رپورٹ رانا وسیم للکار نیوز خوشاب
*لاھور*
*آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور لاہور ٹریفک پولیس کے دفاتر کی اپ گریڈیشن کیلئے پرعزم .*
آئی جی پنجاب نے سی ٹی او لاہور عمارہ اطہر کے ہمراہ ٹریفک دفاتر کے اپ گریڈیشن پلان بارے ویڈیو پیغام جاری کر دیا، پولیس خدمت مرکز گارڈن ٹاؤن کی طرز پر لبرٹی، واپڈا ٹاؤن، گوجرانوالہ، قصور سمیت دیگر شہروں میں تمام پولیس دفاتر کو اپ گریڈ کر دیا ہے، ابتدائی مرحلے میں ہم نے شہریوں کیلئے پولیس دفاتر کے فرنٹ اینڈ کو کارپوریٹ ماحول کی طرز پر جدید سہولیات سے آراستہ کیا، آئی جی پنجاب پبلک سروس ڈیلیوری دفاتر کی اپ گریڈیشن کے بعد ٹریفک پولیس کے دفاتر کی تزئین و آرائش کا کام جاری ہے، سی ٹی او لاہور عمارہ اطہر نے آئی جی پنجاب کو ٹریفک پولیس کے دفاتر کی اپ گریڈیشن پلان بارے آگاہ کیا، ٹریفک پولیس لاہور کے 44 دفاتر کو 15جنوری تک اپ گریڈ کر رہے ہیں، ٹریفک دفاتر کی اپ گریڈیشن کیلئے حکومت سے کوئی فنڈ نہیں لیا، اپنے ذرائع سے حاصل آمدن سے ٹریفک پولیس دفاتر کی حالت زار کو بہتر کر رہے ہیں۔
اوورلوڈنگ ایک زندگی نگل گئی
خوشاب خونی جھیل کے قریب گنے سے لوڈ ٹرالی کی لوہے کی تار ٹوٹنے کے سبب گنا ڈرائیور کے اوپر آ گیا اور وہ نیچے دب گیا جس سے موقع پر جاں بحق ہو گیا
جاں بحق ہونے والا 40 سالہ محمد اشرف نون جاگیر کنڈان کلاں روڈ کا رہائشی بتایا جاتا ہے.
خوشاب سے ڈسٹرکٹ رپورٹر للکار نیوز رانا وسیم کی رپورٹ کے مطابق
28 واں آل پاکستان امتیاز کرمانی اینڈ عتیق الرحمن شہید ہاکی ٹورنامنٹ خوشاب کا انعقاد ایوب بھاء ہاکی اسٹیڈیم خوشاب میں شروع ہے ۔ٹورنامنٹ کے تیسرے دن میں دو میچ کھیلے گئے پہلا میچ چنیوٹ بمقابلہ قریشی حفیظ ھاکی اکیڈمی لکی مروت کے مابین کھیلا گیا جس کے مہمانِ خصوصی امیدوار برائے ایم این اے حلقہ پی پی 82 تحریک لبیک کے نامزد امیدوار سردار زمرد عباس خان بلوچ کے ساتھ امیدواربرائے صوبائی اسمبلی نور الحسن ہاشمی mpa ہر دل عزیز شخصیت 92 اے وی ایشن حج و عمرہ سروس کے ایم ڈی نعمان خان بھی ساتھ تھے ۔ ٹورنامنٹ کا پہلا میچ قریشی حفیظ ہاکی اکیڈمی لکی مروت اور چنیوٹ کے ساتھ کھیلا گیا جو 1-0سے چنیوٹ کی ٹیم نے جیت لیا ۔اس موقع پر مہمان خصوصی سردار ذمرد عباس خان بلوچ مولانا نور الحسن ہاشمی کا کھلاڑیوں کیساتھ تعارف کروایا گیا۔
خوشاب سے ڈسٹرکٹ رپورٹر للکار نیوز رانا وسیم کی رپورٹ کے مطابق
28 واں آل پاکستان امتیاز کرمانی اینڈ عتیق الرحمن شہید ہاکی ٹورنامنٹ خوشاب کا انعقاد ایوب بھاء ہاکی اسٹیڈیم خوشاب میں شروع ہے ۔ٹورنامنٹ کے دوسرے دن میں دو میچ کھیلے گئے پہلا میچ خادم ہاکی اکیڈمی بنوں بمقابلہ قریشی حفیظ ھاکی اکیڈمی لکی مروت کے مابین کھیلا گیا جس کے مہمانِ خصوصی امیدوار برائے ایم پی اے حلقہ پی پی 82 جمیعت علماء اسلام کے نامزد امیدوار حاجی ساجد منظور تھے۔ ٹورنامنٹ کا پہلا میچ قریشی حفیظ ہاکی اکیڈمی لکی مروت اور بنوں ہاکی اکیڈمی کے ساتھ کھیلا گیا جو 2-5سے بنوں کی ٹیم نے جیت لیا ۔اس موقع پر مہمان خصوصی حاجی ساجد منظور کا کھلاڑیوں کیساتھ تعارف کروایا گیا۔دوسرا باوا شفیق ہاکی اکیڈمی خوشاب بامقابلہ شیخ نعیم ہاکی اکیڈمی چنیوٹ
دوسرے میچ کھیلے جانے والے مہمان خصوصی افتاب خان بلوچ صدر انجمن بہبود مریضاں ٹی ایچ کیو ہسپتال خوشاب اور ان کے ساتھ ہر دل عزیز شخصیت حامد نواز نمائندہ سچ نیوز کا دونوں ٹیموں سے تعارف کروایا گیا دونوں ٹیمیں جو مد مقابل تھیں جوش وجذبہ کے ساتھ کھیل کا مظاھرہ کرتے ھوئے باوا شفیق ھاکی اکیڈمی کی ٹیم نے 1_3 کے مقابلے برتری اپنے نام کر لی
28 واں آل پاکستان امتیاز کرمانی اینڈ عتیق الرحمن شہید ہاکی ٹورنامنٹ خوشاب کا انعقاد ایوب بھاء ہاکی اسٹیڈیم خوشاب میں شروع ہوگیا۔ٹورنامنٹ کے افتتاحی دن میں دو میچ کھیلے گئے پہلا میچ خادم ہاکی ایکڈمی بنوں بمقابلہ شیخ نعیم ہاکی اکیڈمی چنیوٹ کے مابین کھیلا گیا جس کے مہمانِ خصوصی امیدوار برائے ایم پی اے حلقہ پی پی 81 و ایڈیشنل جنرل سیکرٹری پاکستان مسلم لیگ ن ضلع خوشاب چوہدری شجاع الرحمن ٹیپو ایڈووکیٹ تھے۔ ٹورنامنٹ کا پہلا میچ چنیوٹ ہاکی اکیڈمی اور بنوں ہاکی اکیڈمی کے ساتھ کھیلا گیا جو 2-1سے بنوں کی ٹیم نے جیت لیا ۔اس موقع پر مہمان خصوصی چوہدری شجاع الرحمن ٹیپو ایڈووکیٹ کو کھلاڑیوں کیساتھ تعارف کروایا گیا۔اس موقع پر چوہدری شجاع الرحمن ٹیپو ایڈووکیٹ نے کہا کہ جو باوا شفیق ہاکی اکیڈمی کے جو نئے عہدیدار بنے ہیں میں امیدکرتاہوں کہ یہ ہاکی کو پھر دوبارہ خوشاب میں عروج پر لائیں گے خوشاب کی عوام کو چاہیے کہ ایوب بھاء ہاکی اسٹیڈیم تشریف لائیں کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کریں اور رونق کو دوبالا کریں۔
اور ہاکی ٹورنامنٹ کے افتتاحی دن کا دوسرا میچ بابا شفیق ہاکی اکیڈمی خوشاب اور قریشی حفیظ ہاکی اکیڈمی لکی مروت کے مابین کھیلے جانے والے میچ کے مہمان خصوصی پروفیسر اعجاز الحق اور حاجی محبوب خان چیرمین بیت المال ک
رپورٹ رانا وسیم للکار نیوز خوشاب
Report Rana Wasim Lalkar news