CiviL Tv

CiviL Tv Infotainment,intertainment,stories,interviews,news update and many more

Guess the price??
13/06/2024

Guess the price??

13/06/2024
18/05/2024

If milk gets bad, it becomes yoghurt. Yoghurt is more valuable than milk. If it gets even worse, it turns to cheese. Cheese is more valuable than both yoghurt and milk.

And if grape juice turns sour, it transforms into wine, which is even more expensive than grape juice. You are not bad because you made mistakes. Mistakes are the experiences that make you more valuable as a person.

Christopher Columbus made a navigational error that made him discover America. Alexander Fleming’s mistake led him to invent Penicillin. Don’t let your mistakes get you down.

It is not practice that makes perfect. It is mistakes we learn from that makes perfect !

17/05/2024

ایک عورت شادی سے پہلے خوبصورت جسم کے ساتھ نکاح کے کنٹریکٹ ڈاکومینٹ کے ذریعئے اپنا خوبصورت جسم ہمارے حوالے کر دیتی ہے اور پھر وہ اپنی کوکھ میں ہمارے بچے کو نو ماہ تک پالتی ہے درد سہتی ہے اور اس سے ہماری نسل پروان چڑھتی ہے ، پھر اسکی کوکھ پر جھریاں پڑتی ہیں اسکا سڈول جسم خوبصورتی کھو دیتا ہے اور ہم اسے ناپسند کرنے لگتے ہیں کیوں ۔۔۔؟
اک انسان ہم سے زندگی شروع کر کے ہم پر ہی ختم کردیتا کیا اس کا دل نہیں ہوتا کیا ہم لوگ تھوڑے سے لاڈ بھی نہیں اٹھا سکتے انکے چھوٹی چھوٹی خوشیوں پر جھومنے والیوں کو ہم ترسا دیتے مسکرانے پر بھی
خدارا قدر کیا کریں اللہ کی ان رحمتوں کی وہ چاہے کسی بھی روپ میں ہو ماں بہن بیوی بیٹی انکی عزت کیا کریں کسی کی دوسرے کی سمجھ کر نہیں اپنی سمجھ کر

17/05/2024

*ایجوکیٹرز بھرتی اور بے حس پنجاب گورنمنٹ کا ظلم*
پہلے کونسی سی عزت تھی ن لیگ کی، جو مریم نواز سکول بیچ کر مزید نام روشن کرنے لگی۔۔؟

گزشتہ سات سالوں سے ہر 06 ماہ کے بعد ایجوکیٹرز بھرتی کا اعلان کرتے کرتے آخر کار پنجاب گورنمنٹ نے ظلم اور بربریت کی تاریخ رقم کرنے کا فیصلہ کر لیا۔
سکولوں میں سرکاری ٹیچر بھرتی کرنے کی بجائے 13 ہزار سکول اپنے سیاسی گماشتوں کو دینے کا فیصلہ کر دیا۔
پبلک سکول ری آرگنائزیشن کے نام سے دیہاڑی لگانے کا پلان مکمل ہو چکا۔
سرکاری سکول لینے کے لیے درخواست جمع کروانے کی فیس 10 ہزار روپے مقرر کر دی تاکہ کوئی بھی انفرادی گریجوایٹ اپلائی نہ کرے۔اور اگر اپلائی کرے بھی تو اس کی درخواست منظور نہیں ہوگی۔یہ 100% پلان کا حصہ ہے۔
ایجوکیشنل چین کی کیٹیگری بنا کر اپنے رشتہ داروں اور ایک ایک فرنٹ مین کو چار چار سو سکول دینے کی راہ ہموار کرلی۔
پڑھے لکھے گریجوایٹس کے ہاتھ میں صرف اس مافیہ کی غلامی آئے گی جو 10-12 ہزار روپے میں ان کی نوکری کریں گے۔
خود ہی سکول بیچنے والے، خود ہی خریدار اور خود ہی پھر ان سکولوں میں فنڈنگ کا طریقہ کار طے کر کے ہر ماہ کروڑوں روپیہ اپنے فرنٹ مین کے ذریعے سے ہڑپ کریں گے ۔
یہ جنگ صرف ان کروڑوں پڑھے لکھے نوجوان لڑکے اور لڑکیوں کی ہے جو سال ہا سال سے ایجوکیٹر جاب کی امید لگا کے بیٹھے ہوئے ہیں۔ مگر یہ بے آواز لوگ ہیں۔ ان کی کوئی تنظیم یا کوئی آواز نہیں ہے۔ان کا ساتھ صرف سرکاری اساتذہ ہی دے سکتے ہیں۔
اگر سرکاری اساتذہ اکرام اس ظلم کے خلاف آواز بلند کریں تو تمام گریجوایٹس نوجوانوں کو بھرپور ساتھ دینا چاہئیے۔ اگر تمام گریجوایٹس احتجاج کریں تو مریم نواز کے اس ظلم کا راستہ روکا جا سکتا ہے اور مستقل ایجوکیٹرز بھرتی ہو سکتی ہے۔

17/05/2024

مارکیٹ میں سبزیاں ، پھل اور کجھ دیگر کھانے پینے کی اشیاء کچھ سستی ہوئی ہیں، اسکی کیا وجہ ہو سکتی؟؟

11/05/2024

گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج کے سامنے گیارہویں کا امتحان دیتی بیٹی کے انتظار میں دور سے آیا بظاہر ان پڑھ کسان باپ
لیکن دلی اور ذہنی طور پہ تربیت یافتہ باپ ، یہ اک تصویر نہیں ٹھنڈی ہوا کا جھونکا ہے۔۔۔۔
قابل فخر ہیں ایسے باپ ! 😊♥️

23/12/2023

"مساوات"

کل ایک پاسپورٹ دفتر جانے کا اتفاق ہوا۔چونکہ رش زیادہ تھا اس لئے ویٹنگ ایریا میں بیٹھے میں ادھر ادھر نظریں دوڑانے لگا۔

انتظار گاہ میں تقریبا چھ فٹ بلندی پر لکڑی کی ایک دیوار بنا کر دو حصوں میں تقسیم کیا گیا تھا۔ایک طرف عورتوں کے لئے جبکہ دوسری طرف مردوں کے لئے جگہ مختص تھ۔ی۔

کچھ دیر موبائل کھنگالنے کے بعد سیگریٹ پینے کی طلب ہوئی،جیب سے سیگریٹ کی ڈبیا نکالی ہی تھی کہ ایک نوجوان نے میری توجہ دیوار پر لکھے ایک نوٹ پر مبذول کروائی جہاں صاف صاف لکھا تھا،

"سیگریٹ نوشی منع ہے"

دیکھ کر غصہ تو بہت آیا کہ ہم مردوں کی آس ایک سیگریٹ ہی تو ہے جس کے بغیر ہمارا گزارہ نہیں لیکن اگلے ہی لمحے مجھے خود سے زیادہ عورتیں مظلوم لگیں کیونکہ عورتوں کی طرف نوٹ لکھا تھا،

"خاموشی اختیار کریں 😅

17/12/2023

*💥میری بیوی اور کسی جج کی بیوی کو پاکستان کے کسی ائیرپورٹ پر کوئ چیک نہیں کریگا۔*

*چیف جسٹس کی تحریری ہدایات*

*یہ حال ہے پاکستان کا کہ جیسے ہی عہدہ ملتا ہے تو خاندان والوں کو بھی اُسی عہدے کا فائدہ دلوانا لازم ہوجاتا ہے*

*یہ مُلک کا نظام نہیں ایک پہلوان کا دنگل ہے۔ جو جتنا طاقتور وہ اُتنا ہی بڑا🙄*

14/12/2023

ہر حال میں صرف ایک ہی دروازہ ہے جو کھٹکھٹانے کی ضرورت نہیں، کیونکہ میرے عظیم رب کا دروازہ ہمیشہ کھلا رہتا ہے. اللہ تعالی ہمیں مشکل وقت میں استقامت اور آسائش عطا فرمائے اور زندگی کے تمام امتحانوں میں کامیابی عطا فرمائے۔
آمین

13/12/2023

ایک تصویر میں لگتا ہے کہ ہم بھی خوش تھے
ایک آواز سے لگتا ہے کہ سب اچھا ہے
میری دنیا میں کوئی چیز ٹھکانے پہ نہیں
بس تجھے دیکھ کے لگتا ہے کہ سب اچھا ہے

‏ہاتھ چھوڑ دینے والے کی اپنی "اذیت " ہے اور ہاتھچھڑوا لینے والے کی اپنی "کہانی " ہے لیکن اس عمل میں "محبت " یتیم  ہو جات...
12/12/2023

‏ہاتھ چھوڑ دینے والے کی اپنی "اذیت " ہے اور ہاتھ
چھڑوا لینے والے کی اپنی "کہانی " ہے لیکن اس عمل میں "محبت " یتیم ہو جاتی ہے۔"
سعادت حسن منٹو 🥀🖤

12/12/2023

*22 جون سے 22 دسمبر تک روزانہ 80 سیکنڈ کے حساب سے دن چھوٹا ہوتا ہے ، یہاں تک کہ دن 10 گھنٹے اور رات 14 گھنٹے کی ہو جاتی ہے*

*اسی طرح 22 دسمبر سے 21 جون تک 45 سیکنڈ کے حساب سے دن بڑا ہوتا ہے یہاں تک کہ دن 14 گھنٹے اور رات 10 گھنٹے کی ہو جاتی ہے*

*حیرت کی بات یہ ہے کہ ہر 23 مارچ اور 23 ستمبر کو دن رات بالکل برابر برابر یعنی 12 گھنٹے کے ہو جاتے ہیں ، کروڑوں سالوں سے یہ سلسلہ جاری ہے اور کبھی اس میں کوئی فرق نہیں آیا۔۔*

*عظیم ترین ہے وہ ذات جس نے یہ کائنات خلق(پیدا)کی اور ساری تعریفیں اسی کے لیے ہیں*❤️

11/12/2023

ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل نے
رینکنگ جاری کردیا پاکستان کے کرپٹ ترین ٹاپ فائیو ادارے
1۔پولیس 2۔ عدلیہ 3۔ ٹینڈرینگ 4۔ تعلیم 5۔صحت

10/12/2023

چھوٹے بھائی کی شادی پر بڑے بھائی کا احتجاج پہلے میری شادی کرو پھر بارات آگے جائیگی ۔پھر کیا ہوا پہیلی کمنٹ میں چیک کرو۔🤣
۔
۔
۔




10/12/2023

لوگوں نے ہرن جیسا جانور پکڑ لیا

10/12/2023

سکردو کے ایک جج صاحب واقعہ سناتے ہوئے بتاتے ہیں کہ میری عدالت میں ایک نوجوان وکیل تھا اس نے پی ایچ ڈی فزکس کر رکھی تھی اور وکالت کے پیشے سے منسلک تھا انتہائی زیرک تھا بات انتہائی مدلل کرتا تھا اس کی خوبی یہ تھی کہ وہ ہمیشہ مظلوم کے ساتھ کھڑا ہوتا تھا میری وہاں پوسٹنگ کے دوران میں نے اسے کبھی کوئی کیس ہارتے ہوئے نہیں دیکھا میں اس کی سچائی کا اتنا گرویدہ تھا کہ بعض دفعہ اس کی بات پر بغیر کسی دلیل کے میں فیصلہ سنا دیتا تھا اور میرا فیصلہ ٹھیک ہوتا تھا وہاں تعنیات ہر جج ہی ان کا گرویدہ تھا پوری عدالت میں سب ہی اس کا احترام کرتے تھے بعض مواقعوں پر ججز صاحبان اس سے کیس ڈسکس کر کے فیصلہ کرتے تھے میں اتنا اس کے تعلیم یافتہ ہونے کے باوجو اس فیلڈ میں آنے اور پھر جج بن جانے کی اہلیت ہونے کے باوجود وکیل رہنے کی وجہ جاننا چاہتا تھا بہت کوشش کے بعد اپنے تجسس کے ہاتھوں مجبور ہو کر میں نے یہ سوال اس سے پوچھ ہی لیا...اس نے بتایا کہ میرے نانا انتہائی غریب تھے ان کی اولاد میں بس دو ہی بیٹیاں تھیں انہوں نے بھٹے پر محنت مزدوری کر کے اپنی بیٹیوں کو تعلیم دلوائی ان کی پرورش کی اور پھر ان کی شادیاں کیں میری والدہ کی قسمت اچھی تھی وہ گورنمنٹ سکول میں ٹیچر لگ گئیں جب کہ میری خالہ کو سرکاری ملازمت نہ مل سکی میرے نانا نے بھٹہ سے قرض لے کر اپنی بیٹیوں کی شادی کی میری والدہ نے گھریلو اخراجات سے بچت کر کے میرے نانا کی قرض اتارنے میں مدد کی مگر پھر میرے والد صاحب نے ان کو منع کر دیا تو میرے نانا خود ہی قرض کے عوض مزدوری کرنے لگے جب کہ دوسری طرف میری خالہ کے ہاں کوئی اولاد نہ ہوئی تو انہوں نے میری خالہ کو تنگ کرنا شروع کر دیا کئی بار مار پیٹ کر کے میری خالہ کو گھر سے نکالا گیا پھر گاؤں والوں کی مداخلت سے ان کو راضی کر کے بھیجا گیا اور تیسرے مہینے پھر وہ سسرال والوں کے ہاتھوں مار کھا کر والد کی دہلیز پر آ بیٹھیں یہاں تک کہ أخری بار جب ان کے سسرال والے ان کو لے کر گئیے تو ان کے شوہر نے دوسری شادی کر لی اور میرے خالہ کو اس شرط پر ساتھ رکھنے کی ہامی بھر لی کہ گھر کے سارے اخراجات میرے نانا اٹھائیں گے میرے نانا بیٹی کا گھر بسانے کی خاطر مزید مقروض ہوتے گئیے اور پھر سردیوں کی ایک دھند میں لپٹی ہوئی صبح کو جب وہ سائیکل پر جا رہے تھے تو گنے سے بھرے ٹرالے کے نیچے أ گئیے اور اس دنیا سے کوچ کر گئیے جب میرے نانا فوت ہوئے تو تب بھی مقروض تھے....میری والدہ نے میرے والد سے چوری اپنا زیور بیچ کر میرے نانا کے قرض ادا کئیے ان کی تجہیزو تکقین کا انتظام کیا اس معاملے میں میرے دادھیال والوں نے میری والدہ سے کوئی تعاون نہ کیا یہاں تک کہ میرے والد نے بھی نہیں
نانا کی وفات کے بعد میری خالہ کے سسرال والوں نے میری خالہ کو مجبور کرنا شروع کر دیا کہ وہ میری والدہ سے گھر کے اخراجات کا مطالبہ کرے میری خالہ نے انکار کر دیا تو ان کو طلاق ہو گئی مگر نہ تو ان کو ان کا سامان واپس کیا گیا اور نہ ہی زیور بلکہ ان کا حق مہر بھی نہ دیا گیا
میری واالدہ اور خالہ کے پاس آخری سہارا قانون کا تھا اور قانون طاقتور کی باندی ھے میری والدہ اور خالہ نے ہائی کورٹ تک کیس لڑا مگر اپنا حق نہ لے سکیں اور پھر خالہ ہائی کورٹ میں کیس سنوائی کی پیشی کے بعد واپس آئیں اور خود سوزی کر لی ان کے کی تجہیزو تکفین بھی میری والدہ کے ذمہ تھی.میری والدہ نے یہ کام بھی بخوبی کیا مگر بہن کی موت کے بعد ان کا چہرہ بجھ گیا یہاں تک کہ میری کامیابی پر میری والدہ خوش نہ ہوتیں تو یہاں تک کہ جب میں نے پی ایچ ڈی کی تو میرے دور پار کے سارے رشتہ دار خوش ہوئے مگر میری ماں کے چہرے پر پہلے جیسی خوشی نہیں تھی.میں نے اس رات مصلے پر بیٹھی دعا مانگتی اپنی ماں کو اپنے سینے سے لگا لیا اور پوچھا کہ آپ کی اداسی کی وجہ کیا ہے ؟
میری والدہ نے مصلے کو تہہ کیا اور کہا کہ میں چاہتی ہوں تم وکیل بنو
زندگی میں پہلی بار میری والدہ نے کسی خواہش کا اظہار کیا تھا میں نے وجہ پوچھی تو میری والدہ نے الٹا سوال داغ دیا تھا کہ أپ کو پتہ ہے آپ کی خالہ نے خودکشی کیوں کی تھی میں نے کہا نہیں تو میری والدہ نے جواب دیا کہ تمہاری خالہ کے پاس وکیل کی فیس کے پیسے نہیں تھے تو وکیل نے جسم کا تقاضا کیا تھا
میری خالہ نے اس دن گھر آ کر خود کشی کر لی تھی اس دن میرے دل میں خواہش آئی تھی کہ میں اپنے بیٹے کو وکیل بناؤں گی ایسا وکیل جو پیسوں کے عوض جسم کا مطالبہ نہیں کرے گا ایسا وکیل جو مظلوم کو انصاف چھین کر لے دے گا مگر میں کبھی تمہارے والد اور تمہارے ڈر سے اس خواہش کا اظہار نہیں کر سکی میری والدہ نے بات مکمل کر کے رونے لگی تو میں نے ان کے قدم چومے اور وعدہ کیا کہ میں ایسا ہی وکیل بنوں گا اور پھر وکالت میں داخلہ لے لیا میرے اس فیصلے سے تمام فیملی میمبر اور دوست احباب حیران تھے مگر میری والدہ بہت خوش تھیں میں جب تک جاگ کر پڑھتا رہتا تھا میری والدہ میرے ساتھ جاگ کر أیت الکرسی پڑھ کر مجھ پر پھونکتی رہتی تھی میں نے وکالت میں بھی گولڈ میڈل لیا اور اپنی ماں کا خواب پورا کر دیا مگر افسوس کہ میری والدہ اس خواب کی تعبیر نہ دیکھ سکیں۔۔۔۔
میں وکیل بننے کے بعد ہمیشہ سچ کے لئیے لڑا میں نے کبھی کسی ظالم کو سپورٹ نہیں کیا میں ہر کامیابی پر اپنی والدہ کی قبر پر جاتا ہوں مگر ایک عرصہ تک میری والدہ مجھے خواب میں نہیں ملیں چند ماہ پہلے میں نے ایک یتیم لڑکی کا کیس لڑا نہ صرف اس کا سامان اور حق مہر لے کر دیا بلکہ اس کے بچوں کا ماہانہ خرچ بھی لے کر دیا اس دن جب والدہ صاحبہ کی قبر پر گیا تو رات کو میری والدہ خواب میں مجھے ملیں اسی مصلے سے اٹھ کر مجھے سینے سے لگایا اور مجھ پر کچھ پڑھ کر پھونکا اس دن مجھے لگا کہ میں نے زندگی کا مقصد حاصل کر لیا ہے۔۔۔۔!!
اہلیت ہوتے ہوئے بھی جج نہ بننے کی وجہ یہ ہے کہ بطور جج مجھ پر پریشر آ سکتا ہے مگر بطور وکیل کوئی مجھے مجبور نہیں کر سکتا میں حلال طریقہ رزق سے اتنا کما لیتا ہوں کہ گزارا ہو جاتا ہے بس میں اتنے میں ہی خوش و مطمئن ہوں
جج صاحب بتاتے ہیں کہ پہلی بار مجھے احساس ہوا کہ عزت عہدے میں نہیں اعمال میں ہوتی ہے....

Address


Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when CiviL Tv posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Videos

Shortcuts

  • Address
  • Alerts
  • Videos
  • Claim ownership or report listing
  • Want your business to be the top-listed Media Company?

Share