Azaad TV

Azaad TV Join Our Official Whatsapp Group Now! https://chat.whatsapp.com/KC8uw7wVd8WCnJyIheYkek

21/07/2024

مجنوں کا اصل نام کیا تھا؟ 🤔

‏چھ سنہری انڈےایک دن ایک لڑکی نے اپنے دادا سے پوچھا، "پاپا، آپ مجھے کیا سکھا سکتے ہیں جو میری زندگی میں مفید ہو؟"دادا نے...
09/07/2024

‏چھ سنہری انڈے

ایک دن ایک لڑکی نے اپنے دادا سے پوچھا، "پاپا، آپ مجھے کیا سکھا سکتے ہیں جو میری زندگی میں مفید ہو؟"

دادا نے کہا، "ایک سبق سکھاتا ہوں، لیکن پہلے کچھ بڑا کرو جو سب کی توجہ حاصل کرے۔"

لڑکی نے پوچھا، "کیا؟"

دادا نے کہا، "محلے میں جا کر سب کو بتاؤ کہ میری شتر مرغ نے چھ سنہری انڈے دیے ہیں اور میں کروڑ پتی بننے والی ہوں۔"

لڑکی نے ایسا ہی کیا، لیکن کوئی مبارکباد دینے نہ آیا۔

اگلی صبح دادا نے کہا، "اب جا کے بتاؤ کہ ایک چور آیا، شتر مرغ کو مار ڈالا اور سنہری انڈے چرا لیئے۔"

لڑکی نے ایسا کیا اور فوراً بہت سے لوگ ان کے گھر آ گئے۔

لڑکی نے پوچھا، "پاپا، کل کوئی نہیں آیا، آج اتنے لوگ کیوں آئے؟"

دادا نے مسکرا کر کہا، "جب لوگ اچھی خبر سنتے ہیں، تو خاموش رہتے ہیں۔ لیکن بری خبر سنتے ہی فوراً آتے ہیں۔ لوگ تمہاری کامیابی سے زیادہ تمہاری ناکامی دیکھنا چاہتے ہیں۔"

"یاد رکھو، دوسروں کی رائے کی فکر نہ کرو۔ اپنے خوابوں کے پیچھے چلو اور کامیابی حاصل کرو۔

دو عورتیں آفس میں ایک دوسرے سے بات چیت اسطرح کر رہی تھی...."میری تو کل شام اچھی گزری"آپ کی کیسی رہی؟ بہت بری, میرے میاں ...
09/07/2024

دو عورتیں آفس میں ایک دوسرے سے بات چیت اسطرح کر رہی تھی....
"میری تو کل شام اچھی گزری"
آپ کی کیسی رہی؟ بہت بری, میرے میاں گھر آئے تین منٹ میں کھانا کھایا اور سوگے. تمہارے ساتھ کیا ہوا؟
پہلی عورت "بہت ہی زبردست! میرے میاں گھر آئے, وہ مجھے کھانے کےلیے باہر لے گئے کھانے کےبعد ہم نے لمبی واک کی جب ہم گھر آئے تو ہم نے سارے گھر کو کینڈل سے روشن کیا. یہ سب بالکل خواب سا لگ رہا تھا"

دوسری طرف ان دونوں کے شوہر آفس میں آپس میں بات کر رہے تھے,
میاں نمبر ون: دوسرے سے "آپکی شام کیسی گزری؟
میاں نمبر ٹو: " بہت اچھی, میں گھر گیا کھانا میز پر تھا کھایا اور سو گیا. آپ سناؤ؟
میاں نمبر ون: بہت مشکل تھی یار! میں گھر گیا کھانا بھی نہیں پکا تھا کیونکہ میں نے بجلی کا بل ادا نہیں کیا تھا تو گھر کی بجلی کٹی ہوئی تھی پھر مجھے باہر کھانے کےلیے بیوی کو لے جانا پڑا. کھانے کا بل اتنا زیادہ بنا تھا کہ واپس گھر آنے کےلیے کرایہ ہی نہیں بچا تھا.
تو پھر ہمیں گھنٹوں چل کر آنا پڑا.
جب گھر آئے تو سارا گھر اندھیرے میں ڈوبا تھا تو روشنی کےلیے موم بتیاں جلانی پڑیں!!"

سبق:
"حقیقت چاہے کچھ بھی ہو پیش کرنے کا انداز اعلی ہونا چاہے"

‏بادشاہ نے گدھوں کو قطار میں چلتے دیکھا تو کمہار سے پوچھا، "تم انہیں کس طرح سیدھا رکھتے ہو؟"کمہار نے جواب دیا کہ "جو بھی...
09/07/2024

‏بادشاہ نے گدھوں کو قطار میں چلتے دیکھا تو کمہار سے پوچھا، "تم انہیں کس طرح سیدھا رکھتے ہو؟"
کمہار نے جواب دیا کہ "جو بھی گدھا لائن توڑتا ہے، میں اسے سزا دیتا ہوں، بسی اسی خوف سے یہ سب سیدھا چلتے ہیں۔"
بادشاہ نے کہا، "کیا تم ملک میں امن قائم کر سکتے ہو؟"
کمہار نے حامی بھر لی، بادشاہ نے اسے منصب عطا کر دیا۔ پہلے ہی دن کمہار کے سامنے ایک چوری کا مقدمہ لایا گیا۔
کمہار نے فیصلہ سنایا کہ "چور کے ہاتھ کاٹ دو۔"
جلاد نے وزیر کی طرف دیکھا اور کمہار کے کان میں بولا کہ "جناب یہ وزیر صاحب کا خاص آدمی ہے۔"
کمہار نے دوبارہ کہا کہ "چور کے ہاتھ کاٹ دو۔"
اس کے بعد خود وزیر نے کمہار کے کان میں سرگوشی کی کہ "جناب تھوڑا خیال کریں۔ یہ اپنا خاص آدمی ہے۔"
کمہار بولا، "چور کے ہاتھ کاٹ دئیے جائیں اور سفارشی کی زبان کاٹ دی جائے۔"
اور کہتے ہیں کمہار کے صرف اس ایک فیصلے کے بعد پورے ملک میں امن قائم ہو گیا۔
ہمارے ہاں بھی امن قائم ہو سکتا ہے مگر اس کے لیئے چوروں کے ہاتھ کاٹنا پڑیں گے اور کچھ لوگوں کی زبانیں کاٹنا پڑیں گی!..

ایک دن پر .. ایک عقلمند شخص نے اپنی ذہین بیوی سے پوچھا: محبت کسے کہتے ہیں؟  بیوی نے کہا:ماضی میں لوگ محبت میں قربانی دیت...
09/07/2024

ایک دن پر .. ایک عقلمند شخص نے اپنی ذہین بیوی سے پوچھا: محبت کسے کہتے ہیں؟
بیوی نے کہا:
ماضی میں لوگ محبت میں قربانی دیتے تھے اور حال میں محبت تفریح اور دل لگی کا ذریعہ ہے -
پھر اس نے پوچھا : دوستوں کے بارے میں کیا خیال ہے؟
بیوی نے کہا: ماضی میں ہر مشکل گھڑی میں ہمارے ساتھ ایک دوست ہوتا تھا، جو ہمارا ساتھ دیتا تھا -
اور اب ہر مشکل گھڑی کے ساتھ ہم ایک دوست کو کھو دیتے ہیں - دوست ہمیں مشکل حالات میں دیکھ کر چھوڑ کر فرار ہوجاتے ہیں -
اس نے پوچھا: رشتہ داروں کے بارے میں کیا خیال ہے؟
اس کی بیوی نے کہا: “ماضی میں رشتہ دار سہارا ہوتے تھے اور حال میں یہ حسد کرنے والے ہیں ”

سچ تو یہ ہے کہ لوگوں کی زندگیوں میں بہت کچھ بدل چکا ہے
میرے خیال میں اس کی سب سے بڑی وجہ پیسے کی محبت ہے جو لوگوں کے ذہنوں اور دلوں پر حاوی ہے-

مترجم؛ Musa Pasha

جو مرد صبح سے کام پر جاتے ہیں اور رات کے کھانے کے بعد ہی واپس آتے ہیں، وہ عموماً تھکے ہوئے اور تناؤ کا شکار ہوتے ہیں۔ یہ...
04/07/2024

جو مرد صبح سے کام پر جاتے ہیں اور رات کے کھانے کے بعد ہی واپس آتے ہیں، وہ عموماً تھکے ہوئے اور تناؤ کا شکار ہوتے ہیں۔ یہ اس لیے نہیں کہ وہ بات چیت یا دوسرے کی رائے سننے کو برداشت نہیں کرتے بلکہ اس لیے کہ زندگی کے دباؤ نے انہیں باتوں کے نہیں بلکہ عمل کے مرد بنا دیا ہے۔

دوستوئیفسکی کہتا ہے:
"میری ماں ہم سے کہتی تھی کہ جب تمہارے والد شام کو گھر آئیں تو ان کے چہرے پر مسکراہٹ لے آؤ کیونکہ باہر کی دنیا مردوں کے لیے سخت ہو چکی ہے۔

لہذا، اس قسم کے لوگوں کے لیے عذر تلاش کرو؛ یہ لوگ خوابوں اور ڈراموں کی زندگی نہیں گزارتے جیسے اکثر لوگ، بلکہ یہ حقیقت کا سامنا کرتے ہیں، اور حقیقت زیادہ سخت اور تلخ ہوتی ہے۔"

محبت کیسی ہونی چائیے۔۔۔محبت ایسی ہو جس میں الہام ہوں۔۔۔۔جس میں ایک کی تکلیف دوسرے کو ہے قرار کر دے۔۔۔۔جس میں محبت کی شرا...
01/07/2024

محبت کیسی ہونی چائیے۔۔۔
محبت ایسی ہو جس میں الہام ہوں۔۔۔۔
جس میں ایک کی تکلیف دوسرے کو ہے قرار کر دے۔۔۔۔
جس میں محبت کی شراکت داری یکساں ہوں۔۔۔
جس میں روٹھنا ہے تو منانا بھی ہو۔۔
کیونکہ روٹھ جانا سنت عائشہ اور منا لینا سنت رسول ہے۔۔۔
جہاں تکرار ہو تو جینا محال ہو جائے۔۔۔
محبت ایسی ہو۔۔۔
جسے دیکھ کے لوگ کہیں اللہ انھیں کبھی الگ نہ کرے۔۔۔
جس میں محبوب اول ہو۔۔۔۔
محبت ایسی ہو۔۔۔
جس میں ایک دوسرے کے بنا رہنے كا تصور نہ ہو۔۔۔
محبت تو بچوں کی طرح لاڈ کرنے کا نام ہے۔۔۔
جس میں زندگی کا دارو مدار ایک انسان کے گرد گھومے۔۔۔۔
لوگ دیکھیں تو کہیں۔۔۔ اف اللہ یہ دونوں۔۔۔ ❤️
کہاں لکھا ہے۔۔۔
محبت ازیت ہے ؟.
محبت تو ایک دوسرے کے درد سمیٹ لینے کا نام ہے۔۔۔
محبت تو یہ ہے جاناں
جہاں ستانا ہو جہاں پاگل پن ہو۔۔ جہاں مستی ہو۔۔۔
جہاں زندگی کے سنہرے رنگ بھر دینے والے دو لوگ ہوں۔۔۔
جہاں اپنی دنیا ہو۔۔۔
کھٹا میٹھا رشتہ ہے محبت۔۔۔۔
المختصر ۔۔۔
محبت ایسی ہو۔۔
جس میں یہ اندازہ لگانا مشکل ہو ۔۔
کہ دونوں میں سے کون زیادہ محبت کرتا ہے۔۔۔❤️
اور اگر آپکی محبت ایسی ہے۔۔۔
تو مبارک ہو۔۔۔
آپ محبت کے اعلیٰ درجے پہ ہیں۔۔۔❤️

"غصہ انسانی روحوں کو بے نقاب کردیتا ہے اور انسانی سوچ کی گہرائیوں کو صاف ظاہر کر دیتا ہے، یہی وجہ ہے کہ اگر کسی معاملے ک...
26/06/2024

"غصہ انسانی روحوں کو بے نقاب کردیتا ہے اور انسانی سوچ کی گہرائیوں کو صاف ظاہر کر دیتا ہے، یہی وجہ ہے کہ اگر کسی معاملے کی حقیقت جاننے کا کوئی دوسرا راستہ نہ ملے تو ہمیں اپنے جاننے والوں، پیروکاروں اور دشمنوں کو غصے کی حالت میں مبتلا کردینا چاہیئے، انھیں غصہ دلانا چاہیئے تاکہ ان کے خیالات اور ارادوں کی حقیقت جاننے کا ہمیں علم ہو جائے ۔ وہ جو ہمارے خلاف سوچتے ہیں !!"

فلسفی فریڈرک نطشے
بحوالہ: ایک بے حد انسان

.
05/06/2024

.



Address


Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Azaad TV posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Videos

Shortcuts

  • Address
  • Alerts
  • Videos
  • Claim ownership or report listing
  • Want your business to be the top-listed Media Company?

Share