افسوس ناک خبر
مولانا گل نور صاحب مہتمم مدرسہ ضیاءالعلوم پایا جواکی انتقال کرگئے ہیں نماز جنازہ کا اعلان بعد میں کیا جائیگا۔ اللہ پاک جنت الفردوس میں اعلی مقام عطا فرمائیں۔ آمین
12/04/2025
*چارسدہ شیرپاؤ سے گرفتار نگران امتحان جعلی نہیں، اصلی تھا۔*
چارسدہ میں نجی سکول شیرپاؤ کے امتحانی ہال نمبر 613 سے گرفتار نگران امتحان زکریا جعلی نہی بلکہ اصلی تھا۔ بورڈ امتحانات کی جانب سے اسکی ڈیوٹی باقاعدہ طور پر لگائی گئی ہے تاھم اسکی ڈیوٹی آن لائن نہیں ہوئی تھی، جس میں زکریا کا کوئی قصور نہیں تھا۔ زکریا چاہتا تو ڈیوٹی آن لائن ہونے تک انتظار کر لیتا، مگر اس نے اپنی ذمہ داری، ایمانداری جان کر ڈیوٹی کیلئے حاضری دی۔ زکریا کے ساتھ اسکے امتحانی ہال کے انچارج نے ظلم زیادتی کرتے ہوئے اسسٹنٹ کمشنر وقاص الرحمن کو کال کرکے گرفتار کرایا، جسکے خلاف دفعہ 419 اور 420 کے تحت مقدمہ درج کرایا گیا۔ بورڈ امتحانات کی جانب سے زکریا کی ڈیوٹی آج آن لائن کردی گئی ہے، جسکے بعد عدالت نے زکریا کو ظمانت پر رہا کردیا اور پیر کے روز سے اسی امتحانی ہال میں دوبارہ ڈیوٹی کی اجازت دی۔ گورنمنٹ پرائمری سکول کے ٹیچر زکریا کو ایک دن جیل میں قید کی سزا امتحانی ہال کے انچارج کی جلد بازی کی وجہ سے ہوئی۔
10/04/2025
خیبرپختونخوا پولیس کی جانب سے یوٹیوبرز پر تھانوں اور دفاتر میں کوریج پر مکمل پابندی
پشاور: آئی جی خیبرپختونخوا نے تمام رینکس کے پولیس افسران اور ماتحت عملے کو سختی سے ہدایت جاری کی ہے کہ اب سے کسی بھی یوٹیوبر یا سوشل میڈیا صحافی کو تھانوں، پولیس دفاتر یا زیرِ حراست ملزمان کے انٹرویوز کی اجازت نہ دی جائے۔
اعلامیے کے مطابق اگر کوئی پولیس اہلکار اس پابندی کی خلاف ورزی کرتا ہے اور سوشل میڈیا پر نظر آتا ہے، تو اس کے خلاف فوری اور سخت کارروائی کی جائے گی۔
پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ فیصلہ بڑھتی ہوئی میڈیا مداخلت، تفتیشی عمل میں خلل، اور سوشل میڈیا پر ملزمان کی تشہیر جیسے عوامل کے پیشِ نظر کیا گیا ہے۔
اس پابندی کے بعد یوٹیوبرز کو اب پولیس تھانوں یا دفاتر میں داخل ہونے، کوریج کرنے یا انٹرویوز لینے کی اجازت نہیں ہوگی۔
01/04/2025
طورخم: ایف آئی اے ذرائع کے مطابق پاکستان نے منگل کو اسلام آباد سے 90 افغان باشندوں کو ان کے ملک واپس بھیجنے کے لیے طورخم باردڑ، پہنچا دیا۔
دستیاب معلومات کے مطابق طورخم بھیجے جانے والے افغان باشندوں میں سے 77 کے پاس سٹیزن کارڈز ہیں، جب کہ 13 بغیر کوئی دستاویزات رکھے غیر قانونی طور پر پاکستان میں مقیم تھے۔
19/03/2025
عید الفطر ۔۔۔ چھٹیوں کا نوٹیفکیشن جاری
31 مارچ تا 2 اپریل 2025 (پیر، منگل، بدھ)
18/03/2025
"سرکاری ملازمین کے بچوں کی ملازمت سے متعلق نئی تشریح"
سپریم کورٹ نے دورانِ سروس وفات پانے والے، طبی بنیادوں پر ریٹائر ہونے والے یا ملازمت سے سبکدوش ہونے والے سرکاری ملازمین کے بچوں کو ملازمت دینے کے قانون کو تمام صوبوں میں ختم کر دیا تھا۔ اس فیصلے کے نتیجے میں خیبرپختونخوا حکومت نے ایک نوٹیفکیشن جاری کیا تھا اور بعد میں قانون میں ترمیم بھی کی۔
آئین کے آرٹیکل 13 کے تحت وہ امیدوار، جن کے والدین 18 اکتوبر 2024 سے پہلے دوران سروس وفات پا گئے، ریٹائر ہو چکے، یا طبی بنیادوں پر ریٹائرمنٹ لے چکے ہیں، ان پر صوبائی حکومت کا جاری کردہ نوٹیفکیشن اور سپریم کورٹ کے فیصلہ کا اطلاق نہیں ہوگا۔ سپریم کورٹ کا فیصلہ مستقبل (Prospective) کے لیے نافذ ہوگا، نہ کہ ماضی (Retrospective) کے لیے۔ وہ کیسز، جو 18 اکتوبر 2024 سے پہلے متعلقہ محکمے کو بھیجے جا چکے تھے، پرانے قانون کے تحت ہی نمٹائے جائیں گے، اور درخواست دہندگان قانونی طور پر نوکری کے حق دار ہوں گے۔
آج سپریم کورٹ کے جسٹس منصور علی شاہ کے بینچ کے سامنے ایک ایسا کیس آیا، جس میں دورانِ سروس وفات پانے والے سرکاری ملازم کی بیٹی کو نوکری دینے کا معاملہ تھا۔ عدالت نے سابقہ اصولوں کو مدنظر رکھتے ہوئے متاثرہ خاتون کے حق میں فیصلہ سنایا اور نوکری دینے کی ہدایات جاری کیں۔
خیبرپختونخوا حکومت نے مؤقف اختیار کیا کہ سپریم کورٹ کے سابق چیف جسٹس فائز عیسیٰ کے فیصلے کے مطابق سرکاری ملازم کے بچوں کو ترجیحی بنیادوں پر نوکری نہیں دی جا سکتی۔ مزید یہ کہ حکومت کا کہنا تھا کہ چونکہ متاثرہ خاتون شادی شدہ ہیں، اس لیے وہ والد کی جگہ نوکری کی حقدار نہیں۔ جسٹس منصور علی شاہ نے ایڈووکیٹ جنرل خیبرپختونخوا سے استفسار کیا کہ کون سا قانون کہتا ہے کہ شادی شدہ بیٹی اپنے والد کے انتقال کے بعد نوکری کے حق سے محروم ہو جاتی ہے؟ عدالت نے واضح کیا کہ یہ کیس 2024 کے فیصلے سے پہلے کا ہے، لہٰذا اس پر نئے قانون کا اطلاق نہیں ہوگا، اور خاتون اپنی ملازمت کی حقدار ہے۔
یہ فیصلہ نہ صرف ایک اہم قانونی نظیر ہے بلکہ ان متاثرہ افراد کے لیے بھی امید کی کرن ہے، جن کے کیسز پشاور ہائی کورٹ میں سپریم کورٹ کے سابقہ فیصلے کی بنیاد پر خارج کیے جا چکے ہیں۔ اب وہ سپریم کورٹ کے اس حالیہ فیصلے کی روشنی میں ہائی کورٹ میں نظرِثانی (Review) کی درخواست دائر کر کے ریلیف حاصل کر سکتے ہیں۔
17/03/2025
چې په جنت کې یو تر بله تاویدل شھیدان
حوری حیرانې وي دا دومره پښتانه شھیدان
ایک اور عالم دین "ش ہ ی د"
گاؤں احمد خیل کے رہائشی حضرت مولانا قاضی ظہور احمد صاحب کو درس سے فارغ ہونے کے بعد گھر جاتے ہوۓ راستے میں بے دردی سے "ش ہ ی د" کر دیا گیا
17/03/2025
سیکیورٹی ایڈوائزری – خیبر پختونخوا
عسکریت پسندوں کے ٹارگٹ کلنگ اور تشدد کے خطرے کے پیش نظر تمام افراد درج ذیل احتیاطی تدابیر اپنائیں:
اپنی شناخت اور نقل و حرکت کم سے کم نمایاں رکھیں، گاڑیوں کو سرکاری املاک ظاہر نہ کریں۔ روزمرہ کے معمولات اور سفری راستے تبدیل کریں۔ رات کے وقت سفر سے گریز کریں۔ مساجد میں باقاعدگی سے جانے سے اجتناب کریں، نماز گھر پر ادا کریں۔ ذاتی سیکیورٹی پلان تیار کریں اور ہنگامی مدد کے ذرائع معلوم رکھیں۔ نگرانی یا ٹارگٹ ہونے سے بچنے کے لیے محتاط رہیں۔ سوشل میڈیا سے ذاتی معلومات، تصاویر اور دفتری تفصیلات ہٹا دیں اور شیئرنگ سے گریز کریں۔ تمام حفاظتی ہدایات پر سختی سے عمل کریں۔
15/03/2025
پشاور، مفتی منیر شاکر کے مسجد میں دھماکے اور مفتی منیر شاکر کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں
11/03/2025
کوئٹہ سے پشاور جانے والی جعفر ایکسپریس پر بولان کے علاقے میں بی ایل اے کے شرپسندوں کا حملہ
ٹرین کو جلا کر 100 سے زائد مخصوص مسافروں کو اغواء کر لیا گیا
09/03/2025
خیبرپختونخوا کے تمام سکولز کو افغان طلبہ کو 31 مارچ تک تعلیمی ادارے چھوڑنے کا نوٹسز جاری .. ترجمان صوبائی حکومت
05/03/2025
سیشن جج مرید عباس نے عمران خان کو خاتون جج زیبا چوہدری کو دھمکی دینےکےکیس سے باعزت بری کردیا
Be the first to know and let us send you an email when Zindagi News posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.