ملک بھر کی طرح شہزادہ قاسم علیہ السلام کو پرسہ پیش کرتے ہوئے مہندی کا جلوس ڈسکہ کی مرکزی قدیمی امام بارگاہ حسینیہ سادات گردیزی سے برآمد ہوا۔شہزادہ قاسم کی مہندی کے جلوس کا احوال بتا رہے ہیں ڈسکہ سے ہمارے نمائندہ محمدامین رضااپنی اس رپورٹ میں
عیدقربان قریب آتے ہی دیگر شہروں کی طرح ڈسکہ میں بھی مویشی منڈی سج گئی ہے جہاں پر مختلف رنگ ونسل کے قربانی کے جانور لائے گئے ہیں مگر قیمتیں زیادہ ہونے کی وجہ سے اکثر گاہک قیمتیں سن کر ہی واپس چلے جاتے ہیں
نہر ایم آر لنک میں پانی نہ آنے اور ڈیزل کی عدم دستیابی کے باعث ڈسکہ کی ہزاروں ایکڑزرعی اراضی بنجر ہونے کا خدشہ
حالیہ دنوں ایک ہفتہ کے دوران پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 60روپے کے اضافہ کے بعد اشیائے ضروریہ ادویات بلڈنگ مٹیریل اشیائے خورونوش سبزیوں اور پھلوں کی قیمتوں میں بھی کئی گنا اضافہ ہوگیاہے اس ہوشربامہنگائی نے عام آدمی کی کمر توڑ کر رکھ دی ہے مزید بتارہے ہیں ڈسکہ سے محمدامین رضا
حکومت نے مہنگائی کی ماری عوام پر پٹرول بم گرادیا ہے جس سے عوام کی مشکلات میں بھی مزید اضافہ ہوگیا ہے پہلے ہی پاکستانی عوام مہنگائی کی چکی میں پس رہی ہے اوپر سے پٹرولیم مصنوعات میں اضافہ نے تو عوام کی کمر توڑ کررکھ دی ہے 30روپے اضافہ کے بعد ڈسکہ میں پٹرول 181 روپے 90پیسے میں فروخت ہورہا ہے مزید بتارہے ہیں ڈسکہ سے محمدامین رضا اس رپورٹ میں
پنجاب کے دیگر شہروں کی طرح ڈسکہ اور اس کے گردونواح میں بھی ڈائریا کے مریضوں میں اضافہ ہوتاجارہا ہے ماہرین صحت کے مطابق ناقص خوراک اور مضر صحت مشروبات ڈائریا پھیلانے کاباعث بن رہے ہیں مزید بتارہے ہیں ڈسکہ سے محمدامین رضا
خواتین چوڑیوں کی خریداری میں بھی کسی سے پیچھے نہیں
عید کی آمد آمد ہے ،خواتین اور بچے اپنی عید کو پرلطف بنانے کیلئے شاپنگ میں مصروف ہیں بازاروں میں جہاں گارمنٹس، جوتے، جیولری کی خریداری جاری ہے وہاں پر کپڑوں کے ساتھ میچنگ کرنے کیلئے خواتین چوڑیوں کی خریداری میں بھی کسی سے پیچھے نہیں اسی پررپورٹ کررہے ہیں ڈسکہ سے محمد امین رضا
سستا رمضان بازارانتظامیہ کی عدم توجہی اور غفلت کے باعث شہریوں کی توجہ حاصل نہ کرسکا
ڈسکہ میں عوام کی سہولت کیلئے لگایا گیا سستا رمضان بازارانتظامیہ کی عدم توجہی اور غفلت کے باعث شہریوں کی توجہ حاصل نہ کرسکا اشیاءتو ہیں مگرخریدارنہیں جس وجہ سے سستا رمضان بازار ویران نظر آرہا ہے اسی پر رپورٹ کررہے ہیں ڈسکہ سے محمدامین رضا
سردائی گرمی سے محفوظ رکھنے اور دل ودماغ کی تسکین اور فرحت کابہترین ذریعہ ہے
موسم گرما کی آمد کے ساتھ ہی روایتی مشروبات کے استعمال میں اضافہ ہو جاتا ہے،دیگر مشروبات کی طرح بادام سردائی بھی گرمی سے محفوظ رکھنے اور دل ودماغ کی تسکین اور فرحت کابہترین ذریعہ ہے اسی پررپورٹ کررہے ہیں ڈسکہ سے محمدامین رضا
ٹریکٹر ٹرالی اور ٹرالے کے تصادم میں تین افرار جاں بحق
ڈسکہ ٹریکٹر ٹرالی اور ٹرالے کے تصادم میں تین افرار جاں بحق ہو گئے واقعہ تھانہ بمبانوالا کے علاقہ اوٹھیاں میں پیش آیا جاں بحق افراد کو سول ہسپتال ڈسکہ منتقل کر دیا گیامزید جانتے ہیں ڈسکہ سے محمدامین رضا کی اس رپورٹ میں
سول ہسپتال ڈسکہ میں ایک سال سے ہارٹ اسپیشلسٹ چھٹی پر ہونے کی وجہ سے آنے والے مریضوں کو دشواری کاسامنا ہے
تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال ڈسکہ میں ایک سال سے ہارٹ اسپیشلسٹ میڈیکل لیو leave پر ہونے کی وجہ سے آنے والے مریضوں کو دشواری کاسامنا ہے جس سے مجبورا مریضوں کو پرائیویٹ ہسپتالوں کارخ کرناپڑتا ہے مزیدجانتے ہیں محمد امین رضاکی اس رپورٹ میں
ڈسکہ سرکل میں جرائم کی شرح میں نمایاں اضافہ
ڈسکہ سرکل میں جرائم کی شرح میں نمایاں اضافہ رواں سال کے پہلے دوماہ میں750مقدمات درج ہوئے اسی پر رپورٹ کررہے ہیں ڈسکہ سے محمدامین رضا