہ سے نعیم نامی شخص نے کال کرکے اپنے گھر میں زچکی (لیبر پین) ایمرجنسی کی اطلاع دی۔

اطلاع موصول ہوتی ہی ریسکیو موٹر وے سیٹلائٹ سٹیشن سے ایمبولینس کا سٹاف سمیت فوری ریسپانس

راستے میں مریضہ کی زچگی کی حالت سنگین ہو گئی۔ حالات کی نزاکت کو دیکھتے ہوئے گھر والوں کی اجازت سے ایمرجنسی میڈیکل ٹیکنیشن نے ایمبولینس میں ہی ڈلیوری کا عمل مکمل کیا۔ جسمیں زچہ اور بچہ دونوں محفوظ رہے۔

ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد ماں اور بچے کو مزید طبی معائنے اور نگہداشت کے لیے وویمن اینڈ چلڈرن اسپتال رجڑ منتقل کر دیا گیا۔

ایمرجنسی میڈیکل ٹیکنیشن نے ایمبولینس میں ہی بچے کی کان میں آذان دی، زچگی کی ایمرجنسیز میں ریسکیو 1122 کو کال کرنا عوام کا ریسکیو ایمرجنسی سروسز پر اعتماد کا اظہار ہے۔ ریسکیو 1122 چارسدہ ہر قسم کی ایمرجنسی میں عوام کے اعتماد پر پورا اترے گی۔

25/12/2024

چارسدہ
اھلسنت والجماعت کے زیراہتمام ڈاکٹر طیب منظر صاحب کی قیادت میں 22جمادی الثانی یوم وفات خلیفہ بلا فصل سیدنا ابوبکر صدیقؓ کے مناسبت سے مدحِ صحابہؓ ومطالباتی ریلی کا انعقاد۔۔
ریلی بازاروں سے گزرتے ہوئے سیدنا فاروقؓ اعظم چوک میں جلسہ کی شکل اختیار کرگئ۔۔
ریلی میں مختلف علاقوں سے کثیر عوام نے شرکت کی۔
ریلی کے شرکاء سےمفتی ساجداللہ مکی مولانا شاہ فہد قاسمی۔ مولانا مسعودجان مولانا معتصم باللہ ضیاءالرحمان فاروقی حاجی داود جان ودیگر نے خطاب کی۔
مقررین نے سیدنا ابوبکر صدیقؓ کی اسلام کیلئے پیش کی جانی والی قربانیوں خراج تحسین پیش کرنے کےساتھ ساتھ کہا کہ ابوبکر صدیقؓ کی سیرت زندگی ہمارے لیئے مشغل راہ ہے ملک کے استحکام کیلئے ملک میں نظام بطرز خلفاء راشدینؓ اہم ضرورت ہے۔ مطالبہ کیا گیا کہ خلفاء راشدینؓ کے ایام شھادت و وفات پر عام تعطیل کا اعلان جائے ۔
مذید کہا کہ پاڑا چنار سمیت ملک بھر میں دھشتگردی واقعات میں ایران براہ راست ملوث ہے ان کو کنٹرول کیا جائے اور پاڑا چنار میں فوجی آپریشن کیا جائے۔
مطالبہ کیا گیا کہ بگن بازار پاڑا چنار میں دھشتگردی سے متاثر مسلمانوں کو معاضہ دیا جائے۔

ملگروں دا ماشومہ چہ نوم یی سعدیہ دے او دا پلار نوم اسماعیل حائی چہ دا چاتہ خوم معلو مات وی نو پہ غفور مارکیٹ چارسدہ  دا ...
25/12/2024

ملگروں دا ماشومہ چہ نوم یی سعدیہ دے او دا پلار نوم اسماعیل حائی چہ دا چاتہ خوم معلو مات وی نو پہ غفور مارکیٹ چارسدہ دا مسجد پہ خوا کے امیرصاخب کپڑے والا سرہ دہ

21/12/2024

قصہ خوانی بازار میں لڑائی اور فائرنگ کی ویڈیو

خیبرپختونخوا کے وزیر برائے محنت فضل شکور خان نے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال چارسدہ میں معدہ جگر وارڈ اور انڈوسکوپی یونٹ کا ...
17/12/2024

خیبرپختونخوا کے وزیر برائے محنت فضل شکور خان نے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال چارسدہ میں معدہ جگر وارڈ اور انڈوسکوپی یونٹ کا افتتاح کر دیا

ڈائریکٹر پبلک ریلیشنزخیبر پختونخواپولیسچارسدہ  11 دسمبر2024 ©٭ انسپکٹر جنرل آف پولیس خیبر پختونخوا اختر حیات خان کا ضلع...
11/12/2024

ڈائریکٹر پبلک ریلیشنزخیبر پختونخواپولیس
چارسدہ 11 دسمبر2024

٭ انسپکٹر جنرل آف پولیس خیبر پختونخوا اختر حیات خان کا ضلع چارسدہ کا دورہ، پولیس اسٹیشن سٹی چارسدہ کی تزئین و آرائش اور اپ گریڈیشن کا افتتاح

(پریس ریلیز)
آئی جی خیبر پختونخوا، اختر حیات خان نے چارسدہ میں پولیس اسٹیشن سٹی کی تزئین و آرائش اور اپ گریڈیشن کا افتتاح کیا۔ افتتاحی تقریب میں ریجنل پولیس آفیسر مردان نجیب الرحمن بگوی ، ڈپٹی کمشنر چارسدہ قیصر خان،سیاسی زعمائ،تاجر برادری ،ڈی آر سی ممبران ، پولیس افسران اور آرمی کے اعلیٰ افسران بھی موجود تھے۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر چارسدہ مسعود احمد نے آئی جی خیبرپختونخوا کو سٹی پولیس اسٹیشن میں نصب کیمرے اور جدید سہولیات کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی۔ آئی جی خیبرپختونخوا نے پولیس اسٹیشن کے مختلف شعبوں کے ساتھ ساتھ ترقیاتی کام کی تعریف کی ، انہوں نے عوامی خدمات کو بہتر بنانے اور پولیسنگ کو جدید خطوط پر استوار کرنے کے لیے ڈی پی او چارسدہ اور انکی ٹیم کی کوششوں کو سراہا ۔
آئی جی خیبر پختونخوا اختر حیات خان نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پولیس اسٹیشن سٹی کی تزئین و آرائش اور جدید ٹیکنالوجی کے اضافے سے نہ صرف پولیس کی کارکردگی بہتر ہوگی، بلکہ عوام کے لیے سیکیورٹی کا ماحول بھی مزید محفوظ ہوگا۔ انہوں نے مزید کہا کہ چارسدہ جیسے حسّاس علاقے میں سیکیورٹی کے معاملات میں بہتری لانے کے لیے جدید کمانڈ اینڈ کنٹرول سنٹر اور انٹاروگیشن روم کا قیام عمل میں لایا گیا، جس سے پولیس کی تفتیشی صلاحیتوں میں اضافہ ہوگا۔آئی جی نے بتایا کہ اس اپ گریڈیشن کے تحت پولیس اسٹیشن میں 400 نئے کیمرے نصب کیے جا رہے ہیں، جن کے ذریعے سیکیورٹی کی نگرانی اور بہتر کی جائے گی۔ اس کے علاوہ، کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کے قیام سے چارسدہ شہر اور اس کے اطراف میں واقع تمام تھانوں کی نگرانی ایک ہی مرکز سے کی جا سکے گی۔آئی جی خیبر پختونخوا نے اس موقع پر عوام اور پولیس کے درمیان بڑھتے ہوئے تعاون کی بھی تعریف کی۔ انہوں نے کہا کہ "پولیس کا کام صرف جرائم کو روکنا نہیں، بلکہ عوام کے مسائل کا حل کرنا اور ان کا اعتماد جیتنا بھی ہے۔ جب پولیس اور عوام کا تعاون مضبوط ہوتا ہے، تو سیکیورٹی کی صورتحال میں نمایاں بہتری آتی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ یہ اپ گریڈیشن ایک اہم قدم ہے اور ہم امید کرتے ہیں کہ یہ ماڈل چارسدہ کے دیگر تھانوں میں بھی اپنایا جائے گا تاکہ پورے صوبے میں سیکیورٹی کی صورتحال بہتر ہو سکے۔آئی جی خیبر پختونخوا نے چارسدہ کے منتخب نمائندوں کے پولیس کے ساتھ باہمی ربط کو بھی سراہا اور کہا کہ "چارسدہ کے عوام اور منتخب نمائندوں نے پولیس کے ساتھ مل کر علاقے کی ترقی اور امن کے لیے بہترین اقدامات کیے ہیں۔ یہ تعاون ایک مثالی ماڈل کی صورت اختیار کر رہا ہے، جس سے پورے صوبے کو فائدہ ہوگا۔آئی جی نے پشتون ثقافت اور جرگہ کے نظام کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ "ہمارے پشتون معاشرتی اصولوں میں جو بات ہے، وہ یہ کہ اگر کسی مسئلے کو باہمی رضا مندی سے حل کیا جائے تو وہ ہمیشہ دیرپا اور کامیاب ہوتا ہے۔ جرگہ کا نظام ہماری ثقافت کا حصہ ہے اور اسی ثقافتی ماڈل کو اپنانا وقت کی ضرورت ہے۔
آخر میں، آئی جی خیبر پختونخوا نے اس بات پر زور دیا کہ "ہمیں اپنے ملک اور معاشرتی ذمہ داریوں کو سمجھتے ہوئے اس شعبے میں محنت اور لگن سے کام جاری رکھنا ہے تاکہ عوام کو ایک محفوظ اور خوشحال ماحول فراہم کیا جا سکے۔

‏وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف کا بجلی صارفین کیلئے مزید آسانی پیدا کرنے کا فیصلہ،کابینہ نے مزید 8 آئی پی پیز کے ساتھ معاہد...
10/12/2024

‏وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف کا بجلی صارفین کیلئے مزید آسانی پیدا کرنے کا فیصلہ،کابینہ نے مزید 8 آئی پی پیز کے ساتھ معاہدوں پر نظر ثانی کی منظوری دے دی
‏ملک بھر میں گنے کی پھونک سے چلنے والے بجلی گھروں کے ساتھ بجلی کے نرخوں پر نظر ثانی کی منظوری
‏نظر ثانی سے قومی خزانے کو 238 ارب روپے کی بچت ہوگی

*پاکستان تحریک انصاف پارلیمانی پارٹی اجلاس*پاکستان تحریک انصاف پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس زرتاج گل کی زیر صدارت اجلاساجلاس...
10/12/2024

*پاکستان تحریک انصاف پارلیمانی پارٹی اجلاس*

پاکستان تحریک انصاف پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس زرتاج گل کی زیر صدارت اجلاس

اجلاس میں ڈی چوک کے شہدا کیلئے دعا کی گئی

شہدا کے لواحقین سے اظہار ہمدردی کی گئی

زخمیوں کی صحت یابی کیلئے دعا کی گئی۔

پندرہ دسمبر کو پشاور سمیت ملک بھرمیں شہدا کیلئے دعائیہ تقریبات ہوں گی ،زرتاج گل

پارلیمانی پارٹی کا مطالبہ کہ سانحہ ڈی چوک میں بحث کی جائے۔ پارلیمانی پارٹی کا فیصلہ

سانحہ ڈی چوک پر بحث کروانے کے لیے تحریک قومی اسمبلی میں جمع

آج قومی اسمبلی اجلاس میں پی ٹی آئی ممبران کا بھرپور احتجاج کا فیصلہ

"گولی کیوں چلائی" ارکان قومی اسمبلی کا پارلیمنٹ سے سوال کرنے کا فیصلہ

بیرسٹر گوہر نے بانی پی ٹی آئی کا پیغام پارلیمانی پارٹی تک پہنچایا

عمر ایوب خان نے 26 نومبر کے بارے میں پارلیمانی پارٹی کو اعتماد میں لیا۔

اجلاس میں بیرسٹر گوہر ، اپوزیشن لیڈر عمر ایوب خان، صاحبزادہ حامد رضا۔ ملک عامر ڈوگر، میاں اظہر، شہریار خان آفریدی، علی محمد خان، احمد چھٹہ فیصل امین خان اور دیگر ارکان شریک

ریسکیو 1122 چارسدہ تحصیل چارسدہ نستہ ٹول پلازہ کے قریب موٹر کار بے قابو ہو کر سڑک سے نیچے گر گئی۔ حادثہ میں ڈرائیور (باپ...
09/12/2024

ریسکیو 1122 چارسدہ

تحصیل چارسدہ نستہ ٹول پلازہ کے قریب موٹر کار بے قابو ہو کر سڑک سے نیچے گر گئی۔ حادثہ میں ڈرائیور (باپ اور بیٹی) شدید زخمی ہو گئے۔ دونوں زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

اطلاع موصول ہوتے ہی ریسکیو ریکوری وہیکل کا سٹاف سمیت فوری ریسپانس

موٹر کار کو ریکوری وہیکل کی مدد سے باہر نکال کر موٹر وے پولیس کے حوالہ کیا گیا۔ گاڑی کے مالک کا نام خائستہ گل، جو کہ مردان کا رہائشی ہے۔

چارسدہ: مولانا فضل الرحمان کی اتمانزئی چارسدہ کوبیرسٹر ارشد عبداللہ  کی رہائش گاہ پر آمد ،اور پریس کانفرنس چارسدہ ،وفاق ...
09/12/2024

چارسدہ: مولانا فضل الرحمان کی اتمانزئی چارسدہ کوبیرسٹر ارشد عبداللہ کی رہائش گاہ پر آمد ،اور پریس کانفرنس

چارسدہ ،وفاق المدارس کے سربراہ،مولانا تقی عثمانی صاحب کی 17 دسمبر کو بلائے گئے تمام تنظیمات کے فیصلے کے مطابق آئندہ کا لائحہ عمل طے کر لیں گے

چارسدہ ،،حکومت سیاست کو اکھاڑہ نہ بنائے ھم تصادم نہیں رجسٹر یشن چاھتے ھیں

چارسدہ ،،ھم مدارسوں کی آزادی اور خودمختاری پر کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے،

چارسدہ: حکومت کی جانب سے علماء کا اجلاس علماء کی تقسیم کی کوشش ہے۔

چارسدہ: ہماری مدارس کے حوالے سے جنگ ملک کے ہر ایک دینی طالب علم کی جنگ ہے۔

چارسدہ: یہ جنگ چند علماء تنظمیوں کی نہیں۔

چارسدہ؛ ہم ریاست سے تصادم نہیں رجسٹریشن چاہتے ہیں ۔

چارسدہ: رجسٹریشن میں اداروں کی مداخلت سے قانون سازی رکوائی۔

چارسدہ: 26 ویں ترمیم میں شرط عائد کی ہماری مدارس رجسٹریشن بل پاس کی جائے۔

چارسدہ: صدر زرداری اخر اس بل پر دستخط کیوں نہیں کرسکتے۔

چارسدہ: علماء کے مقابلے میں علماء کیوں لائے جا رہے ہیں

چارسدہ: میں گزشتہ رات ایک متفقہ اقدام کی طرف جار رہے تھے۔

چارسدہ: مدارس ایک ایگزیکٹیو ایکٹ کے تحت کر رہے ہیں۔

چارسدہ: ہم ایکٹ میں ترمیم قطعا قبول نہیں کرینگے۔

چارسدہ: خیبرپختونخوا میں امن و امان تباہ ہو چکا ہے۔

چارسدہ: پختون خوا میں قتل عام ہو رہا ہے۔
چارسدہ: بلوچستان اور پختون خوا میں الیکشن کے دوران مسلح گروہ موجود تھے۔

چارسدہ 2024 کے انتخابات میں خیبر پختونخواہ اور بلوچستان میں تمام مذہبی اور قوم پرست جماعتوں کو ایک سازش کے تحت باہر رکھا گیا

چارسدہ: دھاندلی کےالیکشن سے عوام کے مسائل حل نہیں ہو رہے ہیں ۔

چارسدہ: ڈمی حکومتیں ہمیں قبول نہیں ۔
چارسدہ: ہم پارلیمانی کردار زندہ رکھے ہوئے ہیں ۔
چارسدہ: علماء ملک کے ساتھ کھڑے ہیں مدارس کھڑے ہیں ۔

چارسدہ: صوبہ میں گورنرراج کیا مارشل لاء بھی کنٹرول نہیں کر سکتی۔
چارسدہ: چین سے دوستی شہد سے میٹھی اور لوہے سے مضبوط ہے۔

30/11/2024

آج گھی کی قیمت میں ایک بار پھر 13روپے کلو کا اضافہ ۔۔غریبوں کی زندگی مشکل جبکہ سٹاکسٹوں اور تھوک فروشوں کے وارے نیارے ہونے لگے ۔حکومت آپسمیں ایک دوسرے پر وار کرنے میں مصروف ہوکر غریب عوام کو ناجائز منافع خوروں کے رحم وکرم پر چھوڑ دیا ۔

چارسدہ: عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر ایمل ولی خان سے گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی ولی باغ میں ملاقات کررہے ہیں۔ ...
29/11/2024

چارسدہ: عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر ایمل ولی خان سے گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی ولی باغ میں ملاقات کررہے ہیں۔ گورنر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے مرکزی صدر ایمل ولی خان کو دسمبر کے پہلے ہفتے میں منعقد ہونے والی آل پارٹیز کانفرنس کی دعوت دی۔ ملاقات میں صوبے میں امن و امان کی صورتحال، صوبائی حقوق اور صوبے کو درپیش دیگر مسائل سمیت مختلف امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات میں اے این پی کے صوبائی صدر میاں افتخار حسین، جنرل سیکرٹری حسین شاہ یوسفزئی، نائب صدر قاسم علی خان، ضلعی صدر شکیل بشیر خان عمرزئی، جنرل سیکرٹری شہزادالدین، پی پی پی کے صوبائی صدر محمد علی شاہ باچا اور دیگر ذمہ داران و اراکین بھی موجود ہیں۔
|

باچا خا ن یو نیورسٹی چارسدہ میں شعبہ کیمسٹری کی طالبہ ثناء رشید نے اپنے مقالے کی کامیابی کے ساتھ دفاع کرکے ایم فل کی ڈگر...
29/11/2024

باچا خا ن یو نیورسٹی چارسدہ میں شعبہ کیمسٹری کی طالبہ ثناء رشید نے اپنے مقالے کی کامیابی کے ساتھ دفاع کرکے ایم فل کی ڈگری حاصل کرلی ہے ۔ اس حوالے سے باچا خان یونیورسٹی ڈیپارٹمنٹ آف کیمسٹری کے پروفیسر ڈاکٹر خالد سید ان کے سپروائزر تھے جبکہ اسلامیہ کالج یونیورسٹی آف پشاور کے ڈاکٹر محمد ہمایون خان نے بطور بیرونی ممتحین اپنے فرائض انجام دیئے ۔ ا س موقع پر شعبہ کیمسٹری کے چیئرمین ڈاکٹر زربادشاہ بھی موجود تھے ۔ کامیاب دفاع پر طالبہ ثناء رشید نے شعبہ کیمسٹری کے تمام اساتذہ اور باالخصوص اپنے سپر وائزر کا شکریہ ادا کیا اور اپنی کامیا بی کو والدین کی دعائوں اور اپنے اساتذہ کی محنت کا نتیجہ قرار دیا۔

انا اللہ وانا الیہ راجعون ۔زاھد آباد خانمائی سے تعلق رکھنے والا تاج الدین ۔سانخہ ڈی چوک میں ۔۔۔۔۔شہید ہوا ہے ۔اللہ تعالی...
29/11/2024

انا اللہ وانا الیہ راجعون ۔
زاھد آباد خانمائی سے تعلق رکھنے والا تاج الدین ۔
سانخہ ڈی چوک میں ۔۔۔۔۔شہید ہوا ہے ۔
اللہ تعالیٰ کامل مغفرت نصیب فرمائے ۔

ڈی چوک اسلام اباد میں تحصیل تنگی علاقہ بہرام ڈھیری سے تعلق علاقہ رکھنے والا عبد الرحمان ولد گل خان پاکستان تحریک انصاف ک...
28/11/2024

ڈی چوک اسلام اباد میں تحصیل تنگی علاقہ بہرام ڈھیری سے تعلق علاقہ رکھنے والا عبد الرحمان ولد گل خان پاکستان تحریک انصاف کے نوجوان شہید آس کا نماز جنازہ اج بروز جمعرات اپنے ابائی قبرستان غونڈہ شہید قبرستان میں آدا کی جائیگی

Address


Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Charsadda Media Center posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Videos

Shortcuts

  • Address
  • Alerts
  • Videos
  • Claim ownership or report listing
  • Want your business to be the top-listed Media Company?

Share