Sraiki mundy .

  • Home
  • Sraiki mundy .

Sraiki mundy . vicky

19/04/2023

مرزا جہلمی کا تعاقب !

انجنیئر مرزا جہلمی اس وقت رہا ہو چکا ہے, اس کی گرفتاری پر برطانوی نشریاتی ادارہ بی بی سی اور وائس آف امریکہ تک رپورٹس بنا رہے ہیں,...

مرزا جہلمی کے ساتھ کھڑا ہونے سے قبل آپ ذرا ان کے نظریات کا جائزہ لیجئے پھر آپ نے جو فیصلہ کرنا ہے ان کے حق میں, آپ کو اختیار ہے...

ایک بات میں یہاں کلئیر کرتی چلوں کہ انجینئر مرزا جہلمی خود کو کسی مکتب فکر کے ساتھ نہیں جوڑتے, بس جس پر چاہا تنقید کے نشتر چلا دیے.

انجینیئر علی مرزا، بنیادی طور مکینیکل انجینیئر ہیں۔ انتالیس سال کے قریب عمر ہو گی، جہلم شہر کے رہائشی ہیں۔ ڈیفنس منسٹری میں انیسویں گریڈ میں سرکاری ملازم ہیں۔

جہلم میں ہی قرآن وسنت ریسرچ اکیڈمی کے نام سے ایک ادارہ چلاتے ہیں۔ انہوں نے ایک سو سے زائد اختلافی موضوعات پر ویڈیو لیکچرز دیے ہیں۔ مولویوں کو رگڑا لگانا ان کے پسندیدہ موضوعات میں سے ہے، تنقید کرتے ہوئے جناب ہر طرح کی لمٹس بھول جاتے ہیں،

مرزا جہلمی کہتا ہے کہ میں دیوبندیوں کے ساتھ بھی رہا ہوں, بریلویوں, اہل تشیع, اہل حدیث سب کے ساتھ رہا ہوں ..اور سب پر تنقید کرتا ہوں،

قادیانیوں کے بارے مرزا محمد علی جہلمی کہتا ہے کہ قادیانی اہل کتاب ہے اور دیگر اہل کتاب یعنی یہود و نصاری سے بہتر اہل کتاب ہے ..

مرزا جہلمی کا عقیدہ ہے کہ تمام صحابہ مرحوم و مغفور نہیں ہیں،بلکہ رضی اللہ عنہم ورضوا عنہ کی صورت میں مغفرت کی ضمانت صرف کچھ صحابہ کرام کے لیے ہے۔

محمد علی مرزا سیدنا معاویہ رضی اللہ عنہ پر طعن کرتے ہوئے انہیں بدعتی قرار دیتا ہے.

مرزا جہلمی کا بھی محمد بن قاسم کے متعلق وہی عقیدہ ہے جو ہندووں اور لبرزل کا ہے کہ محمد بن قاسم یہاں اہل بیت کو قتل کرنے آیا تھا ..

مرزا جہلمی کے مطابق جتنے بھی بزرگ ہیں وہ ہمارے بزرگ نہیں ہے , لوگوں نے ویسے ہی بزرگان دین کے لیے رحمت اللہ علیہ کا لفظ ایجاد کیا ہے , کوئی بھی اس رحمت اللہ علیہ کا قابل نہیں ...

مرزا جہلمی کا عقیدہ ہے کہ حافظ قرآن کی قرآن و حدیث میں کوئی فضیلت نہیں ہے.

مرزا جہلمی کے مطابق اہل بیت اور عشق رسول میں ماتم کرنا چاہیے
یہ اس لیے بھی تاکہ ناصبیت یعنی جو اس کو جائز نہیں سمجھ رہے ان لوگوں پر رد کرنے کے لیے ماتم کرنا چاہیے ..

مرزا کا عقیدہ ہے کہ نعوذ باللہ موبائل میں قرآن پڑھنے والوں کو صحابہ کرام رضی اللہ عنہم اجمعین سے زیادہ ثواب ملتا ہے ..

مرزا جہلمی کا عقیدہ ہے کہ تمام صحابہ کرام رضی اللہ عنہم اجمعین بشمول سیدنا ابوبکر صدیق, عمر فاروق, عثمان غنی اور علی کرم اللہ وجہ کے , اگر کوئی ان کو کافر کہتا ہے تو وہ شخص مسلمان ہے کافر نہیں...

ایک جگہ پر اس مرزا جہلمی کے ٹیم نے ان کے ویڈیو کو عنوان دیا ہے...
" حسین ابن علی رض اور سعد ابن ابی وقاص رض کے کرتوت " ( نعوذ باللہ )

ایک جگہ پر مرزا جہلمی ایک واقعے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہتا ہے کہ پھر معاویہ کا چمچہ وہاں سے بولا ( نعوذ باللہ )

مرزا جہلمی کہتا ہے کہ مدرسے اس لیے بنائے جاتے ہیں تاکہ وہ بچوں کے ساتھ زیادتیاں ( لواطت) کیا جائے . مدرسوں سے سکول بہتر ہے. مدرسہ ہو یا سکول ایسے واقعات رونما ہو جاتے ہیں، جنکو کوئی بھی ذی شعور آدمی سپورٹ نہیں کرتا، جبکہ ایسے قبیح فعل کو مدرسے سے جوڑ دینا سراسر ناانصافی ہے اور ان مدرسوں پر بھی کاری ضرب ہے جو بہت بہترین انداز میں مدارس چلا رہے ہیں.

ایک جگہ پر فرماتے ہیں کہ امام ابوحنیفہ رح پوتا شاگرد ہیں امام مالک رح کے , امام ابوحنیفہ رح کے پاس جب امام محمد رح آتے تو ابوحنیفہ رح کہتے کی مجھے وہ احادیث لکھوانا جو امام مالک رح سے سکیھ کر آئے ہو۔۔

حلانکہ امام محمد رح کی پیدائیش 132 ہجری میں ہوئی ہے اور امام اعظم ابو حنیفہ رح کی وفات ہوئی 150 ہجری میں , امام محمد رح جب امام اعظم ابوحنیفہ رح کے شاگرد بنے تو ان کی عمر تقریبا 14 سال تھی اور چار سال تک امام محمد رح شاگرد رہے امام ابوحنیفہ رح کے اور اس اعتبار سے جب امام ابو حنیفہ رح کی وفات ہوئی تو امام محمد رح کی عمر تھی 18 سال۔

امام ابو حنیفہ رح کے وصال کے بعد آپ آٹھ سال تک امام ابو یوسف رح کے شاگرد رہے اور 158 ہجری میں جب ابوحعفر المنصور کی وفات ہوئی اور خلیفہ مہدی نے سلطنت سمبھالی تو آپ مدینہ شریف تشریف لے گئے اور اس وقت پہلی بار امام مالک رح سے ملاقات ہوئی۔۔
یعنی اس سارےتاریخی پس منظر سے پتہ چلتا ہے کہ امام محمد رح کی ملاقات امام مالک سے تب ہوئی جب امام ابوحنیفہ رح کی وفات کو آٹھ نو سال گزرہ چُکے تھے۔۔
مگر کمال کی جہالت اور تحقیق ہے مرزا صاحب کی کہ امام ابوحنیفہ رح کو پوتا شاگرد ثابت کرنے کے لیے امام محمد جو شاگرد ہیں امام ابوحنیفہ کے انہی کو استاد بنا ڈالا۔

مرزا جہلمی کے ویڈیوز اور تقریر قادیانیوں کے چینل " مسلم ٹی وی " پر بھی نشر کیا جاتا ہے ...
موصوف گرفتار ہوئے تو حمزہ علی عباسی جو قادیانیوں کا نمائندہ بنا پھرتا ہے مرزا جہلمی کے لیے اٹھ کھڑے ہوئے اور کہا کہ ہم سب کے کھڑے ہونے کا وقت آپہنچا ہے...

مذکورہ بالا چند سطور کو دیکھ فیصلہ کیجئے , کہ ان کے ساتھ کھڑے ہونے والے کس جماعت کے لوگ ہیں... اللہ سبحان و تعالیٰ اس دور میں ابھرنے والے فتنوں سے ہماری اور ہماری آنے والی نسلوں کی حفاظت فرمائے. آمین 🤲🏻

Address


Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Sraiki mundy . posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

  • Address
  • Alerts
  • Claim ownership or report listing
  • Want your business to be the top-listed Media Company?

Share