23/01/2024
پنجگور سول ہسپتال کی جون جولائی اور ستمبر مہنے کی یہ حاضری رجسٹر ہے جو تمام کے تمام ڈاکٹرز صاحبان پورے مہینے میں غیر حاضر ہیں، انہیں کوئی پوچھنے والا نہیں تھا کیونکہ سابق دور حکومت واجا صوبائی وزیر اسد کے خاص و مہربان تھے، پنجگور کو یورپ بنانے کے دعوے دار اب صرف یہ جوب دیں کہ جب کوئی غریب نادرا اسی ہسپتال کی امید میں اپنی قیمتی جان ڈاکٹروں کی عدم موجودگی میں گنوا دیتے ہیں کیا یہ عمل ان کی زندگیوں کے ساتھ کھیلنے کی مترادف نہیں ہے؟ یہ جو خالی ہسپتال میں تڑپ تڑپ کر اپنی موت کو گلے لگاتے ہیں، کیا ان کی جانوں سے تمہارے یہ ڈیڑھ کروڑ کرپشن زدہ چوک بہتر ہیں؟ معاشرے کی بنیادی اکائی زات انسان ہیں جب ان کی زندگیوں کے ساتھ کھیل کر اسی معاشرے کو سنگار و ڈھلدار کرنے کی دعوے کرنا کیا عجیب سا نہیں ہے! یہ ہسپتال بے کس غریب عوام کی صحت کے لئے ایک سہولت کار اور انہیں ایک توانا زند گزارنے کے لئے ایک امید تھی لیکن اسد نے اپنی زد انا کی وجہ اسے بے یار مددگار چھوڑ کر اسے تباہ کرنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی۔ اور ان کے ساتھ ساتھ ضلعی انتظامیہ نے بھی خوب برابری کا حق ادا کیا ۔