M Waqas Sadiq ch

  • Home
  • M Waqas Sadiq ch

M Waqas Sadiq ch Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from M Waqas Sadiq ch, Media/News Company, .

یہ کوئی عام تصویر نہیں...!!بظاہر عام سی نظر آنے والی نیشنل جیوگرافک کی اِس تصویر نے ”سال کی بہترین تصویر“ کا ایوارڈ جیتا...
31/12/2023

یہ کوئی عام تصویر نہیں...!!

بظاہر عام سی نظر آنے والی نیشنل جیوگرافک کی اِس تصویر نے ”سال کی بہترین تصویر“ کا ایوارڈ جیتا ھے.
کیوں ؟؟

تصویر کو زوم اِن کرکے دیکھیں، وجہ خُود سمجھ میں آجائے گی.

زندگی کے روز مرہ کے معاملات میں بھی ہمیں بارہا ایسی صورتحال کا سامنا کرنا پڑتا ھے، ہم دیکھ کُچھ اور رہے ہوتے ہیں، نظر کُچھ اور آرہا ہوتا ھے.

ہر منظر کا ایک پسِ منظر ہوتا ھے، ضروری نہیں وہ جیسا نظر آرہا ہوتا ھے حقیقت میں بھی ویسا ہی ہو.
ظاہری منظر اور پسِ منظر ایک دُوسرے سے یکسر مُختلف اور مُتضاد ہوسکتے ہیں اور اکثر ہوتے بھی ہیں.

سچ کی کھوج کے مُسافر ہر چیز کو، ہر منظر کو ” زوم اِن“ کرکے دیکھتے ہیں.

چیزوں کو ”زوم اِن“ کرکے دیکھنے کی عادت ڈالیں، اصل سچ کو دونوں بانہیں کھولے بھرپور مُسکراہٹ کے ساتھ اپنا استقبال کرتے ہوئے پائیں گے.

02/12/2023

شریف ہوٹل چنیوٹ میں آتشزدگی اللہ تعالیٰ رحم فرمائے

بخدمت جناب CEOs صاحبان الیکٹرک سپلائر کمپنیز پاکستانجناب عالیگزارش ہے کہ  تمام ملک کے بجلی کے صارفین کو ان تیرہ نکاتی ٹی...
23/11/2023

بخدمت جناب CEOs صاحبان الیکٹرک سپلائر کمپنیز پاکستان
جناب عالی
گزارش ہے کہ تمام ملک کے بجلی کے صارفین کو ان تیرہ نکاتی ٹیکسز کے سلسلہ کی وضاحت کی جائے۔ شکریہ
۱۔ بجلی کی قیمت ادا کر دی تو اس پر کون سا ٹیکس؟
۲۔ کون سے فیول پر کونسی ایڈجسٹمنٹ کا ٹیکس؟
۳۔ کس پرائیس پہ الیکٹریسٹی پہ کون سی ڈیوٹی؟
۴۔ کون سے فیول کی کس پرائیس پر ایڈجسٹمنٹ؟
۵۔ بجلی کے یونٹس کی قیمت ( جو ہم ادا کر چکے) پر کونسی ڈیوٹی اور کیوں؟
۶۔ ٹی وی کی کونسی فیس، جبکہ ہم کیبل استعمال کرتے ہیں الگ سے پیسے دے کر؟
۷۔ جب بل ماہانہ ادا کیا جاتا ہے تو یہ بل کی کواٹرلی ایڈجسٹمنٹ کیا ہے؟
۸۔ کون سی فنانس کی کاسٹ چارجنگ؟
۹۔ جب استعمال شدہ یونٹس کا بل ادا کر رہے ہیں تو کس چیز کے ایکسٹرا چارجز؟
۱۰۔ کس چیز کے اور کون سے further ( اگلے) چارجز؟
۱۱۔ ود ہولڈنگ چارجز کس شے کے؟
۱۲۔ میٹر تو ہم نے خود خریدا تھا اس کا کرایہ کیوں؟
۱۳۔ بجلی کا کون سا انکم ٹیکس؟
منجانب: صارفینِ بجلی

Address


Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when M Waqas Sadiq ch posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Videos

Shortcuts

  • Address
  • Alerts
  • Videos
  • Claim ownership or report listing
  • Want your business to be the top-listed Media Company?

Share