Pakup2date

Pakup2date Hey:! If anybody want to share any information & anything want to Share on this Page So Send us in inbox. Admin

ذرائع کے مطابق 16 جون سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں معمولی ردو بدل کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے۔انڈسٹری ذرائع کےمطابق ...
15/06/2023

ذرائع کے مطابق 16 جون سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں معمولی ردو بدل کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے۔انڈسٹری ذرائع کےمطابق آج رات سے پیٹرول قیمت میں تقریباً 2 روپےفی لیٹرکمی کا امکان ہے جب کہ ڈیزل کی قیمت میں 3 روپے اضافے کا امکان ہے۔9 جون کو وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے مالی سال 24-2023 کا 144 کھرب 60 ارب روپے کا بجٹ قومی اسمبلی میں پیش کیا جس پر آئی ایم ایف نے اعتراض اٹھادیا ہے۔وزارت خزانہ کے جوائنٹ سیکرٹری بجٹ نے قائمہ کمیٹی کو بتایا کہ آئی ایم ایف بجٹ کے اعداد وشمار سے مطمئن نہیں ہے، اس لیے آئندہ مالی سال کےلیے پیٹرولیم ڈویلپمنٹ لیوی کا ہدف 869ارب روپے مقرر کیا گیا ہے جو کہ رواں مالی سال نظر ثانی شدہ ہدف 542 ارب روپے ہے، ارکان کمیٹی نے فنانس بل میں دی گئی اس ترمیم کی مخالفت کی کہ پارلیمنٹ سے منظوری کے بغیر حکومت کو پیٹرولیم لیوی میں اضافے یا کمی کے اختیارات حاصل ہو جائیں۔

وفاقی کابینہ سے منظوری کے بعد وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے قومی اسمبلی میں مالی سال 2023-24 کا بجٹ پیش کر دیا۔تفصیلات کے مطاب...
10/06/2023

وفاقی کابینہ سے منظوری کے بعد وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے قومی اسمبلی میں مالی سال 2023-24 کا بجٹ پیش کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق اسحاق ڈار نے مالی سال 24-2023 کا 144 کھرب 60 ارب روپے کا بجٹ پیش کیا۔بجٹ میں مختلف سیکٹرز میں ٹیکس کی شرح میں اضافہ کیا گیا ہے۔ ٹیٹرا پیک دودھ، پیکٹ کی دہی، ڈبے میں بند مکھن اور پنیر مہنگے ہوں گے، ٹن پیک مچھلی، ڈبے میں بند مرغی کا گوشت اور انڈوں کے پیکٹ کی قیمت بھی بڑھ جائے گی، 18 فیصد ٹیکس لگ گیا۔برانڈڈ کپڑے مہنگے ہوں گے۔ جی ایس ٹی 12 فیصد سے بڑھا کر 15 فیصد کر دیا گیا، کافی ہاؤسز، شاپس اور فوڈ آؤٹ لیٹس پر 5 فیصد ٹیکس لگے گا، ٹیکس ڈیبٹ اور کریڈٹ کارڈ سے کی گئی ادائیگی پر ہوگا۔وفاقی حکومت نے نان فائلر پر 50 ہزار سے زائد رقم نکالنے پر ٹیکس کی شرح میں اضافہ کردیا۔بجٹ دستاویز میں کہا گیا ہے کہ نان فائلر افراد کی جانب سے بینک سے رقم نکالنے کو دستاویزی اور ان کی ٹرانزیکشن کے اخراجات بڑھانے کیلئے 50 ہزار روپے سے زائد کی رقم نکالنے پر 0.6 فیصد کی شرح سے ٹیکس عائد کیا جارہا ہے۔اس کے علاوہ وفاقی حکومت نے آئندہ مالی سال 2023-24 کے بجٹ میں ایشیا میں بننے والی پرانی اور استعمال شدہ 1300 سی سی سے بڑی گاڑیوں کی درآمد پر ڈیوٹی اور ٹیکسز کی حد بندی ختم کردی۔وزیر خزانہ کا کہنا تھاکہ ایشیا میں بننے والی پرانی اور استعمال شدہ 1800 سی سی تک کی گاڑیوں کی درآمد پر 2005 میں ڈیوٹیز اور ٹیکسز کو محدود کر دیا گیا تھا۔ اب 1300 سی سی سے اوپر کی گاڑیوں کے ڈیوٹی اور ٹیکسز کی حد بندی ختم کی جا رہی ہے۔ڈیوٹی اور ٹیکسز کی حد بندی ختم ہونے کے بعد گاڑیاں مہنگی ہونے کا امکان ہے۔

آئل انڈسٹری ذرائع کے تخمینے کے مطابق یکم جون سے پیٹرول کی قیمت میں فی لیٹر 5 روپےکمی کا امکان ہے۔ذرائع کا کہنا ہےکہ ڈیز...
31/05/2023

آئل انڈسٹری ذرائع کے تخمینے کے مطابق یکم جون سے پیٹرول کی قیمت میں فی لیٹر 5 روپےکمی کا امکان ہے۔ذرائع کا کہنا ہےکہ ڈیزل کی قیمت میں بھی فی لیٹر 5 روپےکمی کا امکان ہے۔ڈالرکی بڑھتی قدر کے سبب قیمتوں کو موجودہ سطح پر رکھنے پر بھی غور کیا جا رہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سندھ ہائیکورٹ نے سینیٹری ورکرز کو سیفٹی کٹ فراہم نہ کرنےکےخلاف درخواست پر سماعت کی جس میں سیکرٹری لوکل ...
31/05/2023

تفصیلات کے مطابق سندھ ہائیکورٹ نے سینیٹری ورکرز کو سیفٹی کٹ فراہم نہ کرنےکےخلاف درخواست پر سماعت کی جس میں سیکرٹری لوکل گورنمنٹ سید نجم شاہ عدالت میں پیش ہوئے۔
دورانِ سماعت درخواست گزار کی وکیل سارہ ملکانی نے کہا کہ انسانی فضلہ، سوئیاں، بلیڈ اور شیشےکے ٹکڑے سینیٹری ورکرز کو نقصان پہنچاتے ہیں، سینیٹری ورکرز کو انسان نہیں سمجھا جاتا،صفائی کرنے والے عملےکو نظر انداز کیا جاتا ہے، سینیٹری ورکرز کو نہ ماسک فراہم کیےجاتےہیں اور نہ ہی حفاظتی لباس و آکسیجن سلنڈر دیے جاتے ہیں۔وکیل درخواست گزار نے عدالت سے سینیٹری ورکرز کو خصوصی حفاظتی لباس اور دیگر ممالک کی طرح تمام سہولتیں فراہم کرنے کا حکم دینے کی استدعا کی۔

اس دوران عدالت نے سیکرٹری لوکل گورنمنٹ سے اس حوالے سے ایس او پیز طلب کرلیں اور چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ نے استفسار کیا سینیٹری ورکرز کو بغیر سیفٹی نالوں میں کیوں اتاراجاتا ہے؟ اس پر سیکرٹری نے کہاکہ ہم نےمنع کیا ہے کوئی بھی ورکر نالےکےاندرنہ جائے۔

چیف جسٹس نے کہا کہ ہمیں ان ذمہ دارلوگوں کےنام بتائیں، ہم کارروائی کا حکم دیں گے۔

بعد ازاں عدالت نے سینیٹری ورکرزکو بغیرکٹ اور سیفٹی کےنالوں میں اترنے سے روکنے کی ہدایت دی اور کہا کہ کسی بھی سینیٹری ورکرکی موت ہوئی تو ہم سیکریری بلدیات کے خلاف ایف آئی آرکا حکم دیں گے۔عدالت نے درخواست پر مزید سماعت 14 جون تک ملتوی کردی

ISLAMABAD: India has announced the Shanghai Cooperation Organization (SCO) Summit of the Heads of State Council through ...
31/05/2023

ISLAMABAD: India has announced the Shanghai Cooperation Organization (SCO) Summit of the Heads of State Council through video conferencing on July 4.

Announcing the decision on Tuesday, India's foreign ministry said the 22nd SCO meeting will be held virtually and will be chaired by Indian Prime Minister Narendra Singh Modi.

Holding the SCO meeting virtually is unexpected and the Indian government has not given any reason for doing so, leading to speculations and conflicting opinions.

Citing sources familiar with the development, Indian media commented that the decision was made on Monday and had nothing to do with the commitments of the leaders of the SCO member states.

They said that the leaders of China and Russia should attend the G20 meeting in September.

If the leaders of the member countries were invited in person, it would be the first visit of Russian President Vladimir Putin to India since the start of the Russo-Ukrainian war.

In addition, there were also prospects of meetings between the leadership of Pakistan and China with the leadership of India.

Experts in Pakistan believe that India has decided to go virtual to prevent Prime Minister Shehbaz Sharif from visiting India.

Earlier this month, Foreign Minister Bilawal Bhutto-Zardari attended the SCO Foreign Ministers' meeting in Goa, India, where he met several of his counterparts, but did not hold a bilateral meeting with his Indian counterpart, Dr. Subrahmanyam Jaishankar.

The SCO is a political and security bloc that includes Pakistan, Russia, China, and India has been the chairman since September.

برطانوی خبررساں ایجنسی رائٹرز کی رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ سوڈان میں 15 اپریل سے جاری فوج اور پیراملٹری فورسز کے در...
31/05/2023

برطانوی خبررساں ایجنسی رائٹرز کی رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ سوڈان میں 15 اپریل سے جاری فوج اور پیراملٹری فورسز کے درمیان جھڑپوں کے دوران دارالحکومت خرطوم کے ایک یتیم خانے میں 50 سے زائد بچے غذائی قلت کی وجہ سے اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ جنگ شروع ہونے کے بعد سے خرطوم میں واقع میوگوما کے سرکاری یتیم خانے میں بچوں کی دیکھ بھال کے لیے درکار عملہ موجود نہیں، ہر تین گھنٹے بعد بچوں کو کھانا کھلانا ہوتا ہے پر وہاں عملہ موجود نہیں۔جنگ شروع ہونے کے بعد سے خرطوم کے یتیم خانوں میں کام کرنے والا عملہ گھر رہنے یا پھر نقل مکانی پر مجبور ہوگیا۔رپورٹ کے مطابق غذائی قلت کی وجہ سے ہونے والی زیادہ تر اموات نوزائیدہ بچوں کی ہیں، جن کی عمر ایک سال سے کم ہے۔شدید غذائی قلت اور پانی کی کمی کے باعث صرف جمعہ کے روز ہی 13 بچے جانبحق ہوئے۔دوسری جانب سوڈان میں اقتدار پر قبضے کے لیے جاری فوجی دھڑوں کی جنگ نے سوڈان کے مغربی علاقے دارفر کو اُجاڑ دیا۔دارفر کے تمام دیہاتوں کو ملیشیاؤں نے تباہ کر دیا، امدادی ایجنسیوں نے دارفر میں انسانی تباہی کا خدشہ ظاہر کردیا۔دارفر میں وسیع پیمانے پر لوٹ مار اور اہم بنیادی ڈھانچے کی تباہی نے بہت سے لوگوں کو خوراک، صاف پانی اور ادویات سے محروم کر دیا ہے۔سوڈان میں 15 اپریل سے فوج اور پیراملٹری فورسز کے درمیان جھڑپیں جاری ہیں۔

اسلام آباد: وزیر اعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ سیاستدانوں کا لبادہ اوڑھ کر ریاستی علامتوں پر حملہ اور جلاؤ گھیراؤ کرنے ...
30/05/2023

اسلام آباد: وزیر اعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ سیاستدانوں کا لبادہ اوڑھ کر ریاستی علامتوں پر حملہ اور جلاؤ گھیراؤ کرنے والے مذاکرات کے اہل نہیں، ان کی جانب سے کی گئی مسلح کارروائیوں کا احتساب کیا جانا چاہیئے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ٹویٹ میں کہا کہ مذاکرات سیاسی عمل میں گہرائی سے سرایت کرتا ہے، مذاکرات جمہوریت کو پختہ اور ترقی دینے میں مدد کرتا ہے۔وزیر اعظم کا کہنا ہے کہ سیاسی اور آئینی پیش رفت اس وقت ہوئی جب سیاسی رہنما اتفاق رائے کے لیے میز پر بیٹھے۔انہوں نے کہا کہ سیاستدانوں کا لبادہ اوڑھ کر ریاستی علامتوں پر حملہ اور جلاؤ گھیراؤ کرنے والے مذاکرات کے اہل نہیں، ان کی جانب سے کی گئی مسلح کارروائیوں کا احتساب کیا جانا چاہیئے۔وزیر اعظم کا مزید کہنا تھا کہ ترقی یافتہ جمہوریتوں میں بھی یہی رواج ہے۔

لندن : برطانوی حکومت بنیادی اشیائے خوردونوش کی قیمتوں کو کم کرنے کے منصوبوں پر غور کر رہی ہے، جس کا مقصد عوام کیلئے روٹی...
30/05/2023

لندن : برطانوی حکومت بنیادی اشیائے خوردونوش کی قیمتوں کو کم کرنے کے منصوبوں پر غور کر رہی ہے، جس کا مقصد عوام کیلئے روٹی اور دودھ کی دستیابی کو آسان بنانا ہے۔

رپورٹ کے مطابق اس طرح کی ضروری اشیاء کی قیمتیں روز بروز تیزی کے ساتھ بڑھ رہی ہیں جو عوام کی پہنچ سے دور ہوتی جارہی ہیں۔برطانوی وزیراعظم رشی سنک اس سلسلے میں سپرمارکیٹوں کے ساتھ بات چیت میں مصروف ہیں, ایسا معاہدہ فرانس میں کیا گیا تھا جس کے نتیجے میں بڑے خوردہ فروش سب سے کم اور مناسب منافع شہریوں سے وصول کرتے ہیں۔برطانیہ میں خوراک کے لیے مغربی یورپ میں مہنگائی کی سب سے زیادہ شرح ریکارڈ جارہی ہے، گزشتہ سال کے دوران قیمتوں میں 19 فیصد سے زیادہ اضافہ ہوا ہے جو سال 1970کی دہائی کے بعد سے اس نوعیت کی بدترین شرح ہے۔ بجلی اور یوٹیلیٹی بلز کی قیمتوں میں اضافے کی وجہ سے شہریوں کے گھریلو بجٹ میں کافی حد تک بڑھ چکے ہیں، جسے یوکرین میں ہونے والی جنگ کی بڑی وجہ قرار دیا جارہا ہے۔ٹیسکو اور سینسبری جیسی بڑی سپر مارکیٹوں نے حالیہ ہفتوں میں کچھ کھانے پینے کی اشیاء کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کیا ہے۔برٹش ریٹیل کنسورشیم جو تمام بڑی سپر مارکیٹوں کی نمائندگی کرتے ہیں، نے اپنے ایک بیان میں بہت سے اخراجات کے لیے حکومت کے نئے ضابطے کو مورد الزام ٹھہراتے ہوئے اس پر زور دیا کہ وہ "1970 کی دہائی کے طرز کی قیمتوں کے کنٹرول کو دوبارہ بنانے کے بجائے قوانین کو آسان بنائے۔بی آر سی کے اینڈریو اوپی نے کہا ہے کہ اس سے قیمتوں میں کوئی فرق نہیں پڑے گا کیونکہ یہ خوراک کی بلند قیمتیں، توانائی، ٹرانسپورٹ اور مزدوری کی بڑھتی ہوئی اجرت کے ساتھ ساتھ خوراک کے مینو فیکچررز اور کسانوں کو ادا کی جانے والی زیادہ قیمتوں کا براہ راست نتیجہ ہیں۔

مقامی محکمہ موسمیات کے مطابق شنگھائی شہر میں مئی کے مہینے کے دوران سب سے زیادہ درجہ حرارت کا 100 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا ہے۔...
30/05/2023

مقامی محکمہ موسمیات کے مطابق شنگھائی شہر میں مئی کے مہینے کے دوران سب سے زیادہ درجہ حرارت کا 100 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا ہے۔شہر میں درجہ حرارت 36.7 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا اور اس طرح یہ مئی کے مہینے میں سب سے زیادہ درجہ حرارت بن گیا۔اس سے قبل ماضی میں سب سے زیادہ درجہ حرارت 35.7 ڈگری سینٹی گریڈ 1876، 1903، 1915 اور 2018 میں ریکارڈ ہوا تھا۔سائنسدانوں کی جانب سے کافی عرصے سے انتباہ کیا جا رہا ہے کہ عالمی درجہ حرارت میں اضافے سے موسمیاتی شدت بڑھ رہی ہے اور متعدد ممالک کو جان لیوا ہیٹ ویوز کا سامنا ہوسکتا ہے جبکہ گزشتہ ہفتوں میں جنوب مشرقی اور جنوبی ایشیا کے مختلف حصوں میں درجہ حرارت ریکارڈ سطح پر پہنچا تھا۔شنگھائی کے محکمہ موسمیات کے مطابق شہریوں کو درجہ حرارت کی شدت 40 ڈگری سینٹی گریڈ سے زیادہ محسوس ہو رہی ہے۔کچھ عرصے قبل بنگلادیش کے شہر ڈھاکا کے شہریوں کو لگ بھگ 60 سال کے گرم ترین دن کا سامنا ہوا تھا.تھائی لینڈ کے شہر Tak میں بھی تاریخ کا سب سے زیادہ درجہ حرارت ریکارڈ ہوا۔
مئی کے آغاز میں اقوام متحدہ کے موسمیاتی ادارے کی جانب سے انتباہ کیا گیا تھا کہ آئندہ 5 سال انسانی تاریخ کے گرم ترین سال ثابت ہو سکتے ہیں کیونکہ زہریلی گیسوں کے اخراج اور ایل نینو کے امتزاج نے درجہ حرارت کو بڑھا دیا ہے۔عالمی ادارے کے مطابق اس بات کا 66 فیصد امکان ہے کہ 2023 سے 2027 کے دوران کسی وقت عارضی طور پر عالمی درجہ حرارت میں اضافہ صنعتی عہد کے مقابلے میں 1.5 ڈگری سینٹی گریڈ سے تجاوز کر جائے۔

متحدہ عرب امارات (یو اے ای) نے تاریخ ساز خلائی مشن کو بھیجنے کا اعلان کیا ہے جس کے تحت نظام شمسی کی مرکزی مرکزی سیارچوی ...
30/05/2023

متحدہ عرب امارات (یو اے ای) نے تاریخ ساز خلائی مشن کو بھیجنے کا اعلان کیا ہے جس کے تحت نظام شمسی کی مرکزی مرکزی سیارچوی پٹی (main asteroid belt) پر ایک اسپیس شپ بھیجا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق یو اے ای اس سے قبل 2020 میں مریخ پر اسپیس کرافٹ بھیجنے میں کامیابی حاصل کر چکا ہے۔سیارچوی پٹی کے لیے یو اے ای کے مشن کو ایمریٹس مشن کا نام دیا گیا ہے اور 2028 تک سیارچوں پر تحقیق کے لیے ایک اسپیس کرافٹ بھیجا جائے گا۔مرکزی سیارچوی پٹی مریخ اور مشتری کے درمیان واقع ہے جہاں متعدد سیارچے موجود ہیں۔یو اے ای کے اس مشن کے پروگرام ڈائریکٹر محسن الاوادی نے بتایا کہ یہ مریخ کے مشن کا فالو اپ ہے اور یہ ان سیارچوں کی کھوج کے لیے ایسا پہلا مشن بھی ہوگا۔یو اے ای کا نیا اسپیس کرافٹ 33 ہزار کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے 7 سالہ سفر کے دوران 6 سیارچوں کی جانچ پڑتال کرے گا، جبکہ 7 ویں سیارچے پر لینڈ بھی کرے گا۔اس اسپیس کرافٹ کو دبئی کے حکمران شیخ محمد بن راشد المکتوم کے نام پر ایم بی آر کا نام دیا جائے گا، جو اپنے سفر کے آغاز میں زہرہ کا رخ کرے گا، جس کی کشش ثقل کو استعمال کرکے وہ زمین اور پھر مریخ سے گزرے گا۔ یو اے ای مریخ پر پہنچنے والا دنیا کا 5 واں ملک تھا۔اس کے ہوپ مشن کے تحت مریخ کے پورے سال کے موسم کا جائزہ لیا جارہا ہے۔

Address


Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Pakup2date posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

  • Address
  • Alerts
  • Claim ownership or report listing
  • Want your business to be the top-listed Media Company?

Share