24/01/2025
میونسپل کمیٹی پیرمحل کی انتظامیہ کا پیرمحل شہر کی عوام کے لیے بڑا اقدام
ثاقب عدنان ایڈمنسٹریٹر میونسپل کمیٹی پیرمحل کی ہدایات کی روشنی شہر میں سٹریٹ لائٹس کو فعال کرنے کا فیصلہ
شہر بھر میں سٹریٹ لائٹس لگانے کےلیے مختلف سڑکوں پر145مقامات کی نشاندھی کرلی گئی
پہلے مرحلے میں درج ذیل مقامات پر سٹریٹ لائٹس لگائی جائیں گی
موٹر وے انٹر چینج تا غوثیہ چوک شور کوٹ روڈ
بےنظیر پارک تا غوثیہ چوک کمالیہ روڈ
کمالیہ روڈ چونگی تا علامہ اقبال چوک ہاؤسنگ کالونی روڈ
علامہ اقبال چوک تا سابقہ ملک ہوٹل چوک کالونی روڈ
غریب آباد سکول چوک تا اللہ والا چوک صدر بازار
پرانا وپڈا چوک تا دفتر اے ای او آفس تھانہ روڈ
تھانہ موڑ تا مرکزی قبرستان تھانہ روڈ
مرکزی جنازہ گاہ تا سکھ چین چوک لاری اڈا روڈ
مرکزی بس اسٹینڈ تا ریلوےروڈ لاری اڈا سبزی منڈی روڈ
اللہ والا چوک تا سبحان چوک روڈ
صاحب لولاک مسجد تا بابا نکے شاہ دربار کریانہ بازار روڈ
مین بازار جھنگ بازار ڈاکٹر نصیر ہسپتال تا فیسکو آفس سندھییلیانوالی روڈ
ان تما م روڈ پر نئ جدید ترین ماحول دوست ایل ای ڈی لائٹس لگائی جائیں گی اور یہ تمام عمل انشاء اللہ تعالیٰ 15دن میں مکمل کرلیا جائے گا
شہرکی تمام سیاسی وسماجی اور کاروباری شخصیات کی جانب سے ثاقب عدنان صاحب ایڈمنسٹریٹر میونسپل کمیٹی پیرمحل عرفان مہدی سی او پیرمحل عمیر رضا میونسپل آفیسر فنانس اور دیگر اہلکاروں کا شہری علاقوں میں سڑیٹ لائٹس کی تنصیب پر شکریہ کا اظہارِ کیا ہے