Nar sanger نارسنگڑ

  • Home
  • Nar sanger نارسنگڑ

Nar sanger نارسنگڑ NARSANGER is a Beautiful village surrounding by evergreen forests .it is located in world wide famou
(8)

"It is duty of learned to spread knowledge.They should impart it to those,who do not possess it.for knowledge unused is like a thing lost" (Al-Hadith)

13/04/2024
عید مبارک
09/04/2024

عید مبارک

آجکل سوشل میڈیا پر ایک Red Hiefer کے بارے میں بحث چل رہی ہے۔۔ یہ کیا ہے؟29 مارچ کو شاید اسرائیلی لوگ ایک سرخ بچھڑی کی قر...
02/04/2024

آجکل سوشل میڈیا پر ایک Red Hiefer کے بارے میں بحث چل رہی ہے۔۔ یہ کیا ہے؟
29 مارچ کو شاید اسرائیلی لوگ ایک سرخ بچھڑی کی قربانی دینگے جس کے ذریعے دجال (جعلی مسیح) کو بلانے کے لئے اور مسجد الاقصی کو تباہ کریں گے! اور 8 اپریل کو رمضان کے آخری دن وہ اپنے جعلی مسیح کو بلانے کا دعوی کر رہے ہیں! اسی دن ایک تاریخی complete solar eclipse ہو گی جو 375 سالوں سے نہیں ہوئی ہے۔

لال بچھڑی کی قربانی کی تاریخ؟

لال بچھڑی کی قربانی یہودی روایت میں اہم رسم ہے۔ یہودی شریعت کے مطابق، موسی علیہ السلام کے دور میں سے صرف نو لال بچھڑیوں کو قربانی دی گئی ہیں۔ لال بچھڑی کی راکھ کو ایک پاکسازی رسم میں استعمال کیا جاتا تھا تاکہ مردے کے جسم سے رواجی نجاست کو دور کیا جا سکے۔ یہاں یہ لال بچھڑیوں کی فہرست ہے جنہیں یہودیوں نے قربانی دی:

1. حضرت موسی علیہ السلام نے پہلی لال بچھڑی کی قربانی کی۔
2. حضرت عزیر علیہ السلام نے دوسری لال بچھڑی کی قربانی کی۔
3. سیدنا سائمن علیہ السلام نے تیسری لال بچھڑی کی قربانی کی۔
4. اسماعیل بن پیاوی نے چوتھی لال بچھڑی کی قربانی کی۔
5. حنمیل مصری نے پانچویں لال بچھڑی کی قربانی کی۔
6. اسماعیل بن پیاوی نے چھٹی لال بچھڑی کی قربانی کی۔
7. حنمیل مصری نے ساتویں لال بچھڑی کی قربانی کی۔
8. حنمیل مصری نے آٹھویں لال بچھڑی کی قربانی کی۔
9. اسماعیل بن پیاوی نے نویں لال بچھڑی کی قربانی کی۔

یہ قربانیاں صدیوں کے وقفے کے بعد ہوئیں جن کے درمیان کافی gap ہے۔ دسویں لال بچھڑی کی قربانی یہودی روایت کی منتظر ہے اور یہ یہودیوں کے نزدیک ضروری ہے کہ وہ اپنے third temple کی تعمیر سے پہلے اسکی قربانی کے ذریعے پاک ہو جائیں۔

جیسا کہ لال بچھڑی کی قربانی کے بارے میں افواہیں پھیل رہی ہیں۔ اس کے لئے انہوں میں تیاری کر لی ہے(وہ ایک نہیں بلکہ پانچ کی قربانی کریں گے )۔
جو خصوصیات انکو چاہئیں وہ یہ ہیں،

- وہ خالص سرخ ہونا چاہئے (نہ کوئی سیاہ یا سفید بال)
- کنوارا ہونا چاہئے
- 34 مہینوں سے 38 مہینوں کی عمر ہونی چاہئے
اور قربانی کے وقت تقریباً 3 سال کی عمر ہونی چاہئے
جو شاید اسی مارچ سے جولائی کے درمیان ہے۔

یہ کیا کر سکتا ہے؟
انکا یہ اقدام تورات کے مطابق آخری وقت کی ابتداء ہے۔ ترتیب مندرجہ ذیل ہے ....
1. سرخ بچھڑی کی قربانی
2. اوزار کی پاکسازی
3. المسجد الاقصی کی تباہی
4. تیسرے temple کی تعمیر
5. جعلی مسیح کی آمد
6. امام مہدی کی آمد
7. حضرت عیسی کی آمد
8. قیامت

یہ قربانی اس سال کے درمیان تک (مارچ کا اختتام سے جون) ہو گی۔ اس کی کھال، گوشت، خون اور ہڈیوں کے ساتھ ساتھ ہر چیز کو جلایا جائے گا اور پاک پانی کے ساتھ ملا کر پاک کیا جائے گا اور پھر وہ پانی جو پاکسازی کے لئے ہے،۔اسکو تیسرے temple کی بنیادوں کے ارد گرد چھڑکا جائے گا۔اس سے دجال کے زمانے کا آغاز ہو جائے گا۔

اس قربانی کو کرنے کی جگہ کا انتخاب بھی کر لیا گیا ہے اور بچھڑی (بے داغ، خالص، کنوارا) کو Texas سے اسرائیل منتقل کر دیا گیا ہے۔
یہ ساری چیزیں ہیں جو اس وقت دنیا میں ہو رہی ہیں،صحیح وقت کا علم تو صرف اللہ کے پاس ہے،لیکن ہمیں ہر وقت اُن حالات کے لیے تیار رہنا چاہئے ، ہر نبی نے دجال کے فتنے سے پناہ مانگی ہے۔اور ہمارے سامنے تو ہمارے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی بتائی ہوئی کافی نشانیاں موجود ہیں۔ اسرائیل نے غزہ پر حملے کر کے اور کتنے معصوم مسلمانوں کو شہید کر کے ہماری اُمت مسلمہ کا response دیکھ لیا ہے،ہمارے حکمران سوئے ہوئے ہیں،ہمارے لوگوں کی اکثریت بھی صرف دنیا طلبی میں لگی ہوئی ہے،اسی لیے وہ جانتے ہیں کہ جو اُمت اتنے بڑے نقصان کے بعد بھی نہیں جاگی تو اگلے اقدام تو آرام سے وہ کر سکتے ہیں،انہیں کوئی روکنے والا نہیں ہے۔

"دجال مشرق سے اپنے آپ کو ظاہر کرے گا۔ وہ ایک یہودی خاندان سے تعلق رکھتا ہوگا۔ و ایک آنکھ سے اندھا ہوگا۔ اور اس کی پیشانی پر "کافر" کا لفظ لکھا ہوگا۔ وہ یروشلم کو فتح کرے گا اور پوری دنیا کا سفر کرے گا ہر شہر میں داخل ہو گا سوائے مکہ اور مدینہ کے۔

جھوٹے مسیح کے طور پر، اُسکے بہت سی ساتھیوں نے بہت سے لوگوں کو دھوکہ دیا ہوگا اور ان کے صفوں میں مزید کمزور ایمان والے شامل ہوں گے۔ وہ ایک شیطانوں کی فوج کے ساتھ کام کرے گا۔ اُس کے سب سے معتبر حامیوں میں یہودی ہوں گے، جن کے لئے وہ خدا کی طرح ہوگا۔ اس کی آمد کے بعد ہماری بیویوں اور بیٹیوں کو گھر میں رکھنا ناممکن ہوجائے گا۔ (یہ قیامت کی نشانیاں ہیں)."

سورۃ الکھف کی پہلی اور آخری دس آیات آپ کو دجال کے فتنے سے بچا سکتی ہیں۔ پہلے دس آیات کو یاد کرنے کی کوشش کریں۔ ہر روز پڑھنے کی کوشش کریں۔خصوصاً جمعہ کے دن تلاوت کریں ترجمے کے ساتھ پڑھیں ۔یہ مزاق نہیں ہے۔ براہ کرم اس بارے میں آگاہی بڑھائیں۔ یہ ہماری امت پر سب سے بڑا، سخت اور مشکل فتنہ ہے اور بہت سے لوگ اس کے بارے میں غافل ہیں۔ براہ کرم اس کے بارے میں research کریں ۔اور اپنا ایمان بڑھائیں کیونکہ دجال ہمارے ایمان کے ساتھ کھیلے گا۔!
اللہ ہمارے ایمان مضبوط و محفوظ رکھے اور ہمیں دجال کے فتنے سے بچائے!

Talent Hunt 2024  # # #Players are Requested to Register themselves online by 10th March, 2024 # # #
23/02/2024

Talent Hunt 2024 # # #

Players are Requested to Register themselves online by 10th March, 2024 # # #

Excellent Message
19/02/2024

Excellent Message

13/02/2024

Green Valley Upper Breng won the toss and decided to bowl first

12/02/2024

Congratulations Captain Green Valley Upper Breng

Jamia Masjid Syedina Farooq e Azam RA Tawheed Abad Narsanger
29/01/2024

Jamia Masjid Syedina Farooq e Azam RA Tawheed Abad Narsanger

کیا ﺁﭖ '' ﺍَﻟﺘَﺤِﻴَّﺎﺕُ '' ﮐﺎ ﭘﺲ ﻣﻨﻈﺮ ﺟﺎﻧﺘـے ﮨﯿﮟ ﮐﮧ ﮨﻢ ﮐﯿﻮﮞ ﻧﻤﺎﺯ ﻣﯿﮟ ﺍﺳﮯ ﭘﮍﮬﺘـے ﮨﯿﮟ؟ -'' ﺍَﻟﺘَﺤِﻴَّﺎﺕُ '' ﺍﯾﮏ ﺑﮩﺖ ﺍﮨﻢ ﺩﻋ...
27/01/2024

کیا ﺁﭖ '' ﺍَﻟﺘَﺤِﻴَّﺎﺕُ '' ﮐﺎ ﭘﺲ ﻣﻨﻈﺮ ﺟﺎﻧﺘـے ﮨﯿﮟ ﮐﮧ ﮨﻢ ﮐﯿﻮﮞ ﻧﻤﺎﺯ ﻣﯿﮟ ﺍﺳﮯ ﭘﮍﮬﺘـے ﮨﯿﮟ؟ -
'' ﺍَﻟﺘَﺤِﻴَّﺎﺕُ '' ﺍﯾﮏ ﺑﮩﺖ ﺍﮨﻢ ﺩﻋﺎ ھــے ﺟﺴﮯ ﮨﻢ ﺍﭘﻨﯽ ﺭﻭﺯ ﮐﯽ ﻧﻤﺎﺯ ﻣﯿﮟ ﺩہرﺍﺗـے ﮨﯿﮟ ﺟﺐ ﻣﺠﮭـے ﺍﺱ ﮐﯽ ﺍﮨﻤﯿﺖ ﻣﻌﻠﻮﻡ ﮨﻮﺋﯽ ﺗﻮ ﻣﯿﺮﺍ ﺩﻝ ﭘﮕﮭﻞ ﮔﯿﺎ-
ﺩﺭﺣﻘﯿﺖ '' ﺍَﻟﺘَﺤِﻴَّﺎﺕُ '' ﺍﺱ ﻣﮑﺎﻟﻤﮯ ﮐﺎ ﺍﯾﮏ ﺣﺼﮧ ھــے ﺟﻮ ﺩﻭﺭﺍﻥ ﻣﻌﺮﺍﺝ ﺍﻟﻠﮧ ﺭﺏ ﺍﻟﻌﺰﺕ ﺍﻭﺭ ﺍﺱ ﮐﮯ ﻣﺤﺒﻮﺏ ﻣﺤﻤﺪ ﷺ ﮐﮯ ﻣﺎﺑﯿﻦ ﮨﻮﺍ -.
ﺟﺐ حضرت محمد ﷺ ﺍﻟﻠﮧ ﺭﺏ ﺍﻟﻌﺰﺕ ﺳﮯ ﻣﻠﮯ ﺗﻮ ﺁﭖ ﷺ ﻧﮯ ' ﺍَﺳَّﻠَﺎﻡُ ﻋَﻠَﯿﮑُﻢ ' ﻧﮩﯿﮟ ﮐﮩﺎ - ﮐﻮﺋﯽ ﺍﺱ ﺫﺍﺕ ﮐﻮ ﮐﯿﺴـے ﺳﻼﻡ ﮐﮩﮯ ﺟﻮ ﺑﺬﺍﺕ ﺧﻮﺩ ﭘﯿﮑﺮ ﺳﻼﻡ ھــے ؟
ﮨﻢ ﺍﺳﮯ ﺳﻼﻡ ﻧﮩﯿﮟ ﮐﺮ ﺳﮑﺘﮯ ﮐﯿﻮﻧﮑﮧ ﺳﺎﺭﯼ ﺳﻼﻣﺘﯿﻮﮞ ﮐﺎ ﺧﺎﻟﻖ ﻭﮦ ﺧﻮﺩ ھــے
ﻟﮩﺬﺍ ﺭﺳﻮﻝ ﺍﻟﻠﮧ ﷺ ﻧـے ﻋﺮﺽ ﮐﯿﺎ :-
'' ﺍَﻟﺘَﺤِﻴَّﺎﺕ ُﻟِﻠَّﻪِ ﻭَﺍﻟﺼَّﻠَﻮَﺍﺕُ ﻭَﺍﻟﻄَّﻴِّﺒَﺎﺕُ "
ﺗﻤﺎﻡ ﺯﺑﺎﻥ ﮐﯽ ﺑﺪﻧﯽ ﺍﻭﺭ ﻣﺎﻟﯽ ﻋﺒﺎﺩﺍﺕ ﺍﻟﻠﮧ کیلئـے ﮨﯿﮟ
ﺍﻟﻠﮧ ﺳﺒﺤﺎﻥ ﺗﻌﺎﻟﯽ ﻧـے ﺍﺭﺷﺎﺩ ﮐﯿﺎ :-
ﺍﻟﺴَّﻠَﺎﻡُ ﻋَﻠَﻴْﻚَ ﺃَﻳُّﻬَﺎ ﺍﻟﻨَّﺒِﻲُّ ﻭَﺭَﺣْﻤَﺔُ ﺍﻟﻠَّﻪِ ﻭَﺑَﺮَﻛَﺎﺗُﻪُ
ﺍﮮ ﺍﻟﻠﮧ ﮐﮯ ﻧﺒﯽ ﺁﭖ ﭘﺮ ﺍﻟﻠﮧ ﮐﺎ ﺳﻼﻡ ﺍﻭﺭ ﺑﺮﮐﺘﯿﮟ ﮨﻮﮞ
ﺍﺱ ﮐﮯ ﺟﻮﺍﺏ ﻣﯿﮟ ﺭﺳﻮﻝ ﺍﻟﻠﮧ ﷺ ﻧـے ﻓﺮﻣﺎﯾﺎ :-
ﺍﻟﺴَّﻠَﺎﻡُ ﻋَﻠَﻴْﻨَﺎ ﻭَﻋَﻠَﻰ ﻋِﺒَﺎﺩِ ﺍﻟﻠَّﻪِ ﺍﻟﺼَّﺎﻟِﺤِﻴﻦَ
ﺳﻼﻡ ﮨﻮ ﮨﻢ ﭘﺮ ﺍﻭﺭ ﺍﻟﻠﮧ ﮐﮯ ﺻﺎﻟﺢ ﺑﻨﺪﻭﮞ ﭘﺮ
ﻧﻮﭦ:- آپ ﷺ ﻧـے " ﮨﻤﯿﮟ " ﺑﮭﯽ ﺍﺱ ﺟﻮﺍﺏ ﻣﯿﮟ ﺷﺎﻣﻞ ﮐﯿﺎ , (ﺍﻭﺭ ﺍﻟﻠﮧ ﮐﮯ ﺻﺎﻟﺢ ﺑﻨﺪﻭﮞ ﭘﺮ)
ﺍﻟﻠﮧ ﻋﺰﻭﺟﻞ ﺍﻭﺭ ﺍﺱ ﮐﮯ ﺣﺒﯿﺐ ﷺ ﮐﮯ ﻣﺎﺑﯿﻦ ﯾﮧ ﻣﮑﺎﻟﻤﮧ ﺳﻦ ﮐﺮﻓﺮﺷﺘﻮﮞ ﻧـے ﮐﮩﺎ
ﺃَﺷْﻬَﺪُ ﺃَﻥْ ﻟَﺎ ﺇِﻟَﻪَ ﺇِﻟَّﺎ ﺍﻟﻠَّﻪُ ﻭَﺣْﺪَﻩُ ﻟَﺎ ﺷَﺮِﻳﻚَ ﻟَﻪُ ﻭَﺃَﺷْﻬَﺪُ ﺃَﻥَّ ﻣُﺤَﻤَّﺪًﺍ ﻋَﺒْﺪُﻩُ ﻭَﺭَﺳُﻮﻟُﻪ
ﻣﯿﮟ ﮔﻮﺍﮨﯽ ﺩﯾﺘﺎ ﮨﻮﮞ ﮐﮧ ﺍﻟﻠﮧ ﮐﮯ ﺳﻮﺍ ﮐﻮﺋﯽ ﻣﻌﺒﻮﺩ ﻧﮩﯿﮟ, ﺍﻭﺭ ﻣﯿﮟ ﮔﻮﺍﮨﯽ ﺩﯾﺘﺎ ﮨﻮﮞ ﮐﮧ ﺣﻀﺮﺕ ﻣﺤﻤﺪ ﷺ ﺍﻟﻠﮧ ﮐﮯ ﺑﻨﺪﮮ ﺍﻭﺭ ﺍﺳﮑﮯ ﭘﯿﻐﻤﺒﺮ ﮨﯿﮟ۔
ﺳﺒﺤﺎﻥ ﺍﻟﻠﮧ !!
ﺍﺱ ﻣﻌﻠﻮﻣﺎﺗﯽ ﭘﯿﻐﺎﻡ ﮐﻮ ﺷﯿﺌﺮ ﮐﯿﺠﺌـے ۔۔۔۔۔ ﺗﺨﯿﻞ ﮐﯿﺠﺌـے ﮐﮧ ﺟﺐ ﺍﻭﺭ ﻟﻮﮒ ﺍﺳﮯ ﺟﺎﻧﯿﮟ ﮔﮯ ﺗﻮ ﺁﭖ ﺍﺟﺮ ﭘﺎﺋﯿﮟ ﮔﮯ۔ ﺟﺰﺍﮐﻢ ﺍﻟﻠﮧ خیراً و کثیراً
بحوالہ (بخاری ومسلم) مظاہر حق جدید, شرح مشکوۃ شریف, باب: تشہد کا بیان، صفحہ 588 تا 593

22/01/2024

SIRGAN "a wonderful place where young boys are playing cricket 🏏 is now source of water 💦 for Village Narsanger.It is requested to Tehsildar Larnoo that a much needed is a playground where children can enjoy.

زمین کے کھاتوں میں کھیوٹ، کھتونی، خسرہ نمبر اور دیگر اصلاحات کیا ہیں؟ جانیے اس تحریر میں۔1- موضع :یہ ایک بڑا یونٹ ہوتا ہ...
25/12/2023

زمین کے کھاتوں میں کھیوٹ، کھتونی، خسرہ نمبر اور دیگر اصلاحات کیا ہیں؟ جانیے اس تحریر میں۔

1- موضع :
یہ ایک بڑا یونٹ ہوتا ہے جو عموماَ ایک بڑے گاؤں یا ایک سے زیادہ چھوٹے گاؤں کو ملا کر بنایا جاتا ہے۔ موضع کا نام اس گاؤں یا ایریا کے نام پر ہی درج ہوتا ہے ۔
2- کھیوٹ نمبر:
جب موضع بن جاتا ہے تو اس میں بہت سارے لوگوں اور خاندانوں کی زمین شامل ہوتی ہے اس کی تقسیم مزید آسان بنانے کے لیے کھیوٹ نمبر دے دیے جاتے ہیں، مثلا یہ ایک سو ایکڑ ایک خاندان کے پاس ہے اسے ایک نمبر دے دیا کہ فلاں موضع کا یہ کھیوٹ نمبر ہے جو فلاں خاندان کے ان ان حصہ داروں کے پاس ہے۔ یا مختلف خاندانوں یا لوگوں کی زمین کو ملا کر بھی ایک کھیوٹ بنایا جاتا ہے۔ اس کا نمبر تبدیل ہو سکتا ہے جب کوئی زمین فروخت کرتا ہے یا ایسی کوئی تبدیلی ہوتی ہے تو آپ کے کھیوٹ کا نمبر بدل جاتا ہے۔
3- کھتونی نمبر:
موضع بھی بن گیا، اس میں کھیوٹ نمبر بھی لگ گئے اب کھیوٹ میں بہت سارے مالکان ہیں کسی کے پاس پانچ ایکڑ ہے کسی کے پاس دس اور کسی کے پاس دو ایکڑ تو ان کو کیسے پہچانے گے کہ اس کھیوٹ میں کونسے بندے کی کتنی زمین ہے تو اس کے لیے ہر حصہ دار کو ایک کھتونی نمبر لگا دیا جاتا ہے۔ مثلا کھیوٹ نمبر 1 میں دس ایکڑ زمین ہے اور دو مالک ہیں پانچ پانچ ایکڑ کے تو ان دونوں کو الگ الگ نمبر دے دیا جائے گا پانچ پانچ ایکڑ کا جسے کھتونی نمبر کہتے ہیں۔ یہ نمبر بھی تبدیل ہوتا رہتا ہے جب کوئی اپنے حصے سے فروخت کر دے کسی کو یا ایسی کوئی دوسری تبدیلی ہو۔
4- خسرہ نمبر:
اب ایک کھتونی میں جو پانچ ایکڑ تھے (جو ہم نے مثال میں لیے پانچ ایکڑ، حقیقت میں ان کی تعداد جو بھی ہو گی) ہر ایکڑ کو ایک خاص نمبر دیا جاتا ہے جو خسرہ نمبر کہلا تا ہے۔ یہ نمبر کبھی تبدیل نہیں ہوتا چاہے کوئی فروخت کرے مگر کھیت کا خسرہ نمبر ایک ہی رہے گا۔ اور اس میں کھیت کی چاروں طرف سے پیمائش بھی لکھی ہوتی ہے کہ اس خسرہ نمبر کا جو کھیت ہے اس کی لمبائی چوڑائی وغیرہ کیا ہے۔
5- مساوی: (شجرہ)
یہ موضع کا نقشہ ہوتا ہے، کہاں کس کا کھیت ہے کہاں راستہ ہے کہاں کیا ہے سب اس میں ہوتا ہے۔ پٹواری کے پاس یہ نقشہ ایک کپڑے پر بنا ہوتا ہے جسے لٹھا بھی کہا جاتا ہے۔
6- جمعبندی:
اس میں ایک موضع کے کسی کھیوٹ کی کسی کھتونی کے کس خسرہ میں کتنے مالک ہیں سب کی تفصیل درج ہوتی ہے۔ اس میں یہ بھی درج ہوتا ہے کہ مالک کون ہے اور زمین کاشت کون کر رہا ہے ٹھیکہ پر یا کیسے۔ زمین کی فرد بھی اسی رجسٹر کی تفصیل کی بنیاد پر جاری ہوتی ہے۔
7- گردوری:
آپ جس رقبہ کے مالک ہیں یا مزارع ہیں اس رقبہ میں کیا کاشت ہوتا ہے یا کیا کاشت کیا ہوا ہے اس کی تفصیل بھی پٹواری درج کرتا ہے اسے گردوری کہتے ہیں۔
اہم نوٹ: زمین خریدتے وقت ہمیشہ خسرہ نمبر کی فرد کی بنیاد پر زمین خریدیں۔ مثلا فرض کریں ایک بندہ دو ایکڑ کا مالک ہے اس کا کھیوٹ نمبر 1 اور اس کے دو ایکڑ کھیوٹ نمبر 1 کی الگ الگ کھتونی نمبر 5 خسرہ نمبر 50 اوردوسرا ایکڑ کھتونی نمبر 10 میں خسرہ نمبر 100 ہیں۔ آپ اس سے ایک ایکڑ خریدنا چاہتے ہیں اور وہ آپ جو پسند کرتے ہیں اس کا خسرہ نمبر 50 ہے مگر اسے فرد اس 50 نمبر خسرہ کی نہیں بلکہ پوری رقبے کی کھیوٹ سے ملتی ہے جس میں وہ آپ کے نام ایک ایکڑ کروا دیتا ہے تو اب قانوناَ آپ اس کے دونوں ایک میں خسرہ نمبر 50 اور خسرہ نمبر 100 میں آدھے آدھے ایکڑ کے مالک بن جائیں گے اور اگر خسرہ نمبر 50فرد ہی آپ کو دے گا تو اس کی بنیاد پر وہی ایکڑ پورا آپ کے نام لگے گا۔ بیشک وہ آپ کو آپ کا پسند کیا ہوا خسرہ نمبر 50 ہی کاشت کے لیے دے رہا ہو مگر مستقبل میں آپ کے بچوں میں جھگڑا ہو سکتا ہے کہ آپ کے یا اس کے بچے کہیں آپ کا آدھا ایکڑ یہاں بول رہا ہے یہاں جاؤ ہمارا وہاں ہے ہم وہاں جائیں گے وغیرہ۔ یہ تو دو ایکڑ کی مثال تھی اکثر ایسا ہوتا ہے کہ کسی زیادہ ایکڑ کے مالک سے زمین خرید لیں تو بعد میں وہ کہتا ہے کہ میں نے یہ ایکڑ نہیں بلکہ کوئی دوسرا دیا تھا لہذا اسے کاشت کرو جا کر وہ چاہے بنجر ہو۔ اس لیے زمین لینے سے پہلے تسلی کر لیا کریں۔

Good news.Rail service for    to  ,total 5 projects given to Kashmir valley.New Railway lines  Awantipora-Shopian (27.6 ...
23/12/2023

Good news.
Rail service for to ,total 5 projects given to Kashmir valley.
New Railway lines Awantipora-Shopian (27.6 kilometers)
: Final survey of 5 rail lines ordered in J&K all in Kashmir Division.
The lines include doubling of
1.Baramulla-Banihal section (135.5 kilometers),
2.Baramulla-Uri (50 KM)
3.Sopore-Kupwara (33.7 KM)
4.Awantipora-Shopian (27.6 KM) 5.Anantnag-Bijbehara-Pahalgam (77.5 KM)

Share maximum Winter Control room established by Kokernag Administration. ⤵️
17/10/2023

Share maximum Winter Control room established by Kokernag Administration. ⤵️

Matthew Hayden 🗣️"The central motive of the team revolves around Islam and it teaches them discipline and mutual respect...
04/10/2023

Matthew Hayden 🗣️

"The central motive of the team revolves around Islam and it teaches them discipline and mutual respect. I admire this a lot.Islam is the way of Life, Cricket requires discipline and Islam is the most disciplined religion".

| |

نوجوان محمد بن مرسل سعودی عرب کے شہر نجران کے رہنے والے تھے معمولی سی تلخی کے باعث ان کے ہاتھ سے ان کے ایک کزن کا قتل ہو...
28/09/2023

نوجوان محمد بن مرسل سعودی عرب کے شہر نجران کے رہنے والے تھے معمولی سی تلخی کے باعث ان کے ہاتھ سے ان کے ایک کزن کا قتل ہوا ،ان کو جیل ہوگئی ،جیل میں کچھ عرصہ گزارنے کے بعد عدالت نے قصاص میں انکی گردن اڑانے کا حکم سنا دیا،البتہ شرعی طور پر مقتول کے ورثاء کے پاس دیت لینے یا فی سبیل اللہ معاف کرنے کا اختیار بھی تھا،محمد مرسل کے قبیلے آل رزق کے بچوں ،بزرگوں اور نوجوانوں نے یہ فیصلہ کیا کہ مقتول کے قبیلہ آل صنیج کے سامنے معافی کی درخواست رکھی جائے وہ چاہیں تو دیت لیں وہ چاہیں تو معاف کریں یہ درخواست رکھنے کا جو انداز تھا یہ اتنا منفرد تھا،یہ اتنی عاجزی اور فریاد لیے تھا کہ پورے عرب میڈیا کا یہ موضوع بن گیا،محمد بن مرسل کے قبیلے کے چھوٹے بڑے بزرگ بچے سب مقتول کے دروازے پر پہنچ گیے،مقتول کے ورثاء کو بلایا گیا،ان کے سامنے قبیلے کے سرداروں اور شیخوں نے جوانوں اور بچوں نے اپنی عقالیں،چادریں،لمبے جبے اتار کر مقتول کے ورثاء کے قدموں میں رکھے،عزت اور فخر سمجھی جانے والی چیزیں اور اشیاء اتار کر مقتول کی چوکھٹ میں رکھ دیے ،اپنی چادروں سے گھٹنوں کو باندھ کر زمین پر لیٹ گئے،اپنے سروں پر مٹی ڈالا،شاعروں نے معافی پر قصیدے پڑھے،مقتول کے ننھے بچے نے یوں معافی کی استدعا کی کہ جگر کٹ جاۓ،جو اور جتنی چاہیے دیت کی پیش کش کی گئی،پورا سعودی عرب بول پڑا کہ معاف کیا جانا چاہئے،شریعت نے دیت اور معافی کا آپشن بھی تو رکھا ہے،لیکن مقتول کے ورثاء نے نہ تو معاف کیا اور نہ دیت پر راضی ہوئے چنانچہ تین دن پہلے بیس ستمبر کو نوجوان محمد بن مرسل کی گردن قصاص میں اڑا دی گئی،یہ پہلا قاتل تھا جس کیلئے پورے ملک میں مغفرت کی دعائیں ہو رہی ہیں،لوگ ہمدردی کا اظہار کر رہے ہیں،لیکن دوسری طرف قانون اپنی جگہ کتنا مضبوط ہے کہ سب کچھ کے باوجود نافذ ہوا -

Address


Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Nar sanger نارسنگڑ posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Nar sanger نارسنگڑ:

Videos

Shortcuts

  • Address
  • Alerts
  • Contact The Business
  • Videos
  • Claim ownership or report listing
  • Want your business to be the top-listed Media Company?

Share