20/02/2023
28 رجب روانگی قافله وارثانِ توحید
امام حسین نے فرمایا :میرا قیام خودپسندی و گردن کُشی اور ظلم و فساد پھیلانے کے لئے نہیں ہے بلکہ میرا قیام اپنے جد کی امت کی اصلاح کے لئے ہے میں امر بالمعروف ونہی عن المنکر انجام دینا چاہتا ہوں اور اپنے نانا اور والد علی ابن ابی طالب کی سیرت کو اپنانا چاہتا ہوں
خطبات امام حسینؑ
1۔ مدینہ کے گورنرسے خطاب
اے امیر! ہم خاندان نبوت اور معدن رسالت ہیں۔ہمارے گھروں پر فرشتوں کی رفت و آمد رہا کرتی ہے ، ہمارے خاندان پر اللہ کی رحمتیں نازل ہوتی ہیں۔اللہ تعالیٰ نے اسلام کو ہمارے گھرانے سے شروع کیا اور آخر تک ہمیشہ ہمارا گھرانہ اسلام کے ہمراہ رہے گا ۔لیکن یزید،جس کی بیعت کی تم مجھ سے توقع کررہے ہو،اس کا کردار یہ ہے کہ وہ شراب خور ہے،بے گناہ افراد کا قاتل ہے،اس نے اللہ تعالیٰ کے احکام کو پامال کیا ہےاور بر سر عام فسق و فجور کامرتکب ہوتا ہے ۔مجھ جیسا شخص کسی صورت اس جیسے شخص کی بیعت نہیں کرے گا۔اب ہم اور تم دونوں آنے والے وقت کا انتظار کرتے ہیں اور دیکھتے ہیں کہ ہم میں سے کون خلافت اور بیعت کا زیادہ مستحق ہے
( تاریخ طبری،ج ۷ص ۲۱۸،ارشاد مفید ۔ص ۲۰۰ )
(پھر سے یثرب میں بدل جائے گا بعدِ شبیر ع
آخری بار مدینے کو مدینہ کہہ لوں)