TezTareen Social Media is a Platform to raise your voice against injustice, humman rights also News
18/09/2019
نیب نے پیپلز پارٹی کو ایک اور جھٹکا دے دیا، اہم ترین رہنماء خورشید شاہ کو گرفتار کرلیا گیا
12/09/2019
زرتاج گل نے بلاول بھٹو زرداری کو ’’بے غیرت‘‘ قرار دے دیا
یہ بھارت کی زبان بول رہا ہے، مجھے تو اس بیغیرت بلاول کو پاکستانی کہتے ہوئے بھی شرم آتی ہے: وزیر موسمیات کا ٹویٹ
09/09/2019
پی آئی اے نے مسافروں کو ایئر پورٹ آمد اور روانگی کے لئے فری ٹیکسی سروس فراہمی کے لئے کریم سے معاہدہ کرلیا
اسلام آباد ۔ (تازہ ترین - اے پی پی۔ 09 ستمبر2019ء) پاکستان انٹر نیشنل ائیر لائن(پی آئی اے ) کی جانب سے بین الاقوامی مسافروں کو ایئر پورٹ آمد اور روانگی کے لئے آن لائن فری ٹیکسی سروس فراہمی کے لئے کریم کے ساتھ معاہدہ کرلیا ہے ۔
06/09/2019
لاہور : سابق ٹیسٹ کرکٹر عبد القادر انتقال کرگئے!!!
05/09/2019
بریکنگ نیوز! انا للہ وانا الیہ راجعون،معروف اداکار عابد علی انتقال کر گئے
05/09/2019
جھڈو (۔ 05 ستمبر2019ء) کچھی کولہی خاندان کے 9افراد نے اسلام قبول کر لیا۔میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ اسلامی تعلیمات سے متاثر ہو کر کچھی کولہی خاندان کے 9افراد نے اسلام قبول کر لیا۔جن میں 2 مرد جب کہ 7خواتین شامل ہیں۔مفتی عمران نے نو مسلم خاندان کو کلمہ پڑھایا۔کلمہ پڑھنے کے بعد 9 افراد پر مشتمل خاندان دائرہ اسلام میں داخل ہو گئے۔
اسلام قبول کرنے والے خاندان کے سربراہ کا کہنا ہے کہ وہ اسلامی تعلیمات سے متاثر ہو کر اپنی خوشی سے مسلمان ہوئے ہیں۔ان کے ماموں محمد علی بھی 6 سال قبل مسلمان ہوئے تھے۔ان کی زندگی میں انقلابی تبدیلی دیکھ کر انہوں نے بھی مسلمان ہونے کا فیصلہ کا۔واضح رہے کہ پچھلے کچھ عرصہ میں اس طرح کے کئی واقعات رپورٹ ہوئے ہیں جس میں لوگ اسلامی تعلیمات سے متاثر ہو کر دائرہ اسلام میں داخل ہو ہو رہے ہیں۔
29/08/2019
پاکستان کا بیلسٹک میزائل غزنوی کا کامیاب تجربہ،ڈی جی آئی ایس پی آر،غزنوی میں 290 کلومیٹر تک مختلف نوعیت کے وار ہیڈ لے جانے کی صلاحیت ،زمین سے زمین پر مار کرنے والے میزائل کا تجربہ رات کو کیا گیا
26/08/2019
مصطفی کمال کے تین مہینے میں شہر صاف کرنے کے چیلنج پر میئر کراچی وسیم اختر نے مصطفی کمال کو پروجیکٹ ڈائریکٹر گاربیج تعینات کردیا ۔۔۔۔۔ اب ان کی ذمہ داری ہے کہ کچرا صاف کرکے دکھائیں یا خود صاف ہو جائیں
#
24/08/2019
میجر جنرل آصف غفور کا شاہ رخ خان کو منہ توڑ جواب
نیٹ فلکس انڈیا اور اداکار شاہ رخ خان نے گذشتہ دنوں نئی ویب سیریز ’بارڈ آف بلڈ‘ کا ٹریلر ریلیز کیا جس کے بعد سوشل میڈیا پر تنقید کا بازار گرم ہے۔
سیریز بارڈ آف بلڈ بھارتی ایجنٹ کی زندگی پر مبنی ہے، اس سیریز میں پاکستان اور مسلمانوں کے خلاف پروپیگنڈا کیا گیا ہے اور اس میں مرکزی کردار بالی ووڈ اداکار عمران ہاشمی نے ادا کیا ہے۔
شاہ رخ خان نے ویب سیریز کا ٹریلر اپنے اکاؤنٹ سے ٹوئٹ کیا جس پر انہیں مداحوں کی جانب سے تنقید کا نشانہ بھی بنایا گیا۔ کئی ٹوئٹر صارفین نے فلم میں مسلمانوں کو دہشت گرد دکھانے پر انہیں آڑے ہاتھوں لیا۔
سوشل میڈیا صارفین کے ساتھ ساتھ پاک فوج کے ترجمان میجر جنرل آصف غفور نے اپنے ذاتی ٹوئٹر اکاؤنٹ سے ٹوئٹ میں آئینہ دکھاتے ہوئے کہا کہ شاہ رخ خان آپ بالی ووڈ کے مرض میں مبتلا ہیں۔
انہوں نے کہا کہ حقیقت میں ’را‘ کے ایجنٹ جاسوس کلبھوشن جادھو، ونگ کمانڈر ابھی نندن اور 27 فروری 2019 کو پاکستان کی جانب سے بھارت کو دیا جانے والا منہ توڑ جواب دیکھیں۔
میجر جنرل آصف غفور نے شاہ رخ خان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ مقبوضہ کشمیر میں ہونے والے مظالم اور ہندو توا اور آر ایس ایس کے نازی ازم کے جنون کے خلاف آواز اٹھاکر امن اورانسانیت کو فروغ دے سکتے تھے۔
آئی ایم ڈی بی کے مطابق یہ سیریز اداکار شاہ رخ خان کی کمپنی ریڈ چلیز کی نیٹ فلکس کے لیے پہلی پروڈکشن ہے۔
ویب سیریز’بارڈ آف بلڈ‘ 27 ستمبر کو نیٹ فلکس پر ریلیز کی جائے گی، سیریز کی کہانی بلال صدیقی کی کتاب سے ماخوذ ہے۔
23/08/2019
امریکہ نے چین کے ساتھ تمام تجارتی تعلقات ختم کرنے کا اعلان کر دیا
23/08/2019
کراچی والوں کے ليے مکھیوں نے نئی مشکل کھڑی کردی، شہر میں موجود گندگی کے باعث مکھیوں کی تعداد حد سے زیادہ بڑھ گئی مشہر ميں دو سال سے اسپرے نہيں کيا گيا
20/08/2019
نوشہرہ (تيز ترین۔ 20 اگست2019ء) تحریک انصاف کے رہنما کو اندھا دھند فائرنگ کرکے قتل کر دیا گیا، نوشہرہ سے تعلق رکھنے والے حکمراں جماعت کے کونسلر اور سرگرم رہنما دوست محمد خان نامعلوم افراد کے حملے میں جان گنوا بیٹھے۔ تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف خیبرپختونخواہ کے سرگرم رہنما اور منتخب کونسلر دوست محمد خان کو قتل کر دیا گیا ہے
19/08/2019
کے الیکٹرک نے شہر بھر میں بجلی کے کھمبوں پر لگے ٹی وی اور انٹرنیٹ کیبلز کے خلاف کریک ڈائون کا اعلان کردیا
کمشنر کراچی، کورکمانڈر، میونسپل کمشنر، ڈی ایچ اے ایڈمنسٹریٹر، کینٹومینٹ بورڈز، ڈی جو پورٹ قاسم، ڈی جی کی پی ٹی اور چیئرمین پورٹ قاسم کو خط لکھے گئے
پبلک نوٹس میں کہا گیا ہے کہ تمام متعلقہ افراد اپنی پراپرٹیز 19 اگست تک بجلی کے کھمبوں سے ہٹا لیں
19/08/2019
لاہور( اخبار۔ 19 اگست2019ء) قومی ٹیم کے اوپنر شرجیل خان نے سپاٹ فکسنگ جرم کا اعتراف کرلیا ہے۔پاکستان کرکٹ بورڈ کے حکام اور شرجیل خان کے درمیان ملاقات آج لاہور میں ہوئی جس کے بعد کرکٹ بورڈ کی جانب سے جاری ہونے والے ایک اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ اوپنر نے پی سی بی حکام سے ملاقات میں پی ایس ایل 2کے دوران سپاٹ فکسنگ کااعتراف کرلیا ہے ،شرجیل خان کاکہنا تھا کہ وہ پی سی بی، اپنی ٹیم، شائقین کرکٹ اور اپنے اہلخانہ سے غیرمشروط معافی مانگتے ہیں کیوں کہ ان کے ایک غیر ذمہ دارانہ عمل کے باعث انہیں شرمندگی کا سامنا کرنا پڑا اور یقین دلاتے ہیں کہ مستقبل میں ذمہ داری کا مظاہرہ کریں گے۔
ڈائریکٹر پی سی بی سکیورٹی اینڈ اینٹی کرپشن لیفٹیننٹ کرنل ریٹائرڈ آصف محمود کاکہنا تھا کہ شرجیل خان نے آج ملاقات میں اپنے کیے پر شرمندگی اور ندامت کا اظہار کیا، ملاقات میں شرجیل خان کی کرکٹ میں واپسی کا روڈ میپ ترتیب دیا گیا،ری ہیب پروگرام کے مطابق شرجیل خان کو اینٹی کرپشن کوڈ پر لیکچر لینا اور دینا ہوگا،شرجیل خان کو سوشل سروس کے طور پر یتیم خانے کا دورہ کرنا ہوگا،شرجیل خان کو پاکستان کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں اور سپورٹنگ سٹاف کیساتھ ایک نشست رکھنی ہوگی۔
انکا مزید کہنا تھا کہ وہ تمام کرکٹرز پر واضح کرنا چاہتے ہیں کہ پی سی بی کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی پر انہیں وقتی فائدہ دے سکتی ہے مگر اس کے نتائج پورے کیرئیر پر اثر انداز ہوتے ہیں ،پی سی بی کرپشن پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرے گا۔
19/08/2019
جنرل قمر جاوید باجوہ 3 سال کیلئے آرمی چیف مقرر
19/08/2019
زیادتی ویڈیوکیس ،گینگ کی گرفتاری سے راولپنڈی پولیس نے عالمی شہرت حاصل کر لی
راولپنڈی 18اگست(تيز ترین - اے پی پی۔ 18 اگست2019ء) کم عمر بچیوں سے زیادتی کر کے ان کی ویڈیوبنانے والے میاں بیوی گینگ کی گرفتاری سے راولپنڈی پولیس کو عالمی شہرت مل گئی،عالمی نشریاتی اداروں نے پنڈی پولیس کی کامیابی کی سٹوری نشرکی جبکہ اخبارات نے سرخیوں میں گرفتاری کا ذکر کیا ۔
16/08/2019
کوئٹہ ( تيز ترین اخبار۔ 16 اگست 2019ء) : کوئٹہ میں کچلاک کے علاقہ میں دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں متعدد افراد زخمی ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق کوئٹہ میں کچلاک کے علاقہ میں کلی قاسم کے مدرسے میں دھماکہ ہوا۔
دھماکے کی نوعیت سے متعلق تاحال علم نہیں ہو سکا۔ دھماکے کی اطلاع موصول ہوتے ہی سکیورٹی اور ریسکیو اہلکاروں کو جائے وقوعہ کی جانب روانہ کر دیا گیا ہے۔ جبکہ دھماکے میں ہونے والی ہلاکتوں میں مزید اضافے کا خدشہ بھی ظاہر کیا جا رہا ہے۔
Be the first to know and let us send you an email when Teztareen SocialMedia posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.