Kinza Neyab

Kinza Neyab Writer | Freelancer | SEO | Student |

وہ سب مکتب کے ساتھی تھے انہیں تو یار آخر بچھڑنا ہی تھا 🥹Last day at college 10/05/2024
10/05/2024

وہ سب مکتب کے ساتھی تھے انہیں تو یار آخر بچھڑنا ہی تھا 🥹
Last day at college
10/05/2024

01/05/2024

کیسے کہہ دوں کے تھک گیا ہوں میں
نہ جانے کتنوں کا حوصلہ ہوں میں

آج لیبر ڈے پر ان تمام سٹوڈنٹس کو سلام جو اپنی اور اپنے گھر والوں کی خواہشات کو پورا کرنے کے لیےاور گھر کے حالات بہتر کرنے کے لیے دن رات محنت کر رہے ہیں۔اللہ تعالیٰ سب کو کامیاب و کامران کرے، ہمارے اساتذہ کو ترقیاں عطا کرے اور ہمارے والدین کی محنت اور نیک خواہشات کو پورا فرمائے آمین یارب العالمین 🤲♥️

30/04/2024

می ٹو مائے سیلف:

سڑیا نہ کر تینوں پہلے ہی خون دی کمی اے 🫢🤝

Exactly 💯 خود شرمندہ ہو نہ دوسروں کو شرمندہ کرےشکریہ
29/04/2024

Exactly 💯
خود شرمندہ ہو نہ دوسروں کو شرمندہ کرے
شکریہ

بے شکّ اس سے بڑی خوش قسمتی کوئ بھی نہیں ہو سکتی♥️♥️
28/04/2024

بے شکّ اس سے بڑی خوش قسمتی کوئ بھی نہیں ہو سکتی♥️♥️

مشہور  ترک ادکار نے سکول خرید کر مسمار کر دیا.ترکیہ کے مشہور اداکار چاعلار ارتغرل نے ایک سکول کی عمارت خرید کر مسمار کر ...
25/04/2024

مشہور ترک ادکار نے سکول خرید کر مسمار کر دیا.ترکیہ کے مشہور اداکار چاعلار ارتغرل نے ایک سکول کی عمارت خرید کر مسمار کر دی.اس کے بقول 'پرائمری سکول میں میرے اساتذہ مجھے مارتے تھے اس لئے میں نے پورا سکول خرید کر مسمار کر دیا.اس گدھے کی اس حرکت سے پتہ چلا اس کے استاد اس کی صحیح ٹھکائی کرتے تھے🤧

محبت، سیاست یہ سب ثانوی ہیں معاشی مسائل کا دکھ پہلا دکھ ہے💙💙
24/04/2024

محبت، سیاست یہ سب ثانوی ہیں
معاشی مسائل کا دکھ پہلا دکھ ہے
💙💙



Waoo🥰🥰🥰Ye image Whatsapp k meta Ai se generate ki g*i ha Ai ne kitni asaani kr di ha creators k liye
23/04/2024

Waoo🥰🥰🥰
Ye image Whatsapp k meta Ai se generate ki g*i ha
Ai ne kitni asaani kr di ha creators k liye



21/04/2024

Free Personal Branding Course By Sidra Naseem

لیجیے جناب! حسب وعدہ ہم ایک شاندار قسم کے فری کورس کے ساتھ آپ کی خدمت میں حاضر ہیں۔۔

پرسنل برینڈنگ ایک جادوئی چھڑی ہے۔۔جسے آپ گھماتے ہیں تو منظر بدلتا چلا جاتا ہے۔۔آس پاس سب کچھ حسین ہوتا ہے اور آپ کا ہی ڈنکا بجتا ہے۔۔

لیکن۔۔۔۔یہ جادوئ چھڑی حاصل کرنا اور اسے گھمانا اتنا آسان قطعاً نہیں ہے۔۔اس کے لیے محنت کرنی پڑتی ہے۔۔اپنا نام، اپنا مقام بنانا پڑتا ہے۔۔لوگوں کا اعتماد جیتنا پڑتا ہے۔۔پھر جاکر کہیں آپ کو برینڈنگ کی یہ جادوئ چھڑی ملتی ہے۔۔

آج سے چھ سال قبل سدرہ نسیم ایک غیر معروف ،گمنام بندی تھی۔۔جو کام بھی شروع کرتی تھی ادھورا رہ جاتا تھا۔۔کچھ کرنا چاہتی تھی مگر کوئ راستہ نہیں ملتا تھا۔۔کوئ پراجیکٹ شروع کرتی تو پیچھے ہٹنا پڑجاتا کیوں کہ لوگوں کو اس کا علم ہی نہیں ہوتا تھا۔۔

تب میرا پرسنل برینڈنگ کا یہ سفر شروع ہوا تھا جو کہ میرے آج کی صورت میں آپ سب کے سامنے ہے۔۔زیرو سے لاکھوں روپے تک کی انکم، بہترین لائف سٹائل، سب سے بڑھ کر ذاتی شناخت اور نیشنل و انٹرنیشنل لیول تک ایک منفرد پہچان کے ساتھ موجود ہونا یقیناً آسان نہیں تھا مگر رب کریم کے کرم سے یہ ممکن ہوا الحمدللہ
اب وہ وقت ہے کہ جو بھی پراجیکٹ شروع کرتی ہوں دنوں میں ہٹ ہوتا ہے بڑے بڑے بزنسز کولیبریشن کے لیے تیار ہیں کہ ان کے بزنس کو بوسٹ ملے۔۔الحمدللہ رب العالمین 🧡

اس لیے میں نے عرصہ دراز سے یہ سوچا ہوا تھا کہ میں اپنا ذاتی تجربہ جب بھی موقع ملا پبلک میں ضرور سکھاؤں گی اور بالکل فری سکھاؤں گی ان شاء اللہ

اب اللہ پاک کے فضل سے کچھ فرصت ملی ہے سو ایک بہترین کورس ڈیزائن کیا ہے۔۔
جس کا دورانیہ ایک سے ڈیڑھ ماہ ہے۔۔بیس سے تیس لیکچرز ہوں گے۔۔اور مختلف ٹاسک دیے جائیں گے۔۔

آپ سب کے پاس خود کو بدلنے کا، اپنی زندگی بہتر بنانے کا ایک زبردست موقع ہے۔۔اگر آپ اپنی برینڈنگ کرنا سیکھ جاتے ہیں تو آپ کو کامیاب ہونے سے دنیا کی کوئ طاقت نہیں روک سکتی۔۔

کلاسز یوٹیوب پر ہوں گی چینل کا نام
Sidra Naseem Official
ہے۔۔اسے ابھی سے اپنی ترجیحی لسٹ میں رکھ لیجیے۔۔تاکہ کلاسز وقت پر ملتی رہیں۔۔

ٹاسک آپ کو واٹس ایپ گروپس میں دیے جائیں گے۔۔اس کے لیے آپ کو رجسٹریشن کروانی ہوگی۔۔رجسٹریشن بالکل فری ہے۔۔کوئ فیس نہیں ہے۔۔آپ یہ پوسٹ اپنی وال پر کاپی کرکے لگادیں اور ساتھ ہی ہمارا واٹس ایپ گروپ جوائن کرلیں۔۔

میل فی میل کے لیے الگ الگ واٹس ایپ گروپس بناۓ گۓ ہیں۔۔میل واٹس ایپ گروپ کا لنک اس پوسٹ کے کمنٹس سے اور فی میل ہمیں واٹس ایپ کرکے لے سکتی ہیں۔۔
فی میل ہمیں میسج کریں تو سلام کے بعد ایک چھوٹا سا وائس نوٹ لازمی بھیجیں تاکہ ہمیں تصدیق ہوسکے کہ آپ فی میل ہی ہیں۔۔

واٹس ایپ نمبر یہ ہیں۔۔
03016879996
03042956201

نوٹ: کورس کا آغاز تیرہ مئ سے ہوگا ان شاءاللہ
پوسٹ کاپی کرکے اپنی وال پر لگانے کے بعد
گروپس لازمی جوائن کرلیجیے گا۔۔تاکہ گروپس کی لمٹ ختم نہ ہوجائے ۔۔

سنجیدہ ہوکر سکون سے تسلی سے پورے جوش و جذبے کے ساتھ سیکھیے گا۔۔آپ کی طرف سے دلچسپی شو ہوگی تو میں مزید بہترین انداز میں سکھا پاؤں گی ان شاء اللہ

سلامت رہیں

سدرہ نسیم

پہلے عشرے کی دعا🌙* رَبِّ اغْفِرْ وَارْحَمْ وَأَنْتَ خَيْرُ الرَّاحِمِينَ اے ہمارے رب مجھے بخش دے، مجھ پر رحم فرما تو سب ...
12/03/2024

پہلے عشرے کی دعا🌙

* رَبِّ اغْفِرْ وَارْحَمْ وَأَنْتَ خَيْرُ الرَّاحِمِينَ

اے ہمارے رب مجھے بخش دے، مجھ پر رحم فرما تو سب سے بہتر رحم فرمانے والا ہے

07/03/2024

رمضان کے لیے بہترین تحریر کی وال سے۔۔۔

رمضان کی سپیشل عبادات والی پوسٹس پڑھ کر اگر آپ کو موٹیویشن کے بجائے گلٹ محسوس ہو رہا ہے، اگر آپ کو لگ رہا ہے کہ معاشی اور معاشرتی تقاضے بھی نبھانے ہیں اور سال بھر کی کوتاہیوں کے بعد اللہ کو راضی کرنے کا وقت بھی ہاتھ سے گنوانے نہیں دینا، آپ رمضان کے منتظر بھی ہیں اور دل میں شرمسار بھی کہ ہم صبح سے رات تک کی اتنی عبادات نہ کر پائیں گے۔ تو یہ تحریر آپ کے لئے ہے۔

یہ تحریر میرے لئے ہے!

سب سے پہلے تو اپنے چوبیس گھنٹوں کو تقسیم کیجیے کہ کتنا وقت جاب/پڑھائی، نیند، کھانے پینے، سیلف گرومنگ میں لگتا ہے۔ اب دیکھیں کہ باقی کتنے گھنٹے بچے۔ ان دو تین گھنٹوں کو بہترین بنانا ہے۔ جن چیزوں میں وقت ضائع کرتے ہیں ان پر بھی نظرِ ثانی کیجیے تا کہ جو چند گھنٹے ہیں انہیں پروڈکٹو بنانے میں یہ time thieves آڑے نہ آئیں جیسے حد سے بڑھا ہوا سوشل میڈیا کا استعمال، دوستوں کے ساتھ لمبی لایعنی گفتگو، بہت زیادہ سونا یا بغیر وجہ جاگتے رہنا، افطار ڈنر کے نام پر سارا دن اور ساری ہمت کچن میں لگا دینا۔

رمضان بس شروع ہوا ہی چاہتا ہے۔ تمام صفائیاں ستھرائیاں مکمل کر لیں۔ پیاز ٹماٹر وغیرہ کا مصالحہ، کوئی کباب رول سموسے بنانے ہیں تو جلد سے جلد کریں۔ کباب رول وغیرہ جیسے کاموں میں بچہ قوم کو ساتھ لگائیں۔افطار جتنا سادہ اور صحت بخش رکھیں، اتنا ہی بہتر ہے۔ رمضان کی گروسری اور عید کی بھی شاپنگ کر کے سب کام ختم کر لیجیے۔ عید کے کپڑے استری کر کے ہینگ کر لیں۔

یہ کام پہلے سے ہوئے رکھے ہوں تو رمضان میں فوکس رمضان کی طرف رہے گا۔

۱۔ کچھ رئیلسٹک گولز بنائیے۔ وہ جو شروع میں آپ نے دیکھا کہ بالفرض آپ کے پاس دو گھنٹے ہیں، اس میں کیا کرنا ہے، کس کام کو کتنا وقت دینا ہے، یہ لکھ لیجیے۔ کتنا قرآن، کیا ہر نماز کے بعد کچھ حصہ یا پھر ایک ساتھ؟ کن اوقات میں؟ اسلامک لیکچر کس کا سننا ہے؟ کتنی دیر؟ کس وقت؟ لیکچر اور تسبیحات گھر کے کاموں کے دوران ہو سکتی ہیں اس لئے وہ وقت استعمال کر لیجیے۔ گولز اچیو ایبل ہوں، بیشک تھوڑے ہوں لیکن مستقل۔ جو پہلے دن کیا ہے اس کو آخری دن تک لے کر ہی جانا ہے ان شا اللہ۔

۔ رمضان قرآن کا مہینہ ہے اس لئے تلاوت، تفسیر، تدبر جتنا بھی ہے اس کو ترجیح پر رکھیے۔
۔ دعا بہت زیادہ کریں۔ وقت کی برکت کی، جو بھی اعمال ہوں انکے اخلاص اور قبولیت کی۔ دعا لسٹ ابھی ہی اپڈیٹ کر لیں۔
۔ صدقات زیادہ دے سکیں تو اچھا ہے۔ ساتھ یہ دعا کہ بدنی عبادات میں جہاں کمی ہو رہی ہے، اسے اللہ مالی عبادات سے پورا کر دیں۔

۲۔ یاد رکھئے کہ عبادت نماز قرآن کے علاوہ بھی ہے۔ ایک تو نیت! بار بار اپنی نیت کو خالص کرتے رہیے۔
۔ جب جب صفائی سے الجھن ہونے لگے، کوکنگ سے دل گھبرائے، بچوں یا بزرگوں پر چڑچڑاہٹ محسوس ہو، اپنی نیت کو بدل کر دنیا کے انہی کاموں کو بس اللہ کی رضا کی خاطر بہتر نیت کے ساتھ کریں۔
۔ غصے پر قابو اور صبر والا رویہ رکھنا، خود کو شکر پر مائل کرنا، عفو و درگزر اپنانا، لڑائی اور بحث سے بچنا، غیبت نہ کرنا، یہ سب عبادت ہے۔
۔ سوشل میڈیا پر یا فیملی یا دوست احباب سے مقابلے کی دوڑ میں نہ پڑیں۔ آپ کا مقابلہ بس آپ سے ہی ہے۔ اپنا بیسٹ دیجیے، وقت ضائع نہ کریں، اپنا بہترین ورژن بنیں، بس یہی مطلوب ہے۔

۳۔ چھوٹے بچوں کی مائیں بچوں سے چڑیں نہیں کہ ہماری عبادات متاثر ہو رہی ہیں، بلکہ بچوں کی تربیت بھی عبادت سمجھ کر ہی کریں۔ انہیں انبیا کی کہانیاں سنانا، اللہ کے نام کلر کرنے کو دینا، رنگین صفحے کاٹ کر مسجد بنانا اور ڈھیروں ڈھیر کاموں میں انوالو کریں۔ افطار کے وقت انہیں شامل کریں۔ کوئی شربت بنائے تو کوئی کھجور کی گھٹلی نکالے، اور کوئی برتن لگائے۔ یہ ان کی میموریز ہیں۔ مل کر عبادات کیجیے۔ آپ قرآن پڑھیں تو ساتھ انہیں بھی قاعدہ تھما دیں۔ نماز کے وقت انہیں ساتھ کھڑا کر لیں۔ لیکچر کے وقت پاس بٹھا لیں۔

کرنے کے کام:
نیت خالص ہو تا کہ دیناوی کام بھی عبادت بن جائے۔
گولز تھوڑے ہوں لیکن مستقل عمل۔
روزہ کسی پر احسان نہیں اس لئے موڈ خوشگوار رکھنے کی کوشش ہو۔
بچوں کو دور دور کرنے کے بجائے پاس پاس رکھیں۔
اور اپنا مقابلہ بس خود سے کریں۔

بچنے کے کام
۔ زبان اور ہاتھ کے شر سے گھر والوں کو اور دنیا والوں کو (رئیل اور ورچوئل) محفوظ رکھا جائے۔
۔ گھر کے کاموں کو محدود رکھا جائے۔
۔ غیر ضروری کاموں میں وقت ضائع نہ کیا جائے۔
۔ افطار ڈنرز پر اپنا وقت اور انرجی نہ کھپائی جائے۔

اللھم بلغنا رمضان

نیر تاباں

20/02/2024

Your "NETWORK" is your "NET WORTH"
BY HISHAM SARVAR

بے شک بھوک تہذیب بھلا دیتی ہے🥺🥺🥺
18/02/2024

بے شک بھوک تہذیب بھلا دیتی ہے🥺🥺🥺


Absolutely right 🫶
18/02/2024

Absolutely right 🫶



یوں تو لگتا ہے قسمت کا سکندر ہے فرازمگر انداز ہے سب خانہ خرابوں والے
18/02/2024

یوں تو لگتا ہے قسمت کا سکندر ہے فراز
مگر انداز ہے سب خانہ خرابوں والے



سات پردوں میں لپیٹ کر نکلوںیہ میرا احترام ہوتا ہے۔
14/02/2024

سات پردوں میں لپیٹ کر نکلوں
یہ میرا احترام ہوتا ہے۔

پروٹوکول🥰ملک کا وزیراعظم ہو یا علاقے کا چوہدری بغیر پروٹوکول کے منظر عام پر دکھائ نہیں دیتا۔میرا پروٹوکول،میری محافظ میر...
14/02/2024

پروٹوکول🥰
ملک کا وزیراعظم ہو یا علاقے کا چوہدری بغیر پروٹوکول کے منظر عام پر دکھائ نہیں دیتا۔میرا پروٹوکول،میری محافظ میری حیا ہے ،میرا وقارہے،میرا حجاب ہے۔
میں اپنے بابا کی شہزادی ہوں بڑے لاڈو سے پلی، بڑی محترم ہوں۔ میں بغیر حجاب کے باہر نہیں نکلتی کیونکہ شہزادیاں بغیر پروٹوکول کے اچھی نہیں لگتی ۔
اللہ تمام بیٹیوں کو اپنے حفظ و امان مو رکھے امین۔😊😊
#یومِ حیا

Address


Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Kinza Neyab posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Kinza Neyab:

Videos

Shortcuts

  • Address
  • Alerts
  • Contact The Business
  • Videos
  • Claim ownership or report listing
  • Want your business to be the top-listed Media Company?

Share