گورنر پنجاب نے جی سی یونیورسٹی فیصل آباد کی ڈین ڈاکٹر صوفیہ انور کے خلاف انکوائری کا حکم دے دیا۔ ڈین ڈاکٹر صوفیہ انور پر اپنی جعلی سالانہ کارکردگی رپورٹس جمع کروانے کا الزام۔ ڈاکٹر صوفیہ انور پر یونیورسٹی ہاسٹل میں مالی بے ضابطگی اور ڈاکٹر ندیم سہیل کی بطور پروفیسر آف اکنامکس سکروٹنی لیٹ کرنے کا بھی الزام۔ گورنر پنجاب نے ڈاکٹر صوفیہ انور کے خلاف پیڈا ایکٹ کے تحت انکوائری کا حکمنامہ جاری کردیا۔ جس کے مطابق ڈاکٹر صوفیہ انور نے سال 2014 میں بوگس دستخط کے ساتھ اے سی آر جمع کروائی۔ ڈاکٹر صوفیہ انور کے خلاف سال 2016 میں ہاسٹل میں مالی بے ضابطگیوں کی شکایت بھی آئی۔ سال 2021 سے پروفیسر آف اکنامکس کی بھرتی کے عمل کو مکمل نہیں کیا گیا۔ بطور پروفیسر ڈاکٹر ندیم سہیل کے سکروٹنی پراسیس کو 15 ماہ سے زیادہ گزرنے کے باوجود مکمل نہیں کیا۔ گورنر پنجاب نے وائس چانسلر جی سی یونیورسٹی کو 30 روز میں سنڈیکیٹ میٹنگ بلوانے کا حکم دے دیا۔ سنڈیکیٹ میں ڈین ڈاکٹر صوفیہ انور کے خلاف پیڈا ایکٹ کے تحت انکوائری کا حکم دیا گیا ہے۔
#JahangirAshraf #EducationJournalist #education #City41 #students #GovtSchool #GovtColleges #SBLC #LIAS #PrivateShools #PrivateColleges #GCWUF #STEMinstitute #QawaliNight #MDCAT #FScMedical #Doctors #MBBS #BaseBallCompetition #Sports #SportsDay #CulturalFestival #SuperiorCollege #Pakistan #Study #PrivateSchools #APS #Faisalabad #Matric
#College #GCUF #GovernorPunjab
نیب نے جی سی یونیورسٹی فیصل آباد میں مالی بے ضابطگیوں کی شکایت پر تحقیقات کا آغاز کردیا۔۔ قومی احتساب بیورو کی طرف سے وائس چانسلر ڈاکٹر ناصر امین، پراجیکٹ ڈائریکٹر شاہد حسین، کنٹریکٹر فیاض اینڈ کمپنی کی انکوائری شروع کی گئی ہے۔ نیب نے رجسٹرار جی سی یونیورسٹی فیصل آباد سے ریکارڈ طلب کرلیا۔ ڈاکٹر ناصر امین کے دور میں دیئے گئے ٹھیکوں اور دیگر خریداریوں کی تفصیلات مانگ لی گئیں۔ ہائی ٹیک لیب کی پرچیز میں بے ضابطگیوں کی انکوائری کی تفصیلات بھی مانگی گئی ہیں۔ یونیورسٹی سے کالجز کے الحاق کے قوانین اور پراسیس کی تفصیلات بھی مانگی گئی ہیں۔ کیمز کالج ملتان کو سب کیمپس کا درجہ دینے کے درخواست سے متعلق تفصیلات بھی طلب کی گئی ہیں۔ نیب نے سنڈیکیٹ ممبران اور ڈاکٹر ناصر امین کے دور کی سنڈیکیٹ میٹنگز کی معلومات بھی جمع کروانے کی ہدایت کی ہے۔
#JahangirAshraf #EducationJournalist #education #City41 #students #GovtSchool #GovtColleges #SBLC #LIAS #PrivateShools #PrivateColleges #GCWUF #STEMinstitute #QawaliNight #MDCAT #FScMedical #Doctors #MBBS #BaseBallCompetition #Sports #SportsDay #CulturalFestival #SuperiorCollege #Pakistan #Study #PrivateSchools #APS #Faisalabad #Matric
#College #GCUFinquiry #GCUF #NAB #vcgcuf
میٹرک کے طلبہ کیلئے رزلٹ کا انتظار کرنے میں وقت ضائع کرنے کی بجائے فوری انٹرمیڈیٹ میں داخلوں کی آپشن۔ پنجاب گروپ آف کالجز فیصل آباد نے فری پری فرسٹ ایئر کلاسز میں داخلوں کیلئے درخواستیں طلب کرلیں۔ میٹرک کے امتحانات سے فارغ طلبہ نہم کے رزلٹ لر ہی فرسٹ ایئر میں داخلہ لے سکیں گے۔ ریجنل ڈائریکٹر پنجاب کالجز رفعت اقبال کا کہنا تھا کہ پنجاب کالجز میں پری فرسٹ ایئر کلاسز عید کے بعد شروع کی جائیں گی۔ طلبہ اپنا قیمتی وقت بچانے کیلئے فری کلاسز کیلئے فوری رجسٹریشن کروائیں تاکہ انہیں بہترین ماحول میں بیٹھ کر کوالٹی ایجوکیشن حاصل کرنے کا موقع ملے۔ طلبہ فری کلاسز میں داخلوں کیلئے 30 مارچ تک داخلہ فارم جمع کرواسکتے ہیں۔ فری پری فرسٹ ایئر کلاسز کیلئے 2 اپریل کو میرٹ لسٹیں آویزاں کی جائیں گی۔
#JahangirAshraf #EducationJournalist #education #City41 #students #GovtSchool #GovtColleges #SBLC #LIAS #PrivateShools #PrivateColleges #GCWUF #STEMinstitute #QawaliNight #MDCAT #FScMedical #Doctors #MBBS #BaseBallCompetition #Sports #SportsDay #CulturalFestival #SuperiorCollege #Pakistan #Study #PrivateSchools #APS #Faisalabad #Matric
#College #punjabcollege #PreFirstYear #admissions
طلبہ کی نظر کمزور ہوگی تو پڑھائی بھی متاثر ہوگی۔ اکثر سرکاری سکولوں میں بچوں کو نظر کی کمزوری کا سامنا۔ گورنمنٹ ایل سی ایم ہائر سیکنڈری سکول فیصل آباد میں امداد فاؤنڈیشن کی طرف سے آئی سکریننگ کیمپ کا انعقاد ۔۔ سکول کے طلبہ کی نظر کا فری معائنہ کیا گیا اور کافی بچوں کو نظر کمزور ہونے پر عینک لگانے کا مشورہ دیا گیا۔ آئی ایکسپرٹ ناظم حسین کا کہنا تھا کہ مسلسل پانچ سال سے فری آئی کیمپ کے انعقاد سے طلبہ میں نظر کمزوری کی شرح 30 فیصد سے کم ہوکر 10 فیصد تک رہ گئی ہے۔ سکول کے 680 بچوں کی نظر کا معائنہ 6کیا گیا جس میں سے 60 سے زائد بچوں کی نظر کمزور پائی گئی۔ چار سال پہلے اسی سکول میں 30 فیصد بچوں کی نظر کمزور آئی تھی جبکہ اب یہ تعداد محض 10 فیصد تک رہ گئی ہے۔
#JahangirAshraf #EducationJournalist #education #City41 #students #GovtSchool #GovtColleges #SBLC #LIAS #PrivateShools #PrivateColleges #GCWUF #STEMinstitute #QawaliNight #MDCAT #FScMedical #Doctors #MBBS #BaseBallCompetition #Sports #SportsDay #CulturalFestival #SuperiorCollege #Pakistan #Study #PrivateSchools #APS #Faisalabad #Matric
#College #imdadfoundation
ہائر ایجوکیشن کمیشن پاکستان کی طرف سے یونیورسٹی ٹیچرز کیلئے آج تک پروموشن پالیسی ہی نہ بنائی جاسکی۔۔ فیصل آباد سمیت ملک بھر کی یونیورسٹیز کے بی پی ایس فیکلٹی ممبران سروس سٹرکچر اور محکمانہ ترقیوں سے محروم۔۔ یونیورسٹیز کے بی پی ایس اساتذہ کو اگلے گریڈ میں جانے کیلئے کوئی ٹائم فریم موجود نہیں۔ یونیورسٹیز میں اگلے گریڈ میں ترقی کا کوئی معیار موجود نہیں۔ اساتذہ کو لیکچرار سے پروفیسر تک ہر سیٹ کیلئے نئے سرے سے اپلائی کرنا پڑتا ہے۔ یونیورسٹیز میں ہر نئے سکیل میں جانے کیلئے سیلیکشن کے عمل سے گزرنا ترقی کی راہ میں رکاوٹ بن گیا۔ بی پی ایس اساتذہ نے ہائر ایجوکیشن کمیشن پاکستان سے سروس سٹرکچر اور پروموشن پالیسی بنانے کا مطالبہ کیا ہے۔
#JahangirAshraf #EducationJournalist #education #City41 #students #GovtSchool #GovtColleges #SBLC #LIAS #PrivateShools #PrivateColleges #GCWUF #STEMinstitute #QawaliNight #MDCAT #FScMedical #Doctors #MBBS #BaseBallCompetition #Sports #SportsDay #CulturalFestival #SuperiorCollege #Pakistan #Study #PrivateSchools #APS #Faisalabad #Matric
#College #HEC #AllUniversities #BPSTeachers
حکومت کی پلانٹ فار پاکستان مہم کے تحت تعلیمی اداروں میں شجرکاری کا سلسلہ جاری۔ گورنمنٹ گریجوایٹ کالج سرگودھا روڈ فیصل آباد میں بھی شجرکاری مہم سے آگاہی کیلئے سیمینار منعقد کیا گیا جس میں اساتذہ نے بچوں کو شجرکاری کی اہمیت بارے بتایا۔ پرنسپل مسز تبسم ریاض اور وائس پرنسپل ذرینہ سید نے کالج احاطے میں پودا لگایا۔ اساتذہ اور طالبات نے بھی کالج احاطے میں پودے لگائے۔ پرنسپل مسز تبسم ریاض و دیگر شرکاء کا کہنا تھا کہ گلوبل وارمنگ سے بچنے کیلئے زیادہ سے زیادہ شجرکاری کرنا ہوگی۔ کالج میں پودے لگانے کے ساتھ طالبات کو گھروں میں بھی شجرکاری کا مشورہ دیا گیا۔۔
#JahangirAshraf #EducationJournalist #education #City41 #students #GovtSchool #GovtColleges #SBLC #LIAS #PrivateShools #PrivateColleges #GCWUF #STEMinstitute #QawaliNight #MDCAT #FScMedical #Doctors #MBBS #BaseBallCompetition #Sports #SportsDay #CulturalFestival #SuperiorCollege #Pakistan #Study #PrivateSchools #APS #Faisalabad #Matric
#College #GGGCSargodhaRoadFsd #PlantforPakistan #TreePlantation #ForestDay
ساندل کالج جونیئر کیمپس فیصل آباد میں سالانہ تقریب تقسیم انعامات منعقد کی گئی جس میں ممبر بورڈ آف گورنرز میاں ریحان الحق اور پرنسپل چوہدری محمد عباس نے خصوصی شرکت کی اور طلبہ کی تعلیمی و ہم نصابی سرگرمیوں میں کارکردگی کو سراہا۔ ممبر بی او جی میاں ریحان الحق نے پرنسپل چوہدری محمد عباس کے ہمراہ پوزیشن ہولڈر طلبہ میں انعامات تقسیم کئے۔ جس پر طلبہ نے بھی خوشی کا اظہار کیا۔ ساندل کالج جونیئر کیمپس کی سالانہ تقریب میں وائس پرنسپل ظفر یاسین، ہیڈمسٹریس مسز سمرین حسنات ، سمیرا امانت ، اساتذہ ، والدین اور طلبہ کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
#JahangirAshraf #EducationJournalist #education #City41 #students #GovtSchool #GovtColleges #SBLC #LIAS #PrivateShools #PrivateColleges #GCWUF #STEMinstitute #QawaliNight #MDCAT #FScMedical #Doctors #MBBS #BaseBallCompetition #Sports #SportsDay #CulturalFestival #SuperiorCollege #Pakistan #Study #PrivateSchools #APS #Faisalabad #Matric
#College #SandalSchool #SandalCollege
پرائیویٹ تعلیمی اداروں کی بڑھتی ہوئی فیسیں، والدین کی پریشانی کیسے کم ہو۔ ایسوسی ایشن آف پرائیویٹ سکولز نے والدین کو فیسوں میں ریلیف دینے کیلئے حکومت کو مطالبات پیش کردیئے۔ چیئرمین ایسوسی ایشن آف پرائیویٹ سکولز خالد حیات کموکا کہتے ہیں حکومت نجی سکولز کو یوٹیلیٹی بلز کے کمرشل ریٹس لگانے کا سلسلہ ختم کرے۔ پچھلے کچھ سالوں میں مہنگائی میں دو سو فیصد تک اضافہ ہوا۔ حکومت نجی سکولز کو ریلیف فراہم نہیں کرتی تو فیسیں بڑھانے کے علاوہ کوئی حل نہیں۔ چیئرمین اے پی ایس خالد حیات کموکا کا کہنا تھا کہ حکومت نجی سکولز کو مختلف ٹیکسز کی مد میں ریلیف فراہم کرے۔ والدین کو فیسوں میں ریلیف صرف اسی صورت ممکن ہے اگر حکومت نجی سکولز پر عائد بھاری ٹیکسز ختم کرے۔
#JahangirAshraf #EducationJournalist #education #City41 #students #GovtSchool #GovtColleges #SBLC #LIAS #PrivateShools #PrivateColleges #GCWUF #STEMinstitute #QawaliNight #MDCAT #FScMedical #Doctors #MBBS #BaseBallCompetition #Sports #SportsDay #CulturalFestival #SuperiorCollege #Pakistan #Study #PrivateSchools #APS #Faisalabad #Matric
#College #Faisalabad #APS
بحریہ فاؤنڈیشن سکول اینڈ کالج کی سالانہ تقریب تقسیم انعامات کا انعقاد کیا گیا جس میں طلبہ نے رمضان المبارک کی مناسبت سے ٹیبلو پیش کیا۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کاشف رضا اعوان نے تقریب میں خصوصی شرکت کی اور پرنسپل مسز گلشن شاہد کے ہمراہ بچوں میں انعامات تقسیم کئے۔ طلبہ نے سال بھر کی محنت کے عوض انعامات ملنے پر خوشی کا اظہار کیا اور اگلی کلاسز میں بھی محنت جاری رکھنے کیلئے پرعزم دکھائی دیئے۔ تقریب میں اساتذہ اور والدین نے بھی شرکت کی اور بچوں کی تعلیم و تربیت میں مل کر بھرپور کردار ادا کرنے کا عزم ظاہر کیا۔۔lll
#JahangirAshraf #EducationJournalist #education #City41 #students #GovtSchool #GovtColleges #SBLC #LIAS #PrivateShools #PrivateColleges #GCWUF #STEMinstitute #QawaliNight #MDCAT #FScMedical #Doctors #MBBS #BaseBallCompetition #Sports #SportsDay #CulturalFestival #SuperiorCollege #Pakistan #Study #PrivateSchools #APS #Faisalabad #Matric
#College #Faisalabad #BahriaFoundationSchool
پنجاب ایگزامینیشن کمیشن کے شیڈول کے مطابق سرکاری سکولوں میں 14 مارچ سے 27 مارچ تک سکول بیس اسیسمنٹ جاری ہیں۔ فنڈنگ نہ ہونے سے سکول سربراہان کیلئے سکول سطح کے امتحانات لینا مشکل ہوگیا۔۔ تعلیمی اداروں کے پاس سکول سطح کے امتحانات لینے کیلئے فنڈز کی کمی کا سامناہے۔ پنجاب ایگزامینیشن کمیشن نے سکول سربراہان کو پیپروں کی پرنٹنگ کیلئے فنڈز فراہم کیا جانا تھا۔ پنجاب ایگزامینیشن کمیشن کی طرف سے سکول سربراہان کو تاحال کوئی فنڈ نہیں ملے۔۔ سکول سربراہان نان سیلری بجٹ سے پیپروں کی پرنٹنگ کروانے پر مجبور ہیں۔ پنجاب ٹیچرز یونین نے سیکرٹری سکولز کو سکول بیس اسیسمنٹ کے پیپر پرنٹ کروانے فنڈز کا مطالبہ کردیا۔
#JahangirAshraf #EducationJournalist #education #City41 #students #GovtSchool #GovtColleges #PrivateShools #PrivateColleges #GCWUF #MDCAT #FScMedical #Doctors #MBBS #Sports #SportsDay #CulturalFestival #Pakistan #Study #PrivateSchools #APS #Faisalabad #Matric
#College #SBA
لٹریسی ٹیچرز نے ماہانہ اعزازیہ ناکافی ہونے پر وزیراعلی پنجاب کو معاوضہ بڑھانے کا مطالبہ کردیا۔ لٹریسی ٹیچرز کو ماہانہ 12 ہزار پانچ سو روپے اعزازیہ ملتا ہے۔ لٹریسی ٹیچرز نے جنرل ایجوکیشن کی طرح لٹریسی ٹیچر کو سکیل 14 دینے کا مطالبہ کردیا۔ لٹریسی ٹیچرز کی ماہانہ تنخواہ بھی جنرل ایجوکیشن کے ٹیچرز کے سکیل کے مطابق دینے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ لٹریسی ٹیچرز کی طرف سے وزیراعلی پنجاب کو تحریری درخواست بھجوا دی گئی۔ لٹریسی ٹیچرز کی طرف سے تعلیمی کیلنڈر بھی سرکاری سکول کے مطابق کرنے کا مطالبہ کیا گیاہے۔
#JahangirAshraf #EducationJournalist #education #City41 #students #GovtSchool #GovtColleges #PrivateShools #PrivateColleges #GCWUF #MDCAT #FScMedical #Doctors #MBBS #Sports #SportsDay #CulturalFestival #Pakistan #Study #PrivateSchools #APS #Faisalabad #Matric
#College #Faisalabad #Literacy
لائلپور گروپ آف کالجز فیصل آباد کا اقبال سٹیڈیم میں سپورٹس گالا کا انعقاد کیا جس کا آغاز لائلپور انسٹیٹیوٹ آف مینجمنٹ اینڈ سائنسز، لائلپور کالج آف فارماسیوٹیکل سائنسز، ویسٹرن پنجاب کالج آف لاء اور لائلپور انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز کے طلبہ نے مارچ پاسٹ سے کیا۔ لاء، ڈاکٹر آف فزیو تھراپی، ہیومن نیوٹریشن ، ڈاکٹر آف فارمیسی سمیت مختلف شعبہ جات کے طلبہ کے مابین رسہ کشی کے مقابلے ہوئے جس میں طلبہ نے خوب زور آزمائی کی۔ طلبہ کے مابین رسہ کشی ، ریسز، کرکٹ سمیت مختلف کھیلوں کے مقابلے ہوئے جس میں طلبہ نے بھرپور حصہ لیا۔ پرنسپل محمد حسیب مشتاق کا کہنا تھا کہ تعلیم کے ساتھ سپورٹس بھی بہت ضروری ہیں جس سے بچے زندگی میں ایکٹو رہنے کا ہنر سیکھتے ہیں۔ سپورٹس گالا میں چیئرمین لائلپور گروپ آف کالجز ڈاکٹر مجیب اللہ، ڈائریکٹرز رانا بابر علی منج ، احمد نعیم، سپورٹس کوآرڈینیٹر ڈاکٹر عمر ، اساتذہ اور طلبہ کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
#JahangirAshraf #EducationJournalist #education #City41 #students #GovtSchool #GovtColleges #SBLC #LIAS #PrivateShools #PrivateColleges #GCWUF #STEMinstitute #QawaliNight #MDCAT #FScMedical #Doctors #MBBS #BaseBallCompetition #Sports #SportsDay #CulturalFestival #SuperiorCollege #Pakistan #Study #PrivateSchools #APS #Faisalabad #Matric
#College #Faisalabad #LIMS #SportsGala
دی سمارٹ سکول جیک اینڈ جل کیمپس فیصل آباد کی سالانہ تقریب تقسیم انعامات۔۔ طلبہ نے کشمیر کی آزادی کے حق میں ٹیبلو پیش کیا۔ سالانہ تقریب میں بچوں نے شاندار پرفارمنسز بھی پیش کیں۔ طالبات نے ویمن ڈے کی مناسبت سے خواتین کے حقوق بارے بھی پرفارمنس پیش کیں۔ اس ایس پی پیٹرولنگ پولیس مرزا انجم کمال اور ایڈیشنل ایم ایس ایڈمن الائیڈ ہسپتال ڈاکٹر افضال چیمہ نے خصوصی شرکت کرتے ہوئے بچوں کی حوصلہ افزائی کی۔ دی سمارٹ سکول کے ڈائریکٹر ڈاکٹر محمد عمران اور زاہد مقصود نے بھی بچوں کے آگے بڑھتے رہنے کیلئے سالانہ تقریبات میں ان کی حوصلہ افزائی کو لازم قرار دیا۔ ایس ایس پی پیٹرولنگ مرزا انجم کمال، ڈاکٹر عمران و دیگر مہمانوں نے کے پوزیشن ہولڈرز میں انعامات تقسیم کئے۔
#JahangirAshraf #EducationJournalist #education #City41 #students #GovtSchool #GovtColleges #SBLC #LIAS #PrivateShools #PrivateColleges #GCWUF #STEMinstitute #QawaliNight #MDCAT #FScMedical #Doctors #MBBS #BaseBallCompetition #Sports #SportsDay #CulturalFestival #SuperiorCollege #Pakistan #Study #PrivateSchools #APS #Faisalabad #Matric
#College #Faisalabad #smartschool
بحریہ فاؤنڈیشن سکول اینڈ کالج کی سالانہ تقریب تقسیم انعامات کا انعقاد کیا گیا جس میں طلبہ نے رمضان المبارک کی مناسبت سے ٹیبلو پیش کیا۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کاشف رضا اعوان نے تقریب میں خصوصی شرکت کی اور پرنسپل مسز گلشن شاہد کے ہمراہ بچوں میں انعامات تقسیم کئے۔ طلبہ نے سال بھر کی محنت کے عوض انعامات ملنے پر خوشی کا اظہار کیا اور اگلی کلاسز میں بھی محنت جاری رکھنے کیلئے پرعزم دکھائی دیئے۔ تقریب میں اساتذہ اور والدین نے بھی شرکت کی اور بچوں کی تعلیم و تربیت میں مل کر بھرپور کردار ادا کرنے کا عزم ظاہر کیا۔۔
#JahangirAshraf #EducationJournalist #education #City41 #students #GovtSchool #GovtColleges #SBLC #LIAS #PrivateShools #PrivateColleges #GCWUF #STEMinstitute #QawaliNight #MDCAT #FScMedical #Doctors #MBBS #BaseBallCompetition #Sports #SportsDay #CulturalFestival #SuperiorCollege #Pakistan #Study #PrivateSchools #APS #Faisalabad #Matric
#College #Faisalabad #BahriaFoundationSchool
پرائیویٹ تعلیمی اداروں کی بڑھتی ہوئی فیسیں، والدین کی پریشانی کیسے کم ہو۔ ایسوسی ایشن آف پرائیویٹ سکولز نے والدین کو فیسوں میں ریلیف دینے کیلئے حکومت کو مطالبات پیش کردیئے۔ چیئرمین ایسوسی ایشن آف پرائیویٹ سکولز خالد حیات کموکا کہتے ہیں حکومت نجی سکولز کو یوٹیلیٹی بلز کے کمرشل ریٹس لگانے کا سلسلہ ختم کرے۔ پچھلے کچھ سالوں میں مہنگائی میں دو سو فیصد تک اضافہ ہوا۔ حکومت نجی سکولز کو ریلیف فراہم نہیں کرتی تو فیسیں بڑھانے کے علاوہ کوئی حل نہیں۔ چیئرمین اے پی ایس خالد حیات کموکا کا کہنا تھا کہ حکومت نجی سکولز کو مختلف ٹیکسز کی مد میں ریلیف فراہم کرے۔ والدین کو فیسوں میں ریلیف صرف اسی صورت ممکن ہے اگر حکومت نجی سکولز پر عائد بھاری ٹیکسز ختم کرے۔
#JahangirAshraf #EducationJournalist #education #City41 #students #GovtSchool #GovtColleges #SBLC #LIAS #PrivateShools #PrivateColleges #GCWUF #STEMinstitute #QawaliNight #MDCAT #FScMedical #Doctors #MBBS #BaseBallCompetition #Sports #SportsDay #CulturalFestival #SuperiorCollege #Pakistan #Study #PrivateSchools #APS #Faisalabad #Matric
#College #Faisalabad #APS
دی ایجوکیٹرز لائلپور ماڈل کیمپس فیصل آباد کی سالانہ تقریب۔۔ ڈائریکٹر و پرنسپل مسز سارہ خاکوانی نے دیگر مہمانوں کے ہمراہ پوزیشن ہولڈرز میں انعامات تقسیم کئے۔۔ طلبہ نے شاندار پرفارمنسز پیش کیں۔۔ والدین کیلئے قوالی نائٹ کا بھی اہتمام کیا گیا جس میں معروف سنگر منظور مرزا نے اپنی آواز کا جادو بھی جگایا۔۔
#JahangirAshraf #EducationJournalist #education #City41 #students #GovtSchool #GovtColleges #SBLC #LIAS #PrivateShools #PrivateColleges #GCWUF #STEMinstitute #QawaliNight #MDCAT #FScMedical #Doctors #MBBS #BaseBallCompetition #Sports #SportsDay #CulturalFestival #SuperiorCollege #Pakistan #Study #PrivateSchools #APS #Faisalabad #Matric
#College #EducatorsSchool #QawaliNight
جی سی ویمن یونیورسٹی فیصل آباد میں جاب فیئر اینڈ انڈسٹریل ایکسپو کا دوسرا روز۔۔ صدر گرین لائنز کلب زاہد بٹ نے شعبہ فائن آرٹس، رائل کنسلٹنٹ سمیت مختلف سٹالز کا وزٹ کیا اور ایکسپو کو طالبات کیلئے مستقبل کی فیصلہ سازی کیلئے اہم قرار دیا۔ شعبہ سائیکالوجی کے سٹالز پر شرکاء کو ذہنی دباؤ، غصہ، ٹینشن، ڈپریشن سمیت نفسیاتی مسائل سے بچاؤ بارے احتیاطی تدابیر بتائی گئیں۔ سائیبیکس سمیت مختلف آئی ٹی کمپنیز نے طالبات کو آن لائن ہنر سیکھ کر گھر بیٹھ کر کمائی کرنے کے طریقوں بارے آگاہی دی۔ وائس چانسلر ڈاکٹر ظل ہما نازلی، رجسٹرار آصف ملک، ڈاکٹر صائمہ اکرم، ڈاکٹر اسماء عزیز، فیکلٹی ممبران سمیت طالبات کی بڑی تعداد نے وزٹ کیا اور مختلف انڈسٹریز کے سٹالز سے نوکریوں کے مواقعوں بارے گائیڈ لائن حاصل کیں۔
#JahangirAshraf #EducationJournalist #education #City41 #students #GovtSchool #GovtColleges #SBLC #LIAS #PrivateShools #PrivateColleges #GCWUF #STEMinstitute #QawaliNight #MDCAT #FScMedical #Doctors #MBBS #BaseBallCompetition #Sports #SportsDay #CulturalFestival #SuperiorCollege #Pakistan #Study #PrivateSchools #APS #Faisalabad #Matric
#College #Faisalabad
زرعی یونیورسٹی کا 27 واں کانووکیشن۔ گورنر پنجاب انجینیئر بلیغ الرحمن نے وائس چانسلر ڈاکٹر اقرار احمد خان کے ہمراہ 162 پوزیشن ہولڈرز میں میڈلز اور 248 پی ایچ ڈی ڈاکٹرز میں ڈگریاں تقسیم کئے۔ کانووکیشن میں سال 2021 اور 2022 کے 16 ہزار 229 فارغ التحصیل طلبہ کو ڈگریاں جاری کی گئیں۔
زرعی یونیورسٹی کا 27 واں کانووکیشن گورنر پنجاب انجینیئر بلیغ الرحمن کی صدارت میں منعقد ہوا جس میں گورنر پنجاب بلیغ الرحمن نے وائس چانسلر ڈاکٹر اقرار احمد خان کے ہمراہ طلبہ میں ڈگریاں اور میڈلز تقسیم کیں۔ بی ایس ایگریکلچر کی طالبہ سمعیہ جواد نے گولڈ میڈل اور الہی میڈل اپنے نام کیا۔ میڈل حاصل کرنے والوں میں نعمان احمد، عیشاء تبسم، ثمن نذیر، مریم رضا، آمنہ شکیل، جہانذیب ظفر، رمشا ساجد، اقصی اسلم، صباء ریاض، شانزہ طارق، صائم عارف، حیدر علی، ردا انور، مہوش مصطفی، اظہر سعید، عائشہ نواز، رابعہ رشید شامل تھیں۔۔ سیف علی، احتشام اقبال، علی حیدر، حافظہ ماریہ، نمرہ شہزاد، مریم لطیف، محمد حارث، شمس لیاقت، علیزہ طارق اور ذیشان علی نے بھی میڈلز اپنے نام کئے۔ گورنر پنجاب بلیغ الرحمن کا کہنا تھا کہ پاکستان کی قدیم زرعی یونیورسٹی میں آکر فخر محسوس کررہا ہوں۔ ملک کی بہترین میں سے ایک یونیورسٹی سے تعلیم حاصل کرنے والوں کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ آ
سپیریئر کالج شاہین کیمپس فیصل آباد نے سپورٹس فیسٹیول کا انعقاد کیا۔ جس میں طالبات کے مابین رسہ کشی، ریسز سمیت مختلف کھیلوں کے مقابلے کروائے گئے۔ طالبات نے سپورٹس فیسٹیول میں بھرپور شرکت کی اور ہر مقابلے کے اختتام پر جیت کا جشن بھی منایا۔ ڈائریکٹر سجیل ارشد چیمہ، پرنسپل فیضان علی اور اساتذہ نے طالبات کیلئے تعلیم کے ساتھ ہم نصابی سرگرمیوں کو لازمی قرار دیا۔ سپورٹس فیسٹیول می۔ مقامی سنگر کاشف حسنی نے اپنی آواز کا جادو بھی جگایا۔ فیکلٹی ممبران کے مابین کرکٹ میچ بھی کھیلا گیا۔ اختتامی تقریب میں طالبات میں میڈلز اور ونر ٹیم میں ٹرافیاں تقسیم کی گئیں۔
#JahangirAshraf #EducationJournalist #education #City41 #students #GovtSchool #GovtColleges #SBLC #LIAS #PrivateShools #PrivateColleges #GCWUF #STEMinstitute #QawaliNight #MDCAT #FScMedical #Doctors #MBBS #BaseBallCompetition #Sports #SportsDay #CulturalFestival #SuperiorCollege #Pakistan #Study #PrivateSchools #APS #Faisalabad #Matric
#College #Faisalabad
سپیریئر کالج شاہین کیمپس کی طرف سے کلچرل فیسٹیول سجایا گیا جس میں طالبات نے شاندار کلچرل پرفارمنسز پیش کیں۔ طالبات نے پنجابی، سندھی،بلوچی سمیت تمام صوبوں کی روایتی اشیاء کے سٹالز بھی لگائے۔ طلبہ نے گھڑ سواری اور بگی کی سیر بھی کی۔۔ جھومر پارٹی نے ڈھول کی تھاپ پر رقص پیش کیا تو بینڈ گروپ نے سلامی بھی پیش کی۔ ڈائریکٹر سجیل ارشد چیمہ، پرنسپل فیضان علی و دیگر اساتذہ کا کہنا تھا کہ طلبہ کو سوشل لائف میں آگے بڑھنے اور اپنی ثقافت سے جھڑے رہنے کیلئے ایسے ایونٹس بہت ضروری ہیں ۔ کلچرل فیسٹیول میں معروف سنگر کاشف حسنی نے بھی اپنی آواز کا جادو جگایا۔ طالبات کی تفریق کیلئے ریل گاڑی، آسمانی جھولے سمیت مختلف جھولے بھی لگائے گئے تھے جن سے محظوظ ہونے کیلئے طالبات کا رش لگا رہا۔۔
#JahangirAshraf #EducationJournalist #education #City41 #students #GovtSchool #GovtColleges #SBLC #LIAS #PrivateShools #PrivateColleges #GCWUF #STEMinstitute #QawaliNight #MDCAT #FScMedical #Doctors #MBBS #BaseBallCompetition #Sports #SportsDay #CulturalFestival #SuperiorCollege #Pakistan #Study #PrivateSchools #APS #Faisalabad #Matric
#College #Faisalabad #SuperiorCollege #CultureDay