SBN.News

SBN.News NEWS

ٹانک # حقائق پر مبنی خبر کیوں چلائی، ایس ایچ او نور اسلم خان کا رپورٹر ذیشان بیٹنی پر حملہ  تفصیلات کے مطابق ڈی پی سی نی...
26/06/2024

ٹانک # حقائق پر مبنی خبر کیوں چلائی، ایس ایچ او نور اسلم خان کا رپورٹر ذیشان بیٹنی پر حملہ
تفصیلات کے مطابق ڈی پی سی نیوز کے رپورٹر ذیشان بیٹنی کے مطابق اج دوپہر کے وقت ایس ایچ او تھانہ ایس ایم اے نور اسلم خان ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال ٹانک کے احاطے میں مجھ پر حملہ اور ہوا اور تشدد کی کوشش کی

ذیشان بیٹنی کا مزید کہنا تھا کہ ایس ایچ او کی جانب سے نفری کے ہمراہ مجھ پر تشدد کا پلان بنایا گیا ان کا مزید کہنا تھا کہ نہ صرف مجھے زدوکوب کیا گیا بلکہ گالی گلوچ کا بھی بے دریغ استعمال کیا گیا
ان کا اس موقع پر کہنا تھا کہ ہسپتال میں موجود مریضوں کے ہمراہ انے والے تیماداروں ۔کی جانب سے مجھے تشدد سے بچا لیا گیا ۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ ایس ایچ او تھانہ ایس ایم اے نور اسلم خان نے کہا کہ حقائق پر مبنی میرے خلاف خبر کیوں چلائی اپ کو پتہ نہیں ہے کہ میں اپ کو دن دیہاڑے اغوا کر سکتا ہوں
واضح رہے کہ ایس ایچ او نوراسم تھانہ ایس ایم اے پر عرصہ دراز سے تعینات ہے اور ایس ایم اے کے حدود سے روزانہ کی بنیاد پر نان کسٹم پیڈ اشیاء کی جنوبی وزیرستان اور ڈیرہ اسماعیل خان سے ٹانک سمگلنگ ہوتی ہے لیکن اس حوالے سے ان کی کارکردگی صفر ہے
ذرائع کے مطابق ایس ایچ او اور اسلم خان کا پرانا وتیرہ رہا ہے کہ جب بھی حقائق پر مبنی خبر ان کے خلاف لگ جاتی ہے تو ان کی جانب سے صحافیوں کو پریشرائز کیا جاتا ہے اور اس حوالے سے اپنے زیر استعمال بندوق اور قلم کے طاقت کا ناجائز اور بے دریغ استعمال بھی کیا جاتا ہے
اس حوالے سے ایس ایچ او تھانہ ایس ایم اے نوراسلام سے موقف لینے کی کوشش کی گئی لیکن ان کی جانب سے مصروفیت کا کہا گیا اور کہا کہ ایسا کوئی واقعہ پیش نہیں ایا
صحافتی تنظیموں نے فوری طور پر ہسپتال کے سی سی ٹی وی کیمرہ ریکارڈ قبضے میں لے کر تحقیقات شروع کرنے کا مطالبہ کیا
صحافتی تنظیموں کی جانب سے ایس ایچ او تھانا ایس ایم اے نور اسلم خان کے خلاف فوری کاروائی کا مطالبہ زور پکڑ رہا ہے
سماجی حلقوں کی جانب سے فوری طور پر ائی جی خیبر پختون خواہ اختر حیات گنڈاپور اور ار پی اور ڈیرا اسماعیل خان ناصر محمود ستی سے بھی اس حوالے سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا گیا ہے

ٹانک #ٹانک سٹی کے تمام فیڈر پر اج رات 12 بجے سے 12 گھنٹے لوڈشیڈنگ ہوگی ۔ رحمت اللہ برکی، اہکسیئن پیسکو ٹانکانہوں نے کہا ...
25/06/2024

ٹانک #
ٹانک سٹی کے تمام فیڈر پر اج رات 12 بجے سے 12 گھنٹے لوڈشیڈنگ ہوگی ۔ رحمت اللہ برکی، اہکسیئن پیسکو ٹانک
انہوں نے کہا میں واپڈہ کی جانب سے صارفین سے التماس کرتا ہوں کہ وہ کنڈے ہٹا لیں اور اپنے بقایاجات بروقت ادا کریں جبکہ وہ صارفین جنکے میٹر نہیں ہیں وہ میٹر کی تنصیب کے لئے اپلائی کریں تاکہ لوڈشیڈنگ میں مزید کمی لائی جا سکے ریکوری نہ ہونے کی بنا پر دوبارہ 18 گھنٹے لوڈشیڈنگ کی جائے گی ۔ لہذا صارفین کا تعاون از حد ضروری ہے ۔

رحمت اللہ ایکسیئن پیسکو ٹانک

جنوبی وزیرستان اپر # ایس ایچ او سراروغہ نیاز کی جانب سے بھتے کے عوض نوجوان کی اغوائیگی ، ائی جی خیبر پختون خواہ نوٹس لے ...
24/06/2024

جنوبی وزیرستان اپر # ایس ایچ او سراروغہ نیاز کی جانب سے بھتے کے عوض نوجوان کی اغوائیگی ، ائی جی خیبر پختون خواہ نوٹس لے

تفصیلات کے مطابق ضلع جنوبی وزیرستان اپر کے بدنام زمانہ ایس ایچ او سرا روغہ نیاز کی جانب سے نوجوانوں اور کاروباری افراد کو بھتے کے عوض اغوا کر کے ان کے اہل خانہ سے رقم وصولنے کا ناختم ہونے والا سلسلہ جاری ہے

ذرائع کے مطابق اج ضلع ٹانک سے محسود قبیلے سے تعلق رکھنے والے ایک نوجوان شہریار محسود کو ایس ایچ او سرا روغہ نیاز نے نجی مسلح اہلکاروں کے ذریعے ضلع ٹانک بائی پاس سے اغوا کر کے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا

ذرائع کے مطابق درجنوں انکوائریز اور مختلف عدالتوں میں اغوا برائے تاوان و دیگر مقدمات کا سامنا کرنے والے ایس ایچ او نیاز سراروغہ پچھلے ایک سال سے تھانہ سرا روغہ پر تعینات ہے جہاں پر ان پر اغوا برائے تاوان سمیت تاجروں سے زبردستی پیسے چھیننے سمیت صحافیوں کو دھمکی امیز اور جھوٹے مقدمات میں پھنسانے جیسے سنگین اقدامات اٹھائے ہیں

ذرائع کے مطابق ضلع جنوبی وزیرستان جہاں پر ایک جانب شدید عسکریت پسندی ہے تو دوسری طرف ایس ایچ او
نیاز سراروغہ نے اسی چیز کا فائدہ اٹھا کر پرائیویٹ نان کسٹم پیڈ گاڑیوں میں مسلح افراد کے ذریعے کاروباری افراد سمیت جنوبی وزیرستان سے باہر دوسرے اضلاع جیسے ٹانک اور ڈیرہ اسماعیل خان سے بھی کاروباری حضرات سمیت سیاسی شخصیات کی اغوائیگی کو بھی معمول بنا لیا ہے

سماجی حلقوں نے فوری طور پر وزیراعلی خیبر پختونخواہ علی امین گنڈاپور ائی جی خیبر پختنخواہ اختر حیات گنڈاپور،
ار پی او ڈیرہ اسماعیل خان سمیت ایم این اے زبیر وزیر اور ایم پی اے اصف خان محسود سے اس حوالے سے سخت نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے

ٹانک پاکستان تحریک انصاف کے غریب ورکرز ایم این اے اور ایم پی اے کے لیے چندہ جمع کر کے ٹانک میں گھر بنوا دیں،  چیئرمین یو...
21/06/2024

ٹانک
پاکستان تحریک انصاف کے غریب ورکرز ایم این اے اور ایم پی اے کے لیے چندہ جمع کر کے ٹانک میں گھر بنوا دیں،
چیئرمین یوتھ کمیٹی.
تفصیلات کے مطابق چیئرمین یوتھ کمیٹی نے میڈیا نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ایم این اے اور ایم پی اے صرف فوٹو سیشن تک محدود ہیں اور ضلع ٹانک کو ڈیرہ اسماعیل خان سے ریموٹ کنٹرول کے ذریعے چلا کر ٹھیکوں اور نوکریوں کی تقسیم اور بندر بانٹ میں مصروف ہیں

چیئرمین یوتھ کمیٹی کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان تحریک انصاف اور عمران خان کے نام پر ووٹ لینے والوں نے خدمت کی سیاست کے بجائے ڈرائنگ روم کی سیاست شروع کر دی جس سے ایک بار پھر نظریاتی ورکرز میں شدید تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے.
دوسری طرف ایم پی اے گریڈ سٹیشن میں فوٹو سیشن کر کے غائب ہو چکے ہیں اور ٹانک عوام کو ایک بار پھر واپڈا کے 18 گھنٹے کی بےرحمانہ لوڈ شیڈنگ کے لیے چھوڑ کر رفو چکر ہوگئے.

یوتھ کمیٹی کے ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان تحریک انصاف کے غریب ورکرز ایک بار پھر قربانی دیں اور کروڑ پتی ایم این اے اور ایم پی اے کے لیے چندے سے ٹانک میں بنگلے بنا کر دیں تاکہ وہ ٹانک میں مستقل رہائش اختیار کر سکیں.

واضح رہے کہ ضلع ٹانک پر اس وقت 18 گھنٹے کی شدید لوڈ شیڈنگ مسلط ہے اور ایم پی اے کی گریڈ سٹیشن پر تعینات ٹیم نہ صرف غائب ہے بلکہ اس حوالے سے موقف پر بھی ایم پی اے کی جانب سے کال اٹینڈ نہیں کی جا رہی.

گریڈ کہ انچارج اشرف علی کی جانب سے موقف دیا جا رہا ہے کہ ایم پی اے عثمان بیٹنی کی جانب سے ہمیں میٹنگ میں کہا گیا ہے کہ اپ ٹانک پر پرانا 18 گھنٹے کا لوڈ شیڈنگ مسلط کریں ۔یہ موقف ان کی جانب سے پاکستان تحریک انصاف کے ورکرز کی موجودگی میں دیا گیا

سماجی حلقوں کی جانب سے ایم پی اے کی جانب سے اپنے ضلعے کو بے یار و مددگار چھوڑنے پر شدید تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے

ضلع ٹانک ٹانک  کے سابقہ ڈپٹی کمشنر کی جانب سے ٹی ایم اے ٹانک  کی گاڑی چرائے جانے کا انکشاف تفصیلات کے مطابق ضلع ٹانک کے ...
20/06/2024

ضلع ٹانک
ٹانک کے سابقہ ڈپٹی کمشنر کی جانب سے ٹی ایم اے ٹانک کی گاڑی چرائے جانے کا انکشاف
تفصیلات کے مطابق ضلع ٹانک کے ایک سابقہ ڈپٹی کمشنر کی جانب سے ٹی ایم اے کی ایک سفید رنگ کی گاڑی کو چرائے جانے کا انکشاف ہوا ہے

ذرائع کے مطابق سفید رنگ کی اس گاڑی کا نمبر پلیٹ 1135 ہے اور ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ اس گاڑی کو سابقہ ڈپٹی کمشنر نے استعمال کے لیے اپنے گھر میں بچوں کو دے دیا ہے

یوتھ کمیٹی کے ترجمان نے میڈیا نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ اتنے بڑے عوامی عہدے سنبھالنے والے ایک شخص کی جانب سے سرکاری گاڑی کی چوری انتہائی افسوسناک ہے ۔انہوں نے فوری طور پر وزیراعلی خیبر پختونخوا چیف سیکرٹری خیبر پختونخوا،سیکرٹری لوکل گورنمنٹ، ڈائریکٹر اینٹی کرپشن، کمشنر ڈیرا اسماعیل خان اور ڈپٹی کمشنر ٹانک سے اس حوالے سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے

20/06/2024

ٹانک میں بجلی کے ساتھ ساتھ ایک بار پھر پینے کے پانی کا بحران. وزیراعلی صاحب ٹانک سرکاری چوروں کا گھڑ بن گیا ہے.

19/06/2024

اٹھارویں ترمی(ائین پاکستان)
اپنی بجلی،
اپنا صوبہ،
اپنا اختیار.

19/06/2024

اب وقت آگیا ہے کہ ائین کی اٹھارویں ترمیم پر عمل درامد کیا جائے اور صوبوں کے وسائل پر اسی صوبے کے عوام کو مکمل اختیار دیا جائے.

19/06/2024

علی امین گنڈہ پور کےعملی اقدام اور منتخب نمائندوں کو ہدایات کے بعد ہمارے ٹانک کے امپورٹڈ منتخب نمائندے ٹانک گرڈ کب پہنچ رہے؟؟؟

لنڈی کوتل پریس کلب کے سابق صدر سینئر صحافی خیبر نیوز کے رپورٹر خلیل جبران کی نامعلوم افراد کی فائرنگ سے جاں بحق کیئے جان...
19/06/2024

لنڈی کوتل پریس کلب کے سابق صدر سینئر صحافی خیبر نیوز کے رپورٹر خلیل جبران کی نامعلوم افراد کی فائرنگ سے جاں بحق کیئے جانے کی پرزور مذمت کرتے ہیں اور حکومت سے مطالبہ کہ ملزمان کو جلد از جلد گرفتار کرکے کیفر کردار تک پہنچایا جائے

ڈیرہ اسماعیل خان #گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی مورخہ 20 جون کو سیکرٹری ڈسٹرکٹ بار سردار عدنان سعید سدوزئی کی خصوصی ...
16/06/2024

ڈیرہ اسماعیل خان #
گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی مورخہ 20 جون کو سیکرٹری ڈسٹرکٹ بار سردار عدنان سعید سدوزئی کی خصوصی دعوت پر ڈسٹرکٹ بار ڈیرہ اسماعیل خان تشریف لائیں گے اور اپنے دست مبارک سے ہائیکورٹ بار ،ڈسٹرکٹ بار اور تحصیل بارز کے نمائیندوں میں مجموعی طور پر 78 لاکھ روپے کے چیک تقسیم کریں گے
اس موقع پر پیپلز لائرز فورم کے ڈویژنل صدر شاہ فہد انصاری نے کہا کہ فیصل کریم کنڈی نے ہر دور میں وکلاء کیساتھ تعاون کیا ہے اس لئے
وکلاء رہنماؤں نے گورنر خیبرپختونخوا کے اس اقدام کو وکلاء دوستی کا ثبوت قرار دیا ہے

13/06/2024

ٹانک سٹی میں پانی کی شدید قلت. ضلعی انتظامیہ اور ٹی ایم اے غائب.ٹانک کے ایم این اے اور ایم پی اے سے فوری کاروائی کا مطالبہ

11/06/2024
جنوبی وزیرستان اپر #محکمہ سی اینڈ ڈبلیو جنوبی وزیرستان اپر میں گزیٹڈ پوسٹوں پر ڈپلومہ ہولڈرز سب انجینئرز کا راج. اوون پے...
10/06/2024

جنوبی وزیرستان اپر #
محکمہ سی اینڈ ڈبلیو جنوبی وزیرستان اپر میں گزیٹڈ پوسٹوں پر ڈپلومہ ہولڈرز سب انجینئرز کا راج. اوون پے سکیل اور ایڈیشنل چارج کے تحت یہ لوگ پسماندہ ترین ضلع جنوبی وزیرستان اپر کو مزید پسماندگی کی طرف دھکیل رہے ہیں.
زرائع کے مطابق محکمہ سی اینڈ ڈبلیو جنوبی وزیرستان اپر ہائی وے ڈویژن اور بلڈنگ ڈویژن میں عرصہ دراز سے تعینات ڈپلومہ ہولڈر سب انجینئرز اب تمام ڈویژنل افیسرز کی پوسٹوں پر اون پے سکیل اور ایڈشنل چارج کے ارڈر کروا کر قابض ہیں.
زرائع کا کہنا تھا کہ قانون کے مطابق سب ڈویژنل افیسرز ہائی ویز اور بلڈنگز کی پوسٹ پر کوالیفائیڈ ڈگری ہولڈر انجینئرز کی تعیناتی لازم ہے لیکن محکمہ سی اینڈ ڈبلیو جنوبی وزیرستان میں عرصہ دراز سے تعینات ڈپلومہ ہولڈرز سب انجینئرز نے اپنے اثر ورسوخ اور اعلی حکام کی ملی بھگت سے گزیٹڈ سیٹوں پر اوون پے سکیل اور ایڈیشنل چارج میں تعیناتی کروائی ہے جو ایک طرف تومحکمے میں موجود کوالیفائڈ ڈگری ہولڈر انجینئرز کے حقوق پر ڈاکہ ڈالنے کے مترادف ہے تو دوسری طرف محکمے کی کارکردگی پر بھی منفی اثرات پڑتے ہیں .
عوامی حلقوں نے محکمہ سی اینڈ ڈبلیو کے اس اقدام پر حیرت کا اظہار کرتے ہوے کہا کہ پورے ملک میں کسی بھی جگہ پر کوالیفائڈ ڈاکٹر کی سیٹ پر ڈپلومہ ہولڈر ڈسپنسرز کی تعیناتی ناممکن ہے لیکن محکمہ سی اینڈ ڈبلیو جنوبی وزیرستان اپر میں ڈپلومہ ہولڈر سب انجینئرز گزیٹڈ سیٹوں پر اپنے اثرورسوخ اور اعلی حکام کی اشیرباد سے براجمان ہیں. ان کا مزید کہنا تھا کہ محکمہ سی اینڈ ڈبلیو میں اگر کوالیفائڈ ڈگری ہولڈرز کی کمی تھی تو محکمے کے ایکزیکٹیو معاملات ڈپلومہ ہولڈرز سب انجینئرز/ ڈسپنسرز سے چلانے کے بجائے کوالیفائڈ ڈگری ہولڈرز کی بھرتی پبلک سروس کمیشن کے ذریعے ممکن بناتی جس سے نہ صرف محکمے کی کارکردگی بڑھتی بلکہ کوالٹی اور کوانٹٹی پر کمپرومائز اور دیگر غیر قانونی اقدامات کا بھی سدباب ہو جاتا .ان کا مزید کہنا تھا کہ اثرورسوخ اور سفارش کی بنیاد پر اوون پے سکیل اور ایڈیشنل چارج میں بیٹھے ڈپلومہ ہولڈر افسران اپنی سیٹ کو بچانے کے لیئے ایڈوانس پیمنٹس، غیر معیاری کام اور کوانٹٹی پر کمپرومائز جیسے غیر قانونی اقدامات میں ملوث پائےجاتے ہیں.
عوامی حلقوں نے وزیراعلی خیبر پختونخواہ علی امین خان گنڈہ پور، صوبائی وزیر مواصلات، چیف سیکریٹری کے پی کے اور سیکریٹری سی اینڈ ڈبلیو سے جنوبی وزیرستان اپر کے محکمہ سی اینڈ ڈبلیو ہائی وے اور بلڈنگ ڈویژن میں اوون پے سکیل اور ایڈیشنل چارج میں تعینات ڈپلومہ ہولڈرز سب انجینئرز کو سب ڈویژنل افیسر کی سیٹوں سے فی الفور ہٹانے اور انکی کی جگہ میرٹ پر کوالفیائڈ ڈگری ہولڈرز انجینئرز تعینات کرنے کا مطالبہ دہرایا.

جنوبی وزیرستان(بیورورپورٹ)ڈپٹی کمشنر جنوبی وزیرستان اپر کمپاؤنڈ کی پانی سپلائی گذشتہ دو ہفتوں سے معطل. کمپاونڈ کے رہائشی...
10/06/2024

جنوبی وزیرستان(بیورورپورٹ)ڈپٹی کمشنر جنوبی وزیرستان اپر کمپاؤنڈ کی پانی سپلائی گذشتہ دو ہفتوں سے معطل. کمپاونڈ کے رہائشی پانی کی بوند بوند کو تر س رہے ہیں. ڈپٹی کمشنر جنوبی وزیرستان اپر سے فوری کاروائی کا مطالبہ.
تفصیلات کے مطابق ٹانک میں واقع ڈپٹی کمشنر جنوبی وزیرستان اپر کمپاؤنڈ کے ٹیوب ویل سے گھروں اور دفاتر کو پانی سپلائی کرنے والی مین وال گھل سڑ کر خراب ہو چکی ہے جس کے باعث مین ٹینک میں پانی جمع نہی ہوتا جہاں سے سرکاری کالونی کے رہائشیوں کو پانی سپلائی ہوتا ہے.
کالونی کے رہائشیوں کا کہنا تھا کہ مین وال گذشتہ دو ہفتوں سے خراب ہے جس کو تبدیل کرنے کے اقدامات نہی کیئے جار رہے ہیں. ان کا کہنا تھا کہ پانی سے گراونڈ لیول تک شمسی توانائی کے زریعے پانی گراونڈ لیول تک لایا جاتا ہے جہاں سے بجلی کی موٹر کے زریعے اوپر مین ٹینکی تک پانی پہنچایا جاتا ہے لیکن وہ موٹر بھی خراب ہے. ان کا کہنا تھا کہ شمسی کی پلیٹیں کم ہونے کی وجہ سے پانی کا پریشر کم ہوتا ہے اور اوپر سے ٹینکی تک پہنچانے والی الیکٹرک موٹر بھی کافی عرصے سے خراب ہے. ان کا کہنا تھا کہ شمسی پلیٹوں کی تعداد میں اضافہ کیا جائے تاکہ اوپر واٹر ٹینک تک ڈائریکٹ پانی پہنچایا جا سکے.انہوں نے مزید کہا کہ گرمی کی شدت میں روز بہ روز اضافہ ہوتا جا رہا ہے اور کالونی کے رہائشی پانی کی بوند بوند کو ترس رہے ہیں.
انہوں نے ڈپٹی کمشنر جنوبی وزیرستان اپر سے پانی کے مین والو کو فوری طور پر تبدیل کرنے، الیکٹرک موٹر کو تبدیل کرنے اور شمسی پلیٹوں کی تعداد میں اضافہ کرنے کا مطالبہ کیا ہے

ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال ٹانک ڈی جی ہیلتھ اور سیکرٹری ہیلتھ کو ماموں  بنانے کا سلسلہ جاری،ہسپتال کے غیر حاضر ملازمین سے ...
09/06/2024

ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال ٹانک

ڈی جی ہیلتھ اور سیکرٹری ہیلتھ کو ماموں بنانے کا سلسلہ جاری،

ہسپتال کے غیر حاضر ملازمین سے کٹوتیاں صرف کاغذات میں ،تمام غیر حاضر ڈاکٹرز نے تنخواہیں پوری وصول کر لیں.

تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال ٹانک کے حوالے سے ڈی جی ہیلتھ اور سیکرٹری ہیلتھ کو ماموں بنانے کا سلسلہ پورے زور و شور سے جاری ہے

ذرائع کے مطابق محکمہ ہیلتھ کو ضلع ٹانک ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال سے موصول ہونے والے لیٹرز کے مطابق 43 افراد غیر حاضر پائے گئے جن کی بدولت ان سے ان تمام دنوں کی تنخواہوں کی کٹوتی کی گئی

ذرائع کے مطابق دوسری طرف اکاؤنٹ افس سے ملنے والی مصدقہ معلومات کے مطابق تین ڈاکٹرز کے علاوہ باقی تمام ڈاکٹرز اور سٹاف نے پوری تنخواہیں وصول کیں

ذرائع کے مطابق ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال میں ڈاکٹرز اور نرسز کی غیر حاضری ایک سنگین مسئلہ اختیار کر چکی ہے جبکہ دوسری طرف ہسپتال انتظامیہ کی جانب سے غیر حاضر ملازمین کی تنخواہیں کاٹنے والے لیٹر کے بعد اکاؤنٹ افس اور ڈیل کرنے والے متعلقہ ملازمین کے حوالے سے سنگین خدشات ابھر رہے ہیں

ذرائع نے یہ بھی دعوی کیا ہے کہ ہسپتال انتظامیہ میں موجود سٹاف اور اکاؤنٹ افس میں موجود بیٹھا مافیا بھی پیسے دینے کے عوض تنخواہوں کی کٹوتی نہیں کرتا اور غیر حاضر ڈاکٹرز کے اکاؤنٹ میں پوری تنخواہیں ڈال دیتے ہیں

سماجی حلقوں نے وزیر اعلی خیبر پختونخواہ علی امین خان گنڈہ پور، صوبائی وزیر صحت، چیف سیکریٹری کے پی کے، سیکریٹری ہیلتھ اور ڈی جی ہیلتھ سے اس حوالے سے فوری طور پر اعلی سطح انکوائری تشکیل دینے کا مطالبہ کیا ہے تاکہ واضح کیا جا سکے کہ اس بڑے گھپلے میں کون کون سی شخصیات ملوث ہیں.

ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال ٹانک ڈیوٹی سے غیر حاضر ڈاکٹرز  ایم پی اے اور ایم این اے کے چہیتے نکلے تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ ہ...
08/06/2024

ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال ٹانک

ڈیوٹی سے غیر حاضر ڈاکٹرز ایم پی اے اور ایم این اے کے چہیتے نکلے

تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال ٹانک میں ڈیوٹی سے غیر حاضر ڈاکٹرز اور دیگر سٹاف ایم پی اے اور ایم این اے کا چہیتا نکلا

مصدقہ ذرائع کے مطابق کئی ڈاکٹرز پر ایم این اے اور کئی ڈاکٹرز پر ایم پی اے کا ہاتھ ہے جس کی بدولت ڈاکٹرز نہ صرف ڈیوٹی سے مکمل طور پر انکاری ہیں بلکہ گھر بیٹھے تنخواہیں لے کر نظام صحت کا مذاق اڑا رہے ہیں

ذرائع کے مطابق اس بہتی گنگا میں مخصوص میل اور فیمیل ڈاکٹرز شامل ہیں جب کہ دوسری جانب ایم ایس ڈی ایچ کیو غزالہ ہدایت کی جانب سے پچھلے مہینے غیر حاضری کی وجہ سے جب ڈاکٹروں کی تنخواہیں کاٹی گئیں تو اس حوالے سے ایم پی اے اور دیگر افراد کا شدید رد عمل سامنے آیا

ذرائع نے دعوی کیا ہے کہ ایم پی اے کے شدید رد عمل پر لیڈی ڈاکٹر غزالہ ہدایت نے واضح موقف اپنایا کہ اگر اپ ایک غیر حاضر شخص کی وکالت کریں گے اور انہیں تنخواہ لوٹانے کا کہیں گے تو سب غیر حاضر سٹاف کی تنخواہیں میں لوٹا دوں گی

سماجی حلقوں کی جانب سے ایم این اے اور ایم پی اے کی غیر حاضر ڈاکٹرز اور فیمیل ڈاکٹرز کی وکالت پر شدید رد عمل سامنے ا رہا ہے اور سماجی حلقوں کی جانب سے کہا جا رہا ہے کہ ہیڈ کوارٹر ہسپتال کی پسماندگی کا ذمہ دار یہی سیاسی افراد ہیں جنہوں نے ایک طرف ہسپتال کی بہتری کے نام پر ووٹ لیے ہیں تو دوسری جانب ایم ایس کو غیر حاضر ڈاکٹروں کے خلاف کاروائی پر پریشرائز کیا جا رہا ہے

سماجی حلقوں نے فوری طور پر ڈی جی ہیلتھ اور سیکرٹری ہیلتھ سے غیر حاضر ڈاکٹروں کے خلاف نوٹس لینے کی اپیل کی ہے

جنوبی وزیرستان اپر #ناکام پولیو مہم ،ڈی ایچ او نے رشتہ داروں اور دوستوں کے نام سینکڑوں ڈی ڈی ایم  نکلوا لیے ، جنوبی وزیر...
07/06/2024

جنوبی وزیرستان اپر #
ناکام پولیو مہم ،ڈی ایچ او نے رشتہ داروں اور دوستوں کے نام سینکڑوں ڈی ڈی ایم نکلوا لیے ، جنوبی وزیرستان اپر میں پولیو وائرس کے خطرات منڈلانے لگے.
تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ ہیلتھ افیسر جنوبی وزیرستان اپر ڈاکٹر شمس الرحمن داوڑ 17 سکیل کے انتہائی جونیئر ڈاکٹر ہونے کے باوجود کئی سالوں سے جنوبی وزیرستان اپر میں تعینات ہے اور جنوبی وزیرستان کی ہیلتھ فیسلٹیز کو عملاً غیر فعال کر چکے ہیں

ذرائع کے مطابق جنوبی وزیرستان میں کاغذات میں شو کیے جانے والے پولیو مہم مکمل طور پر ناکام ہیں اور پچھلے کئی عرصے میں پولیو مہم کے نام پر پولیو ورکرز کے لیے انے والے پیسے رشتہ داروں اور دوستوں کے نام سے سینکڑوں ڈی ڈی ایم بنا کر ڈی ایچ او جنوبی وزیرستان اپر شمس الرحمن داوڑ ہڑپ کر چکے ہیں.

ذرائع کے مطابق اس حوالے سے جنوبی وزیرستان پیرامیڈکس ایسوسی ایشن نے بھی پچھلے مہینوں میں کئی احتجاج کیے اور بات ڈی جی ہیلتھ اور سیکرٹری ہیلتھ تک پہنچی لیکن اس حوالے سے ابھی تک کوئی پیش رفت سامنے نہ ا سکی.

ذرائع کے مطابق ڈی ایچ او جنوبی وزیرستان اپر ایک عرصے سے اپنے دفتر سے مکمل طور پر غائب ہیں اور جنوبی وزیرستان میں ڈسپنسریاں اور ہیلتھ سینٹر مکمل طور پر غیر فعال ہو چکے ہیں.

ذرائع نے دعوی کیا ہے کہ مختلف ڈاکٹرز خصوصی طور پر فیمیل ڈاکٹرز ڈیوٹی کے بجائے ڈی ایچ او شمس الرحمن کے ساتھ منتھلی کے عوض جنوبی وزیرستان کے بجائے ڈیرہ اسماعیل خان اور ملک کے دیگر حصوں میں پریکٹس کرتی نظر ارہی ہیں.

سماجی حلقوں نے اس بات پر تشویش کا اظہار کیا کہ مینجمنٹ کیڈر کہ سینیئر افسران کے ہوتے ہوئے ایک 17 سکیل کے انتہائی جونیئر ڈاکٹر کو جنوبی وزیرستان پر مسلط کرنے کا کیاجواز ہے؟

سماجی حلقوں نے فوری طور پر وزہر اعلی خیبر پختونخواہ علی امین گنڈہ پور، وزیر صحت کے پی کے، چیف سیکریٹری، سیکریٹری ہیلتھ، ، ڈی جی ہیلتھ، کمشنر ڈیرہ اسماعیل خان اور ڈپٹی کمشنر جنوبی وزیرستان اپر سے اس حوالے سے سخت نوٹس لینے، موجودہ ڈی ایچ کو فوری طور پر معطل کرکے صاف و شفاف انکوائری اور میرٹ پر نئے ڈی ایچ او کی تعیناتی کا مطالبہ کیا ہے.
سماجی حلقوں کی جانب سے ایم پی اے اصف محسود اور سینیٹر دوست محمد خان سے بھی پولیو مہم میں جاری کروڑوں روپے کے کرپشن کی تحقیقات کا بھی مطالبہ دہرایا گیا ہے.

06/06/2024
جنوبی وزیرستان اپر #جنوبی وزیرستان اپر تحصیل سراروغہ کے علاقہ خونخیلہ سمرکیمپ میں ایف سی ساوتھ گومل سکاوٹس223 وینگ کے زی...
06/06/2024

جنوبی وزیرستان اپر #جنوبی وزیرستان اپر تحصیل سراروغہ کے علاقہ خونخیلہ سمرکیمپ میں ایف سی ساوتھ گومل سکاوٹس223 وینگ کے زیراہتمام ہلال احمرپاکستان ( PRCS)نےایک روزہ فری میڈیکل کیمپ لگایا جس میں علاقہ کے عوام نے کثیرتعدادمیں شرکت کی میڈیکل کیمپ میں سینکڑوں بچوں ،خواتین،اور دیگرلوگوں کا ڈاکٹروں معائنہ کرکے مفت میڈیسن تقسیم کردیافری میڈیکل کیمپ میں ایف سی،ہلال احمر،کے ڈاکٹروں سمیت لیڈی ڈاکٹربھی شامل تھےاس موقع پر 223 وینگ کمانڈر لیفٹنںٹ کرنل علی نےعلاقائی مشران کے جرگہ سے خطاب کرتے ہوے کہا کہ علاقے میں پاک فوج کی قربانیوں اوراپ کے تعاون سے ایک مثالی امن قائم ہوگیاہے جس کوقائم اوربرقرار رکھناہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے ان کاکہناتھاکہ علاقہ کو صحت کی سہولیات گھر کی دہلیزپر پہنچانےکے لئے تمام دستیاب وسائل کو بروئے کار لایاجارہا ہے ان کاکہناتھاکہ عنقریب بی ایچ یوشنکئی خونخیلہ سمرکیمپ میں صحت پر کام کرنے والی غیر سرکاری ارگنائزیشن میرف کو یہاں پر لایاجاریایے جہاں ہمہ وقت لیڈی ڈاکٹر اور دیگرڈاکٹر بھی موجود یونگے جبکہ ڈیلیوری کے کس بھی یہاں مقامی سطع پر حل کئے جائنگے علاقائی مشران نے درپیش مشکلات اور ضروریات جس میں ابنوشی کے مشکلات،رابطہ سڑکوں کی صفائی وغیرہ شامل ہیں کی نشاندہی کی جن کوانہوں نےفوری طورحل کرنے کی یقین دہانی کی ان کامزید کہناتھا کہ اللہ کا لاکھ لاکھ شکرہے کہ اج تک اس علاقہ میں کو ئی گڑبڑ نہیں ہوئی جواس علاقہ میں رہنے والوں کی حب الوطنی کامنہ بولتاثبوت ہےجبکہ علاقائی مشران نے اپنی جانب سے تعاون کاپقین دلایا

ٹانک # پاکستان آسسٹیٹ ائل کمپنی کوٹلہ جام ڈیپو حکام پٹرولیم مصنوعات کی مقدار میں کمی کرکے روز مرہ کی بنیاد پر لاکھوں روپ...
05/06/2024

ٹانک # پاکستان آسسٹیٹ ائل کمپنی کوٹلہ جام ڈیپو حکام پٹرولیم مصنوعات کی مقدار میں کمی کرکے روز مرہ کی بنیاد پر لاکھوں روپے بٹورنے کا انکشاف۔ ذرائع کے مطابق پاکستان آسسٹیٹ ائل کمپنی کوٹلہ جام ڈیپو سے منسلک سنکڑوں پٹرول پمپس کو روز مرہ کی بنیاد پر لاکھوں لیٹر پٹرولیم مصنوعات سپلائی کی جاتی ہے، زرائع کے مطابق ڈپو حکام ائل ٹینکروں کو لوڈ کرنے وقت پٹرولیم مصنوعات کو مشینوں کے ذریعے گھوما پیرا کر گرم کردیتے ہیں اور اس کے بعد پٹرول پمپس کیلئے ٹینکرز لوڈنگ کا سلسلہ شروع کردیا جاتا ہے، جس کے باعث ائل ٹینکرز کی ڈپو کے اندر ڈیپ تو پورا کردیا جاتا ہے لیکن جب ائل ٹینکرز ڈیپو سے نکل کر پٹرول پمپ پر پہنچ کر ڈیپ کیا جاتا ہے تو ٹینکرز میں موجود ڈیزل اور پٹرول ٹھنڈا ہو کر اس کی مقدار میں سو سے لیکر دو سو لیٹر تک کمی واقع ہو جاتی ہے، ڈپو حکام کی اس طریقہ واردات سے سنکڑوں پٹرول پمپس ملکان کو روزانہ کی بنیاد پر چار ملین روپے تک نقصان پہنچ رہا ہے، دریں اثناء پٹرول پمپس یونین ایسوسیشن کے رہنما ملک اے ڈی محسود نے میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کوٹلہ جام ڈپو حکام کی جانب سے مذکورہ لوٹ مار کی شکایت متعدد بار ڈیپو انچارج سمیت ڈویژنل اینجنئر پاکستان آسسٹیٹ ائل کمپنی ڈیرہ اسماعیل کو کی گئی لیکن کوئی شنوائی نہیں ہوئی انھوں نے وزیر پیٹرولیم اور جی ایم پاکستان آسسٹیٹ ائل کمپنی سے اعلی سطح تحقیقات سمیت عرصہ دراز سے ڈیپو پوسٹ پر براجمان انچارج کی فوری طور پر تبادلے کا مطالبہ کیا، ان کا مزید کہنا تھا کہ اگر ہمارے جائز مطالبات کو عملی جامہ نہیں پہنایا گیا تو پٹرول پمپس ملکان اپنے جائز مطالبات کے حق میں کوٹلہ جام ڈیپو مین گیٹ کے سامنے احتجاجی دھرنا شروع کردینگے۔

جنوبی وزیرستان اپر #محرر تیارزہ گل زمان کا تیارزہ علاقہ خیسورہ میں یونیسف کے تعاون سے قائم بنیادی صحت مرکز کا دورہ، سٹاف...
03/06/2024

جنوبی وزیرستان اپر #محرر تیارزہ گل زمان کا تیارزہ علاقہ خیسورہ میں یونیسف کے تعاون سے قائم بنیادی صحت مرکز کا دورہ، سٹاف کو درپیش مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کی یقین دہانی.

تفصیلات کے مطابق تحصیل تیارزہ محرر گل زمان اشنگی نے جنوبی وزیرستان اپر تحصیل تیارزہ کے علاقہ خیسورہ میں یونیسف کے تعاون سے قائم کردہ بنیادی صحت مرکز کا دورہ کیا.

فیمیل میڈیکل آفیسر ڈاکٹر رخسانہ انجم. میڈیکل ٹیکنیشن حیات اللہ اور دیگر سٹاف سے ملاقات کی .
محرر تیارزہ گل زمان نے سٹاف کو درپیش مسائل سنے
اور انتظامیہ کی طرف سے تمام مسائل کو حل کرانے کی یقین دہانی کرائی

ایک سوال کے جواب میں ڈاکٹر رخسانہ انجم نے میڈیا نمائندوں کو بتایا کہ روزانہ کی بنیاد پر تقریباً 40 کی تعداد تک یہاں پر مریضوں کا چیک اپ کیا جاتا ہے.
جس میں مریضوں کو مختلف قسم کے سہولیات فراہم کیے جاتے ہیں.
رخسانہ انجم نے مزید کہا کہ لوگوں کی سہولت کے لیے ہسپتال میں ڈاکٹرز 24 گھنٹے موجود ہوتے ہیں .
رات کے کسی بھی پہر کو مریض کی بہتر ٹریٹمنٹ کی جاتی ہے.

دوسری جانب مریضوں نے میڈیا نمائندوں کو بتایا کہ ہمارے ساتھ رخسانہ انجم بلکہ پورا یونیسف ٹیم کا رویہ بہت اچھا رہا ہے.
انتہائی اطمینان اور نیک نیتی سے مریضوں کا چیک اپ اور علاج کیا جارہا ہے.
خیسورہ جیسے پسماندہ علاقے کے لیے یونیسف کا یہ سنٹر ہمارے لیے کسی نعمت سے کم نہیں ہے.
ہمیں دور دراز کے چکروں سے نجات ملی ہے .
مزید انہوں نے کہا کہ یونیسف کے سٹاف کے لیے ہسپتال میں کوئی سہولیات میسر نہیں ہے.
نہ ان کی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے پانی دستیاب ہے اور نہ ہی رہائش کے لئے کوئی خاص بندوبست کی گئی ہے.
انہوں نے انتظامیہ سے مطالبہ کیا کہ یونیسف سٹاف کے مسائل کو حل کرنے کے لیے سنجیدہ اقدامات اٹھائے.

جنوبی وزیرستان اپر #  مکین میں نادرا دفتر کے لیے موزوں جگہ  کا انتخاب، اسسٹنٹ کمشنر لدھا انیس الرحمن کی جانب سے گراؤنڈ و...
31/05/2024

جنوبی وزیرستان اپر # مکین میں نادرا دفتر کے لیے موزوں جگہ کا انتخاب، اسسٹنٹ کمشنر لدھا انیس الرحمن کی جانب سے گراؤنڈ وزٹس

تفصیلات کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر لدھا انیس الرحمن کی جانب سے جنوبی وزیرستان مکین میں نادرہ دفتر کے قیام کے لیے مختلف سرکاری عمارتوں کا دورہ کیا گیا اور اس حوالے سے تجاویز بھی مرتب کی

ذرائع کے مطابق ایک جانب جہاں ایم پی اے اصف محسود اور ڈپٹی کمشنر جنوبی وزیرستان اشفاق کی جانب سے جنوبی وزیرستان کی لائن ڈیپارٹمنٹس کو ٹانک سے جنوبی وزیرستان منتقل کرنے کے لیے اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں وہیں دوسری طرف اسسٹنٹ کمشنر لدھا انیس الرحمن ضلعی انتظامیہ جنوبی وزیرستان میں سب سے زیادہ متحرک افیسر ہیں جو نہ صرف بذات خود اپنے تحصیل کا دورہ کرتے ہیں بلکہ وہیں پر قیام کر کے مختلف مسائل کو گراؤنڈ پر دیکھ کر حل کرنے کی کوشش کرتے نظر ارہے ہیں

سماجی حلقوں کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر انیس الرحمن اپنے تحصیل سے وابستہ ڈیپارٹمنٹل مسائل کو انتہائی برق رفتاری سے حل کرنے کے لیے مشہور ہے اور ضلعی انتظامیہ میں بھی انہیں ایک ہونہار افسر گردانا جاتا ہے

سماجی حلقوں کی جانب سے اسسٹنٹ کمشنر لدھا انیس الرحمن کو جنوبی وزیرستان کی اباد کاری میں اہم کردار ادا کرنے پر خراج تحسین پیش کیا جا رہا ہے

ٹانک #سیکرٹری بورڈ ڈیرہ کی ملی بھگت ،ضلع ٹانک کا رحمت الِلعالمین سکالرشپ غائب،تفصیلات کے مطابق ضلع ٹانک کے لیئے 2021 میں...
31/05/2024

ٹانک #
سیکرٹری بورڈ ڈیرہ کی ملی بھگت ،ضلع ٹانک کا رحمت الِلعالمین سکالرشپ غائب،
تفصیلات کے مطابق ضلع ٹانک کے لیئے 2021 میں جاری ہونے والا رحمت الِلعالمین سکالرشپ سیکرٹری بورڈ کی ملی بھگت کے باعث غائب ہو چکا ہے.
ذرائع کے مطابق 2021 میں رحمت اللعالمین سکالرشپ نیڈ بیسڈ اور ٹیلنٹڈ طلباء کے لیے تمام ملک میں اس وقت کے وزیراعظم کے احکامات پر جاری کیا گیا تھا جس میں سرکاری سکولوں میں پڑھنے والے طلباء و طالبات کو 25 ہزار کے قریب رقم نیڈ بیسڈ اور ٹیلنٹ کے کرائٹیریا پر پورا اترنے کی شرط پر ادا کرنے کے احکامات دیئے گئے تھے.
زرائع کے مطابق ایلیمینٹری اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ خیبر پختونخواہ نے اس سلسلے میں صوبے کے تمام اضلاع کے طلباء کے لیئے 7000 ہزار سکالرشپ کا اجرا کیا اور سارے اضلاع کے ڈسٹرکٹ اکاونٹ فور میں رقم ٹرانسفر کردی تھی جو پالیسی کے مطابق اگے متعلقہ بورڈ اف انٹرمیڈیٹ اینڈ سکینڈری ایجوکیشن کے اکاونٹس میں ٹرانسفر کی جانی تھی جہاں سے مستحق طللبا و طالبات کو رقم کا اجرا متعلقہ بورڈ کی طرف سے ویرفیکیشن کے بعد کراس چیک کی صورت میں کرنا تھا. ایلیمنٹری اینڈ سیکینڈری ایجوکیشن پشاور کے دفتر سے جاری ہونے والے مراسلے کی کاپی اور پالیسی تمام بورڈز کےچیئرمین، ڈائریکٹر ایلیمنٹری اینڈ سکینڈری ایجوکیشن، تمام اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز اور صوبے کے تمام ڈسٹرکٹ ایجوکیشن افیسرز میل اینڈ فیمیل کو عمل درامد کے لیئے فراہم کی گئی تھی.
ذرائع کے مطابق ضلع ٹانک کے ہونہار اور مستحق طلباء کی تقریباً 20 لاکھ کے قریب رقم کو سیکرٹری بورڈ ڈیرہ اسماعیل خان نے متعلقہ حلقوں کے ساتھ مل کر غائب کر دی اور تین سال کے عرصے میں مستحق طلباء کی چیخ و پکار کے باوجود وہ رقم طلباء کو ابھی تک ادا نہیں کی جا سکی.
ذرائع کے مطابق بورڈ کے مالی معاملات سیکرٹری بورڈ کے سپرد ہوتے ہیں اور بورڈ اف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن ڈیرہ اسماعیل خان کے سیکرٹری بورڈ اس وقت شدید کرپشن کے الزامات کی زد میں ہیں.
مستحق طلباء نے میڈیا نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ اس حوالے سے ہم نے کئی دفعہ ڈیرہ بورڈ کے چکر کاٹے لیکن ہمیں سیکریٹری بورڈ کے عملے نے رقم دینے سے صاف انکار کر دیا اور کہا کہ ہمیں اپ کی رقم نہی ملی.
سماجی حلقوں نے سیکرٹری بورڈ ڈیرہ اسماعیل خان رحمن وزیر کو فوری طور پر سسپینڈ کر کے اعلی سطح کی انکوائری قائم کر کے ذمہ داروں کے خلاف ایکشن لینے کا مطالبہ کیا ہے.
سماجی حلقوں نے اس حوالے سے وزیر اعلی خیبر پختونخواہ، وزیر تعلیم، چیف سیکرٹری خیبر پختون خواہ، سیکرٹری ایلیمنٹری اینڈ سیکینڈری ایجوکیشن ایجوکیشن سمیت احتسابی اداروں سے بھی اس میگا سکینڈل میں ملوث کرداروں کو اپنے انجام تک پہنچانے کا مطالبہ کیا ہے اور یہ بھی مطالبہ دہرایا کہ ٹانک جیسے پسماندہ علاقے کے مستحق طلباء و طالبات کو ان کا غصب شدہ حق ایمرجنسی بنیادوں پر دلایا جائے.

31/05/2024

ٹانک سٹی بازار کے دونوں جانب صابر بازار سے لیکر اڈا بازار تک فٹ فٹ پینےکے پانی کی منظورشدہ پائپ لائنز کب بچھائی جائیں گی؟

جنوبی وزیرستان  # ڈیرہ اسماعیل خان بورڈ کے سیکرٹری کو فوری طور پر تبدیل کر کے ایماندار افسر لایا جائے، یوتھ کمیٹی  تفصیل...
27/05/2024

جنوبی وزیرستان # ڈیرہ اسماعیل خان بورڈ کے سیکرٹری کو فوری طور پر تبدیل کر کے ایماندار افسر لایا جائے، یوتھ کمیٹی
تفصیلات کے مطابق یوتھ کمیٹی کے ترجمان نے میڈیا نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ بورڈ اف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن ڈیرہ اسماعیل خان کے سیکرٹری چھپر پھاڑ کرپشن کے لیے لنگوٹی کس چکے ہیں اور دیدہ دلیری سے بوگس بل سائن کر رہے ہیں.
ان کا مزید کہنا تھا کہ مختلف اساتذہ کرام کے ایگزام ڈیوٹیوں کے پیسے بھی کئی کئی مہینوں تک روک دیتے ہیں اور پرسنٹیج کے عوض ان کو اپنا معاوضہ ملتا ہے.
ذرائع کے مطابق بورڈ اف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن ڈیرا اسماعیل خان میں سیکرٹری افس،لین دین، پرسنٹیج اور تحفے تحائف تک محدود ہے جس کے باعث بورڈ کی کارکردگی مسلسل تنزل کا شکار ہوتی نظر ارہی ہے.

سماجی حلقوں نے فوری طور پر وزیر اعلی خیبر پختون خواہ، وزیرتعلیم اور سیکرٹری ایجوکیشن سے موجودہ سیکرٹری بورڈ ڈیرہ اسماعیل خان کو فوری طور پر تبدیل کر کے ان کی جگہ ایماندار افسر لانے کا مطالبہ کیا ہے

ٹانک  # محلہ سول لائن میں گیس کنکشن کی تنصیب کو یقینی بنایا جائے، چیئرمین یوتھ کمیٹی ہدایت اللہ برکی تفصیلات کے مطابق یو...
27/05/2024

ٹانک # محلہ سول لائن میں گیس کنکشن کی تنصیب کو یقینی بنایا جائے، چیئرمین یوتھ کمیٹی ہدایت اللہ برکی
تفصیلات کے مطابق یوتھ کمیٹی کے چیئرمین ہدایت اللہ برکی نے میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ محلہ سول لائن نے اپنے تمام پولنگ اسٹیشنز پر پاکستان تحریک انصاف کے ایم پی اے عثمان بیٹنی اور ایم این اے داور خان کنڈی کو بھاری لیڈ سے جتوایا ہے.
ان کا مزید کہنا تھا کہ محلہ سول لائن کا دیرینہ مطالبہ ہے کہ فوری طور پر محلہ سول لائن میں رہ جانے والے گھروں کے لیے گیس کنکشن کی تنصیب کو یقینی بنایا جائے اور اس حوالے سے فوری طور پر بقایہ پائپ لائن کو بچھا کر عوام کی محرومیوں کا ازالہ کیا جائے.
ان کا مزید کہنا تھا کہ تحریک انصاف کے ایم پی اے عثمان بیٹنی اور ایم این اے داور خان کنڈی پر بھاری ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ فوری طور پر محلہ سول لائن کے مشران سے ملے اور محلہ سول لائن کے مسائل کے حل کے لیے ان کی تجاویز پر عمل کریں

جنوبی وزیرستان اپر کھاؤ پیو تک محدود ایکسائز ڈیپارٹمنٹ جنوبی وزیرستان کے اکلوتے کمرے کو بھی تالے لگ گئے ،سٹاف اپنی موج م...
24/05/2024

جنوبی وزیرستان اپر
کھاؤ پیو تک محدود ایکسائز ڈیپارٹمنٹ جنوبی وزیرستان کے اکلوتے کمرے کو بھی تالے لگ گئے ،سٹاف اپنی موج مستی میں

جنوبی وزیرستان (بیورو رپورٹ) تفصیلات کے مطابق جنوبی وزیرستان اپر کا محکمہ ایکسائز صرف اکاؤنٹ افس سے اپنے لیے بلوں کے ذریعے پیسے نکالنے تک محدود ہو گیا جبکہ دوسری طرف ایکسائز سے وابستہ سائلین ایکسائز کے عملے کی غیر موجودگی کے باعث شدید مشکلات کا شکار ہیں

ذرائع کے مطابق ہفتے میں ایکسائز کا عملہ سوموار یا منگل کو دو سے تین گھنٹوں کے لیے اتا ہے اور اس کے بعد دفتر کو تالے لگا کر غائب ہو جاتے ہیں

ذرائع کے مطابق دوسری طرف اکاؤنٹ افس سے ایکسائز کے نام پر موجود تمام رقم کا بڑی باقاعدگی سے صفائی کر کر لیتے ہیں

سماجی حلقوں نے فوری طور پر ڈپٹی کمشنر جنوبی وزیرستان اپر اشفاق کمشنر ڈیرا اسماعیل خان ڈی جی ایکسائز سے اس حوالے سے سخت نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے

جنوبی وزیرستان اپر ٹی ایم ایز کا قبلہ درست نہ کیا جا سکا ،ٹی ایم او دفتر سے غائب  تفصیلات کے مطابق ضلع جنوبی وزیرستان کے...
24/05/2024

جنوبی وزیرستان اپر
ٹی ایم ایز کا قبلہ درست نہ کیا جا سکا ،ٹی ایم او دفتر سے غائب

تفصیلات کے مطابق ضلع جنوبی وزیرستان کے دو ٹی ایم ایز ، ٹی ایم اے سرویکائی اور ٹی ایم اے لدھا کا قبلہ تاحال درست نہ کیا جا سکا
ذرائع کے مطابق ٹی ایم اے لدھا اور ٹی ایم اے سرویکائی کے دونوں عہدوں کا اکلوتا مالک ٹی ایم او شاہد اقبال اپنے دفتر سے مہینوں مہینوں غائب ہونے کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہیں

ذرائع کے مطابق ٹی ایم او شاہد اقبال پشاور میں، لیڈی اکاؤنٹنٹ ڈیرہ اسماعیل خان میں اور ریزیڈنٹ اڈٹ افیسر ڈیرہ اسماعیل خان میں دفتر سے دور اپنی شاہانہ زندگی گزار رہے ہیں تو دوسری طرف ضلع ٹانک میں واقعہ اکاؤنٹ افس سے تینوں کے دستخط شدہ بوگس بلوں کے ذریعے لاکھوں روپے نکلنے کا سلسلہ جاری ہے

ذرائع کے مطابق پچھلے دنوں ٹی ایم اے لدھا کے رکشے جنوبی وزیرستان سے دور دوسرے ضلع ٹانک میں ایک پرائیویٹ گھر میں چھپائے گئے تھے جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی جس کے بعد ان کو کہیں اور لے جایا گیا ہے

ذرائع کے مطابق ان رکشوں سے ایک جانب قیمتی پرزہ جات چوری کیے جا چکے ہیں تو دوسری طرف جنوبی وزیرستان میں کمپین کے لیے ان رکشوں کے عوض پی او ایل کے نام پر بھاری رقم نکالی جا چکی ہیں

سماجی حلقوں نے فوری طور پر اسسٹنٹ کمشنر لدھا انیس الرحمن ،ڈپٹی کمشنر جنوبی وزیرستان اپر اشفاق کمشنر ڈیرا اسماعیل خان اور سیکرٹری لوکل گورنمنٹ سے اس حوالے سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے

22/05/2024

ٹانک ضلعی انتظامیہ اور واپڈا نے ایکشن کمیٹی کو بھی ماموں بنادیا. لوڈشیڈنگ برقرار

Address


Alerts

Be the first to know and let us send you an email when SBN.News posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Videos

Shortcuts

  • Address
  • Alerts
  • Videos
  • Claim ownership or report listing
  • Want your business to be the top-listed Media Company?

Share