کہوٹہ (ملک محمو د اختر سے)منتخب عوامی نمائندوں کی عدم دلچسپی، کہوٹہ تا ڈولیاں سڑک کھنڈرات کا منظر پیش کرنے لگی، بار بار عوامی شکایات کے باوجو د منتخب ایم این اے و ایم پی اے کے سر سے جوں تک نہیں رہنگی، کہوٹہ سے ایک کلو میٹر کے فاصلے پر علاقہ ڈولیاں آج بھی تمام تربنیادی سہولیات سے محروم ہے، نہ علاقے میں پانی ہے نہ بجلی گیس کا کوئی نظام موجود ہے، سڑک بھی کھنڈرات کا منظر پیش کررہی ہے، تعلیم، صحت جیسی بنیادی سہولیات تک میسر نہیں، عوامی حلقوں نے سخت تشو یش کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ ہم نے ہمیشہ مسلم لیگ ن کو اس علاقے سے ریکارڈ کامیاب بنا کر بھیجا لیکن مسلم لیگ ن کے منتخب عوامی نمائندو ں نے ہمیشہ الیکشن کے بعد اپنی آنکھیں پھیر لی اور اس علاقے کو علاقہ غیر سمجھ کر تمام تر بنیادی سہولیات سے محروم رکھا ہوا ہے، علاقے سے آج بھی سو تیلی ماں جیسا سلو ک کیا جارہا ہے۔
Be the first to know and let us send you an email when Malik Danyal Mehmood posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.