Waziristan Media وزیرستان آواز

  • Home
  • Waziristan Media وزیرستان آواز

Waziristan Media   وزیرستان آواز Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Waziristan Media وزیرستان آواز, Media/News Company, .

پاکستان میں تمام مدارس وفاق المدارس کے تحت ہیں ٹی ٹی پی کا کوئی مدرسہ موجود نہیں ہے۔ ٹی ٹی پی اپنی وحشیانہ سرگرمیوں کے خ...
11/01/2023

پاکستان میں تمام مدارس وفاق المدارس کے تحت ہیں ٹی ٹی پی کا کوئی مدرسہ موجود نہیں ہے۔ ٹی ٹی پی اپنی وحشیانہ سرگرمیوں کے خلاف معروف علمائے کرام کے فتووں سے شدید متاثر ہے اس طرح جعلی پروپیگنڈے کا سہارا لے رہی ہے...

کرنل لئیق کے قاتلوں کو لاپتہ افراد میں شامل کرنے کا پروپیگنڈا بے نقابلیفٹیننٹ کرنل ریٹائرڈ لئیق بیگ مرزا اور ان کے کزن ع...
22/07/2022

کرنل لئیق کے قاتلوں کو لاپتہ افراد میں شامل کرنے کا پروپیگنڈا بے نقاب
لیفٹیننٹ کرنل ریٹائرڈ لئیق بیگ مرزا اور ان کے کزن عمر جاوید کو اغوا اور شہید کرنے والے دہشتگرد تھے لیکن فوج کے ان دہشتگردوں کے خلاف آپریشن اور ان کی ہلاکت کے بعد انہیں معصوم شہری اور لاپتہ افراد کی فہرست میں شامل کرنے کی کوشش کی گئی تاکہ ریاستی اداروں کو بدنام کیا جا سکے۔
12 جولائی کو لیفٹیننٹ کرنل ریٹائرڈ لئیق بیگ مرزا اور ان کے کزن عمر جاوید کو دہشت گردوں نے فیملی کے سامنے اغوا کیا، لئیق مرزا کو شہید کر دیا گیا جبکہ 17 جولائی کو عمر جاوید کی لاش پہاڑوں سے ملی۔
اغوا کاروں کے خلاف کیے گئے آپریشن میں 9 دہشتگرد مارے گئے، آپریشن میں حوالدار خان محمد نے اپنی جان کا نذرانہ پیش کیا۔
بی ایل اے کے ڈیجیٹل سہولت کاروں نے مارے گئے دہشتگردوں کو پہلے سے لاپتہ افراد کی فرضی لسٹ میں ڈالنے اور معصوم شہری ظاہر کرنے کی کوشش کی ۔ہلاک دہشتگردوں میں سلیم بلوچ نام کا بھی شامل تھا، سلیم بلوچ سے متعلق بے بنیاد دعویٰ کیا گیا کہ وہ لاپتہ افراد کی فہرست میں شامل اور سکیورٹی فورسز کے پاس تھا۔
سلیم بلوچ ایک عرصے سے دہشتگرد کارروائیوں میں بھر پور حصہ لے رہا تھا، ویڈیو میں سلیم بلوچ سکیورٹی فورسز پر حملہ آور دہشتگردوں کے ساتھ نظر آرہا ہے، سلیم بلوچ کو سکیورٹی فورسز سے چھینی گئی جی 3 رائفل سے فائر کرتے بھی دیکھا جا سکتا ہے جبکہ سلیم بلوچ ایک اور تصویر میں جی 3 رائفل کے ساتھ پوز بناتے بھی نظر آ رہا ہے۔
آپریشن میں ہلاک ایک اور دہشتگرد شہزاد بلوچ کی قبر پر بی ایل اے کا جھنڈا لگا ہے۔
دہشتگردوں کو جبری گمشدہ افراد کے کھاتے میں ڈال کر مظلوم اور ریاست کو ظالم بتایا جاتا ہے، منفی اور منظم پروپیگنڈے سے عوام کو گمراہ کیا جا رہا ہے جبکہ زمینی حقائق یکسر مختلف ہیں۔
یہ دہشتگرد خود ساختہ مسنگ پرسنز ہیں جو معصوم انسانوں کو ضرور ہمیشہ کے لیے مسنگ کر دیتے ہیں ان کا نوحہ پڑھا جاتا ہے کیونکہ ان کا نوحہ "را" پیڈ ہوتا ہے
اُن مزدوروں عام شہریوں اور پاک فوج کے جوانوں کا نوحہ پڑھنے والا کوئی نہیں جو ان کے ہاتھوں شہید ہو گئے

21/07/2022

پی ٹی آئی کے بے بنیاد الزامات اور ضمنی الیکشن کے نتائج: فافن رپورٹ

فافن کی رپورٹ کے مطابق، پنجاب میں ضمنی انتخابات کے نتائج پولنگ اور رزلٹ مینجمنٹ کے عمل میں بہتری کو ظاہر کرتے ہیں۔ الیکشن کے دن ہونے والے چھوٹے موٹے لڑائی جھگڑوں کو میڈیا اور سوشل میڈیا پرتحریک انصاف کے سرگرم کارکنوں کی جانب سے بڑھا چڑھا کر بتایا گیا ، انتخابی مشق کے معیار کے بارے میں ایک غلط بیانی دے کام لیا گیا ۔ انتخابات کے تنائج میں ایک حیران کن بات مسلم لیگ کا خندہ پیشانی سے اپنی شکست تسلیم کرنا بھی تھا جبکہ جیتنے والی تحریک انصاف نے الیکشن کمیشن کے ساتھ سرکاری اداروں پر دھاندلی کے الزامات کی بوچھاڑ کر دی ۔ اس طرح کے جھوٹے الزامات کی پارلیمانی کمیٹی کے ذریعے آزادانہ تحقیقات کرائی جانی چاہئے, تاکہ ان کی سچائی کا پتہ لگایا جا سکے اور مستقبل میں ہونے والے انتخابات کی سالمیت کو یقینی بنایا جا سکے۔ انتخابی ماحول کو بہتر بنانے کے لیے، بے بنیاد الزامات اور الزامات کی حوصلہ شکنی کے خلاف ایک سخت قانونی نظام متعارف کرایا جانا چاہیے, تاکہ الیکشن کے عمل کو بے بنیاد الزامات کی زد سے آزاد کروا سکیں

20/05/2022

بلوچ خواتین کو دہشتگردی کے لیے استعمال کرنے کی کوشش

ابھی چند دن پہلے بلوچ دہشتگرد خاتون شیری نے چینی اساتذہ کو نشانہ بنایا۔ جس پر سوشل میڈیا پر تمام بلوچ سرخوں نے اس کو خراج تحسین پیش کیا۔ بی ایل اے کی مجید برگیڈ نے واضح طور پر کہا کہ ان کے پاس ایسی اور بھی 'فدائی' خواتین ہیں۔

تب میں نے لکھا تھا کہ یہ منحوس عورت اگر حملہ کرنے سے پہلے پکڑی جاتی تو اس وقت سرخوں کی غیرت کا پارہ ساتویں آسمان کو چھو رہا ہوتا۔

اب تربت میں بلکل یہی ہورہا ہے۔ سی ٹی ڈی نے تربت میں ایک اور فدائی حملہ آور نورجہاں نامی خاتون کو اس کے ساتھی سمیت زندہ گرفتار کر لیا ہے۔ جس پر اس وقت سرخے نہ صرف سوشل میڈیا پر بلوچ خواتین کی عزت اور غیرت کا چورن بیچ رہے ہیں بلکہ ہوشاب میں ایک دھرنا بھی دیا جا رہا ہے۔

نور جہاں کا تعلق بھی مجید برگیڈ سے ہے اور دوران حراست اس نے تصدیق کی ہے کہ مشہور دہشتگرد کمانڈر اسلم عرف اچھو کی بیوی یاسمین دیگر کئی بلوچ خواتین کی برین واشنگ کر کے ان کو حملوں کے لیے تیار کر رہی ہیں۔ بلوچستان کی یونیورسٹیاں ان کی نرسریاں بنی ہوئی ہیں۔ یہ بلکل ویسا ہی ہے جیسا سرلنکا میں لبریشن ٹائیگرز آف تامل ایلام خواتین کی مدد سے خود کش حملے کرواتے تھے۔ اس دوران سوشل میڈیا پر مجید برگیڈ کے ایک مبینہ ٹاچر سیل کی تصاویر بھی سامنے آئیں جہاں کچھ خواتین کو زدوکوب کیا جا رہا ہے۔ شائد ان کی برین واشنگ ناکام رہی ہوگی۔ یہ بھی پتہ چلا ہے کہ ان کو دبئی سے ندیم نامی شخص پیسے بھیجتا ہے اور ان کے رابطے را سمیت کئی غیر ملکی ایجنسیوں سے ہیں۔

اس گرفتاری کو بلوچ سرخے جبری گمشدگی کا نام دے رہے ہیں جب کہ ریاستی ادارے گرفتاری کا باقاعدہ اعلان کر رہے ہیں۔ یہ گرفتاری ٹھوس ثبوتوں اور شواہد کے ساتھ ہوئی ہے۔ پاکستان میں اس سے کہیں کم جرائم میں جیسے چوری چکاری وغیرہ میں اس وقت بھی کم از کم ایک ہزار سے زائد خواتین مختلف جیلوں میں بند ہیں۔ یہ خواتین پنجابی بھی ہیں، سندھی اور پٹھان بھی۔ کیا یہ قومیتیں کم غیرت مند ہیں؟

ان بلوچ سرخوں کی غیرت تب کہاں جاتی ہے جب یہ خواتین تربیت لینے دہشتگردوں کے ٹریننگ کیمپوں میں جاتی ہیں؟ شیری بلوچ کے حملے کے وقت ان کی غیرت مر گئی تھی؟ ان کے پاس مرد کم پڑ گئے ہیں جو بلوچ عورتوں کو بہکا رہے ہیں؟ اگر خواتین کو حملوں کے لیے استعمال کیا جائیگا تو خواتین گرفتار بھی ہونگی اور سزا بھی پائنگی۔ غیرت ہی دکھانی ہے تو بلوچ خواتین کو اپنے مذموم مقاصد کے لیے استعمال کرنا بند کریں۔ خدا کی قسم ان بلوچ سرخوں نے بلوچستان اور بلوچ قوم کی عزت و غیرت پر دھبہ لگا دیا ہے۔

ان دہشتگرد خواتین کے خلاف ہم اپنی فورسز کے ساتھ ہیں اور ان کے خلاف کاروائی جاری رکھنے کا مطالبہ کرتے ہیں۔

تحریر شاہد خان

17/04/2022

وزیرستانی مسنگ پرسنز کی ہلاکتیں

شائد آپ میں سے کسی کو وزیرستان کے 'ماچس کلی' کا نام یاد ہوگا۔ یہاں کی عورتیں اور بوڑھیاں بارود آٹے کی طرح گوندھتی تھیں۔ یہ اس کام کے پیسے لیتی تھیں۔ لوگوں کے چیتھڑے اڑانے کے لیے باردو میں چھرے ملانے والی مائیں، بہنیں زیادہ ماہر سمجھی تھیں کیونکہ مشکل کام تھا۔ یہ 5 سے 10 ہزار کی دہاڑی لگا لیتی تھیں۔ نہ صرف پیسے کماتی تھیں بلکہ ان میں ثواب کمانے کا بھی مقابلہ ہوتا تھا۔ جو اس بنیاد پر ہوتا تھا کہ ان کے تیار کیے گئے 'مال' سے کتنی جانیں گئیں۔

جب آپریشن کا فیصلہ کیا گیا اور عوام کو وزیرستان خالی کرنے کا کہا گیا تو افغانستان فیملیوں سمیت جانے والے سب سے زیادہ ماچس کلی کے دہشتگرد تھے۔ کچھ لوگ بنوں وغیرہ آکر پناہ گزین ہوگئے۔ آپریشن میں یہ گاؤں تقریباً سارا ہموار کر دیا گیا کیونکہ کوئی ایسا گھر نہ تھا جہاں بم بنانے کی فیکٹری نہ ہو۔ بعد میں تعمیر نو پروگرام کے تحت اس گاؤں کے جو لوگ واپس گئے ان کو نئے گھر بنانے کے لیے حکومت اور فوج نے پیسے دئیے۔

اس گاؤں کی ان عورتوں کو جنہوں نے ہزاروں پاکستانیوں کا خون بہایا تھا کبھی کوئی سزا نہیں ملی۔ اگر شریعت یا قانون عورت کو بھی مرد کی طرح سزا کا حکم دیتی ہے تو ان عورتوں کو کب اور کون سزا دے گا؟

دو دن پہلے جو آئی ڈی لگا کر پاک فوج کے 7 جوان شہید کیے گئے وہ عورتوں نے لگوائی تھی۔ وزیرستان میں دہشتگردی کے سامان کی نقل و حرکت بھی عورتوں اور بچوں کے ذریعے ہی کی جاتی ہے۔ کیونکہ ان کو چیک کریں تو واویلا ہوتا ہے۔

اس وقت افغانستان میں ٹی ٹی پی کے 6 ہزار کے قریب دہشتگرد پناہ گزین ہیں جو اپنی فیملیوں کے ساتھ وہاں مقیم ہیں۔ پاکستان میں لوگوں کو نشانہ بنا کر وہ واپس انہی گھروں میں لوٹ جاتے ہیں اور ملنے والے پیسوں پر عیاشی کرتے ہیں۔ موجودہ افغان حکومت کو ان کے ٹھکانے وغیرہ بتائے گئے اور بار بار اپیل کی گئی کہ ان کو پاکستان میں حملوں سے روکا جائے لیکن ان کے کانوں پر جوں نہیں رینگی اور کچھ عرصے میں حملے کم ہونے کے بجائے بڑھ گئے۔

پرسوں ہونے والے حملے کے بعد پاک فوج نے ان دہشتگردوں کے ٹھکانوں پر بمباری کی جس میں 40 کے قریب جہنم واصل ہوئے۔ یہ وہ ٹھکانے ہیں جہاں یہ دہشتگردی کا سامان رکھتے ہیں، منصوبہ بندی کرتے ہیں اور حملوں کے بعد وہیں جاکر تازہ دم ہوتے ہیں۔ یہیں پر کچھ نے اپنی فیملیاں بھی رکھی ہوئی ہیں۔ حملے میں ایک دو خواتین یا چند بچوں کی ہلاکتوں کی بھی خبریں ہیں۔ گو کہ اس حوالے سے جو تصاویر شئیر کی جارہی ہیں وہ ساری فیک ہیں۔

لیکن اگر سچ بھی ہو تو دہشتگردی کا مرکز اپنے گھروں کو بنا لینے پران کو نہ چھوا جائے؟

ان کی ہلاکتوں پر محسن داؤڑ نے بھی شور مچایا ہے۔ یہ وہی محسن داؤڑ ہے جو کچھ دن پہلے ان کے ساتھ مزاکرات کی مخالفت کر رہا تھا۔ یہ وزیرستانی سرخے آخر چاہتے کیا ہیں؟ دہشتگردوں سے بات بھی نہ کی جائے لیکن ان کو مارا بھی نہ جائے تو کیا کریں پھر؟ پوری پاکستانی قوم کے ان کے ہاتھوں مرنے دیں؟

اسی محسن داؤڑ کی ٹویٹس موجود ہیں جن میں امریکی ڈرون حملوں میں وزیرستانی بچوں اور عورتوں کی مرنے کی حمایت کرتے ہوئے لکھتا ہے کہ اگر دہشتگردوں کو گھروں میں رکھو گے تو پھر آپ ان کے ساتھ ہو اور آپ کا یہی انجام ہوگا۔ تو پھر اب کس چیز کا واویلا کر رہا ہے؟؟

خیسور میں شریعت اللہ نے تین سرکاری ملازمین اغواء کیے اور ان کو اپنے گھر میں رکھا۔ اسی گھر کی عورتیں اپنے بھائی بیٹے کی پوری مدد کررہی تھیں مغویوں کو سنبھالنے میں۔ تاوان نہ ملنے پر شریعت اللہ نے ان مغویوں کو اپنے گھر کے سامنے زندہ جلا دیا۔ تب کسی نے چوں بھی نہیں کی۔ لیکن اسی گھر پر جب پاک فوج نے چھاپہ مارا تو گاؤں والوں اور پی ٹی ایم نے آسمان سر پر اٹھایا کہ گھر کی بےپردگی کی گئی ہے۔

دہشتگردی میں عورتیں ملوث ہوں تو ان کو بھی وہی سزا ملنی چاہئے جو مردوں کی ہے۔

تحریر شاہد خان

ISPR On night, 28/29 March 22, Army and Police conducted a joint Intelligence Based Operation on reported presence of te...
29/03/2022

ISPR
On night, 28/29 March 22, Army and Police conducted a joint Intelligence Based Operation on reported presence of terrorists in general area Sheri Khel, Lakki Marwat.
During intense exchange of fire, 4 terrorists got killed and one terrorist got apprehended. Killed terrorists have been identified as Terrorist Commander Sajid, Terrorist Aleem, Terrorist Aftab and Terrorist Fazal ur Rehman. Large quantity of weapons and ammunition was also recovered from the killed terrorists.
The killed terrorists remained actively involved in kidnapping and terrorist activities against innocent civilians and security forces. These terrorists were also involved in shahadat of a FC soldier in Jan 22.
Locals of the area appreciated the operation and expressed their full support to eliminate the menace of terrorism from the area

24 مارچ 2022: آج پاک آرمی نے ہیلی کاپٹر کے ذریعے  زلزلے سے متاثرہ سب ڈویژن روندو کے دور افتادہ اور منقطع گاؤں یلبو اور س...
24/03/2022

24 مارچ 2022: آج پاک آرمی نے ہیلی کاپٹر کے ذریعے زلزلے سے متاثرہ سب ڈویژن روندو کے دور افتادہ اور منقطع گاؤں یلبو اور سبسر کے متاثرین تک اشیاۓ خوردنوش پہنچا دی۔ اس کے علاوہ پاک فوج کے ہیلی کاپٹر نے یلبو سے دو مریض خواتین کو سکردو منتقل کر دیا۔

ISPRBased on information of presence of a Terrorists' Hideout in general area Gorchop, Turbat, Balochistan, Security For...
08/03/2022

ISPR
Based on information of presence of a Terrorists' Hideout in general area Gorchop, Turbat, Balochistan, Security Forces conducted IBO today to apprehend externally sponsored enemies of peace in Balochistan.
Once the troops started clearance operation in the area, Terrorists tried to escape from their camp and opened indiscriminate fire onto security forces.
7 Terrorists including Commanders Hasil Doda and Washdil have been killed in ensuing heavy exchange of fire. These terrorists were involved in recent firing and attacks on security forces in Makran Division.
In addition, a significant cache of arms and ammunition has also been recovered which was intended to be used in terrorist activities.
Operations to eliminate such perpetrators of terrorist acts in Pakistan will continue and they will not be allowed to sabotage peace, stability and progress of Balochistan.

On 24 February 22, based on intelligence of presence of a Terrorists’ Hideout in general area Sambaza, Balochistan, Secu...
24/02/2022

On 24 February 22, based on intelligence of presence of a Terrorists’ Hideout in general area Sambaza, Balochistan, Security Forces conducted an operation to apprehend TTP terrorists in Balochistan who were trying to infiltrate into adjacent tribal districts.
Once the troops cordoned the area, Terrorists hiding in a cave tried to flee and opened indiscriminate fire wherein, a heavy exchange of fire occurred. Resultantly, 1 Terrorist was killed . In the process, a cache of arms and ammunition was also recovered that was planned to be used by terrorists against security forces.
operations to eliminate perpetrators of terrorist acts in Pakistan will continue and they will not be allowed to sabotage peace and stability of Pakistan.

Mines and Minerals Seminar/workshop held Orakzai District at Hangu today.Minerals dept, District adm & BoK attended the ...
23/02/2022

Mines and Minerals Seminar/workshop held Orakzai District at Hangu today.
Minerals dept, District adm & BoK attended the workshop.
Mine owners, Elders and local community participated in large nos

ٹور دہ خبیر۔۔
19/02/2022

ٹور دہ خبیر۔۔

بارڈر سیکیورٹی کے نظام میں عوام الناس کی سہولت کا خاص خیال رکھا جائے گا - کور کمانڈر کوئٹہ▪️لیفٹیننٹ جنرل سرفراز علی کا ...
19/02/2022

بارڈر سیکیورٹی کے نظام میں عوام الناس کی سہولت کا خاص خیال رکھا جائے گا - کور کمانڈر کوئٹہ

▪️لیفٹیننٹ جنرل سرفراز علی کا پشین میں گرینڈ لوئے جرگہ سے خطاب

▪️ ملکی امن و سلامتی، معاشی ترقی اور عوام کی بھلائی بارڈر مینجمنٹ کے بنیادی مقاصد ہیں

▪️ *علاقے کے مسائل کو مقامی سطح پر باہم مل کر حل کریں گے* جنرل سرفراز

▪️ جرگہ میں پشین، ژوب، قلعہ سیف اللہ، اور چمن کے قبائلی عمائدین، ممبرز پارلیمان اور مقامی انتظامیہ کے عہدیداروں کی شرکت

▪️علاقے کے مسائل، ان کے حل اور دیگر اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا

▪️اجتماعی سیکیورٹی اور ترقی کے لیے مل کر آگے بڑھنے کے عزم کا اعادہ کیا گیا

▪️ کور کمانڈر نے عمائدین کی پاک افواج کی مسلسل اور مکمل حمایت پر شکریہ ادا کیا

▪️بارڈر سیکیورٹی اور مینجمنٹ کے حوالے سے علاقے کے لوگوں نے اپنے بھرپور تعاون کا یقین دلایا

▪️عوام نے منشیات اور غیر قانونی نقل و حرکت کے انسداد کے لیے اپنی مکمل حمایت کا اعلان کیا

▪️عوام نے علاقے میں موجود چیک پوسٹوں میں کمی پر کور کمانڈر کا شکریہ ادا کیا

▪️ دہشت گردی اور جرائم کو مسترد کرتے ہیں اور ان کے خاتمے کے لیے اپنی معاشرتی ذمہ داری نبھائیں گے۔ قبائلی عمائدین

▪️ علاقائی مسائل کے حل کے لیے ڈسٹرکٹ اور ڈویژن لیول پر کمیٹیوں کی تشکیل کا خیر مقدم کرتے ہیں، عمائدین

▪️ کور کمانڈر نے عمائدین اور علاقے کے عوام کی پاک افواج کی مسلسل اور مکمل حمایت پر شکریہ ادا کیا

▪️باہمی احترام اور اعتماد عوام اور افواج کے درمیان مضبوط رشتے کی اساس ہیں, کور کمانڈر

11/02/2022

ادریس خٹک نامی قصائی کو سزا

غیر ملکی ایجنسیوں کے لیے جاسوسی کرنے کے جرم میں کل تین فوجی افسران اور ایک سولین کا کورٹ مارشل کیا گیا۔ سزا پانے والوں میں ۔۔۔
لیفٹننٹ کرنل فیض رسول کو 14 سال
ادریس خٹک نامی سولین کو 14 سال
ان غداروں کو سزائیں سنانے کے بعد مختلف جیلوں میں بھیجا گیا ہے۔ ادریس خٹک کے نام سے شائد آپ واقف ہوں۔ ادریس خٹک کے حق میں پی ٹی ایم (وزیرستانی سرخوں) سمیت تمام سرخے عرصے سے سوشل میڈیا مہم چلاتے رہے ہیں۔ وہ اس کی گرفتاری کو اغواء اور زیر حراست رکھنے کو 'مسنگ پرسن' کا نام دے کر عوام کو گمراہ کرتے رہے ہیں۔
اب بھی شائد ادریس خٹک پر ہی سرخے واویلا کریں تو اس کے جرائم کے بارے میں آپ کو کچھ بتاتے ہیں۔

ادریس خٹک کے تین جرائم ثابت ہوئے ہیں۔
پہلا جرم ۔۔ اس نے غیر ملکی ایجنسیوں کو پاکستان میں ڈرون حملے کرنے کے لیے غلط انفارمیشن دی۔ بھاری رقوم کے عوض اس نے وزیرستان سمیت کئی علاقوں میں ڈرون حملوں کے ذریعے معصوم قبائیلیوں کو مروایا اور عام لوگوں کے گھروں وغیرہ کے پاس ڈرون کے لیے نشاندہی کرنے والی سمیں رکھواتا تھا۔ مجموعی طور پر ڈرون حملوں میں سینکڑوں بےگناہ لوگ مرے ہیں۔ لیکن صرف ادریس خٹک کی دی گئی انفارمیشن پر مرنے والے بےگناہوں کی تعداد سیکڑوں سے اوپر ہے۔ یہ قصائی نما شخص دہشتگردوں کے ٹھکانوں تک جانے کی نہ ہمت رکھتا تھا نہ ان کی جاسوسی کرنےکی۔ اس نے آسان راستہ ڈھونڈا اور محض غیر ملکی ایجنسی سے رابطے کا فائدہ اٹھا کر پیسے وصول کرنے بےرحمی سے معصوم قبائیلوں کو خاندانوں سمیت مروایا۔ سوچنے کی بات یہ ہے کہ اس کے حق میں وہ لوگ آواز اٹھا رہے ہیں جو خود کو قبائیلیوں کے حقوق کا چیمپئن کہتے ہیں۔
دوسرا جرم ۔۔ اس نے غیر ملکی ایجنسی کی ایما پر 'مسنگ پرسنز' کی فیک مہم چلائی۔ جس میں قومی سلامتی کے اداروں اور ریاست کے خلاف لوگوں کو اکسایا۔ بغیر کسی ثبوت کے الزامات لگائے اور اپنے بینک اکاؤنٹس بھرے۔
تیسرا جرم ۔۔ اس موصوف نے ملک دشمن ایجنسیوں کے لیے قبائیلی اضلاع سے پڑھے لکھے نواجوانوں کی بھرتیاں کیں۔ ان نوجوانوں کو پاکستان کے خلاف کام کرنے کے لیے استعمال کیا گیا۔ اس کے عوض بھی اس نے بڑی رقم وصول کی۔

اب یہاں آپ کو اہم ترین بات بتاتے چلیں کہ یہ محض آرمی عدالتوں سے سنائی گئی سزائیں نہیں ہیں نا یہ محض ایجنسیوں کی رپورٹس ہیں۔ یہ موصوف پیشاور ھائی کورٹ بھی گئے تھے جہاں ان دنوں سرخوں کے چہیتے چیف جسٹس وقار سیٹھ براجمان تھے۔ ادریس خٹک کے خلاف ثبوت اتنے ٹھوس اور واضح تھے کہ پشاور ھائی کورٹ نے بھی ہاتھ کھڑے کر دئیے اور فیصلہ سنایا کہ بےشک ادریس خٹک کو 'آفیشل سیکرٹ ایکٹ' کے تحت پکڑا گیا ہے اور ان ثبوتوں کی روشنی میں بہتر یہی ہے کہ آرمی ہی اس پر مقدمہ چلائے۔

آج کی سزا سے دو باتیں ثابت ہوتی ہیں۔ پاک فوج لیفٹنٹ جنرل جاوید اقبال سے لے کر میجر تک غداری یا جرم ثابت ہونے پر سب کو سزائیں دیتی ہے اور سولین یا فوجی میں کوئی تخصیص نہیں کرتی۔ پھر چاہے وہ برگیڈئیر رضوان ہو چاہے وہ ادریس خٹک ہو۔
دوسری بات یہ کہ پاکستان کی ایجنسیاں ہر قسم کے خطرات سے آگاہ اور چوکس ہیں اور ایسے غداروں کو نہ صرف پکڑا جاتا ہے بلکہ انجام تک بھی پہنچایا جاتا ہے۔
جہاں تک ادریس خٹک کی بات ہے تو میری ذاتی رائے میں اس کو بہت کم سزا سنائی گئی ہے۔ جس سفاک انسان کے ہاتھوں سے 100 سے زائد بےگناہ قبائیلیوں کا خون ٹپک رہا ہو اس کو کم از کم موت کی سزا دینی چاہئے۔

تحریر شاہد خان

11/02/2022

ISPR
4th and last cycle of the training to the former personnel of Khasadar & Levies by Pakistan Army & FC was recently concluded in the tribal districts of Bajaur, Mohmand and Khyber. These individuals will now form part of regular police force of Khyber Pakhtunkhwa. This program was part of the Government Policy under which 20,000 personnel from former Khasadar and Levies of Newly Merged Districts were imparted training under the supervision of Pakistan Army & FC. The training was conducted in different fields including use of different weapons, mines & IED detection methods, public dealing, policing, search operations, counter-terrorism operations, and physical fitness.
Passing Out parade of the last batch from 4th training cycle was recently held in Bajaur District. Major General Adil Yamin, Inspector General Frontier Corps North, Khyber Pakhtunkhwa was the Chief Guest at the occasion. The parade was attended by families of the personnel and senior civil & military officials.

شمالی وزیرستان میں جو ترقی کے کام جاری ہیں اس میں ماڑی پٹرولیم نے بہت اہم کردار ادا کیا ہے .ابھی تک 46٪ کام تقریبا مکمل ...
10/02/2022

شمالی وزیرستان میں جو ترقی کے کام جاری ہیں اس میں ماڑی پٹرولیم نے بہت اہم کردار ادا کیا ہے .
ابھی تک 46٪ کام تقریبا مکمل ہوچکا ہے اور اس پر CSR کی مدد سے 135 بیلین روپے کی لاگت آئے گی۔
پیسے فلاح و بہبود کیلئے لگائے گئے ہیں اور لگ رہے ہیں۔ اس میں مقامی لوگوں کیلئے 8 واٹر سپلائی اسکیم 2 صحت کے یونٹ اور 4 مسجد ہیں۔ 4 گورنمنٹ ہائی اسکول بھی بن رہے ہیں۔

*جموں و کشمیر مونومنٹ*۔ بھارتی جارحیت اور مقبوضہ کشمیر میں جاری محاصر ے کو آج 915 دن ہو چکے ہیں۔۔     تحریکِ آزادی کشمیر...
05/02/2022

*جموں و کشمیر مونومنٹ*
۔ بھارتی جارحیت اور مقبوضہ کشمیر میں جاری محاصر ے کو آج 915 دن ہو چکے ہیں۔
۔ تحریکِ آزادی کشمیر کے حوالے سے مظفر آباد میں ایک خصوصی جموں وکشمیر مونومنٹ بنایا گیا ہے۔
۔ یہ مونومنٹ کشمیریوں کی لازوال جدوجہد آزادی اور قربانیوں کا استعارہ ہے۔
۔ اس مونومنٹ کو محمد فاروق نے ڈیزائن کیا ہے جن کا تعلق وزیرستان سے ہے۔
۔ یہ مونومنٹ نلوچی پارک، مظفر آباد کوہالہ ٰ روڈ پر واقع ہے۔
۔ یہ مونومنٹ 1755مربع میٹر پر محیط ہے۔
۔ اس مونومنٹ کے 4بڑے حصے ہیں۔
o۔ پہلا حصہ ایک انڈر پاس پر مشتمل ہے جس میں مختلف تاریخی تصاویر کے ذریعے آزادی سے قبل کشمیری کاوشوں، اہم راہنماؤں اور جنت نظیر وادی کی عکس بندی کی گئی ہے۔
o۔ انڈر پاس سے نکلنے کے بعد سیاح مونومنٹ کے مرکزی حصے میں پہنچ جاتے ہیں جہاں دیواروں کی صورت میں دو دائرے بنتے ہیں۔ بیرونی دائرے میں 4انفرادی دیواریں ہیں جو کہ پاکستان کے 4صوبوں کی عکاس ہیں۔جن پر تحریک آزادی میں شہید ہونے والے پاکستانی شہداء کے نام درج ہیں۔ اندرونی دائرہ 8دیواروں پر مشتمل ہے جن پر آزاد جموں و کشمیر کے شہداء کا اندراج ہے۔ ان دونوں دائروں کے درمیان ایکBlasted Wall واقع ہے جس کوIndian Illegaly Occupied Jammu & Kashmir Wallکہا جاتا ہے۔ یہ دیوار موجودہ مقبوضہ جموں و کشمیر کی جدوجہد کو ظاہر کرتی ہے۔ مزید مرکزی حصے کے عین بیچ میں ایک پلیٹ فارم ہے جس سے پاکستان اور کشمیر کی یکجہتی کی عکاسی ہوتی ہے۔
o۔ تیسرے حصے میں 4فریمز موجود ہیں جن کو Frames of Obligationسے منصوب کیا گیا ہے۔ پہلے فریم کا رنگ سبز جس پر قائداعظم محمد علی جناح کی کشمیر سے متعلق اقتباسات درج ہیں۔دوسرے فریم کا رنگ لال ہے جو کہ جموں و کشمیر کی عوام کی قربانیوں کا مظہر ہے جس پر حریت راہنما سید علی شاہ گیلانی کے جملے درج ہیں۔تیسرے فریم کا رنگ سفید ہے جس میں مسلمِ اُمہ کے کشمیر سے متعلق نظریات درج ہیں جبکہ چوتھے فریم کا رنگ نیلا ہے جو بین الاقوامی برادری کے کشمیر سے متعلق بیانیے کی عکاس ہے۔
o۔ مرکزی حصہ سے لال اور سفید رنگ کی لکیریں Frames of Obligationسے گزرتے ہوئے مونومنٹ کے آخری حصے تک جاتی ہے۔لال رنگ کی لکیر شہداء کے خون کی عکاسی ہے جبکہ اُس کے دونوں اطراف گزرتی سفید لکیریں سیاسی اور سماجی کاوشوں کو ظاہر کرتی ہیں۔
o۔ چوتھا اور آخری حصہ Final Destination ہے جہاں پہ پاکستان کا نقشہ تنصیب کیا گیا ہے جس کے عین درمیان میں چنار کا پتا ہے جو کہ مقصود منزل کو ظاہر کرتا ہے جو کہ پاکستان اور کشمیر کا ختمی الحاق ہے۔

ISPRSecurity Forces conducted an Intelligence Based Operation on reported presence of terrorists in Datta Khel, North Wa...
05/02/2022

ISPR
Security Forces conducted an Intelligence Based Operation on reported presence of terrorists in Datta Khel, North Waziristan District.
During intense exchange of fire, 2 terrorists got killed. 1 x terrorist identified as Asmatullah alias Hafiz while identification of 2nd terrorist is in progress. Huge cache of weapons and ammunition was also recovered from the killed terrorists which include sub machine guns, hand grenades and large quantity of multiple calibre rounds.
The killed terrorists were involved in terrorist activities against security forces, target killing and kidnapping for ransom.

Address


Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Waziristan Media وزیرستان آواز posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Videos

Shortcuts

  • Address
  • Alerts
  • Videos
  • Claim ownership or report listing
  • Want your business to be the top-listed Media Company?

Share