Jand Online جنڈ آن لائن

  • Home
  • Jand Online جنڈ آن لائن

Jand Online جنڈ آن لائن تحصیل جنڈ اور گرد و نواح کی مستند خبریں ،دنیا بھر میں جنڈ کے شہریوں کے ملاپ اور تعارف کا سب سے بڑا فورم

پاکستانی قوم کو یومِ تکبیر کی مبارکباد پیش کرتے ہیں پوری قوم اپنے نامور انجینئرز اور سائنسدانوں کی خدمات کو خراج تحسین پ...
28/05/2024

پاکستانی قوم کو یومِ تکبیر کی مبارکباد پیش کرتے ہیں پوری قوم اپنے نامور انجینئرز اور سائنسدانوں کی خدمات کو خراج تحسین پیش کرتی ہے۔
پاکستانی سائنسدانوں اور انجینئرز نے مختصر عرصے میں پاکستان کو ایٹمی قوت بنا دیا پوری قوم ان تمام لوگوں کی ممنون ہے جنہوں نے پاکستان کو پہلی اسلامی ایٹمی طاقت بنانے میں اپنا کردار ادا کیا۔
پوری قوم کو سیاسی قیادت، مسلح افواج اور اپنے ایٹمی سائنسدانوں پر فخر ہے۔

جنڈجنڈ میں پولیس خدمات مرکز نے کام شروع کر دیا شہریوں کو کریکٹر سرٹیفکیٹ، ڈرائیونگ لائسنس ری نیول، لرننگ کیلئے اٹک جانے ...
27/05/2024

جنڈ
جنڈ میں پولیس خدمات مرکز نے کام شروع کر دیا
شہریوں کو کریکٹر سرٹیفکیٹ، ڈرائیونگ لائسنس ری نیول، لرننگ کیلئے اٹک جانے کی ضرورت نہیں۔
تھانہ جنڈ کی عمارت میں قائم خدمات دفتر سے بڑی سہولت ملے گی۔

تحصیل جنڈ کا اعزازجنڈ کے نواحی گاؤں بھنڈر کے نوجوان محمد اویس کو سی ایس ایس کے امتحان میں کامیابی حاصل کرنے پر مبارکباد ...
05/05/2024

تحصیل جنڈ کا اعزاز
جنڈ کے نواحی گاؤں بھنڈر کے نوجوان محمد اویس کو سی ایس ایس کے امتحان میں کامیابی حاصل کرنے پر مبارکباد پیش کرتے ہیں۔
یہ اہلیان جنڈ کیلئے اعزاز کی بات ہے اور ہماری دعا ہے کہ آپ کو مزید ترقیاں نصیب ہوں۔
اللہ پاک آپکو علاقے کی تعمیر و ترقی میں کردار ادا کرنے کی ہمت نصیب فرمائے۔ آمین

تحصیل جنڈ کے علاقے ڈھاک میں موٹر سائیکل کی سامنے جاتی ٹرالی سے ٹکر، 4 افراد جاں بحق 1 شدید زخمیتحصیل جنڈ کے علاقے ڈھاک م...
02/05/2024

تحصیل جنڈ کے علاقے ڈھاک میں موٹر سائیکل کی سامنے جاتی ٹرالی سے ٹکر، 4 افراد جاں بحق 1 شدید زخمی

تحصیل جنڈ کے علاقے ڈھاک میں تیز رفتار موٹر سائیکل کی سامنے جاتی ٹرالی کی بیک لائٹس نہ ہونے کی وجہ سے ٹکرا گیا جس کے نتیجے میں 15 سالہ صائم ولد بہاوالدین، 5 سالہ انتما ولد قدیر احمد اور 3 سالہ سیاب ولد قدیر احمد موقع پر جاں بحق ہو گئے جبکہ 35 سالہ زوجہ قدیر اور 17 سالہ اسد علی ولد بہاوالدین شدید زخمی ہوئے

اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122 کی 2 ایمبولینسز جائے حادثہ پر پہنچ گئیں لاشوں اور زخمیوں کو تحصیل ہسپتال جنڈ منتقل کر دیا جہاں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے اسد علی بھی دم توڑ گیا.

معمولی تلخ کلامی پر شہری کو موت کی ابدی نیند سلانے والے ملزمان گرفتار، دوران تفتیش وقوعہ میں استعمال ہونے والا اسلحہ برآ...
17/04/2024

معمولی تلخ کلامی پر شہری کو موت کی ابدی نیند سلانے والے ملزمان گرفتار،
دوران تفتیش وقوعہ میں استعمال ہونے والا اسلحہ برآمد،

ظفر خان ولد محمد نے جنڈ پولیس کو بیان دیا کہ میں اپنے بھائی فضل خان کے ساتھ نماز کے لیے جا رہا تھا کہ راستہ میں دیکھا کہ امانت خان ولد احمد خان میرے بھائی فضل خان کی کھیت میں بھیڑ بکریاں چرا رہا تھا جس کو منع کیا تو امانت خان گالم گلوچ کرنے لگا ,
اسی دوران امانت خان کا بھائی پھلیل خان بھی آ گیا پسٹل نکال کر سیدھا فائر میرے بھائی پر کیا جو خوش قسمتی سے میرے بھائی کو نہ لگا,
اور دیکھتے ہی دیکھتے امانت خان اپنے گھر سے رائفل لے کر آ گیا اور قتل کی نیت سے سیدھا فائر کیا جو میرے بھائی فضل خان کی چھاتی میں لگا جو زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے فوت ہو گیا۔
تھانہ جنڈ پولیس نے مقدمہ درج کر کے تفتیش عمل میں لاتے ہوئے قلیل وقت میں شہری کو قتل کرنے والے ملزمان امانت خان اور پھلیل خان پسران احمد خان سکنہ چپھڑی جنڈ کو گرفتار کر لیا،
جن سے دوران تفتیش وقوعہ میں استعمال ہونے والا اسلحہ رائفل 8mm اور پسٹل 30 بور معہ ایمونیشن برآمد کرکے دونوں ملزمان کے خلاف اسلحہ آرڈیننس کے تحت الگ الگ مقدمات درج کر لیے۔

تلاش ورثاءیہ بچہ اس وقت تھانہ جنڈ میں موجود ہے۔
16/04/2024

تلاش ورثاء
یہ بچہ اس وقت تھانہ جنڈ میں موجود ہے۔

فتح جنگ راولپنڈی کوہاٹ روڈ پر قتلہائی ایس نمبر C-3682 جو کہ کوہاٹ سے راولپنڈی جارہی رہی تھی جس کو ڈرائیور اکرام اللہ ولد...
16/04/2024

فتح جنگ
راولپنڈی کوہاٹ روڈ پر قتل
ہائی ایس نمبر C-3682 جو کہ کوہاٹ سے راولپنڈی جارہی رہی تھی جس کو ڈرائیور اکرام اللہ ولد اکبر دین سکنہ ہنگو چلا رہا تھا۔
جب ہائی ایس 1122آفس کوہاٹ روڈ فتح جنگ پہنچی تو پیچھے سے ایک ہنڈا 125موٹر سائیکل آیا جس پر تین نوجوان لڑکے سوار تھے انہوں نے موٹر سائیکل ہائی ایس کے سامنے لاکر ہائی ایس کو روک لیا اور بحث تکرار کی کہ تم نے ہمارے اوپر بارش کے پانی کے چھینٹے پھینکے ہیں
اسی اثنا میں فہیم اللہ ولد اکبردین بعمر 21/22سال جو کہ ہائی ایس کے کنڈیکٹر اور ڈرائیور کا حقیقی بھائی تھا وہ اتر کر آیا۔
جس کو موٹر سائیکل پر سوار نیلے رنگ کے کپڑوں میں ملبوس نوجوان نے اپنا پسٹل 30 بور نکال کر سیدھا فائر مارا جو فہیم اللہ کو سر پر لگا اور وہ زخمی ہوکر نیچے زمین پر گر پڑا اور زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جان کی بازی ہار گیا۔
موٹر سائیکل سوار فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

شہریوں کے گھروں سے طلائی زیورات اور نقد رقم  چوری کرنے والا ملزم گرفتار، دوران تفتیش چوری شدہ زیورات اور 5 لاکھ 90 ہزار ...
15/04/2024

شہریوں کے گھروں سے طلائی زیورات اور نقد رقم چوری کرنے والا ملزم گرفتار،
دوران تفتیش چوری شدہ زیورات اور 5 لاکھ 90 ہزار روپے برآمد،

تھانہ جنڈ میں سیف محمود ولد محمد اسلم نے درخواست دی کہ اپنی فیملی کے ہمراہ والد کے گھر گیا ہوا تھا جب واپس آیا تو گھر کا دروازہ کھلا ہوا تھا اور سامان بکھر پڑا تھا سامان کی پڑتال کرنے پر طلائی زیورات اور نقدی 180000 روپے غائب تھی
جبکہ امجد خان ولد عبدالرحمان نے تحریری درخواست دی کہ میرے بھائی کے گھر سے نقد رقم 160000 روپے اور طلائی زیورات کسی نے چوری کر لیے ہیں۔
تھانہ جنڈ پولیس نے مقدمات درج کر کے تفتیش عمل میں لاتے ہوئے نقدی اور سونا چوری کرنے والے ملزم سلیمان منور ولد منورخان سکنہ سارنگ ڈھاب پڑی چکوال کو ٹریس کر کے گرفتار کر لیا جس سے دوران تفتیش 5 لاکھ 90 ہزار روپے اور 2.5 تولے سونا برآمد کر کے سلاخوں کے پیچھے دھکیل دیا۔

اہل وطن اور تمام عالمِ اسلام جہاں کل عید منائی جائیگی۔عید الفطر مُبارک 🌙
09/04/2024

اہل وطن اور تمام عالمِ اسلام جہاں کل عید منائی جائیگی۔
عید الفطر مُبارک 🌙

راولپنڈی کوہاٹ روڈ حادثہپنڈسلطانی پٹرول پمپ کے پاس ہائی ایس کو حادثہ پیش آیا ہے۔الحمداللہ کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ہ...
09/04/2024

راولپنڈی کوہاٹ روڈ حادثہ
پنڈسلطانی پٹرول پمپ کے پاس ہائی ایس کو حادثہ پیش آیا ہے۔
الحمداللہ کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ہے۔

جنڈ پولیس اسٹیشن میں تعینات ایس آئی اعزازعلی کو رشوت لینے پر معطل اور ایس ایچ او تھانہ جنڈ انسپکٹر قمر سلطان کوناقص سپرو...
02/04/2024

جنڈ پولیس اسٹیشن میں تعینات ایس آئی اعزازعلی کو رشوت لینے پر معطل اور ایس ایچ او تھانہ جنڈ انسپکٹر قمر سلطان کوناقص سپرویژن پر چارج شیٹ کردیا گیا.
ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اٹک ڈاکٹر سردار غیاث گل خان نے تھانہ جنڈ میں تعینات سب انسپکٹر اعزاز علی کو لوڈر رکشہ سمیت ایک غریب شخص کو تھانہ میں رکھنے اور رشوت لیکر چھوڑنے پرنوٹس لیتے ہوئے
سب انسپکٹر اعزاز علی کو فوری معطل کر کے کلوز ٹو پولیس لائینز
اور ایس ایچ او جنڈ انسپکٹر قمر سلطان کو ناقص سپرویژن پرچارج شیٹ جاری کرتے ہوئے
ایس پی انوسٹی گیشن اٹک کو دونوں پولیس افسران کی انکوائری 7یوم میں مکمل کرنے کا حکم دیا تا کہ قصور واروں کو قانون کے مطابق سزا دی جائے۔

پاکستان میری پہچان ہےاس پہ دل قربان ، اس پہ جان بھی قربان ہے 🇵🇰
22/03/2024

پاکستان میری پہچان ہے
اس پہ دل قربان ، اس پہ جان بھی قربان ہے 🇵🇰


تحصیل جنڈ میں چوری کی بڑھتی ہوئی وارداتیںجنڈپولیس نے چوروں کے خلاف آہنی شکنجہ کس لیا، ایف آئی آر درج کرکے مجرمان کو کیفر...
19/03/2024

تحصیل جنڈ میں چوری کی بڑھتی ہوئی وارداتیں
جنڈپولیس نے چوروں کے خلاف آہنی شکنجہ کس لیا،
ایف آئی آر درج کرکے مجرمان کو کیفرکردار تک پہنچانے کیلئے کاروائیاں شروع کر دی گئیں۔

17/03/2024

ماہ مبارک میں تحصیل جنڈ چوروں کے رحم و کرم پہ

رمضان المبارک میں تحصیل جنڈ میں چوری کےواقعات میں بے تحاشہ اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے۔

جنڈ کےباقی آبادیوں کیطرح نمل گاؤں میں بھی چوری کے واقعات بڑھ گئے۔

گزشتہ روز نمل گاؤں کے رہائشی مختاراحمد کی زرعی اراضی سے لاکھوں روپے مالیت کی پانی کی موٹر چوری کر لی گئی۔

مقامی سیاسی و سماجی رہنماء ماسٹر ملک حمیدخان صاحب کیطرف سے چوری کے واقع کی اطلاع مقامی پولیس چوکی ناڑہ کو کی گئی جس پہ اے ایس آئی سلیمان صاحب نے جائے وقوعہ کا معائنہ کیا اور ایف آئی آر درج کرکے مجرمان کو کیفرکردار تک پہنچانے کی یقین دہانی کرائی گئی۔

پولیس کیطرف سے غیرجانبدارانہ اور سنجیدہ کاروائیاں ہی چوری کے واقعات کو روکنے میں مددگار ثابت ہو سکتی ہیں ، صرف معمول کی درخواستوں وقوعہ کے معائنہ سے کچھ حاصل نہ ہوگا۔

اندھیر نگری چوپٹ راج....تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال جنڈ میں علاج کی سہولت تو میسر نہیں لیکن مریضوں اور انکے ساتھ آئے لواحقین...
28/02/2024

اندھیر نگری چوپٹ راج....تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال جنڈ میں علاج کی سہولت تو میسر نہیں لیکن مریضوں اور انکے ساتھ آئے لواحقین کی بے عزتی کرنا معمول بنتا جارہاہے....
تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال جنڈ میں ڈلیوری کیس کی خاتون کو صبح سے ایڈمیشن کرکے رات 9.30پر راولپنڈی ریفر کیا گیا جس پر غریب اہل خانہ کی جانب سے شکوہ کیا گیا کہ آپ نے صبح سے ہماری مریض کو اس حالت میں یہاں پر رکھا اور اب رات کے اس پہر حالت خراب ہونے پر آپ ہمیں ریفر کررہے ہیں آپ کے بس کا کام نہیں تھا تو آپ پہلے ہی ہمیں بتادیتے جس پر ڈیوٹی پر مامور لیڈیز عملہ کی جانب سے مجبور شخص کے ساتھ بدتمیزی کی گئی اور دھمکیاں دی گئی اور غریب اور لاچار شخص سے بعد میں معافیاں بھی منگوائی گئی علاج کی سہولت نہ ملنے اور ساتھ عزت کی دھجیاں اڑنے پر اس مجبورشخص کی آنکھوں میں آنسو تھےلیکن وہ کچھ کہہ نہیں سکتا تھا ....محکمہ صحت کے اعلی حکام تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال جنڈ میں تعینات عملے کو اخلاقی اقدار بھی سکھائیں اور انکو اپنی ڈیوٹی کے دوران مریضوں اور انکے لواحقین کے ساتھ بدتمیزی اور بدتہذیبی کا رویہ ختم کرنےکے احکامات جاری کریں اس سے پہلے بھی تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال جنڈ کے عملہ کی جانب سے مریضوں اور انکے لواحقین کے ساتھ بدتمیزی کے متعدد واقعات سامنے آ چکے ہیں....

بشکریہ حافظ شفیق صاحب

ناڑہ سے راولپنڈی جانے والی بس کوقطبال ٹول پلازہ کے قریب حادثہ.متعدد مسافر زخمی.زخمیوں کو1122کی ایمبولینسز کے ذریعے ہسپتا...
17/01/2024

ناڑہ سے راولپنڈی جانے والی بس کوقطبال ٹول پلازہ کے قریب حادثہ.
متعدد مسافر زخمی.
زخمیوں کو1122کی ایمبولینسز کے ذریعے ہسپتال منتقل کردیا گیا.

جنڈبار ایسوسی ایشن الیکشن 2024 میں ملک نصیراحمدخان ایڈووکیٹ پینل کامیابملک سجاد احمد خان ایڈووکیٹ صدرعظمت علی خٹک ایڈووک...
15/01/2024

جنڈبار ایسوسی ایشن الیکشن 2024 میں ملک نصیراحمدخان ایڈووکیٹ پینل کامیاب

ملک سجاد احمد خان ایڈووکیٹ صدر
عظمت علی خٹک ایڈووکیٹ نائب صدر
ذوالقرنین علی ایڈووکیٹ جنرل سیکرٹری
ملک فیصل حیات ایڈووکیٹ جوائنٹ سیکرٹری
اور ضیاءالرحمن ایڈووکیٹ کو فنانس سیکرٹری منتخب کرلیا گیا۔

پنڈی گھیب کنٹ موڑ کے قریب دھند کے باعث ٹریلراور کار میں تصادم حادثہ میں ایک جانبحق اور دو بچوں اور تین خواتین سمیت پانچ ...
06/01/2024

پنڈی گھیب کنٹ موڑ کے قریب دھند کے باعث
ٹریلراور کار میں تصادم
حادثہ میں ایک جانبحق اور دو بچوں اور تین خواتین سمیت پانچ شدید زخمی.
حادثہ میں عابد حسین ولد لعل خان جانبحق اور انکے دو بچے حسیب اور الیاس اور انکی زوجہ اور دو بچیاں شدید زخمی ہوئی ہیں۔

پنجاب کے تمام سرکاری و نجی تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی تعطیلات میں مورخہ 09 جنوری 2024 تک توسیع کر دی گئی.
01/01/2024

پنجاب کے تمام سرکاری و نجی تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی تعطیلات میں مورخہ 09 جنوری 2024 تک توسیع کر دی گئی.

تلاش ورثاءیہ بچہ گُم ہوا ہے ۔ یہ اس وقت پنڈ سلطانی نوبل سکول کے سامنے ارشد, عامر صاحب کے گھر موجود ہے۔وارثان اس نمبر پہ ...
01/01/2024

تلاش ورثاء
یہ بچہ گُم ہوا ہے ۔
یہ اس وقت پنڈ سلطانی نوبل سکول کے سامنے ارشد, عامر صاحب کے گھر موجود ہے۔
وارثان اس نمبر پہ رابطہ کریں ۔عامر صاحب : 03421867775
براہ مہربانی شیئر کر دیں تاکہ وارثان کو اطلاع ہوسکے۔شکریہ

Address


Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Jand Online جنڈ آن لائن posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Videos

Shortcuts

  • Address
  • Alerts
  • Videos
  • Claim ownership or report listing
  • Want your business to be the top-listed Media Company?

Share